ویمنز بلائنڈ ورلڈ کپ میں پاکستان کی مہرین علی نے شاندار کارکردگی سے نئی تاریخ رقم کر دی
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ویمنز بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کی باصلاحیت بلائنڈ کرکٹر مہرین علی نے غیر معمولی کارکردگی دکھاتے ہوئے تاریخ رقم کر دی۔ سری لنکا کے خلاف میچ میں انہوں نے محض 78 گیندوں پر 230 رنز کی طوفانی اننگز کھیل کر نہ صرف ورلڈ کپ کی پہلی ڈبل سنچری کا اعزاز حاصل کیا بلکہ ٹورنامنٹ کی تاریخ میں ایک نئی مثال بھی قائم کردی۔
رپورٹ کے مطابق مہرین علی نے اپنی ڈبل سنچری 70 گیندوں پر مکمل کی، جس میں 39 جاندار چوکے شامل تھے۔ شاندار اننگز کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اس کامیابی پر اللہ تعالیٰ کی بے حد شکر گزار ہیں۔ انہوں نے اپنی کامیابی کا کریڈٹ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل اور والدین کی حوصلہ افزائی کو دیا اور اس اعزاز کو اپنے ملک اور والدین کے نام کیا۔
میچ میں پاکستان نے مجموعی طور پر شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے سری لنکا کو 221 رنز کے واضح مارجن سے شکست دی۔ پاکستان کے 332 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم 120 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ سری لنکا کی جانب سے میرانی نے مزاحمت کی کوشش کرتے ہوئے 51 رنز اسکور کیے جبکہ متیشا نے 29 رنز بنائے۔
بالنگ میں پاکستان کی نور فاطمہ، حوریہ ملک اور سمیرا ملک نے عمدہ گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک، ایک وکٹ حاصل کی اور سری لنکا کی بیٹنگ لائن کو سنبھلنے کا کوئی موقع نہ دیا۔
مہرین علی کی تاریخی اننگز نہ صرف ورلڈ کپ میں پاکستان کی بہترین کارکردگی کا اظہار ہے بلکہ بلائنڈ ویمن کرکٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں اور اعتماد کا ثبوت بھی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: میں پاکستان کی مہرین علی سری لنکا ورلڈ کپ
پڑھیں:
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے وزٹ ویزہ پر کینیڈا پہنچنے والے درجنوں افراد نے اسائلم کی درخواستیں دائر کر دیں۔
کینیڈا میں ورلڈ کپ کے 13 میچ منعقد ہوئے جن کے لیے حکام نے مجموعی طور پر 26 ہزار سیاحتی ویزے جاری کیے تھے۔ ہزاروں درخواستوں میں سے 50 فیصد سے زائد مسترد کر دی گئی تھیں۔
کینیڈین حکام کے مطابق اب تک 175 افراد سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں جن کا جائزہ امیگریشن اور مہاجرین سے متعلق قوانین کے تحت لیا جائے گا۔
حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ درخواست گزاروں میں کتنے کھلاڑی شامل ہیں، تاہم دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گھانا کے 25 جبکہ مصر اور کولمبیا کے 15، 15 شہریوں نے اسائلم کی درخواستیں دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس تعداد میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔
اس سے قبل کینیڈین حکومت خبردار کر چکی تھی کہ فیفا ورلڈ کپ کے لیے جاری کیے گئے سیاحتی ویزے کینیڈا میں مستقل قیام یا سیاسی پناہ حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں ہیں اور ہر درخواست کا فیصلہ صرف ملکی قوانین کے مطابق کیا جائے گا۔