پٹاخوں کے کارخانے میں دھماکہ؛ عمارت زمین بوس، 4 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
سٹی 42 : حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں پٹاخوں کے کارخانے میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق لطیف آباد نمبر 10 بچاؤ بند کے قریب کارخانے میں زوردار دھماکہ ہوا، دھماکہ غیر قانونی پٹاخوں کے کارخانے میں ہوا ہے، جس کی آواز لطیف آباد کے مختلف یونٹس اور کوٹری تک سنی گئی ۔ جس کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں اور پولیس جائے وقوعہ کیلئے روانہ ہوئی۔
ویلڈن گرین شرٹس۔تھینک یو سری لنکا;چئیرمین پی سی بی محسن نقوی
حکام کے مطابق جائے وقوعہ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔ اب تک اطلاعات کے مطابق دھماکے میں 5 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، جبکہ متعدد زخمی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ پٹاخوں کی فیکٹری کی عمارت مکمل طور پر زمین بوس ہوگئی، فیکٹری کے ملبے تلے متعدد افراد کے پھنسے ہونے خدشہ ہے۔
ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ کسی بھی ہلاکت کی تصدیق نہیں کر سکتے جب تک ریسکیو آپریشن مکمل نہیں ہو جاتا، اب تک جو مجھے جو اطلاع ملی ہے اس میں چار افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہیں لیکن یہ آفیشل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران فگر ہر لمحہ بدلتی ہے، حتمی تصدیق آپریشن مکمل ہونے کے بعد ہوگی۔
پاکستان نے سری لنکا کو ہرا دیا
ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کےمطابق یہ دریاء کے ساتھ کی زمین ہے، مختلف لوگوں نے اس زمین پر قبضہ کیا ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بند گھر میں کونسا کام ہورہا ہے ہمیں اس کی اطلاع نہیں۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کارخانے میں
پڑھیں:
”ایک افغانی گرفتار کرائیں 10ہزار نقد انعام پائیں“ پنجاب میں بڑا آپریشن شروع
آئی جی پنجاب نے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت کی ہے کہ اطلاع دینے والے شہری کو فوری طور پر انعام کی رقم فراہم کی جائے۔ حکام نے کہا کہ یہ مہم ان مکان مالکان اور دکانداروں کیخلاف بھی ہے جو غیر قانونی افغان باشندوں کو کرایہ پر جگہ دے رہے ہیں۔ کارروائی صرف غیر قانونی مقیم افراد تک محدود نہیں بلکہ سیاحتی یا طبی ویزے پر پاکستان میں کاروبار کرنیوالے افغان شہریوں کیخلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ شہریوں کیلئے انعامی سکیم کا اعلان کر دیا گیا۔ جس کے تحت شہریوں کو فی کیس 10 ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کیخلاف بڑا آپریشن شروع کر دیا ہے۔ کارروائی ان افغان باشندوں کیخلاف کی جا رہی ہے جو بغیر قانونی دستاویزات کے رہائش پذیر یا کاروبار کر رہے ہیں اور جعلی شناختی کارڈز استعمال کر رہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ پنجاب پولیس نے شہریوں کیلئے انعامی سکیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی شخص کسی غیر قانونی افغان شہری کی اطلاع دے گا، اسے 10 ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع دینے والوں کی شناخت مکمل طور پر خفیہ رکھی جائے گی۔
اس حوالے سے آئی جی پنجاب نے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت کی ہے کہ اطلاع دینے والے شہری کو فوری طور پر انعام کی رقم فراہم کی جائے۔ حکام نے کہا کہ یہ مہم ان مکان مالکان اور دکانداروں کیخلاف بھی ہے جو غیر قانونی افغان باشندوں کو کرایہ پر جگہ دے رہے ہیں۔ کارروائی صرف غیر قانونی مقیم افراد تک محدود نہیں بلکہ سیاحتی یا طبی ویزے پر پاکستان میں کاروبار کرنیوالے افغان شہریوں کیخلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ایسے افراد کی اطلاع دینے والے شہریوں کو بھی فی کیس 10 ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔ پنجاب پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مہم میں فعال کردار ادا کریں۔ اعداد و شمار کے مطابق نومبر کے آغاز میں پاکستان میں افغان شہریوں کی گرفتاریوں میں 150 فیصد اضافہ ہوا، حالیہ دنوں میں 7 ہزار 764 افغان باشندے گرفتار کیے گئے، جن میں زیادہ تر کا تعلق چاغی، اٹک اور کوئٹہ سے ہے۔
اسی دوران افغانستان واپس جانے والے اور ملک بدر کیے گئے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھی، جو 37 ہزار 448 تک پہنچ گئی، ان میں سے 47 فیصد پاس آف رجسٹریشن (PoR) کارڈ ہولڈر، 44 فیصد بغیر دستاویزات اور 93 فیصد ڈی پورٹی افراد غیر قانونی تھے۔