بار اور بنچ لازم و ملزوم ‘وکلا کے مسائل حل کرنا تر جیح :چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم نے کہا ہے کہ بار اور بنچ لازم و ملزوم ہیں، وکلاء کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ سائلین کو بروقت اور شفاف انصاف کی فراہمی کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم سے پنجاب کی مختلف ضلعی و تحصیل بار ایسوسی ایشنز کے وفود نے ملاقات کی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کا ویڑن ہے کہ عدالتی نظام کی بہتری کے لیے پسماندہ اور دور دراز علاقوں میں بار ایسوسی ایشنز کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ اْن کا کہنا تھا کہ اسی سلسلہ میں خصوصی ہدایات پر صوبہ بھر کے جوڈیشل کمپلیکسز میں موجود بار ایسوسی ایشنز میں ای لائبریریز اور سولر سسٹم مہیا کئے جا رہے ہیں اور لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے عدالتی نظام میں نئی اصلاحات نافذ کی گئی ہیں۔ مقدمات کی دائری کے لئے بائیو میٹرک تصدیق کے حوالے سے درپیش مشکلات کے تدارک کے لئے نئے ایس او پیز بھی منظور کر لئے گئے ہیں جو جلد جاری کردئیے جائیں گے۔جدید اصلاحات کے نفاذ اوربارز کو درپیش مسائل کے حل کے لئے وکلاء کا تعاون ناگزیر ہے، عدالتی نظام کے بنیادی سٹیک ہولڈرز سائلین ہیں اور سائلین کی مشکلات کا ادراک کرتے ہوئے ہڑتال کلچر کی حوصلہ شکنی کرنا ضروری ہے۔ بنچ اور بار کی عزت مشترکہ ہے، وکلاء اگر عدالتوں کی عزت و تکریم کا خیال رکھیں گے تو ان کی عزت میں بھی اضافہ ہوگا۔ بار ایسوسی ایشنز کے وفود نے فاضل چیف جسٹس کی جانب سے جدید اصلاحات کے نفاذ کی تعریف کی اور وکلاء کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا، ملاقات کرنے والوں میں ضلعی بار ایسوسی ایشنز بہاولپور، بہاولنگر،جھنگ، لیہ، لودھراں، حافظ آباد، وزیر آباد اور تحصیل بار ایسوسی ایشنز بھیرہ، کھاریاں، کبیروالا اور گوجر خان کے صدور و سیکرٹری صاحبان شامل تھے جب کہ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ امجد اقبال رانجھا بھی موجود تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بار ایسوسی ایشنز چیف جسٹس
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔
سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔
مزید :