مصری وزیرخارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب کیساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں غزہ و لبنان کی صورتحال سمیت ایرانی جوہری پروگرام پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے اسلام ٹائمز۔ مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے آج اپنے ایرانی ہم منصب سید عباس عراقچی کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے جس میں علاقائی صورتحال بالخصوص فلسطین و لبنان کے تازہ ترین حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق بدر عبدالعاطی اور سید عباس عراقچی نے اپنی گفتگو میں غزہ اور لبنان میں قابض صیہونی رژیم کی فوجی جارحیت کو روکنے کے لئے عالمی برادری اور علاقائی ممالک کی جانب سے سنجیدہ اقدام کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے ایرانی جوہری پروگرام اور اس متعلق مسائل پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

پاک بحریہ علاقائی امن و استحکام کیلئے کلیدی کردار ادا کر رہی ہے، نیول چیف

نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کی صدارت کر رہے ہیں(تصویر سوشل میڈیا)۔

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ پاک بحریہ علاقائی امن و استحکام کیلئے کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس منعقد ہوئی۔ 

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس کی صدارت چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کی، نیول چیف نے روایتی اور غیر روایتی بحری چیلنجز سے نمٹنے کیلئے جنگی تیاری برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف نے مزید کہا کہ پاک بحریہ علاقائی امن و استحکام اور بحری سلامتی کیلئے کلیدی کردار ادا کر رہی ہے، پاک بحریہ قومی خود مختاری کے تحفظ اور سمندری سرحدوں کے ہر انچ کے دفاع کیلئے پوری طرح تیار ہے۔ 

 پاک بحریہ کی اسلام آباد میں منعقدہ کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا ایک منظر(تصویر سوشل میڈیا)۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورم میں آپریشنل تیاری، جاری منصوبوں اور آئندہ سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لینے کے ساتھ پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کی تیاریوں اور انعقاد پر بھی غور کیا گیا۔ 

میری ٹائم ایکسپو کانفرنس پاکستان کی بحری صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور علاقائی تعاون کے فروغ کا اہم پلیٹ فارم ہے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس پاک بحریہ کا اعلیٰ فیصلہ ساز فورم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان امن کا خواہاں ہے، ہر حال میں اپنی علاقائی سالمیت اور خود مختاری کا دفاع کرے گا:ترجمان دفتر خارجہ
  • امریکا کا جوہری تجربات دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ غیرذمہ دارانہ ہے: ایرانی وزیرخارجہ
  • پاکستان اور کینیڈا کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
  • محسن نقوی کی عمانی وزیر سے ملاقات، ویزا مسائل پر گفتگو
  • پاکستان بزنس فورم علاقائی ترقی کیلیے پر عزم
  • اپنے بے بنیاد خیالات کے اظہار سے پرہیز کرو، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا رافائل گروسی کو جواب
  • پاک بحریہ علاقائی امن و استحکام کیلئے کلیدی کردار ادا کر رہی ہے، نیول چیف
  • اختلافات کو مذاکرات سے حل کرینگے، محسن نقوی کی افغان نائب وزیر داخلہ سے ملاقات میں گفتگو
  • اسحاق ڈار کی سعودی، ترک ہم منصوبوں سے غزہ، دیگر امور پر گفتگو