Jasarat News:
2026-07-24@01:03:27 GMT

منظورکالونی میں گھرسے لڑکی اورڈیفنس سے نوجوان کی لاش ملی

اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوںمیں حادثات واقعات میں خاتون سمیت 3افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعات میں 3افراد زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق بلوچ کالونی تھانے کی حدود منظور کالونی آ ئی سیکٹر گلی نمبر 03 نزد کشمیر پلازہ کے قریب گھر سے 28سالہ شہر یار ولد حاجی بشیر احمد کی پھندا لگی لاش ملی ،متوفی کی لاش کو قانونی کاروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی نے پھندا لگا کر خودکشی کی ہے ۔ لاش کو قانونی کاروائی کے بعد ورثاء کے سپر د کر دیا گیا ۔ ڈیفنس تھانے کی حدود دیفنس فیز ٹو اسٹریٹ نمبر 22کے فلیٹ سے 51سالہ یوسف ولد شہروز نامی شخص کی لاش ملی ،متوفی کی لاش کو جناح اسپتال سے ضابطہ کی کاروائی کے بعد سہراب گوٹھ ایدھی ہوم سرد خانے منتقل کر دیا گیا ۔ میمن گوٹھ تھانے کی حدود ملیر میمن گوٹھ سچل سرمست ہوٹل کے قریب باغیچے میں درخت گرنے سے30سالہ خاتون وکیلا زوجہ منور جاں بحق ہوگیا ۔جاں بحق ہونے والی خاتون کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ دوسری جانب عزیز آباد تھانے کی حدود حسین آباد نجی اسپتال کے قریب نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے 35سالہ سجاد ولد حبیب الرحمن زخمی ہوگیا ۔ ملیر سٹی تھانے کی حدود غازی ٹاون نزد بکرا پیٹری کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے 35سالہ سنی خان ولد محمد عرفان زخمی ہوا ۔ پاک کالونی تھانے کی حدود جہاں آباد برج کے قریب اتفاقیہ گولی چلنے سے 32سالہ ناصر ولد غنی زخمی ہوگیا ۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: تھانے کی حدود کے قریب کی لاش

پڑھیں:

بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے

تصویر سوشل میڈیا۔

پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ 

لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔  

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار