حکمرانوں نے سندھ کو لاقانونیت کے حوالے کر دیا ، عوامی تحریک
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایڈووکیٹ وسند تھری، مرکزی جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ ساجد حسین مہیسر اور ایڈووکیٹ سچل بھٹی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حکمرانوں نے سندھ کو مکمل طور پر لا قانونیت کے حوالے کر دیا ہے۔ پیرونمل میں بے دردی سے قتل کیے گئے ویرسی کولہی کے ورثا لاش سڑک پر رکھ کر قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ہیں مگر پولیس قاتلوں کو گرفتار نہیں کر رہی۔نواب ولی محمد کے قریب گاؤں اسماعیل بھنڈ میں امداد بھنڈ، اس کی معصوم بیٹی صدف اور بھتیجی زرقون بھنڈ کو قتل کیا گیا جبکہ فائرنگ سے دیگر عورتیں اور بچے شدید زخمی ہوئے۔ ورثا قاتلوں کی گرفتاری کے لیے احتجاج کر رہے ہیں مگر پولیس کارروائی کرنے کو تیار نہیں۔مبارکپور کے قریب گاؤں عبدالستار کوسو میں چور چوری کی نیت سے گھر میں داخل ہوئے، اہلِ خانہ کے جاگنے پر چوروں نے گولیاں مار کر 22 سالہ ریاض احمد کوسو کو قتل کر دیا۔ کوٹری کی رہائشی کپڑا بیچنے والی صبرین پٹھان کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا اور جامشورو پولیس نے گرفتار قاتلوں کو بعد میں آزاد کر دیا۔ جیکب آباد کی رہائشی سارا بلوچ کے ساتھ تین افراد نے اسلحے کے زور پر زیادتی کی جس پر انتظامیہ مکمل خاموش ہے۔ایک ہفتے سے لاپتا پیر گاؤں کے قریب 25 سالہ غلام قادر منگنیجو کی گولیوں سے چھلنی لاش دریائے سندھ سے ملی۔ کوسکی کے قریب گاؤں صالح ملاح کی دس سالہ معصوم بچی کو بھی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ اس کے علاوہ بے روزگاری اور افلاس کے باعث لوگ روزانہ خودکشیاں کر رہے ہیں۔عوامی تحریک کے رہنماؤں نے کہا کہ سندھ میں آئین، قانون اور انصاف کی حکمرانی کے بجائے وڈیروں، سرداروں، جاگیرداروں، ڈاکوؤں، چوروں اور جرائم پیشہ افراد کی بادشاہی قائم ہے۔ روزانہ لوگوں کو بے دردی سے قتل کیا جا رہا ہے، معصوم بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اغوا، ڈکیتیاں اور چوریاں معمول بن چکی ہیں اور کسی کو جان و مال کا تحفظ حاصل نہیں۔لوگ اپنے پیاروں کی لاشیں سڑکوں پر رکھ کر قاتلوں کی گرفتاری کے لیے دھرنے دیتے ہیں مگر پولیس وڈیروں اور سرداروں کے کہنے کے بغیر ایف آئی آر درج کرنے کو تیار نہیں۔ پولیس مکمل طور پر بااثر افراد کی ذاتی خادم بن چکی ہے۔ عدالتوں کے فیصلوں کے باوجود جرگے کیے جا رہے ہیں۔رہنماؤں نے کہا کہ سندھ کا عوام لا قانونیت، کرپشن، ڈاکوؤں، چوروں، بے روزگاری اور افلاس سے نجات کے لیے متحد ہو کر مشترکہ جدوجہد کے میدان میں آئے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: رہے ہیں کے قریب کر دیا
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے انتخابات 2026 کے لیے نیا میڈیا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا، پالیسی کا مقصد انتخابی عمل میں شفافیت، غیرجانبداری اور ذمہ دارانہ صحافتی روایات کو یقینی بنانا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق تمام میڈیا اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انتخابی کوریج کے دوران مکمل غیرجانبداری کا مظاہرہ کریں اور ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کریں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر صرف مجاز میڈیا نمائندوں کو کوریج کی اجازت ہوگی تاہم پولنگ بوتھ کے اندر ووٹنگ کی خفیہ کارروائی کی کسی بھی قسم کی ریکارڈنگ یا فوٹوگرافی سختی سے ممنوع ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے پولنگ ختم ہونے سے قبل کسی بھی قسم کے ایگزٹ پول، نتائج یا رجحانات نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ نفرت انگیز، اشتعال انگیز یا فرقہ وارانہ مواد نشر کرنے سے گریز کرنے کی تاکید کی ہے۔
اسی طرح غلط، غیر مصدقہ یا گمراہ کن معلومات نشر کرنا بھی ممنوع قرار دیا گیا۔تمام امیدواروں کو انتخابی کوریج میں مساوی اور منصفانہ نمائندگی دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر متعلقہ میڈیا ادارے کی ایکریڈیٹیشن منسوخ کی جا سکتی ہے اور قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔
کمیشن نے تمام میڈیا اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ انتخابی عمل کے اعتماد اور شفافیت کو برقرار رکھا جا سکے۔