Daily Mumtaz:
2026-07-24@03:34:10 GMT

وفاقی وزیر داخلہ کا آبپارہ میں رمضان سہولت بازار کا دورہ

اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT

وفاقی وزیر داخلہ کا آبپارہ میں رمضان سہولت بازار کا دورہ

 

اسلام آباد: (نیوزڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جی سکس آبپارہ میں قائم کیش لیس رمضان سہولت بازار کا دورہ کیا۔

وزیر داخلہ نے سبزیوں، پھلوں اور دیگر اشیائے خوردونوش کے سٹالز کا معائنہ کیا اور قیمتوں و معیار کا جائزہ لیا۔ محسن نقوی نے انتظامیہ کو ہدایت دی کہ ریٹ لسٹ نمایاں طور پر آویزاں کی جائے تاکہ عوام کو معلوم ہو کہ بازار ریٹ اور سٹال ریٹ کیا ہے۔

وزیر داخلہ نے رمضان بازاروں میں صفائی اور سکیورٹی کے انتظامات بہتر بنانے کی بھی ہدایت دی۔ انہوں نے مختلف سٹالز کا دورہ کیا، شہریوں سے ملاقات کی اور معیار و قیمتوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ بعض شہریوں نے ریٹ لسٹ پر عملدرآمد نہ ہونے کی شکایت بھی کی۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے رمضان سہولت بازار کے انتظامات پر بریفنگ دی۔ رمضان بازار صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک کھلا رہے گا اور منڈی ریٹ کے مطابق اشیاء کی فروخت یقینی بنانے کے لیے خصوصی مانیٹرنگ میکانزم فعال کیا گیا ہے۔

اس موقع پر چیف کمشنر اسلام آباد، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، ڈی جی انفورسمنٹ، اسسٹنٹ کمشنر اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ وزیر داخلہ نے عوامی ریلیف میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہ کرنے کا بھی اعلان کیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط

پشاور (بیورو رپورٹ) گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم پاکستان سے ضم قبائلی اضلاع کیلئے وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحالی کی درخواست کردی۔ وزیراعظم کو بھیجے گئے خط میں گورنر نے مطالبہ کیا کہ ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے لیے وفاقی ٹیکس استثنیٰ میں توسیع کرتے ہوئے انضمام کے وقت قبائلی عوام سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کی جائے۔ ضم قبائلی اضلاع اور پاٹا میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور دیگر وفاقی محصولات کے نفاذ پر نظرثانی کی جائے۔ وفاقی ٹیکسوں کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف فراہم نہیں کیا جا سکتا۔ صوبائی حکومت پہلے ہی ضم شدہ اضلاع اور پاٹا پر عائد تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکس برقرار رہنے سے عوام کو مکمل ریلیف نہیں مل رہا۔ دریں اثناء گورنر فیصل کریم کنڈی سے پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) پشاور کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر سہیل امیر مروت نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ ادارے کی تحقیق و ترقی (ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ)، جاری پی ایس ڈی پی منصوبوں، ادارے کی تحقیقی صلاحیتوں اور استعداد سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

متعلقہ مضامین

  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار