data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)الخدمت فاؤنڈیشن ضلع حیدرآباد کے تحت سینٹرل جیل حیدرآباد، بچہ جیل اور خواتین جیل کے قیدیوں میں موسمِ سرما کے دوران گرم کمبل تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد۔سر پرست الخدمت فاؤنڈیشن و امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآبادحافظ طاہر مجید، صدر الخدمت فاؤنڈیشن حیدرآباد نعیم عباسی، نائب صدر ڈاکٹر سیف الرحمن، جنرل سیکرٹری الخدمت فاؤنڈیشن سلیم خان اور الخدمت حلقہ خواتین کی عائشہ وحید، فرح ناز نے سپرنٹنڈنٹ سینٹر ل جیل ندیم شیخ کی زیر نگرانی قیدیوں میں گرم کمبل تقسیم کیے۔ سر پرست الخدمت فاؤنڈیشن و امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآبادحافظ طاہر مجید نے قیدیوں میں کمبل تقسیم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سردی کے موسم میں گرم کمبل قیدیوں کے لیے بڑی راحت کا باعث بنیں گے، الخدمت فاؤنڈیشن ہمیشہ فلاح انسانیت کے لیے پیش پیش رہی ہے۔الخدمت فاؤنڈیشن حیدرآباد اس سے قبل بھی بچہ جیل کے اندر الیکٹرک واٹر کولر فراہم کر چکی ہے جس سے قیدی مستفید ہو رہے ہیں۔اسی طرح الخدمت فاؤنڈیشن حیدرآباد سینٹرل جیل میں ایک آئی ٹی لیب بھی قائم کیے ہوئے ہے، جہاں سیکڑوں قیدی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن آئندہ بھی سماجی خدمت کے ایسے کام جاری رکھے گی اور معاشرے کے ہر طبقے کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں رہے گی۔سپرنٹنڈنٹ جیل ندیم شیخ نے الخدمت فاؤنڈیشن کے اس اقدام کو سراہا اور الخدمت فاؤنڈیشن کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: الخدمت فاؤنڈیشن قیدیوں میں

پڑھیں:

سندھ کی جیلوں میں گنجائش سے زائد قیدی موجود

فائل فوٹو

سندھ کی تمام جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ صوبائی جیلوں میں 14 ہزار قیدیوں کی گنجائش ہے لیکن 27 ہزار قیدی موجود ہیں۔

دستاویز کے مطابق کراچی کی سینٹرل جیل میں بھی قیدیوں کی تعداد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، جہاں گنجائش 2400 قیدیوں کی ہے مگر 8 ہزار قیدی رہ رہے ہیں۔

اسی طرح ملیر جیل کی گنجائش 2200 قیدیوں کی ہے لیکن وہاں ساڑھے 5 ہزار قیدی موجود ہیں۔

جیو نیوز کو حاصل دستاویز کے مطابق صوبہ سندھ میں 23 جیلیں ہیں، جو نہ صرف بھری ہوئی ہیں بلکہ اب اوور پاپولیٹڈ ہوگئی ہیں۔

حیدرآباد سینٹرل جیل میں قیدیوں کی گنجائش ڈیڑھ ہزار کی ہے، جہاں 3 ہزار افراد قید کاٹ رہے ہیں۔

لاڑکانہ سینٹرل جیل ساڑھے 6 سو افراد کے لیے بنائی گئی لیکن یہاں 1 ہزار افراد قید ہیں، ٹھٹھہ کی جیل ڈھائی سو افراد کے لیے ڈیزائن کی گئی لیکن قیدی ساڑھے 9 سو ہیں۔

صوبے میں خواتین کی 3 جیلیں کراچی، حیدرآباد اور سکھر میں قائم ہیں، جہاں موجود خواتین قیدیوں کی تعداد 438 تک پہنچ چکی ہے جبکہ ان میں سے صرف 68 خواتین سزا یافتہ ہیں۔

صوبے بھر کی جیلوں میں 27 ہزار قیدیوں میں سب سے زیادہ 22 ہزار 600 ایسے قیدی ہیں، جن کے کیسز عدالتوں میں زیر سماعت ہیں جبکہ سزا یافتہ قیدیوں کی تعداد محض ساڑھے 3 ہزار ہے۔

جیلوں میں سزائے موت کے 459 افراد بھی اپنی زندگی کے دن گن رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ کی جیلوں میں گنجائش سے زائد قیدی موجود