ٹیم کی جیت اور ٹریوس ہیڈ کی سنچری سے کرکٹ آسٹریلیا افسردہ کیوں؟ وجہ سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT
ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹیم کی جیت اور ٹریوس ہیڈ کی سنچری سے کرکٹ آسٹریلیا افسردہ کیوں؟ وجہ سامنے آگئی۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی جیت سے کرکٹ آسٹریلیا کا لاکھوں کا نقصان ہو گیا، ٹریوس ہیڈ کی جارحانہ سنچری سے ٹیسٹ میچ دوسرے روز ہی ختم ہو گیا۔
ٹریوس ہیڈ کی وجہ سے ٹیسٹ تیسرے روز تک بھی نہ جا سکا، جیت نے کرکٹ آسٹریلیا کا نقصان کرا دیا، پہلے سے خسارے کا شکار کرکٹ آسٹریلیا کے افسران افسردگی کے عالم میں ہیں۔
آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ پرتھ ٹیسٹ 1921 کے بعد پہلا ایشیز ٹیسٹ ہے جو دو روز مکمل ہوا ہے، کرکٹ آسٹریلیا کو تیسرے اور چوتھے روز کی ٹکٹیں کرکٹ فینز کو واپس کرنا ہیں جبکہ پانچویں روز کے ٹکٹ اسی روز فروخت ہوتے ہیں۔
ایک محتاط اندازے کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کو 2 ملین آسٹریلوی ڈالرز کے نقصان کا سامنا ہے۔ کچھ میڈیا رپورٹس میں کرکٹ آسٹریلیا کا مجموعی نقصان 3 ملین آسٹریلوی ڈالرز بتایا گیا ہے۔
براڈ کاسٹرز کمپنیوں کا نقصان زیادہ تکلیف دہ بتایا جا رہا ہے، انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فینز بارمی آرمی بھی ٹیسٹ کے جلد ختم ہونے پر افسردہ انگلینڈ واپسی کا پلان کرنے لگے۔
پہلے دو روز میں ایک لاکھ ایک ہزار 514 تماشائیوں نے پرتھ ٹیسٹ میچ دیکھا تیسرا سولڈ آؤٹ تھا۔ کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو ٹوڈ گرین برگ نے ایک پروگرام میں میچ جلد ختم ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔
ٹوڈ گرین برگ کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے براڈ کاسٹرز کا سب سے پہلے خیال ہے، مالی طور پر اس سیریز پر بہت اثر پڑے گا، یقینی طور پر ہم ہمارے پارٹنر اور اسپانسرز شامل ہیں۔
کرکٹ آسٹریلیا کو آسٹریلیا اور بھارت کی گزشتہ برس بلاک بسٹر سیریز سے بھی نقصان ہو چکا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے سالانہ اجلاس میں اپنا 11.
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کرکٹ آسٹریلیا ٹریوس ہیڈ کی
پڑھیں:
ایبٹ آباد؛ گاڑی گہری کھائی میں جاگری، طالبات سمیت 6 افراد جاں بحق، ویڈیو سامنے آگئی
گاڑی گہری کھائی میں گرنے کے حادثے میں طالبات سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ بگنوتر کی حدود میں واقع بیرن گلی کے قریب ایک گاڑی (کیری ڈبہ) خوفناک حادثے کا شکار ہوکر گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ گاڑی کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔
عینی شاہدین کے مطابق بیرن گلی سے ایبٹ آباد آنے والی یاسر خلیل کی گاڑی (کیری ڈبہ) کھڑی کے مقام پر ایک ہزار فٹ سے زائد گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے میں 6 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جن میں 2 انٹر کی طالبات بھی شامل تھیں جو امتحان دینے ایبٹ آباد جا رہی تھیں۔
https://www.facebook.com/yasirsahir8/videos/%D8%A7%D9%86%D8%A7%D9%84%D9%84%DB%81-%D9%88%D8%A7%D9%86%D8%A7-%D8%A7%D9%84%DB%8C%DB%81-%D8%B1%D8%A7%D8%AC%D8%B9%D9%88%D9%86-%D8%A7%DB%8C%D8%A8%D9%B9-%D8%A2%D8%A8%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%DB%8C-%D8%A8%DB%8C%D8%B1%D9%86-%DA%AF%D9%84%DB%8C-%D8%B3%DB%92-%D8%A7%DB%8C%D8%A8%D9%B9-%DA%A9%DB%8C-%D8%B3%D9%85%D8%AA-%D8%A2%D8%AA%D8%A7-%DB%81%D9%88%D8%A7-%DA%A9%DB%8C%D8%B1%DB%8C-%DA%88%D8%A8%DB%81-%D8%A7%DB%8C/854585654095479/جاں بحق ہونے والوں میں باپ اور بیٹا ذوالفقار اور زبیر، 2 سگی بہنیں دختران شبیر احمد، ڈرائیور یاسر خلیل اور اختر شامل ہیں۔
کھائی زیادہ گہری ہونے کے باعث لاشوں کو نکالنے میں شدید مشکلات پیش آرہی ہیں جب کہ مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔ حادثے کو چند گھنٹے سے زائد وقت گزر جانے کے باوجود ریسکیو کی ٹیموں کے موقع پر نہ پہنچنے پر علاقے میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔