پشاور: پاکستان تحریکِ انصاف کے جلسے سے واپسی پر کارکنوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔حادثے میںایک کارکن جاں بحق جبکہ 3زخمی ہوگئے

گاڑ ی کو حادثہ پشارو رنگ روڈ پر پیش آیا اس افسوسناک واقعے میں پی ٹی آئی کا ایک کارکن جاں بحق جبکہ 3کارکنان زخمی ہوئےجنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیاگیا۔

ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق کارکن کی شناخت حسیب کے نام سے کرلی گئی جبکہ زخمیوں اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جلسے سے واپسی پر کارکنوں کی گاڑی الٹنے سے  افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل

پڑھیں:

پی ٹی آئی کا آج پشاور میں پاور شو، انتظامات مکمل

جلسے کی کامیابی کیلئے ہر کسی کو اپنا کلیدی کردار ادا کرنا چاہیے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
جلسے میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کی لیڈر شپ بھی شرکت کرے گی،ویڈیو پیغام

پاکستان تحریک انصاف آج پشاور میںجلسہ کرے گی۔ جلسہ گاہ میں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور ملک بھر کے کارکنان کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے پشاور جلسے کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج ( اتوار) کو حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس میں جلسہ کرنے جا رہے ہیں۔ اپنے بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ جلسے میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کی لیڈر شپ بھی شرکت کرے گی۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ تحریک انصاف، آئی ایس ایف، یوتھ ونگ سمیت تمام تنظیمیں جلسے میں شرکت کریں۔ ویڈیو پیغامات کے ذریعے لوگوں کو جلسے میں شرکت کی دعوت دیں، جلسے کی کامیابی کیلئے ہر کسی کو اپنا کلیدی کردار ادا کرنا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • جلسے سے واپسی پر پی ٹی آئی کارکنوں کی گاڑی کو حادثہ، 1 جاں بحق، 3 زخمی
  • پشاور: پی ٹی آئی کارکنوں کی گاڑی حادثے کا شکار، ایک جاں بحق
  • پشاور جلسہ: اسد قیصر کے خطاب کے دوران کارکنان کے ’ڈی چوک ڈی چوک‘ کے نعرے
  • تحریک انصاف کا پشاور میں سیاسی پاور شو جاری
  • پی ٹی آئی پشاور جلسہ: کارکنان کی بڑی تعداد جمع، وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی بھی شریک
  • کراچی کے بعد حیدرآباد میں بھی خونی ڈمپر شہریوں کو کچلنے لگے
  • پی ٹی آئی کا آج پشاور میں پاور شو، انتظامات مکمل
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا پشاور جلسے کے حوالے سے پیغام
  • اسلام آباد حادثہ: ہائیکورٹ جج کی ماورائے عدالت تصفیے کی کوششیں، صحافی اسد ملک کا انکشاف