2025-10-31@17:44:45 GMT
تلاش کی گنتی: 27

«ریکور کیے گئے»:

    اسلام آباد: ڈکی بھائی سے رشوت لینے کے الزام میں گرفتار این سی سی آئی اے کے 6 افسران سے 4 کروڑ 25 لاکھ 48 ہزار روپے ریکور کرلیے گئے، ملزمان کے خلاف آمدنی سے زائد اثاثوں کی بھی تحقیقات شروع ہوگئیں۔ رشوت کے الزام میں گرفتار این سی سی آئی اے کے چھ افسران کو ضلع کچہری عدالت لاہور میں پیش کردیا گیا۔ ایف آئی اے نے تین روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر انہیں پیش کیا اور ملزمان کو ہتھکڑیاں لگاکر لایا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے سماعت کی۔ ملزمان کی جانب سے رانا معروف ایڈوکیٹ اور فاروق باجوہ ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ یہ پڑھیں : ڈپٹی ڈائریکٹر این سی سی آئی اے  لاپتا کیس نیا رُخ اختیار کرگیا، سماعت میں حیران کن انکشافات...
    شہریوں کوٹریفک چالان کی آڑ میں شناختی کارڈ بلاک کرنے کی دھمکیاں دینا لاہور میں جرمانہ 200 ، کراچی کیلئے 5000 روپے؟ ایسا کیوں ،درخواست گزار کراچی میں سخت ٹریفک قوانین کے نفاذ اور بھاری بھرکم ای چالان کے خلاف مرکزی مسلم لیگ نے سندھ ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کردی۔مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں بھاری بھرکم ای چالان سسٹم کیخلاف درخواست دائر کی جس میں چیف سیکرٹری سندھ، سندھ حکومت ،آئی جی سندھ ،ڈی آئی جی ٹریفک پولیس، نادرا، ایکسائزو دیگر اداروں کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار نے کہا کہ کراچی کا انفراسٹرکچر تباہ ہوچکا ہے، شہر بھر میں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور روڈ نام کی...
    کراچی میں سخت ٹریفک قوانین کے نفاذ اور بھاری بھرکم ای چالان کے خلاف مرکزی مسلم لیگ نے سندھ ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کردی۔ مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں بھاری بھرکم ای چالان سسٹم کیخلاف درخواست دائر کی جس میں چیف سیکرٹری سندھ، سندھ حکومت ،آئی جی سندھ ،ڈی آئی جی ٹریفک پولیس، نادرا، ایکسائزو دیگر اداروں کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار نے کہا کہ کراچی کا انفراسٹرکچر تباہ ہوچکا ہے، شہر بھر میں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور روڈ نام کی کوئی چیز باقی نہیں ہے، ایسی صورت میں شہریوں پر بھاری چالان کسی عذاب سے کم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک چالان کی...
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد ٹریفک پولیس کو ہدایت کی ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس نہ رکھنے والے شہریوں کے خلاف فوری مقدمات درج نہ کیے جائیں بلکہ پہلے مرحلے میں وارننگ اور جرمانے کے ذریعے کارروائی کی جائے۔ چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ غفلت یا لاپرواہی سے گاڑی چلانے کی صورت میں مقدمہ درج کیا جا سکتا ہے، تاہم صرف لائسنس نہ رکھنے پر کریمنل مقدمہ بنانا شہریوں کے لیے غیر ضروری بوجھ اور سٹیگما ثابت ہو گا، کیونکہ مقدمہ درج ہونے کے بعد شہری کا نام کریمنل ہسٹری میں شامل ہو جاتا ہے۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول میں 500 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا، ٹریفک پولیس سماعت...
    کراچی: کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد رضوان عرفان نے پولیس اور سی پی ایل سی کے اشتراک سے ریکور کیے گئے22 لاکھ روپے مالیت کے 145عدد موبائل فون سی پی ایل سی کے حوالے کردیے۔ صدر ایسوسی ایشن محمدرضوان عرفان نے بتایا کہ بہت جلد ایک تقریب منعقد کی جائے گی جس میں ایڈیشنل آئی جی، سی پی ایل سی کے چیف اور پولیس کے اعلیٰ افسران شرکت کریں گے اور اس تقریب میں یہ مسروقہ یا چھینے گئے موبائل فون ان کے مالکان کے سپرد کیے جائیں گے۔ محمد رضوان نے بتایا کہ ایسوسی ایشن اب تک 26 کروڑ روپے مالیت کےچوری شدہ یا چھینے گئے موبائل فون فروخت کے لیے مارکیٹ آنے پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے کی عہدے سے ہٹانے کے فیصلے کیخلاف اپیل پر تحریری حکم جاری کردیا ہے۔ تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کرنے کا حکم دیا جاتا ہے۔ تحریری حکم جسٹس محمد آصف اور جسٹس انعام امین منہاس نے جاری کیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے مطابق عدالت کو بتایا گیا اٹارنی جنرل کو نوٹس نہیں کیا گیا، پی ٹی اے وکیل نے کہا ممبر ایڈمنسٹریشن کی تعیناتی قانون کے مطابق ہوئی، عدالت کو بتایا گیا سنگل بینچ نے فیصلہ کرتے ہوئے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے۔ عدالت نے درخواست گزار اسامہ خلجی کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا۔ کیس کی مزید...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں2 لاپتا شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت، عدالت نے شہری کی بازیابی سے متعلق تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعتپر عدالت کو آگاہ کیاگیا کہ کلری سے لاپتا ہونے والے شہری شعیب اقبال گھر واپس آگئے ، انکی گمشدگی کے متعلق ایف آئی آر بھی درج ہو گئی تھی، عدالت نے شہری کی بحفاظت گھر کے بعد بازیابی سے متعلق درخواست نمٹا دی تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ شارع فیصل پولیس اسٹیشن کی حدود سے لاپتا شہری کا تاحال سراغ نہیں ملا، درخواست گزار کاکہنا تھا کہ سید ذوالفقار2021 میں شارع فیصل تھانے...
    لاہور ہائیکورٹ نے سرنڈر کیے بغیر پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی درخواستوں پر سماعت سے انکار کرتے ہوئے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ زرتاج گل کی 9 مئی کے تین مقدمات میں سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر بطور اعتراض لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے زرتاج گل کو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ زرتاج گل کو پہلے پیش کریں پھر اپیل سنیں گے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے رجسٹرار آفس کے اعتراض کو برقرار رکھا۔ پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی سزا کے خلاف  اپیلوں پر لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کر دیا تھا۔ رجسٹرار آفس کا اعتراض...
    لاہور ہائیکورٹ نے نو مئی کے آٹھ مقدمات میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ یہ دلیل قابل قبول نہیں کہ نو مئی کو بانی پی ٹی آئی جیل میں تھے۔ عدالت نے پولیس اہلکاروں کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کے مطابق نو مئی واقعات کا منصوبہ 4 مئی کو تیار کیا گیا اور پلان بانی پی ٹی آئی نے ہی بنایا تھا۔ عدالت کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے کیس کی نوعیت شریک ملزمان سے مختلف ہے کیونکہ وہ ایک لیڈر تھے اور ان کے الفاظ اور بیانات سے ریاستی املاک کو نقصان پہنچا۔...
     علی ساہی :محکمہ ایکسائز نے ٹیکس ریکوری میں نئی تاریخ رقم کر دی۔ محکمہ ایکسائزپنجاب کی ریکارڈ55ارب78کروڑروپےکی وصولی کی گئی،ڈی جی محمدعمرشیرکی قیادت میں 101فیصدہدف مکمل کر لیا،محکمہ ایکسائزنےگزشتہ سال کےمقابلےمیں12ارب سےزائدمحصولات جمع کیے،سب سےزیادہ وصولی موٹروہیکل ٹیکس کی مدمیں ہوئی،محکمہ ایکسائزنے29ارب41کروڑموٹرٹیکس میں وصول کیے،پراپرٹی ٹیکس میں 20.5ارب،ایکسائزڈیوٹی میں3.65ارب وصول کیا گیا۔ سپریم کورٹ کے حکم پر مخصوص نشستیں بحال، نوٹیفکیشن جاری   ڈیجیٹل سسٹمزکےذریعےشفاف ریکوری کاعملی مظاہرہ کیا گیا،اعلیٰ کارکردگی دکھانےوالےافسران کیلئےانعامات اوراسناد تقسیم کئے گئے،محکمہ ایکسائزکی خصوصی تقریب میں فیلڈسٹاف کی حوصلہ افزائی ہو گی ،لاہور،راولپنڈی،فیصل آباداورگوجرانوالہ کی شاندارکارکردگی دکھائی ہے،لاہور سی ریجن نےسب سےزیادہ ریکوری16ارب25کروڑروپےکی گئی،آئندہ مالی سال کاہدف70ارب روپےمقرر کیا گیا۔   ڈی جی محمدعمرشیر  کا کہنا تھا کہ ہماراہدف صرف ٹیکس وصولی نہیں،عوامی خدمت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جہلم (صباح نیوز) وزیر مملکت خزانہ و ریلوے، وزیراعظم ڈلیوری یونٹ (پی ایم ڈی یو) کے سربراہ بلال اظہر کیانی نے اتوار کو جہلم شہر اور مضافات میں محرم الحرام کے موقع پر سیکورٹی اور دیگر انتظامی اقدامات کا جائزہ لیا۔ بلال اظہر کیانی کی صدارت میں ضلع جہلم میں امن و امان کی صورتحال، محرم کے دوران عوام، عزاداران اور محرم کے جلوسوں کے لیے کیے جانے والے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر میثم عباس، ڈی پی او طارق سندھو، انتظامیہ، پولیس، ریسکیو 1122، میونسپل کمیٹیز، ایکس ای این بلڈنگز، ہائی ویز، آئی ای سی ایس او، سوئی ناردرن گیس پائپ لائن، پی ٹی سی ایل اور محرم کے دوران فرائض انجام...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی ترقیاتی اتھارٹی (سی ڈی اے) کے مستقبل پر ایک بڑا عدالتی فیصلہ سامنے آیا ہے، جس کے تحت اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو سی ڈی اے کو تحلیل کرنے اور اس کے تمام اختیارات و اثاثے میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) کے حوالے کرنے کی ہدایت دی ہے۔جسٹس محسن اختر کیانی کی جانب سے جاری کیے گئے تفصیلی تحریری فیصلے میں سی ڈی اے کی جانب سے جاری کردہ رائٹ آف وے اور ایکسس چارجز کا ایس آر او کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس نوٹیفکیشن کے تحت اٹھائے گئے تمام اقدامات غیر قانونی تصور کیے جائیں گے۔عدالتی فیصلے میں واضح کیا گیا کہ اگر سی...
    عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پریزائیڈنگ آفیسر سے انگلش ٹائپنگ کی غلطی ہوئی جس سے بیان میں تضاد پیدا ہوا۔ فیصلے میں عدالت نے کہا کہ قانون کی منشا یہی ہے کہ ماتحت عدالتوں میں اردو زبان کا استعمال کیا جائے اور بیانات گواہوں کی مادری زبان میں درج کیے جائیں، تاکہ شفاف اور درست عدالتی کارروائی یقینی بنائی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے ایک اہم عدالتی فیصلے میں ٹرائل کورٹس کو ہدایت جاری کی ہے کہ گواہوں کے بیانات انگریزی کیساتھ ساتھ اردو میں بھی تحریر کیے جائیں، تاکہ انصاف کے تقاضے پوری طرح پورے کیے جا سکیں۔ عدالت نے واضح کیا کہ ماتحت عدالتوں میں اردو زبان میں بیانات درج کرنے کا نوٹیفکیشن پہلے...
    سپریم کورٹ نے اے ٹی سی کے سابق جج کے خلاف سندھ ہائیکورٹ کے ریمارکس حذف کردیے، سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ ہم انکوائری نہیں کروارہے نہ ہی منتظم جج کو عہدے پر بحال کرنے کا حکم دے رہے ہیں، ایک جوڈیشل افسر کا عدالتی کیریئر ان ریمارکس سے متاثر ہوا ہے۔ سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ سندھ ہائیکورٹ نے اے ٹی سی کے سابق منتظم جج کو نوٹس دیے بغیر آرڈر پاس کیا۔ جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ انسداد دہشتگردی عدالتوں کےسابق جج نے بھی مناسب نہیں کیا، پولیس3 مقدمات میں ملزم ارمغان کا ریمانڈ لینے گئی تھی، جج نے ملزم کو پولیس کسٹڈی کےبجائے عدالتی ریمانڈ پر بھیج دیا۔ جسٹس حسن اظہر...
    مولانا جس کرپشن کی بات کر رہے یہ اس وقت حکومت کا حصہ تھے، انکے لوگوں سے ہی 20 ارب ریکور کیے، بیرسٹر سیف WhatsAppFacebookTwitter 0 1 June, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے مولانا فضل الرحمان جس کرپشن کی بات کر رہے ہیں اس وقت یہ خود نگران حکومت کا حصہ تھے اور ہم نے 20 ارب روپے ان ہی کے لوگوں سے ریکور کیے ہیں۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر سیف کا کہنا تھا ہمارے اخلاق اور کردار سے ہماری پہچان ہوتی ہے، سکھ مذہب میں تعلیمات انسانیت سے محبت اور اخلاق کا درس ملتا ہے، ہندو مذہب میں بھی اخلاق پر سب سے زیادہ زور...
    ---فائل فوٹو  سندھ ہائی کورٹ نے شناختی کارڈ بلاک کیے جانے کے خلاف عوامی کالونی کے رہائشی کی درخواست پر سماعت کے دوران اپنے ریمارکس میں کہا کہ نااہلی پر نادرا افسران کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔سندھ ہائی کورٹ میں شناختی کارڈ بلاک کیے جانے کے خلاف عوامی کالونی کے رہائشی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔سندھ ہائی کورٹ نے نادرا حکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے شناختی کارڈ کے اجراء میں شامل نادرا افسران کی فہرست طلب کر لی۔سندھ ہائی کورٹ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ فہرست میں صرف ڈیٹا انٹری آپریٹر کے نام نہیں ہونے چاہئیں، ہمیں ان افسران کے نام بھی چاہئیں جو ڈیوٹی پر موجود تھے، نادرا افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔نادرا کے وکیل نے...
    اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز ٹرانسفر کیخلاف کیس کی سماعت جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے کی۔ اسلام آباد ہاٸیکورٹ کے متاثرہ ججوں کے وکیل منیر اے ملک نے عدالت کو بتایا کہ جس وقت جسٹس سرفراز ڈوگر کو اسلام آباد ہائیکورٹ ٹرانسفر کیا گیا اس وقت لاہور ہائیکورٹ میں 33 ججز تعینات تھے۔ منیر ملک کے مطابق سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا تمام ججز کو ٹرانسفر کا موقع دیا گیا یا اتفاقیہ طور پر جسٹس سرفراز ڈوگر کو ٹرانسفر کے لیے چنا گیا، انہوں نے جسٹس سرفراز ڈوگر کے ٹرانسفر کو اتفاقیہ نہیں بلکہ سوچی سمجھی منصوبہ بندی قرار دیا۔ یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ: اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کی سنیارٹی...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 اپریل ۔2025 )سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز ٹرانسفر اور سنیارٹی کیس میں درخواست گزار ججوں کے وکیل منیر اے ملک کے دلائل مکمل نہ ہو سکے، سینئر قانون دان منیر اے ملک نے اپنے دلائل میں کہا کہ ججوں کے تبادلے کی سمری کی کابینہ سے منظوری نہیں لی گئی، وزارت قانون کی ججز ٹرانسفر کے لیے سمری میں بھی تضاد ہے، سمری میں غلطیاں حکومت کی نااہلی اور غیر سنجیدگی کو ظاہر کرتی ہیں، طے شدہ منصوبے کے تحت اسلام آباد ہائیکورٹ پر قبضے کیلئے جج ٹرانسفر کیے گئے.(جاری ہے) تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی...
    کرچی(کامرس رپورٹر)کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) پر زور دیا ہے کہ ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) کی طرف سے سیکورٹی ڈیپازٹ کی شرح میں اضافے کی تجویز کو اس وقت تک معطل کیا جائے جب تک کہ تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مطلوبہ معلومات شفاف طریقے سے شیئر نہ کی جائیں نیز ایک جامع اور معنی خیز مشاورتی عمل کا آغازکیا جائے تاکہ اس ضمن میں کوئی بھی فیصلہ صارفین اور کاروباری اداروں دونوں کی مالی مجبوریوں کو مدنظر رکھ کر کیا جائے۔ کے سی سی آئی کے صدر محمد جاوید بلوانی نے رجسٹرار نیپرا کو بھیجے گئے خط میں کہا کہ تاجر برادری، ٹریڈ باڈیز اور صارفین...
    وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پیکا ایکٹ ترمیمی بل اب قانون بن چکا ہے، قانون کے مطابق پیکا ٹربیونل کے فیصلے ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں چیلینج کیے جاسکتے ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا کہ پیکا ایکٹ ترمیمی بل اب قانون بن چکا ہے، اس قانون میں جو ٹربیونل بنایا گیا ہے اس میں ایک صحافی اور آئی ٹی پروفیشنل کو شامل کیا گیا ہے، یہ سارے پرائیویٹ سیکٹر کے لوگ ہوں گے جو کسی نہ کسی صحافتی تنظیم سے منسلک ہوں گے۔ عطاتارڑ نے کہا کہ پیکا ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف اپیل کے بارے میں بڑا ابہام پایا جارہا تھا،...
    لاہور ہائیکورٹ اور ضلعی عدلیہ میں 2024ءمیں 38 لاکھ سے زائد مقدمات کے فیصلے ہوئے ہیں۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس ہوا، جس میں 2024ء کے مقدمات کے حوالے سے رپورٹ پیش کی گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2024ء میں لاہور ہائیکورٹ اور ضلعی عدلیہ میں 38 لاکھ سے زائد مقدمات کے فیصلے ہوئے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ 2024ء کے دوران لاہور ہائیکورٹ میں 1 لاکھ 44 ہزار 122 مقدمات کے فیصلے کئے گئے جبکہ پنجاب کی ضلعی عدلیہ میں 36 لاکھ57 ہزار 102 مقدمات کے فیصلے ہوئے۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ 2024ء میں لاہور ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ اور بنچز میں 1 لاکھ 48 ہزار 453 کیس دائر کئے گئے...
    سلمان اکرم راجہ : فوٹو فائل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز نے عدلیہ میں مداخلت سے متعلق تحفظات پیش کیے۔ 6 ججز نے عدلیہ میں مداخلت سے متعلق جو تحفظات کیے تھے وہ سب واضح کرتے ہیں۔لاہور میں تھنک فیسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ دنیا بھر میں ججز کی تعیناتی کے مختلف طریقہ کار ہیں، جب ہم 26ویں ترمیم دیکھتے ہیں تو آئین کی روح کو دیکھنا ہے وہ کیا کہتی ہے۔ 26ویں ترمیم طاقت کے زور پر پاس کروائی گئی ہے۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ وکلاء ترمیم میں ہونے والی آئین کی خلاف ورزی...
۱