عازمین حج کو سہولیات دینے سے متعلق سعودی حکومت نے فین ٹرپ مہم کا آغاز کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT
ویب ڈیسک :سعودی حکومت نے عازمین حج کو سہولیات دینے سے متعلق پہلی مرتبہ فین ٹرپ مہم کا آغاز کر دیا ہے۔
پاکستان سمیت چودہ ممالک کے پرائیویٹ حج آرگنائزر فین ٹرپ میں شرکت کے لئے مملکت سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔
فین ٹرپ حج انتظامات کے جائزے اور عالمی وفود سے حج انتظامات سے متعلق تبادلہ خیال کے لئے ترتیب دیا گیا۔ پاکستان کی نمائندگی چیئرمین پرائیویٹ حج آپریٹرز ناصرخان نے کی۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے تناسب سے رد و بدل ہو گیا
وفد کی فین ٹرپ میں سعودی حکام سے اہم ملاقاتیں ہوئیں،حج 2026 سے متعلق تجاویز دی گئیں، ٹرانسپورٹ، کھانے پینے، رہائش سمیت حجاج کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ بھی لیا گیا۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
حکومت سندھ کا سرکاری گاڑیوں کے ای چالان سے متعلق بڑا فیصلہ
سرکاری گاڑیوں کے ای چالان افسران کو اپنی جیب سے ادا کرنے ہوں گے۔
محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا چیف سیکریٹری کی جانب سے تمام سرکاری محکموں کو دی گئی ہدایات کے مطابق ای چالان افسران کو اپنی جیب سے ادا کرنے ہوں گے۔
حکمنامے کے مطابق سیٹ بیلٹ، کالے شیشے، سگنل توڑنے اور چلتی گاڑی میں موبائیل کا استعمال پر چالان ہوگا۔