پی ٹی آئی دور میں مالی بے ضابطگیاں، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری 300 ملین کی ریکوری کرلی
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)تحریک انصاف کے دور میں ہونے والی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز میں مالی بے ضابطگیوں پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 300 ملین کی ریکوری کر لی۔
محکمہ تعلیم نے ریکوری کی رپورٹ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری میں پیش کر دی تاہم کئی مالی بے ضابطگیوں کا آڈٹ ڈپمارٹمنٹ کو ریکارڈ بھی پیش نہ کیا گیا۔
سابق حکومت کے دور میں پرائیویٹ اسکولوں سے رجسٹریشن فیس وصول نہیں کی گئی جبکہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز میں خریداری میں مالی ہیر پھیر کی گئی۔
اسی طرح، عملے کو غیر قانونی الاؤنس دیا گیا جبکہ سیکیورٹی اکائونٹس کے نام پر غیر قانونی ادائیگیاں کی گئیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
میٹا کا فیس بک اور انسٹاگرام پر صارفین کی سہولت کے لیے یکجا سپورٹ ہب متعارف
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
میٹا نے فیس بک اور انسٹاگرام کے لیے مشترکہ سپورٹ ہب متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے، جس کا مقصد صارفین کے لیے معاونت کے عمل کو مزید آسان اور مرکزیت فراہم کرنا ہے۔
کمپنی کی بلاگ پوسٹ کے مطابق نئے سپورٹ ہب کے ذریعے اب فیس بک اور انسٹاگرام کے صارفین ایک ہی جگہ پر اپنے اکاؤنٹس سے متعلق مسائل کی رپورٹنگ اور سوالات کے جوابات حاصل کر سکیں گے۔ میٹا نے بتایا کہ پہلے اکثر معاونت کے آپشنز اور سیٹنگز مختلف فیچرز میں بکھرے ہوتے تھے، جس کی وجہ سے صارفین کو مطلوبہ معلومات تلاش کرنے میں وقت لگتا تھا، تاہم نیا ہب اس عمل کو مرکزی اور سہل بنا دے گا۔
یہ نیا سپورٹ ہب دنیا بھر میں آئی او ایس اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے صارفین کے لیے دستیاب ہو گا، جس سے اکاؤنٹ سے متعلق مسائل کے حل اور سوالات کے جوابات تیزی سے فراہم کیے جا سکیں گے۔
میٹا نے ایک نیا آرٹی فیشل انٹیلی جنس (AI) سپورٹ اسسٹنٹ بھی متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، جسے پہلے فیس بک میں آزمایا جائے گا اور بعد میں میٹا کی دیگر ایپس میں شامل کیا جائے گا۔ اس اسسٹنٹ کا مقصد صارفین کو فوری رہنمائی فراہم کرنا اور ان کے اکاؤنٹس کے مسائل حل کرنے میں مدد دینا ہے۔
اس کے علاوہ، کمپنی نے اکاؤنٹ ریکوری کے عمل کو بھی آسان بنانے کا اعلان کیا ہے۔ اب وہ صارفین جن کے اکاؤنٹس حادثاتی طور پر یا ہیک ہونے کی وجہ سے لاک ہو جائیں، انہیں آسان اور مرحلہ وار رہنمائی کے ذریعے بحال کیا جا سکے گا۔ میٹا کا کہنا ہے کہ ریکوری کا عمل زیادہ واضح اور سادہ ہوگا، اور صورتحال کے مطابق رہنمائی فراہم کرے گا۔
مزید برآں، صارفین کو ایسے حفاظتی نکات بھی دیے جائیں گے جن کی مدد سے وہ اپنے اکاؤنٹس کو محفوظ بنا سکیں، تاکہ مستقبل میں غیر مجاز رسائی یا ہیکنگ کے خطرات کم ہوں۔
یہ اقدام میٹا کی جانب سے صارف دوست ٹیکنالوجی اور بہتر آن لائن سیکیورٹی فراہم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے، جو عالمی سطح پر فیس بک اور انسٹاگرام کے استعمال کو محفوظ اور ہموار بنانے کی طرف ایک اہم قدم تصور کیا جا رہا ہے۔