ضمنی انتخاب، مسلم لیگ ن کے امیدواروں کے نام فائنل
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن نے قومی و صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کا فیصلہ کر لیا۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے 3 اور صوبائی اسمبلی کے 2 حلقوں میں ضمنی انتخابات ہوں گے۔ جس کے لیے مسلم لیگ ن نے اپنے امیدواروں کا فیصلہ کر لیا۔
مسلم لیگ ن نے آئندہ ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 96 کے لیے بلال بدر چوہدری کو ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جبکہ این اے 104 سے راجہ دانیال ریاض امیدوار ہوں گے۔
قومی اسمبلی کی نشست این اے 143 سے محمد طفیل کو انتخابی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وائرلیس دولہا یاسر شامی نے ڈھونڈ نکالا، ویڈیو
مسلم لیگ ن نے صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 203 سے محمد حنیف جٹ، اور پی پی 98 سے آزاد علی تبسم کو پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: مسلم لیگ ن نے اسمبلی کے کا فیصلہ
پڑھیں:
سیکرٹری قومی اسمبلی طاہر حسین مستعفی
اسلام آباد (علی اختر) سیکرٹری قومی اسمبلی طاہر حسین مستعفی ہو گئے ہیں۔
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ان کا استعفی' منظور کر لیا ہے۔استعفی' یکم جنوری 2026 سے منظور قرار دیا گیا۔
مزید :