Daily Pakistan:
2026-06-03@01:21:13 GMT

مظفر گڑھ پی پی 269، جھگڑے کے واقعہ پر پولنگ روکنا پڑ گئی

اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT

مظفر گڑھ پی پی 269، جھگڑے کے واقعہ پر پولنگ روکنا پڑ گئی

مظفرگڑھ (ڈیلی پاکستان آن لائن)مظفرگڑھ پی پی 269 میں پولنگ اسٹیشن نمبر 103 پر امیدواروں کے حامیوں کے درمیان جھگڑے کی وجہ سے پولنگ روک دی گئی۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق پولنگ سٹیشن پر 300 بیلٹ پیپرز کم نکلنے پر پولنگ روکی گئی، جس پر پیپلزپارٹی کے امیدوار علمدار قریشی اور آزاد امیدوار اقبال پتافی کے حامیوں میں تلخ کلامی ہوئی۔

پولنگ سٹیشن نمبر 103 پر 2 ہزار 300 ووٹرز کی تعداد سے بیلٹ پیپرز کم نکلے، جھگڑے کے باعث پولنگ چند منٹوں کیلئے روکی گئی، بعد ازاں پولنگ سٹیشن کرم داد پر دوبارہ پولنگ کا آغاز ہو گیا ہے۔

اداکارہ شردھا کپور حادثے کا شکار، فلم کی شوٹنگ روک دی گئی

صوبائی الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پولنگ سٹیشن کرم داد پر پولنگ کا عمل معمولی توقف کے بعد دوبارہ شروع ہو چکا ہے۔

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: پولنگ سٹیشن

پڑھیں:

کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق

کراچی:

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے افسوسناک حادثات کے نتیجے میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بلوچ کالونی کے علاقے کشمیر کالونی نالے والے روڈ پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک 20 سالہ راہگیر جاں بحق ہوگیا۔

اطلاع ملنے پر چھیپا کے رضاکار موقع پر پہنچے اور لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا جہاں متوفی کی شناخت کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

دوسرا واقعہ ایف سی ایریا کے ایک اپارٹمنٹ میں پیش آیا جہاں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

چھیپا حکام کے مطابق متوفی کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی جہاں اس کی شناخت 40 سالہ اظہر احمد کے نام سے ہوئی۔

ادھر قیوم آباد میں جام صادق پل پر تیز رفتار ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا جہاں متوفی کی شناخت 40 سالہ شکیل کے نام سے کی گئی۔

متعلقہ مضامین