Juraat:
2025-12-09@06:30:01 GMT

قومی اسمبلی ، زمین سے پیسے ملنے پر 12 ارکان کا ملکیت کا دعویٰ

اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT

قومی اسمبلی ، زمین سے پیسے ملنے پر 12 ارکان کا ملکیت کا دعویٰ

اسپیکر ایاز صادقنے پوچھا پیسے کس کے ہیں تو بارہ اراکین نے ہاتھ کھڑے کردیے
اپوزیشن کے ایوان میں آنے سے قبل کسی کے گرے ہوئے پیسے ملے، اسیپکر کا اعلان

قومی اسمبلی میں دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی، ایک رکن کے پیسے گرے جو اسپیکر تک پہنچے، اسپیکر نے پوچھا پیسے کس کے ہیں تو بارہ اراکین نے ہاتھ کھڑے کردیے۔تفصیلات کے مطابق اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں کسی رکن کے زمین پر گرے ہوئے پیسے اُن تک پہنچے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے پیسے ایوان میں لہرا کر اعلان کیا اور بتایا کہ اپوزیشن کے ایوان میں آنے سے قبل کسی رکن کے پیسے زمین پر گرے ہوئے ملے ہیں۔اس پر ایوان میں بیٹھے متعدد اراکین نے پیسوں کی ملکیت کا دعویٰ کرنے کیلیے ہاتھ کھڑے کیے جس پر اسپیکر نے کہا کہ یہ تو 12 اراکین نے ہاتھ کھڑے کر دیے ہیں۔اسپیکر ایاز صادق کی بات پر ایوان میں قہقہے لگ گئے۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: قومی اسمبلی ہاتھ کھڑے ایوان میں اراکین نے

پڑھیں:

ایوان میں بغیر قائد حزب اختلاف کے نظام چلایا جا رہا ہے، علامہ مقصود ڈومکی

جیکب آباد میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ جمہوریت کا بنیادی تقاضا ایوان بالا سینٹ اور ایوان زیریں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا موجود ہونا ہے۔ تاکہ پارلیمان میں احتساب اور توازن قائم رہ سکے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ سیدہ کائنات حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت طیبہ سے ہمیں صبر، ایثار، حیا، غیرتِ ایمانی اور دفاع امامت کا درس ملتا ہے۔ دین اسلام میں جہاد تبیین کی بڑی اہمیت ہے۔ باطل کے مقابل خاموشی اختیار کرنا اہلِ ایمان کے شایان شان نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوٹھ حوالدار بروہی میں منعقدہ سالانہ مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آل محمد (ص) کی سیرت ہمیں یاد دلاتی ہے کہ ظلم چاہے سیاسی ہو یا معاشرتی، اس کے خلاف آواز بلند کرنا عبادت ہے اور حق کی حمایت کرنا ایمان کا تقاضا ہے۔ ہم ایام اللہ میں انہی تعلیمات کی روشنی میں اپنے آپ کو، اپنی ملت کو اور اپنی قوم کو ان کی الٰہی ذمہ داریوں کی طرف متوجہ کرتے ہیں۔

قبل ازیں علامہ مقصود علی ڈومکی نے پارٹی کارکنوں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت ایک نازک ترین دور سے گزر رہا ہے۔ ایک طرف معاشی بحران، مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کا جینا مشکل کر رکھا ہے، دوسری طرف اظہار رائے پر پابندی فراڈ الیکشن سیاسی کارکنوں پر جبر و تشدد سیاسی بے سمتی نے جمہوری ڈھانچے کو کمزور کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا بنیادی تقاضا ایوان بالا سینٹ اور ایوان زیریں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا موجود ہونا ہے۔ تاکہ پارلیمان میں احتساب اور توازن قائم رہ سکے۔ مگر افسوس کہ ہمارا ملک اس وقت ایک ایسی صورتحال سے گزر رہا ہے کہ قومی اسمبلی اور سینٹ دونوں میں بغیر قائد حزب اختلاف کے نظام چلایا جا رہا ہے۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ یہ طرز عمل نہ صرف آئین کے منافی ہے، بلکہ جمہوری اقدار کا کھلم کھلا مذاق ہے۔ جان بوجھ کر قومی اسمبلی اور سینٹ میں قائد حزب اختلاف کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کے آئین میں اختیارات کی تقسیم، پارلیمانی نگرانی اور حکومتی احتساب کا نظام قائد حزب اختلاف کے بغیر نامکمل ہے۔ یہ نہ صرف پارلیمان کے تقدس کی توہین ہے، بلکہ عوام کے حقِ نمائندگی پر بھی ڈاکہ ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ قومی اسمبلی اور سینٹ میں فی الفور قائدِ حزب اختلاف کا تقرر کیا جائے۔ آئین کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے اور کسی قسم کی غیرجمہوری مداخلت یا دباؤ کی حوصلہ شکنی کی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • قومی اسمبلی میں دلچسپ منظر، گرے ہوئے پیسوں کے 12 دعویدار سامنے آگئے، ویڈیو وائرل
  • ایوان میں بغیر قائد حزب اختلاف کے نظام چلایا جا رہا ہے، علامہ مقصود ڈومکی
  • قومی اسمبلی اجلاس: ایوان میں کسی رکن کے پیسے گرنے پر اسپیکرکا اعلان، 12 اراکین نے ہاتھ کھڑےکر دیے
  • قومی اسمبلی اجلاس، ایوان میں کسی رکن کے پیسے گرنے پر اسپیکرکا اعلان، 12اراکین نے ہاتھ کھڑے کر دیے
  • قومی اسمبلی میں 5ہزار کے نوٹ زمین سےملے؛ اسپیکر کے پوچھنے پر 12ارکان نے ہاتھ کھڑے کردیئے
  • قومی اسمبلی میں زمین سے پیسے ملنے پر 12 ارکان نے ملکیت کا دعویٰ کردیا
  • اسپیکر قومی اسمبلی کی سیاسی کشیدگی میں کمی کے لیے کردار ادا کرنے کی پیشکش
  • قومی اسمبلی میں گرے ہوئے پیسے ملنے کے بعد دلچسپ صورت حال پیدا ہوگئی، اسپیکر حیران
  • کس کے پیسے گرگئے ؟سپیکر کی اناوسمنٹ پر سارے ایوان نے ہاتھ کھڑا کردیا