data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کے الیکٹرک نے ناظم آباد کے علاقے جلال آباد میں کارروائی کرتے ہوئے زیر زمین غیرقانونی نیٹ ورک پکڑ لیا۔ ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ ناظم آباد میں کارروائی کے دوران بجلی چوری میں استعمال ہونے والے 3 ہزار کلو گرام سے زائد زیر زمین کیبلز ضبط کرلی گئیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے کارروائی محفوظ ریقے سے مکمل ہوئی، عوام بجلی چوری کی روک تھام کے لیے کے الیکٹرک کا ساتھ دیں۔ کے الیکٹرک ترجمان کے مطابق بجلی چوری سے سالانہ دو لاکھ یونٹ کا نقصان ہوتا ہے، واجبات دو ارب سے تجاوز کرچکے ہیں۔ چند روز قبل کے الیکٹرک نے لیاقت آباد میں بجلی چوری کے خلاف مہم کے دوران 270 کلو گرام سے زائد غیرقانونی تاریں ہٹائی تھیں۔ ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا تھا کہ آپریشن سپر مارکیٹ، صرافہ بازار، بانٹوا نگر، بندھانی کالونی بلاک 1 اور 2 میں کیے گئے، 150 سے زائد غیرقانونی کنکشنز گھر اور دکانوں سے ہٹائے گئے ہیں۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے الیکٹرک بجلی چوری

پڑھیں:

اے این ایف کارروائی، ایل پی جی کینٹینر سے کروڑوں ڈالرکی منشیات برآمد

 

کراچی:(نیوزڈیسک)اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے بلوچستان میں کارروائی کے دوران ایل پی جی گیس کنٹینرسے 154.15 ملین ڈالر مالیت کی منشیات کی بھاری مقدار تحویل میں لے لی اور ڈرگ ٹریفکنگ تنظیم(ڈی ٹی او)کے دو کارندوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ منشیات اسمگلنگ کےخلاف جاری کارروائیوں میں اے این ایف کو ایک اور شان دار کامیابی ملی ہے، اینٹی نارکوٹکس فورس نے مصدقہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر کام کرنے والے منشیات اسمگلرز نیٹ ورک کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کرنے کی بڑی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کارروائی کے دوران 154.15 ملین امریکی ڈالر مالیت کی منشیات کی بھاری مقدار برآمد کرلی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق اے این ایف انٹیلی جنس ٹیم پنجگور میں ڈرگ ٹریفکنگ تنظیم(ڈی ٹی او)کی مسلسل نگرانی کر رہی تھی، ڈی ٹی او کی سربراہی بدنام زمانہ اسمگلر علی جان کر رہاتھا، یہ گروہ افغانستان سے آنے والی منشیات پنجگور سے تربت، گوادر اور پسنی کے راستے یمن، تنزانیہ اور جی سی سی ممالک تک اسپیڈ بوٹس اور چھوٹی کشتیوں کے ذریعے اسمگل کرتا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ اے این ایف کو اطلاع ملی کہ مذکورہ ڈی ٹی او بھاری مقدار میں منشیات ایل پی جی گیس کنٹینر ٹرک میں چھپا کر پنجگور سےتربت کے راستےگوادر اور پسنی ساحل تک منتقل کرنےکا منصوبہ بنا رہا ہے تا کہ منشیات سمندری راستے بیرون ملک بھجوایا جاسکے۔

اے این ایف نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مشکوک ایل پی جی گیس کنٹینر کو ایم-8 گوادر سی پیک روڈ پر سراغ لگا کر روکا اور قبضے میں لےلیا، ابتدائی پوچھ گچھ سےمعلوم ہوا کہ کنٹینر میں بھاری مقدار میں منشیات چھپائی گئی ہیں۔

ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ مکمل تلاشی کے دوران 553.5 کلوگرام گرام آئس (میتھ ایمفیٹامین) اور40 کلوگرام ہیروئن برآمد کرلی گئی، کارروائی میں ڈی ٹی اوکے 2 کارندوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اے این ایف نے نیٹ ورک کے دیگر اہم ساتھیوں، منشیات کے فراہم کنندہ اور مجوزہ وصول کنندہ کی گرفتاری کےلیےکوششیں تیز کردیں،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، سہولت کاروں اور دیگر ملوث افراد کی گرفتاری کےلیےچھاپے مارے جارہے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ اے این ایف منشیات کےخلاف اپنی زیرو ٹالرنس پالیسی پرعمل پیرا ہے اور منظم ڈرگ نیٹ ورکس کےخاتمےکے لیے بھرپور کارروائیاں جاری رکھےگی۔

متعلقہ مضامین

  • ناظم آباد میں کے الیکٹرک کاعملہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کربجلی چوری کے خلاف کارروائی کررہاہے
  • کے الیکٹرک کی بڑی کارروائی، زیرِ زمین غیرقانونی نیٹ ورک پکڑ لیا
  • احسن اقبال کے بیان پر ترجمان ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کا شدید ردعمل
  • اے این ایف کارروائی، ایل پی جی کینٹینر سے کروڑوں ڈالرکی منشیات برآمد
  • کراچی: کیش وین سے 20 کروڑ سے زائد رقم لوٹنے والا ملزم گرفتار
  • کراچی پولیس کی کارروائی، چوری میں ملوث اور پولیس مقابلے میں فرار 2 ملزمان گرفتار
  • کراچی: سیف سٹی کے سافٹ ویئر باکس کی چوری میں ملوث مفرور ملزم گرفتار
  • ایف آئی اے کی کارروائی، غیرقانونی طورپر سمندر کے راستے ایران جانے والے 14ملزمان گرفتار
  • کراچی چڑیا گھر میں شیرنی کے ہاں 3 بچوں کی پیدائش