پشاور: لیڈی ریڈنگ اسپتال کی عمارت میں آتشزدگی
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال کی او پی ڈی عمارت کے بیسمنٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
فوری طور پر اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی 3 فائر وہیکلز اور قریباً 10 فائر فائٹرز موقع پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پانے کا عمل شروع کردیا۔
لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی او پی ڈی عمارت کے بیسمنٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی تین فائر ویکلز اور تقریباً دس فائر فائٹرز موقع پر پہنچ گئے اور آگ بجھانے کا عمل فوری طور پر شروع کردیا تاحال کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔ریسکیو 1122 pic.
— Abdul Qayum Afridi (@abdulqayum6) November 14, 2025
بیسمنٹ میں زیادہ دھواں پھیل جانے کے باعث اسموگ ایجیکٹرز طلب کر لیے گئے تاکہ دھوئیں کا اخراج ممکن بنایا جا سکے۔
ریسکیو 1122 کے اہلکار تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے آگ بجھانے اور صورتحال کو محفوظ بنانے میں مصروف ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ لگنے یا بجھانے کے دوران کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آتشزدگی پشاور لیڈی ریڈنگ اسپتال وی نیوزذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا تشزدگی پشاور لیڈی ریڈنگ اسپتال وی نیوز لیڈی ریڈنگ ریسکیو 1122
پڑھیں:
وفاقی شرعی عدالت نے وفاقی آئینی عدالت کو اپنی عمارت فراہم کرنے سے صاف انکار کر دیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی شرعی عدالت نے نئی قائم ہونے والی وفاقی آئینی عدالت کو اپنی عمارت فراہم کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق 27ویں آئینی ترمیم کے بعد وجود میں آنے والی آئینی عدالت کے ججوں کو عارضی طور پر وفاقی شرعی عدالت کی عمارت میں بٹھانے پر غور کیا جارہا تھا، مگر شرعی عدالت نے یہ انتظام ماننے سے منع کر دیا۔
اس انکار کے بعد صورتحال یہ بنی کہ وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان فی الحال اسلام آباد ہائیکورٹ کے روم نمبر 1 میں بیٹھیں گے، جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کو کورٹ روم نمبر 2 میں منتقل ہونا پڑے گا۔
کمشنر اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کی زیرصدارت میں اعلیٰ سطحی اجلاس، اہم فیصلے
یاد رہے کہ گزشتہ روز صدرِ مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر جسٹس امین الدین خان کی بطور پہلے چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت تقرری کی منظوری دی تھی، جس کے بعد آج انہوں نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ آئینی عدالت کے مزید تین جج صاحبان نے بھی اپنے عہدوں کا حلف لیا۔
مزید :