1971 کی پاک بھارت جنگ اور اس دوران پیش آنے والے سانحات کے بارے میں بہاری کمیونٹی کے افراد کی عینی شہادتیں ایک بار پھر منظرِ عام پر آ رہی ہیں، جن میں بھارت اور مکتی باہنی پر بہاری آبادی کے خلاف مبینہ مظالم کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

بہاری کمیونٹی کے بزرگ رکن شیخ مقیم نے اپنی آب بیتی بیان کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ 25 مارچ 1971 کو بنگالی علیحدگی پسندوں نے بغاوت کی اور مکتی باہنی نے بھارتی فوج کے تعاون سے مشرقی پاکستان میں کارروائیاں شروع کیں۔ ان کے مطابق مکتی باہنی اور بھارتی فوج نے متعدد علاقوں میں نہتے بہاریوں کو نشانہ بنایا۔

شیخ مقیم کا کہنا ہے کہ دہشتگرد مکتی باہنی اور بھارتی فوج نے مختلف اضلاع میں بہاری کمیونٹی کی املاک اور بستیوں پر حملے کیے۔ ان کے مطابق مشرقی پاکستان کے 17 میں سے 14 اضلاع میں مقیم بڑی تعداد میں بہاریوں کو نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ کنجن ندی، بوگرا، ممند سنگھ، ڈھاکہ، راج شاہی اور پبنا سمیت کئی مقامات آج بھی اس دور کے واقعات کی گواہی دیتے ہیں۔

شیخ مقیم نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ بھارتی میڈیا نے اُس وقت بھارتی فوج کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے بہاری افراد کی لاشوں کو بنگالی شہری ظاہر کرکے عالمی سطح پر پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کیا۔ ان کا دعویٰ ہے کہ ساڑھے پانچ لاکھ بہاریوں کو قتل کیا گیا اور اس قتلِ عام کا الزام پاکستان فوج پر ڈالنے کی کوشش بھی کی گئی

بہاری کمیونٹی کے مطابق 1971 کے واقعات بھارت کی ریاستی پالیسی، مکتی باہنی کی کارروائیوں اور اس دور کی خونریز صورتحال کے خوفناک پہلوؤں کو اجاگر کرتے ہیں۔

آزاد مؤرخین کا کہنا ہے کہ 1971 کے واقعات کی غیرجانب دارانہ تحقیق اور دستاویزی حقائق کی بنیاد پر مزید تفصیلی مطالعہ کی ضرورت ہے تاکہ دونوں اطراف کے مؤقف اور الزامات کی تہہ تک پہنچا جا سکے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بہاری کمیونٹی مکتی باہنی بھارتی فوج

پڑھیں:

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026: پاک بھارت ٹاکرا کب ہوگا، تاریخ سامنے آگئی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں پاک بھارت ٹاکرے کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایشیا کپ 2025 میں ہونے والے تنازع کے باوجود ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے۔

روایتی حریف ممکنہ طور پر 15 فروری کو کولمبو میں مدمقابل آئیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں 20 ٹیموں کو پانچ پانچ کے چار مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

گروپ ون:

پاکستان، بھارت، امریکا، نمیبیا، نیدرلینڈز

گروپ ٹو:

بنگلادیش، اٹلی، انگلینڈ، نیپال، ویسٹ انڈیز

گروپ تھری:

آسٹریلیا، آئرلینڈ، عمان، سری لنکا، زمبابوے

گروپ فور:

افغانستان، کینیڈا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا، یو اے ای

رپورٹس کے مطابق ہر گروپ سے ٹاپ 2 ٹیمیں سپر ایٹ مرحلے میں رسائی حاصل کریں گی جس میں سے ٹاپ فور ٹیمیں سیمی فائنل کھیلیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی ’تیجاس‘ کی نئی تصاویر، طیارے کی تباہی کی وجہ سامنے آگئی
  • دبئی ایئر شو میں بھارتی طیارہ گرنے پر شاہد آفریدی کا ردعمل سامنے آگیا‏
  • بھارتی جنگی طیارہ تیجس کیسے تباہ ہوا؟ عینی شاہدین کے اہم بیانات سامنے آگئے
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026: پاک بھارت ٹاکرا کب ہوگا، تاریخ سامنے آگئی
  • کراچی میں ای چالان کے بعد روبوٹ کار ٹریفک کا انتظام سنبھالنے کے لے میدان میں آگئیں
  • پاک کینیڈا معیشت میں بزنس کمیونٹی پُل کا کردار ادا کر رہی ہے: پاکستانی ہائی کمشنر محمد سلیم
  • بھارتی دہشت گردی کا انکشاف: مکتی باہنی ْآپریشن جیک پاٹٗ کے خونی منصوبے بےنقاب
  • بھارتی ادارے کا کشمیر ٹائمز کے دفتر پر چھاپہ، کلاشنکوف برآمدگی کا دعویٰ
  • اقوامِ متحدہ کا انتباہ: ٹی ٹی پی جنوبی و وسطی ایشیا کے لیے سنگین خطرہ، افغان حکام کی مبینہ پشت پناہی جاری