ہری پور سے پی ٹی آئی 29 کے 29 پولنگ سٹیشن جیتے گی: عمر ایوب
اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT
ہری پور سے پی ٹی آئی 29 کے 29 پولنگ سٹیشن جیتے گی: عمر ایوب WhatsAppFacebookTwitter 0 23 November, 2025 سب نیوز
ہری پور: (آئی پی ایس) پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ ہری پور سے اس بار بانی عمران خان کی پی ٹی آئی ہی جیتے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت ضلع ہری پور، کھلابٹ سیکٹر ون میں موجود ہیں، کھلابٹ میں دو یونین کونسل آتی ہیں جن میں 29پولنگ سٹیشن ہیں، 2024کے الیکشن میں روپوش تھا،ہمارے کئی ساتھی جیل میں تھے اورکچھ کے پیچھے پولیس پڑی ہوئی تھی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام ساتھیوں پر بہت زیادہ سختی تھی، ہمارے مخالفین 29میں سے 27پولنگ اسٹیشنز ہا رگئے تھے، پی ٹی آئی نے تمام سختیوں کے باوجود29میں سے 27پولنگ سٹیشن جیتےتھے۔
عمر ایوب کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے امیدوار کو ہمارے امیدوار نے 82ہزارووٹوں سے شکست دی تھی، مسلم لیگ ن کا امیدواریہاں کھلابٹ میں اپنے گھر کا پولنگ اسٹیشن بھی ہارا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اس بار پی ٹی آئی کھلابٹ میں 29کے29پولنگ اسٹیشن جیتے گی، اس بار تمام پولنگ اسٹیشنز بانی پی ٹی آئی کی پارٹی جیتے گی، چیزیں بالکل واضح ہیں یہاں سے پی ٹی آئی ہی جیتے گی۔
واضح رہے کہ عمر ایوب کو سزا سنائے جانے پر خالی ہونے والی نشست پر عمر ایوب کی ہی اہلیہ انتخاب لڑ رہی ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی روزہ رسولﷺ پر حاضری، ملک میں امن، ترقی کیلئے دعا نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی روزہ رسولﷺ پر حاضری، ملک میں امن، ترقی کیلئے دعا بلاول بھٹو کو جدوجہد کر کے وزیر اعظم بنانا ہے: گورنر پنجاب اٹھائیسویں آئینی ترمیم کے حوالے سے کوئی بات زیر غور نہیں، وفاقی وزیر کوئی کہہ دے کہ میں نے کسی کی سفارش کی ہے تو استعفیٰ دے دوں گی ، مریم نواز اسلام آباد میں گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگنے کا سلسلہ جاری وزیراعظم کی ریلوے پراپرٹی کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اختیار کرنے کی ہدایتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پولنگ سٹیشن سٹیشن جیتے پی ٹی ا ئی عمر ایوب ہری پور جیتے گی
پڑھیں:
پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
سٹی 42 : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو میں 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی ملاقات ہوئی ۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کی مشترکہ کوششوں سے بلوچستان میں پائیدار امن قائم ہوگا۔ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ہدفی کارروائیاں مکمل عزم کے ساتھ جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان اور عوام کے لیے خطرہ بننے والے دہشت گرد نیٹ ورک کا ہر صورت خاتمہ کیا جائے گا، بیرونی سرپرستی میں چلنے والے پراکسی عناصر مسلسل بلوچستان میں بدامنی اور عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دشمن کے مذموم عزائم کو مسلح افواج اور پاکستانی عوام کے اتحاد و استقامت سے ناکام بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر اور قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت اور ثابت قدم عوام صوبے کی سب سے بڑی طاقت ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ترقیاتی منصوبے بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے عوامی اور جامع حکمت عملی کے تحت جاری ہیں۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی یکجہتی کے فروغ میں سول سوسائٹی، جامعات، میڈیا اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔
بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار
اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔