پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مونس الٰہی کو ایک بڑا قانونی ریلیف مل گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انٹرپول نے مونس الٰہی کے خلاف گزشتہ دو سال سے جاری تحقیقات کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستانی حکام نے مونس الٰہی کے خلاف مجرمانہ الزامات کی بنیاد پر انٹرپول سے ان کی حوالگی کی درخواست کی تھی، اور یہ کہا تھا کہ مونس الٰہی قتل، فراڈ اور اختیارات کے غلط استعمال جیسے سنگین الزامات میں مطلوب ہیں۔
تاہم، انٹرپول نے ان الزامات کی تفصیل کا جائزہ لیا اور مونس الٰہی کے خلاف کسی قسم کے قابلِ ذکر شواہد نہیں مل سکے۔ اس کے نتیجے میں مونس الٰہی اب انٹرنیشنل الرٹ پر نہیں ہیں اور ان کے خلاف مزید تحقیقات کا عمل بند کر دیا گیا ہے۔
مونس الٰہی کے وکیل نے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ مونس الٰہی کو ’’کلین چٹ‘‘ مل گئی ہے، اور یہ انصاف کی فتح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی حکام نے جھوٹے الزامات لگا کر مونس الٰہی کو پریشان کیا تھا، لیکن وہ ہمیشہ اصولوں پر قائم رہیں گے اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
یہ پیشرفت مونس الٰہی کے لیے ایک بڑی قانونی کامیابی ہے، جس سے نہ صرف ان کی ساکھ پر منفی اثرات کم ہوں گے بلکہ انٹرنیشنل سطح پر ان کے خلاف چلنے والی تحقیقات بھی اختتام پذیر ہو گئی ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: مونس ال ہی کو مونس ال ہی کے کے خلاف

پڑھیں:

شمعون عباسی نے بیٹی کے لگائے الزامات پر ردعمل دے دیا

پاکستانی اداکار شمعون عباسی نے بیٹی کی جانب سے خود کو ’غیر حاضر باپ‘ قرار دیے جانے پر ردِ عمل کا اظہار کر دیا۔

شمعون عباسی اور اداکارہ جویریہ عباسی کی بیٹی انزیلا عباسی نے ایک پوڈ کاسٹ میں بتایا کہ کس طرح ان کے والد ان کی زندگی کے بیشتر حصے سے غیر حاضر رہے۔

پوڈ کاسٹ میں انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ نے ماں اور باپ دونوں کا کردار ادا کیا جس سے انہیں کبھی باپ کی کمی محسوس نہیں ہوئی۔

بیٹی کی جانب سے غیر حاضر قرار دیے جانے کے بعد شمعون عباسی نے فیس بک پر اپنی بیٹی کے ساتھ مختلف مواقع پر لی گئیں تصاویر پوسٹ کیں اور پوسٹ کا کیپشن ’دی ایبسنٹ فادر‘ یعنی غیر حاضر باپ رکھا۔

واضح رہے شمعون عباسی اور جویریا عباسی نے ایک دوسرے پر کبھی ایک دوسرے پر تنقید نہیں کی ہے۔ البتہ، انزیلا کی شادی کے میں شمعون عباسی کی عدم موجودگی پر ان کے درمیان چپقلش کی قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی رہنما مونس الہی کو بڑا ریلیف، انٹرپول نے دو سال سے جاری تحقیقات بندکردیں
  • پی ٹی آئی رہنما مونس الہٰی کو بڑا ریلیف مل گیا
  • ستائیسویں ترمیم کے خلاف پی ٹی آئی پنجاب اسمبلی کے ارکان احتجاج کریںگے
  • بشریٰ بی بی سے متعلق رپورٹ من گھڑت اور بے بنیاد ہے: بیرسٹر سیف
  • بوسنیا جنگ: فیس دیکر شہریوں پر ‘تفریحی’ فائرنگ اور قتل کے الزامات کے بعد تحقیقات کا آغاز
  • چین کی جی 7 کے الزامات کی سختی سے تردید  
  • شمعون عباسی نے بیٹی کے لگائے الزامات پر ردعمل دے دیا
  • تُرک استغاثہ کی اپوزیشن رہنما کو 2 ہزار 430 سال قید کی اپیل
  • یوکرینی وزیرانصاف کرپشن کے الزام پر معطل