اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیکورٹی کو پہلے سے کہیں زیادہ سخت اور مؤثر بنانے کے لیے بڑا اقدام سامنے آگیا ہے، 18 نومبر سے شہر کی ہر موٹر سائیکل اور ہر گاڑی پر ای ٹیگ لگانا لازمی ہوگا جبکہ شہریوں سے گھریلو معلومات بھی ایک نئی موبائل ایپ کے ذریعے حاصل کی جائیں گی۔

ضلع انتظامیہ اور پولیس نے ایک ہمہ گیر سیکورٹی اور نگرانی کا نظام متعارف کروایا ہے جس کے تحت 18 نومبر کے بعد اسلام آباد میں رجسٹرڈ تمام گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور شہر میں داخل ہونے والی بیرونی گاڑیاں ای ٹیگ کے بغیر نہیں چل سکیں گی۔

اس کے ساتھ ساتھ ہر گھرانے کو اپنی مکمل ذاتی معلومات انتظامیہ کے ساتھ شیئر کرنا ہوں گی۔

انتظامیہ نے اسلام آباد بھر میں مختلف مقامات پر باضابطہ مراکز قائم کیے ہیں، جہاں سے شہری اپنی گاڑیوں کے لیے ای ٹیگ اسٹیکرز حاصل کر سکیں گے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت آگاہ کیا جائے گا اور تمام اسٹیکرز صرف سرکاری سینٹرز سے ہی جاری کیے جائیں گے۔

یہ فیصلہ جوڈیشل کمپلیکس خودکش حملے کے بعد کیا گیا جس کے نتیجے میں سکیور نیبرہڈ سروے کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس سروے کے مطابق ہر گھر کو اپنی ذاتی معلومات فراہم کرنا ہوں گی، جن میں رہائشی افراد کے نام، پتے، شناختی کارڈ نمبرز، گھریلو ملازمین کا مکمل ریکارڈ اور مکان مالک یا کرایہ دار کی حیثیت کی تفصیلات شامل ہیں۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایپ ڈاؤن لوڈ کرکے اپنی معلومات فوری درج کریں۔ 17 نومبر سے ضلع انتظامیہ کی ٹیمیں گھروں کا دورہ کریں گی اور ڈیٹا کی تصدیق کے لیے ٹیبلٹس کے ذریعے موقع پر ہی معلومات درج کریں گی۔ جن شہریوں نے پہلے ہی معلومات جمع کرا دی ہیں، انہیں دوبارہ اندراج کی ضرورت نہیں ہوگی۔

ای ٹیگنگ کا یہ نظام نہ صرف اسلام آباد کی گاڑیوں پر لاگو ہوگا بلکہ دیگر صوبوں سے آنے والی تمام گاڑیوں کے لیے بھی لازمی ہوگا تاکہ شہر میں داخل ہونے والا ہر ٹریفک مکمل طور پر ریکارڈ اور کنٹرول میں لایا جا سکے۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد سیکورٹی میں اضافہ، ٹریفک مینجمنٹ کو جدید خطوط پر استوار کرنا اور نگرانی کے نظام کو مؤثر بنانا ہے۔

انتظامیہ ہر گھر کے جمع شدہ ڈیٹا کا ریکارڈ گوگل میپس کے ذریعے ٹریک کرے گی، جس سے یہ معلوم ہو سکے گا کہ کون سے گھروں نے ہدایات پر عمل کر لیا ہے۔

اگرچہ اس ڈیجیٹل سسٹم کو شہری انتظامات کی جدید ترین اصلاحات قرار دیا جا رہا ہے، مگر ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اتنی حساس معلومات کا جمع کیا جانا چیلنجز سے خالی نہیں۔

ماضی میں پاکستان میں سرکاری ڈیٹا لیک ہونے کے واقعات سامنے آ چکے ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ معلومات کو محفوظ رکھنے کے لیے مضبوط نظام بنایا جائے، ورنہ یہ اقدام الٹا نقصان دہ بھی ثابت ہو سکتا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اسلام ا باد کے لیے

پڑھیں:

اسلام آباد میں گاڑیوں کے لیے ای ٹیگز لازمی قرار

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر انتظامیہ نے گاڑیوں کے لیے ای ٹیگ اسٹیکرز کے اجرا کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق 18 نومبر سے مقررہ پوائنٹس پر ای ٹیگز جاری کیے جائیں گے، جبکہ اسلام آباد کی شاہراہوں پر چلنے والی ہر گاڑی، چاہے وہ اسلام آباد میں رجسٹرڈ ہو یا دیگر صوبوں میں، کے لیے یہ اسٹیکر لازمی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش دھماکا، 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

ڈپٹی کمشنر کے مطابق شہریوں کو ای ٹیگ پوائنٹس، طریقۂ کار اور ضروری دستاویزات کے بارے میں پیشگی آگاہ کیا جائے گا تاکہ انہیں کسی قسم کی دقت کا سامنا نہ ہو۔

یہ فیصلہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب چند روز قبل جی–11 ڈسٹرکٹ کورٹ کے باہر خودکش دھماکے نے وفاقی دارالحکومت کو ہلا کر رکھ دیا۔ حملے میں 12 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس خودکش حملے کا سہولت کار اور ہینڈلر گرفتار

دھماکے کے بعد دہشتگردوں کے ایک سیل کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں خودکش حملے کے 4 سہولت کار شامل ہیں۔

اسلام آباد میں حالیہ خودکش حملے کے بعد نہ صرف عدالتوں، سرکاری دفاتر اور اہم تنصیبات کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے بلکہ داخلی راستوں، ناکوں اور شاہراہوں پر چیکنگ بھی سخت کر دی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ای ٹیگز خودکش حملہ سیکیورٹی گاڑی

متعلقہ مضامین

  • وفاقی آئینی عدالت فعال کرنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ انتظامیہ متحرک
  • موٹر وے ایم ٹیگ کی حامل گاڑیوں کو نیا ای ٹیگ لگانے کی ضرورت نہیں، ڈائریکٹر ایکسائز اسلام آباد کی وضاحت
  • وفاقی آئینی عدالت کے لیے دارالحکومت میں جاری سرگرمیاں، تفصیلات سامنے آ گئیں
  • وفاقی آئینی عدالت کے لیے دارالحکومت میں  جاری سرگرمیاں، تفصیلات سامنے آ گئیں
  • اسلام آباد میں سروے اور ای ٹیگز: ہماری معلومات ڈارک ویب پر بکے تو کون ذمہ دار ہوگا؟ سینیٹر پلوشہ خان
  • اسلام آباد میں گاڑیوں کے لیے ای ٹیگز لازمی قرار
  • ’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی
  • اسموگ کے خاتمے کے لیے گرین اسٹیکر کے بغیر گاڑیاں سڑکوں پر نہیں چل سکیں گی
  • کراچی :ٹریفک نظام میں روبوٹک گاڑیاں سڑکوں پر لانے کا فیصلہ