پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا حکومت نے سپیشل برانچ کو باقاعدہ سپیشلائزڈ یونٹ/ علیحدہ کیڈر کے طور پر قائم کرنے کی منظوری دے دی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل افریدی کی زیرِ صدارت پولیس کی سپیشل برانچ سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سپیشل برانچ کے اہلکار انٹیلی جنس، سکیورٹی، ویریفیکیشن، سروے اور سرویلنس کی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں، ضم شدہ قبائلی اضلاع کے 308 اہلکاروں کو بھی سپیشل برانچ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

شدید زخمی ہونے والی دلہن نے دولہا سے ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں شادی کر لی

بریفنگ میں مزید کہا گیا کہ سال 2025 میں سپیشل برانچ نے 2 خودکش جیکٹس، 32 آئی ای ڈیز، 70 راکٹ شیلز اور 288 ہینڈ گرینیڈز ناکارہ بنائے، گزشتہ سال اسپیشل برانچ نے 635 سیاسی اجتماعات کی سکیورٹی اور اسلحہ و ایکسپلوسِو لائسنس کی ویریفیکیشن کی، 3124 نادرا ویریفیکیشنز، 6840 پاسپورٹ، 14518 سی پیک، 6060 پرسنل اور 9413 سرکاری اہلکاروں کی ویریفیکیشنز بھی انجام دی گئیں۔

اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے سپیشل برانچ کو باقاعدہ اسپیشلائزڈ یونٹ/علیحدہ کیڈر کے طور پر قائم کرنے کی منظوری دے دی، اجلاس میں سپیشل برانچ میں 1221 اہلکاروں کی اسامیاں تخیلق کرنے کی بھی اصولی منظوری دی گئی۔

بلاول بھٹو کو جدوجہد کر کے وزیر اعظم بنانا ہے: گورنر پنجاب

سہیل آفریدی نے کہا کہ سپیشل برانچ کو درکار تمام ہیومن ریسورس اور دیگر وسائل ترجیحی بنیادوں پر فراہم کئے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے انفراسٹرکچر کیلئے 1820 ملین اور موٹر وہیکلز کیلئے 904.

7 ملین روپے بھی منظور کئے، سپیشل برانچ کو درکار 98 گاڑیاں اور 404 موٹر سائیکلیں ترجیحی بنیادوں پر فراہم کی جائیں گی، ٹیکنیکل آلات اور ٹیکنالوجی کی خریداری کے لئے 2543.9 ملین روپے فراہم کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سپیشل برانچ کو انٹیلی جنس اور انسدادِ دہشت گردی کے تقاضوں کے مطابق جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس کلیدی ستون ہے، سپیشل برانچ کی استعداد بڑھانے کیلئے تمام وسائل فراہم کریں گے۔

گورننس کی نگرانی مزید سخت، کوتاہی برداشت نہیں ہوگی: مریم نواز

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے سپیشل برانچ کے مجوزہ الاؤنسز کو ترجیحی بنیادوں پر منظوری کے لئے پیش کرنے کی ہدایت کی، صوبے بھر میں سپیشل برانچ کیلئے نئی عمارتوں کے قیام کی بھی منظوری دی گئی۔
 

مزید :

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: سپیشل برانچ کو کرنے کی سہیل ا

پڑھیں:

  سہیل آفریدی نے پنجاب کی وزیراعلیٰ کے متعلق نازیبا کلام کرنے کی ابتدا کر دی

سٹی42: راولپنڈی  میں میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے  سہیل آفریدی نے  پنجاب کی وزیراعلیٰ پر سخت تنقید کر دی۔ انہوں نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو "جعلی وزیراعلیٰ" قرار دے دیا۔
وزیر اعلی  سہیل آفریدی کنے میڈیا کیمروں کے سامنے کہا، میرے پاس کورٹ کے آرڈر ہیں مجھے ملنے نہیں دیا جارہا ۔ ہنجاب کی جعلی وزیر اعلی کو بحیثیت عورت شرم آنا چاہئے۔

جو واقعہ یہاں پرسوں ہوا وہ ہماری مشرقی روایات کے خلاف ہے ۔ میرے لیڈر کی بہنوں کو ملنے دینا ان کا حق ہے۔

نادرا کا سسٹم ڈاؤن ، بیرون ملک جانے کیلئے پولیو سرٹیفکیٹ کا اجرا بند

سہیل آفریدی نے دعویٰ کیا کہ "بانی کی بہنیں غیر سیاسی عورتیں ہیں"، اس کےساتھ ہی انہوں نے کہا،  اگر ان کے ساتھ یہ سب ہورہا ہے تو وہ پھر سیاسی ہیں. " "عورت کارڈ کھیلنے کا حق کسی کو نہیں دیں گے ."   

سہیل آفریدی نے کہا، میں نے وفاقی اور صوبائی حکومت سب کو خط لکھے مگر ملنے نہیں دیا جارہا ۔ عدالتی حکم کو ردی کی ٹوکری میں ہھینکا جارہا ہے ۔ چیف جسٹس آف پاکستان سے  تین بار رابطہ کیا مگر رسپانس نہیں ملا ۔ اب مجھے بتایا جائے کہ اب مجھے کیا کرنا چائیے ؟؟؟
سہیل آفریدی نے مزید کہا، "میں صوبے کا چیف ایگزیکٹو ہوں میرا پاسپورٹ انہوں نے لے لیا .میرا پیسہ ہاکستان سے باہر نہیں ہے میں نے کہاں جانا ہے ۔"

پبلک سروس کمیشن کے امتحانات، خیبر پختونخوا میں دفعہ144 نافذ

ایک  صحافی نے سہیل آفریدی سے یہ بے ہودہ سوال پوچھا، " آپ نے کہا تھا کہ کچھ بڑا ہونے جارہا ہے تو کیا آپ وفاق سے علحدگی کا ارادہ ہے." 

اس سوال کے جواب میں سہیل آفریدی نے کہا،  "پاکستان میرا ہے۔ میں پاکستانی ہوں جو ہاکستان سے علحدگی کا سوچے گا وہ غدار ہے۔"

سہیل آفریدی جو خود 26 نومبر کو  ریاست کی املاک اور سکیورٹی اہلکاروں پر حملوں کے مقدمے میں ملوث ہیں، انہوں نے الزام لگایا کہ 26 نومبر کو نہتے شہریوں پر گولیاں چلائی گئیں .ہمارے جتنے احتجاج ہوئے آئین اور قانون کی دائرے میں کئے تھے ۔ جامعہ حفصہ گلگت بلتستان میں جو ہوا وہ یاد رہے گا ۔
انہوں نے یہ بھی کہا، "جو بند کمرے میں پالیسیاں بنتی ہیں, ملک کو نقصان پہنچتا ہے."

کن علاقوں میں کل بجلی بند رہے گی؟ اعلان ہوگیا

سرکاری ملازموں کو سنگین دھمکیاں دینے کی ایک حالیہ وائلیشن پر  الیکشن کمیشن کی طرف سے اپنے خلاف شروع ہونے والی قانونی کارروائی کے متعلق سوال کے جواب میں سہیل آفریدی نے دعویٰ کیا، میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر ہیش کیا گیا۔ میں نے صرف یہ کہا تھا کہ دھاندلی ہونے نہ دیں۔ میں نے عمر ایوب کے الیکشن میں صرف دھاندلی نہ ہونے کا کہا تھا ۔

Waseem Azmet

متعلقہ مضامین

  • سہیل آفریدی وفاق اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ساتھ تعاون کریں: فیصل کریم
  • صوبوں میں وسائل کی تقسیم کا فارمولہ طے کرنے کیلئے این ایف سی کا اجلاس 4 دسمبر کو طلب
  • پشاور:ـوزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی محکمہ صحت کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
  • اطلاعات ہیں بشریٰ بی بی کی رہائی کیلئے پیشکش ہوئی ہے،شیرافضل مروت 
  • تحریک تحفظ آئین پاکستان کا کل ملک بھر میں یوم سیاہ بنانے کا اعلان
  • دسمبر 2026، پنجاب میں 20 ہزار سڑکیں، 440 ماڈل ویلج بنانے کا ہدف مقرر
  •   سہیل آفریدی نے پنجاب کی وزیراعلیٰ کے متعلق نازیبا کلام کرنے کی ابتدا کر دی
  • سہیل آفریدی عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچ گئے
  • سہیل آفریدی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچ گئے