سحری، افطار میں کہیں لوڈشیڈنگ ہو تو 118 پر شکایت درج کروائیں، اویس لغاری
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT
اویس لغاری: فائل فوٹو
حکومت نے سحری اور افطار کے وقت ملک بھر میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلام آباد میں وزیر مملکت علی پرویز ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ سحری اور افطار کے وقت ملک بھر میں کہیں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی، اگر کہیں لوڈشیڈنگ ہو تو شہری 118 پر شکایت درج کروائیں۔
اویس لغاری نے کہا کہ نقصان والے فیڈرز پر بھی سحر و افطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی۔
وزیر مملکت علی پرویز ملک نے کہا کہ صبح تین بجے سے رات ساڑھے دس بجے تک گیس فراہم کی جائےگی، گیس کی اضافی فراہمی کا انتظام کر لیا گیا ہے، گیس کی عدم فراہمی کی شکایت 1199 پر درج کروائیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اویس لغاری
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔