WE News:
2025-12-05@12:02:24 GMT

پنجاب میں شہری علاقوں میں طلاق کی شرح نئی بلند ترین سطح پر

اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT

پنجاب میں شہری علاقوں میں طلاق کی شرح نئی بلند ترین سطح پر

پنجاب میں طلاق کے کیسز میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں صرف ایک سال کے دوران پونے 2 لاکھ سے زائد طلاق کے سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے۔

سرکاری رپورٹ کے مطابق شہری علاقوں میں طلاق کی شرح دیہی علاقوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، طلاق اور خلع کے ضمن میں لاہور صوبے بھر میں سر فہرست رہا، جہاں 21 ہزار سے زائد طلاق کے سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ میرا سیٹھی کی طویل خاموشی کے بعد طلاق کی تصدیق، وجہ کیا بتائی؟

اسی طرح فیصل آباد میں 14 ہزار سے زائد، شیخوپورہ میں 11 ہزار سے زائد اور راولپنڈی میں 10 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق گوجرانوالہ، گجرات اور سیالکوٹ میں بھی طلاق کے کیسز کی تعداد 8  ہزار سے زائد رہی۔

قصور میں 5 ہزار سے زیادہ جبکہ ساہیوال اور اوکاڑہ میں 4 ہزار سے زائد طلاقوں کے سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے۔

مزید پڑھیں: مصنوعی ذہانت سے جذباتی تعلقات طلاقوں کی نئی وجہ بنتے جا رہے ہیں، انتباہ

مزید برآں، خانیوال، منڈی بہاؤالدین اور وہاڑی میں بھی ہزاروں کی تعداد میں طلاق کیسز سامنے آئے، جبکہ ننکانہ صاحب اور خوشاب میں بھی اسی طرح تشویشناک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

چنیوٹ، بھکر اور مظفرگڑھ میں بھی سینکڑوں جوڑوں نے علیحدگی کا راستہ اختیار کیا۔

اعدادوشمار ظاہر کرتے ہیں کہ نہ صرف شہری بلکہ پنجاب کے دیہی اضلاع میں بھی طلاق کی شرح سال بہ سال نمایاں اضافہ دکھا رہی ہے، جو معاشرتی ماہرین کے مطابق سماجی رویّوں، معاشی دباؤ اور خاندانی نظام میں تبدیلیوں کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پنجاب خانیوال سرٹیفیکٹس سیالکوٹ طلاق گجرات لاہور منڈی بہاؤالدین ننکانہ صاحب وہاڑی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: خانیوال سرٹیفیکٹس سیالکوٹ طلاق گجرات لاہور منڈی بہاؤالدین ننکانہ صاحب وہاڑی کے مطابق میں طلاق طلاق کے طلاق کی میں بھی

پڑھیں:

پنجاب میں رجسٹرڈ گاڑیوں کی تعداد ڈھائی کروڑ سے زائد ہے، ڈی آئی جی وقاص نذیر

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ٹریفک پنجاب وقاص نذیر نے کہا ہے کہ پنجاب میں رجسٹرڈ گاڑیوں کی تعداد 2 کروڑ 55 لاکھ سے زائد ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں وقاص نذیر نے کہا کہ صوبے بھر میں ٹریفک کے نئے ترمیمی آرڈینس کا اطلاق ہو چکا ہے، لائسنسنگ سینٹرز پر لائسنس بنانے والوں کی لائنیں لگی ہیں۔ لوگوں نے لائسنس بنوانا شروع کردیے ہیں۔

پنجاب ٹریفک پولیس متحرک، 24 گھنٹے میں 8 کروڑ 42 لاکھ سے زائد کے جرمانے

پنجاب ٹریفک پولیس نے 24 گھنٹے میں 63 ہزار 970 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے چالان کردیے۔

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب نے مزید کہا کہ پنجاب کے 40 شہروں میں جلد سیف سٹی کا جال بچھا دیا جائے گا، ٹریفک کے مختلف قوانین کی خلاف ورزی کو قابل دست اندازی جرم قرار دیا گیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے کی رقوم بڑھائی ہیں، نئے قوانین پر پچھلے 120 گھنٹوں سے سختی کے ساتھ عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔

وقاص نذیر نے یہ بھی کہا کہ ان قوانین کے خلاف میمز بن رہی ہیں، سوشل میڈیا پر بھی بہت بات کی جا رہی ہے، شہری نئے قوانین سے خوف کا شکار ہونے کے بجائے انہیں سمجھنے کی کوشش کریں۔

انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر مقدمات شہریوں کےلیے نہیں قانون توڑنے والوں کےلیے ہیں، ٹریفک قوانین توڑنے والے بچوں کے والدین کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔

مریم نواز نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کم عمر طلبہ کی گرفتاری روک دی

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹریفک قوانین کی...

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے ٹریفک قوانین توڑنے والے بچوں کے خلاف مقدمات درج نہ کرنے کی ہدایت کی ہے، ٹریفک قوانین توڑنے والے بچوں پر پہلے بھی مقدمات کا اندراج نہیں ہو رہا تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ قوانین کی آگاہی اور ان پر عمل درآمد ساتھ ساتھ چلتا ہے، لوگوں کو قوانین کی پابندی پر عمل درآمد کےلیے تیار کیا جاتا ہے، 200 اور 500 روپے کے جرمانے سے کچھ اثر دکھائی نہیں دے رہا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی شہریوں کی بڑی تعداد غیر ملکی جیلوں میں قید ہونے کا انکشاف
  • افغانستان میں قتل کے مجرم کو اسٹیڈیم میں 80 ہزار سے زائد لوگوں کے سامنے سزائے موت دیدی گئی
  •  پنجاب میں ٹریفک قوانین پر سختی کے مثبت نتائج، جان لیوا حادثات میں 70 فیصد سے زائد کمی
  • غزہ میں 6 ہزار افراد اعضا سے محروم، ایک چوتھائی سے زائد بچے  متاثر
  • اسلام آباد میں1 ہزار سے زائد فوڈ پوائنٹس، ریسٹورنٹس کی رجسٹریشن مکمل
  • فیملی پنشن کا فیصلہ؛ شہری کی بیٹی کو ایک کروڑ 15 لاکھ سے زائد رقم جاری
  • فیملی پنشن کا فیصلہ؛ شہری کی بیٹی کو ایک کروڑ  15 لاکھ سے زائد رقم جاری
  • 13ویں فارما ایشیا 2025 کا کراچی ایکسپو سینٹر میں شاندار آغاز، 8 ہزار سے زائد ماہرین کی شرکت
  • پنجاب میں رجسٹرڈ گاڑیوں کی تعداد ڈھائی کروڑ سے زائد ہے، ڈی آئی جی وقاص نذیر