جیکب آباد: مولا داد فیڈرواٹر سپلائی پر بجلی چوری ہونے کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251208-11-6
جیکب آباد (نامہ نگار)جیکب آباد مولادا فییڈر واٹر سپلائی پر بڑے پیمانے پر بجلی چوری کا انکشاف ،کارخانے ،چکیاں ہوٹلز بجلی چوری پر چلائے جانے لگے ، تفصیلات کے مطابق جیکب آبادمولاداد فیڈر سے واٹر سپلائی فیڈر پر بڑے پیمانے پر بجلی چوری کا انکشاف ہوا ہے واٹر سپلائی فیڈر کی لائن کھیرتھر کے تالاب تک ہے جس کے با عث واٹر سپلائی پلانٹ سے کھیر تھر لیگوں گرڈ سے آنے والے لائن کے راستے میں بااثروں کے کارخانے ،چکیاں ،ہوٹلز اور گائوں کے گائوں چوری پر چلائے جارہے ہیںاور اس چوری میں بتایا جارہا ہے کہ مبینہ طور بلدیہ اور سیپکو کا عملہ ملوث ملوث ہے ذرائع کے مطابق پورا مولاداد چوری پر چلایا جارہا ہے واٹر سپلائی فیڈر پر چند ماہ قبل بلدیہ نے چیف سیپکو کو خط بھی لکھا تھا لیکن کوئی ایکشن نہیں لیا گیا بجلی چوری تاحال بلا خوف جاری ہے واٹر سپلائی فیڈر پر سارا دن بلا تعطل بجلی کی فراہمی کی جاتی ہے اسی وجہ سے کئی علائقوں واٹر سپلائی اس وقت ہوتی ہے جب شھر میں بجلی کی فراہمی بند ہوتی ہے اور یہ سلسلہ برسوں سے چلا آرہا ہے، یاد رہے کہ میڈیا پر نشاندہی کے باوجود بجلی چوروں کے خلاف کاروائی نہ ہونا افسوسناک ہے۔ عوام نے وزیر پانی و بجلی اویس لغاری اور وزارت توانائی کے دیگر حکام سے نوٹس لینے اور ملو ث عملے کے خلاف مثالی کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ بجلی چوروںکی سہولت کاری میں ملوث عملے حوصلہ شکنی ہوسکے اور آئندہ ایسے غیر قانونی کام میں ملوث ہوکر ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوئی ملازم جرائت نہ کرسکے ۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بجلی چوری
پڑھیں:
پاکستانی شہریوں کی بڑی تعداد غیر ملکی جیلوں میں قید ہونے کا انکشاف
اسلام آباد:قومی اسمبلی میں وزیر خارجہ کی جانب سے جمع کروائے گئے جواب میں پاکستانی شہریوں کی بڑی تعداد غیر ملکی جیلوں میں قید ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
تحریری جواب میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ 21 ہزار 647 پاکستانی شہری دنیا بھر کی مختلف جیلوں میں قید ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ بھارت میں 738 پاکستانی شہری قید ہیں۔ بھارت میں قید پاکستانی شہریوں کے حوالے سے کوئی معلومات نہیں دی جا رہی کہ انھیں کس جرم میں قید کیا گیا ہے۔
سعودی عرب میں 10 ہزار 745 پاکستانی شہری مخلتف جرائم میں قید ہیں۔ سعودی عرب میں قید کچھ پاکستانی شہری سزا یافتہ ہیں اور بیشتر کے مقدمات زیر سماعت ہیں۔
متحدہ عرب امارات میں 5 ہزار 297 پاکستانی شہری قید ہیں لیکن متحدہ عرب امارات میں قید پاکستانی شہریوں کے جرائم کے حوالے سے تفصیلات دستیاب نہیں۔
چین میں اس وقت 652 پاکستانی شہری قید ہیں۔ چین میں قید پاکستانی شہریوں میں زیادہ تر منشیات کی اسمگلنگ، جعلی کرنسی کے استعمال، فراڈ یا غیر قانونی امیگریشن جیسے جرائم میں ملوث ہیں۔
قطر میں 599، عمان میں 578، ملائیشیا میں 444، اٹلی میں 353، بحرین میں 218 اور ترکیہ میں 190 پاکستانی شہری قید ہیں۔
امریکا میں اس وقت 141 پاکستانی شہری مختلف مقدمات میں قید ہیں جبکہ افغانستان میں 91 پاکستانی شہری قید ہیں۔
تحریری جواب میں بتایا گیا کہ بیرون ممالک قید 13 ہزار 78 پاکستانیوں کے مقدمات زیر سماعت ہیں جبکہ 8 ہزار 569 پاکستانی شہری سزا یافتہ ہیں۔