گلگت بلتستان کے نگران وزیر اعلیٰ کا معاملہ وزیر اعظم تک پہنچنے کا امکان بڑھ گیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
اب تک کئی نام زیر گردش ہیں تاہم ہر جماعت اپنی پسند کا وزیر اعلیٰ دیکھنا چاہتی ہے جس کی وجہ سے ڈیڈلاک برقرار ہے۔ اسلام آباد میں حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات کے کئی راؤنڈ ہوئے ہیں لیکن ابھی تک کسی نام پر اتفاق نہ ہو سکا۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے نگران وزیر اعلیٰ کی تقرری کا معاملہ پیچیدہ ہو گیا، حکومت اور اپوزیشن میں ابھی تک کوئی اتفاق رائے نہ ہو سکا جس کے بعد یہ معاملہ وزیر اعظم تک پہنچنے کا امکان ہے۔ گورننس آرڈر 2018ء کے مطابق حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق نہ ہونے کی صورت میں وزیر اعظم (بحیثیت چیئرمین جی بی کونسل) کا اختیار ہے کہ وہ کسی کو بھی نگران وزیر اعلیٰ تقرر کرے۔ اب تک کئی نام زیر گردش ہیں تاہم ہر جماعت اپنی پسند کا وزیر اعلیٰ دیکھنا چاہتی ہے جس کی وجہ سے ڈیڈلاک برقرار ہے۔ اسلام آباد میں حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات کے کئی راؤنڈ ہوئے ہیں لیکن ابھی تک کسی نام پر اتفاق نہ ہو سکا۔ دوسری جانب مقامی میڈیا میں آنے والی رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ نون لیگ کے صوبائی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن چاہتے ہیں کہ ایسے کسی بھی شخص کو وزیر اعلیٰ نہ بنایا جائے کو ماضی میں کسی جماعت کا عہدیدار رہا ہو۔ ادھر گورنر سید مہدی شاہ بھی میدان میں کود پڑے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ چاہتے ہیں کہ وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان کے ذریعے اپنے پسندیدہ شخصیت کو نگران وزیر اعلیٰ بنایا جائے۔ اسلامی تحریک نے محمد علی قائد کو پینل میں شامل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ایم ڈبلیو ایم اپوزیشن لیڈر کے ذریعے لابنگ کر رہی ہے۔ مختلف جماعتوں کی الگ الگ ترجیحات نے معاملے کو گھمبیر بنا دیا ہے اور یہ معاملہ وزیر اعظم کے میز پر پہنچنے کا امکان واضح ہو رہا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حکومت اور اپوزیشن میں نگران وزیر اعلی
پڑھیں:
وزیر اعلیٰ پنجاب کوپ 30 میں شرکت کے بعد واپس لندن پہنچ گئیں
لندن ( نیوزڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کوپ 30 میں شرکت کے بعد برازیل سے واپس لندن پہنچ گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ایک دن لندن میں قیام کریں گی، وزیراعلیٰ پنجاب لدن میں ایک روز قیام کے بعد واپس پاکستان روانہ ہوں گی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کوپ 30 کانفرنس کے سلسلے میں برازیل میں 5 روز تک قیام کیا، انہوں نے کوپ 30 کانفرنس میں شرکت کے علاوہ اہم ملاقاتیں بھی کیں۔