اسکرین گریب/ ایکس 

محمود خان اچکزئی کی زیر صدارت اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس ہوا، جس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے پارلیمانی پارٹی نے طریقہ کار پر بحث کی، ملاقات کے لیے کوئی ورکر منگل کے روز بہنوں یا وکلا کے ہمراہ نہیں جائے گا۔

اجلاس میں ارکان نے مشترکہ فیصلہ کیا کہ حکومت کو کریک ڈاؤن یا رکاوٹ کا کوئی موقع فراہم نہیں کیا جائے گا، بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ایڈوائزری کمیٹی میں جائیں گے تو ہی اسپیکر کو اپنا پیغام دے سکتے ہیں۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ محمود خان اچکزئی اور قائدین نے اسپیکر کو اپنا موقف بتانے کے لیے ایڈوائزری کمیٹی میں جانے کی ہدایت کی، پارلیمانی پارٹی ہدایات کی روشنی میں چیف وہپ تمام دستاویزات اسپیکر چیمبر میں پہنچائیں گے۔

نثار جٹ نے کہا کہ ہم نے ایڈوائزری کمیٹی میں جا کر اسپیکر کو بتانا ہے اپوزیشن کو بولنے دیا جائے، ارکان نے واضح کیا اسپیکر کو دو ٹوک بتایا جائے اپوزیشن سے آئین کے مطابق رویہ روا رکھا جائے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پارلیمانی پارٹی اسپیکر کو

پڑھیں:

کورم پورا نہ ہونے پر قومی اسمبلی کا اجلاس پھر ملتوی، اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی

اسلام آباد (وقائع نگار+ نوائے وقت رپورٹ) قومی اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر پیر کی شام تک ملتوی کر دیا گیا۔ جمعہ کے روز ایوان زیریں کا اجلاس پریذائیڈنگ آفیسر نزہت صادق کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا۔ ایوان کی کارروائی شروع ہوئی تو نو منتخب رکن بلال بدر نے حلف اٹھایا۔ اس دوران اپوزیشن نے شور شرابہ اور ہنگامہ آرائی کی۔ گیلری میں موجود مہمانوں نے نواز شریف کے حق میں نعرے بازی کی جس پر سپیکر کو نوٹس لینا پڑا۔ اپوزیشن اراکین نے نعرے لگانے والوں کو باہر نکالنے کا مطالبہ کیا اور بعد ازاں کورم پوائنٹ آئوٹ کردیا۔ کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس پیر کی شام تک ملتوی کر دیا گیا۔ قومی اسمبلی میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی جانب سے جمع کروائے گئے جواب میں بتایا کہ 21 ہزار 647 پاکستانی شہری دنیا بھر کی مختلف جیلوں میں قید ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ بھارت میں 738 پاکستانی شہری قید ہیں۔ بھارت میں قید پاکستانی شہریوں کے حوالے سے کوئی معلومات نہیں دی جا رہی کہ انہیں کس جرم میں قید کیا گیا ہے۔ سعودی عرب میں 10 ہزار 745 پاکستانی شہری مخلتف جرائم میں قید ہیں۔ سعودی عرب میں قید کچھ پاکستانی شہری سزا یافتہ ہیں اور بیشتر کے مقدمات زیر سماعت ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں 5 ہزار 297 پاکستانی شہری قید ہیں لیکن متحدہ عرب امارات میں قید پاکستانی شہریوں کے جرائم کے حوالے سے تفصیلات دستیاب نہیں۔ چین میں اس وقت 652 پاکستانی شہری قید ہیں۔ چین میں قید پاکستانی شہریوں میں زیادہ تر منشیات کی سمگلنگ، جعلی کرنسی کے استعمال، فراڈ یا غیر قانونی امیگریشن جیسے جرائم میں ملوث ہیں۔ قطر میں 599، عمان میں 578، ملائیشیا میں 444، اٹلی میں 353، بحرین میں 218 اور ترکیہ میں 190 پاکستانی شہری قید ہیں۔ امریکا میں اس وقت 141 پاکستانی شہری مختلف مقدمات میں قید ہیں جبکہ افغانستان میں 91 پاکستانی شہری قید ہیں۔ تحریری جواب میں بتایا گیا کہ بیرون ممالک قید 13 ہزار 78 پاکستانیوں کے مقدمات زیر سماعت ہیں جبکہ 8 ہزار 569 پاکستانی شہری سزا یافتہ ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • قومی اسمبلی اجلاس: ایوان میں کسی رکن کے پیسے گرنے پر اسپیکرکا اعلان، 12 اراکین نے ہاتھ کھڑےکر دیے
  • اسپیکر قومی اسمبلی کی سیاسی کشیدگی میں کمی کے لیے کردار ادا کرنے کی پیشکش
  • قومی اسمبلی میں گرے ہوئے پیسے ملنے کے بعد دلچسپ صورت حال پیدا ہوگئی، اسپیکر حیران
  • پی ٹی آئی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی عمران خان کے ٹوئٹس پر خاموش کیوں؟
  • سخت ردعمل کیوں آیا؟‘ پی ٹی آئی رہنماؤں کا عمران خان کے بیانیے پر چونکا دینے والا اعتراف
  • پی ٹی آئی اراکین نے سلمان اکرم راجا کو آڑے ہاتھوں لے لیا
  • کورم پورا نہ ہونے پر قومی اسمبلی کا اجلاس پھر ملتوی، اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی
  • پی ٹی آئی کے اراکین پارلیمنٹ کا سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا پر عدم اعتماد کا اظہار
  • اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ سٹی کونسل کی واٹرکارپوریشن کمیٹی کے اجلاس کے بعد ممبران کے ساتھ نیپا چورنگی پر جائے حادثے کا دورہ اور میڈیا کے نمائندوںسے گفتگو کررہے ہیں