سفیر ڈاکٹر عمر کی وزارتِ خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل اقوامِ متحدہ سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT
سفیر ڈاکٹر عمر کی وزارتِ خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل اقوامِ متحدہ سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2026 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی جمہوریہ ایتھوپیا کے سفیرڈاکٹر عمر حسین اوبا نے اسلام آباد میں وزارتِ خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل (اقوامِ متحدہ) عمر صدیق سے خیرسگالی ملاقات کی۔دونوں جانب سے اقوامِ متحدہ کے فریم ورک کے تحت دوطرفہ اور کثیرالجہتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے مختلف امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا، تاکہ مشترکہ خوشحالی اور ترقی کے اہداف حاصل کیے جا سکیں۔
گفتگو میں اس امر کو اجاگر کیا گیا کہ ایتھوپیا اور پاکستان نے بین الاقوامی امن مشنز میں تاریخی کردار ادا کیا ہے، اور عالمی امن و سلامتی کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔سفیر ڈاکٹر عمر حسین اوبا نے ڈائریکٹر جنرل کو کثیرالجہتی نظام کے احیا میں ایتھوپیا کے فعال کردار سے آگاہ کیا، اور اس بات پر روشنی ڈالی کہ حال ہی میں ادیس ابابا میں 39واں افریقی یونین سربراہی اجلاس اور دوسرا اٹلی۔افریقہ سربراہ اجلاس منعقد ہونا کس قدر اسٹریٹجک اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سی او پی 32 کی میزبانی کے لیے ایتھوپیا کا انتخاب عالمی ماحولیاتی استحکام اور سبز ترقی کے ایجنڈے میں ملک کی بڑھتی ہوئی قیادت کا مظہر ہے۔سفیر نے ڈائریکٹر جنرل (اقوامِ متحدہ)کو علاقائی انضمام اور ہارن آف افریقہ میں امن و سلامتی کے قیام کے لیے ایتھوپیا کی کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔ڈائریکٹر جنرل عمر صدیق نے عالمی جنوب میں پائیدار ترقی کے فروغ سمیت کثیرالجہتی اور سفارت کاری میں ایتھوپیا کے قائدانہ کردار کو سراہا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعدم اعتماد صرف میں لا سکتا، کامیاب کرانا بھی جانتا ہوں: صدر مملکت عدم اعتماد صرف میں لا سکتا، کامیاب کرانا بھی جانتا ہوں: صدر مملکت تھائی۔پاک صحتِ عامہ تعاون کو یونیورسل ہیلتھ کوریج تک وسعت دینے پر اتفاق سانحہ گل پلازہ: لائٹ بند نہ ہوتی تو جانیں بچ سکتی تھیں: چیف فائر افسر کے کمیشن کے سامنے سنسنی خیز انکشافات جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر تعینات سپریم کورٹ: لطیف کھوسہ کی عمران خان سے ملاقات کی درخواست مسترد مرد عورتوں کے محافظ ہیں قاتل نہیں، سپریم کورٹ نے بیوی کو قتل کرنے والے منشیات کے عادی شوہر کی اپیل خارج کر دیCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ڈائریکٹر جنرل
پڑھیں:
وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
سٹی 42:وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات،وزیر اعظم نے کہا بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چینی کمپنی فیمسنFAMSUN کے چیف ایگزیکٹو افسر جیک چین Jack Chen کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی ۔ وزیراعظم نے وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا
وزیر اعظم نے کہا پاکستان اور چین مثالی دوست ہیں، جن کے درمیان معاشی شراکت داری اور دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے یہ دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔وزیر اعظم نے چینی کمپنی کا پاکستان میں اجناس کے سٹوریج کے مراکز کو اسٹیٹ آف آرٹ مراکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا خیر مقدم کیا۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اس منصوبے سے ملک میں زراعت کے سیکٹر میں جدید ترین ٹیکنالوجی آئے گی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ پاکستان کی افرادی قوت کی ہنر مندی اور تربیت کو ان منصوبوں کا حصہ بنایا جائے۔
جیک چین نے پاکستان میں پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیافیمسن کے چیف ایگزیکٹو نے وزیراعظم سے انکے حالیہ دورہء چین کے دوران اپنی ہونے والی ملاقات کا بھی ذکر کیا، جس کے نتیجے میں وہ پاکستان کا دورہ کررہے ہیں اور غذائی تحفظ کے حوالے سے قابل عمل منصوبے پر بات چیت کی جارہی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
جناب جیک چین نے کہا کہ فیمسن پاکستان میں غذائی تحفظ کے حوالے سے بہتر سٹوریج مراکز، ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور تربیت فراہم کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔بریفنگ میں بتایا کہ فیمسن پاکستان میں گرین سائلوز کے قیام کے حوالےسے ڈیمانسٹریشن سینٹر قائم کرے گی سٹوریج سینٹرز کو جدید گرین سائلوز میں بدلا جائے گا ۔فیمسن اور گرین پاکستان انیشئیٹو کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو چکے ہیں
ملاقات میں وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔فیمسن زراعت، جانوروں کی خوراک اور فوڈ پراسیسنگ کے حوالے سے چین کی بڑی کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے۔
بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار