2025-11-15@18:08:25 GMT
تلاش کی گنتی: 4169
«پاکستان ہاؤس»:
اربعین فاؤنڈیشن پاکستان کے مطابق اس وقت 26 زائرین جو کوئٹہ جانا چاہتے ہیں، پاکستان ہاؤس میں موجود ہیں۔ زائرین کئی روز سے پھنسے ہوئے ہیں، جبکہ کانوائے لگنے کی کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایران سے پاکستان آنیوالے متعدد زائرین سکیورٹی وجوہات کے باعث تفتان میں پھنس گئے ہیں۔ اربعین فاؤنڈیشن پاکستان کے مطابق اس وقت 26 زائرین جو کوئٹہ جانا چاہتے ہیں، پاکستان ہاؤس میں موجود ہیں۔ زائرین کئی روز سے پھنسے ہوئے ہیں، جبکہ کانوائے لگنے کی کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔ اربعین فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ جب تک زائرین پاکستان ہاؤس تفتان میں موجود ہیں، انہیں کھانا فراہم کیا جائے گا۔ تاہم انہوں نے حکومت، انتظامیہ اور مقتدر قوتوں سے اپیل کی کہ زائرین کے...
اسحاق ڈار سے مصری وزیر خارجہ کا رابطہ، پاکستان میں دہشتگردی پر اظہار افسوس WhatsAppFacebookTwitter 0 15 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ترجمان کے مطابق مصری وزیر خارجہ نے پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔وزرائے خارجہ نے مشرق وسطی سمیت خطے کے پیش رفت پر گفتگو کی، وزرائے خارجہ نے غزہ کے لیے امن کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دوران گفتگو اعلی سطح مصروفیات کی اہمیت پر زور دیا گیا، مصری وزیر خارجہ نے دورہ پاکستان کی خواہش...
روس نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کم کرنے کے لیے اہم سفارتی پیشکش کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کی پیشکش کر دی ہے۔ روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے اپنے بیان میں کہا کہ خطے میں استحکام روس کی اولین ترجیح ہے، اور اسلام آباد اور کابل کے درمیان تناؤ نہ صرف روس بلکہ پوری عالمی برادری کے لیے تشویش کا باعث بن رہا ہے۔ ماریہ زخارووا نے زور دیا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں ضبط و تحمل کا مظاہرہ کریں کیونکہ سرحدی کشیدگی خطے کے امن و امان کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات ہی واحد ڈھنگ ہے جو اس مسئلے کا دیرپا اور مؤثر...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کی جانب سے استعفیٰ دیے جانے کے 2 روز بعد لاہور ہائی کورٹ کے ایک جج نے بھی عہدے سے استعفی دے دیا۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔ سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے صدرمملکت کو بھیجے گئے 13 صفحات پر مشتمل اپنے استعفے میں کہا تھا کہ 27 ویں آئینی ترمیم آئین پاکستان پر ایک سنگین حملہ ہے، 27 ویں آئینی ترمیم نے سپریم کورٹ آف پاکستان کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا ہے۔ بابر اعظم کا بہت بڑا فین ہوں،...
اسلام آباد (نیوزڈیسک) ہاشمیہ مملکت اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم ابن الحسین 15 سے 16 نومبر 2025ء تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ یہ دورہ وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر ہو رہا ہے، یہ اعلیٰ سطحی دورہ پاکستان اور اردن کے درمیان دیرینہ، برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے اور دونوں ممالک کے سیاسی، معاشی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کو نئی سمت اور مضبوط بنیاد فراہم کرے گا۔ اپنے دورے کے دوران شاہ عبداللہ دوم صدرِ پاکستان اور وزیراعظم سے اہم ملاقاتیں کریں گے جن میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال ہوگا، اس موقع پر ایوانِ صدر میں ایک خصوصی...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد میں برطانوی بادشاہ چارلس سوم کے یوم پیدائش کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کے ساتھ مہمانوں کا استقبال کیا۔ برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کے لیے یہ سال اہم رہا، ایئر سیفٹی پابندی ختم ہونے پر 5 سال بعد پاکستان کی قومی ایئر لائن کی مانچسٹر کے لیے پہلی پرواز بحال ہوئی۔ برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق برطانیہ نے طلبا اور ورکرز کے لیے ای ویزا سہولت متعارف کرائی، سفر مزیدآسان ہوا، دوطرفہ تجارت 2025 میں 5.5 ارب پاؤنڈ تک پہنچ گئی، پہلی بار 5 ارب پاؤنڈ کا ہندسہ عبور کیا گیا۔ برطانوی ہائی...
تصویر سوشل میڈیا۔ برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد میں برطانوی بادشاہ چارلس سوم کے یوم پیدائش کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کے ساتھ مہمانوں کا استقبال کیا۔ برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کے لیے یہ سال اہم رہا، ایئر سیفٹی پابندی ختم ہونے پر 5 سال بعد پاکستان کی قومی ایئر لائن کی مانچسٹر کے لیے پہلی پرواز بحال ہوئی۔ برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق برطانیہ نے طلبا اور ورکرز کے لیے ای ویزا سہولت متعارف کرائی، سفر مزیدآسان ہوا، دوطرفہ تجارت 2025 میں 5.5 ارب پاؤنڈ تک پہنچ گئی، پہلی بار 5 ارب پاؤنڈ کا ہندسہ عبور کیا گیا۔ برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق برطانیہ نے سیلاب...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عدلیہ کا کردار بڑا تاریک رہا، ان ججز کا ضمیر دہائیوں سے سویا ہوا تھا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ میں کوئی ایسی بات نہیں کرنا چاہتا جس سے تلخی کا ماحول بنے۔ انہوں نے کہا کہ دو ججزنے استعفے دیئے۔ نوازشریف کی حکومت ختم ہوئی تو ہماری عدلیہ نے کیا رول ادا کیا وہ بتاتا ہوں۔ پاناما کیس شروع ہوئے تو ثاقب نثار نے 2 بینچ تشکیل دیے۔ جسٹس اعجاز الاحسن اور دیگر ججز ان میں شامل ہیں ۔ وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ پندرہ دنوں کے لیے 9 روپے 60 پیسے فی لیٹر تک اضافہ متوقع ہے۔پیٹرولیم شعبے کے ذرائع کے مطابق یہ امکان اس لیے پیدا ہوا ہے کہ خلیجی خطے میں ڈیزل کی دستیابی میں نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے، جس کا براہِ راست اثر پاکستان کی درآمدات پر پڑ رہا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان زیادہ تر ڈیزل کویت سے حاصل کرتا ہے، تاہم کویت کی ایک بڑی ریفائنری میں مرمت کے باعث سپلائی متاثر ہوئی ہے۔ یہ مرمت جو اصل میں نومبر کے آغاز میں مکمل ہونا تھی، اب مزید تقریباً 15 دن تک بڑھا دی گئی ہے، جس سے خطے میں ڈیزل کی قلت اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: محسن نقوی نے سری لنکن ٹیم سے اسٹیڈیم میں ملاقات کی اور انہیں فول پروف سیکورٹی کی یقین دہانی بھی کرائی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کرکے سری لنکن کرکٹ ٹیم کے جاری دورۂ پاکستان کے حوالے سے نہ صرف سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا بلکہ خود کھلاڑیوں سے ملاقات بھی کی۔چیئرمین پی سی بی کے ہمراہ سری لنکا کے ہائی کمشنر فریڈ سری ویراتنے اور وزیر مملکت طلال چوہدری بھی موجود تھے، جنہوں نے مختلف حصوں کا جائزہ لیتے ہوئے مجموعی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر محسن نقوی نے ڈیوٹی پر تعینات پولیس، رینجرز اور دیگر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا عمل مسلسل تیزی سے جاری ہے اور حکام کے مطابق ہر گزرتے دن کے ساتھ اس میں مزید اضافہ ہورہا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ صرف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً 11 ہزار 600 افغان شہری پاکستان سے روانہ ہو کر اپنے وطن واپس پہنچے ہیں، جو کہ حالیہ دنوں میں واپسی کی بلند ترین تعداد میں سے ایک ہے۔اعداد و شمار کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 16 لاکھ 96 ہزار افغان مہاجرین پاکستان چھوڑ کر افغانستان واپس جا چکے ہیں۔ سرکاری اداروں کا کہنا ہے کہ مہاجرین کی واپسی کا یہ سلسلہ باقاعدہ نگرانی اور سفری دستاویزات کی سخت جانچ کے بعد جاری ہے۔حکام نے...
کراچی (نیوزڈیسک): پاکستان کی ہونہار طالبات نے ڈپریشن سے بچانے والا چشمہ ایجاد کر کے دنیا کو حیران کر دیا۔پاکستان سے برین ڈرین یعنی ذہین دماغوں کی بیرونِ ملک منتقلی ایک سنجیدہ مسئلہ ضرور ہے، لیکن اس کے باوجود پاکستان میں قابلیت، جدت اور سائنسی سوچ رکھنے والے نوجوانوں کی کمی نہیں۔ ہر روز ہمارے ہونہار طلبہ اپنی محنت اور تخلیقی صلاحیتوں سے نئی کامیابیاں رقم اور دنیا کو حیران کر رہے ہیں۔ ایسی ہی ایک مثال جامعہ کراچی کے فارمیسی ڈیپارٹمنٹ کی باصلاحیت طالبات نیہا شاہ اور جویریہ لطیف نے قائم کی ہے، جنہوں نے اپنی ٹیم کے ساتھ مل ذہنی دباؤ کم کرنے والی جدید اینٹی ڈپریسنٹ گاگلز ایجاد کیے ہیں۔یہ حیرت انگیز گاگلز بیک وقت...
جسٹس اطہر من اللّٰہ : فائل فوٹو جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا کہ ہمیشہ پوری دیانتداری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دینے کی کوشش کی، آج وہی حلف مجھے اس نتیجے پر پہنچنے پر مجبور کرتا ہے اپنا استعفیٰ پیش کروں، آئین، جس کی پاسداری کا میں نے حلف لیا تھا، اب موجود نہیں رہا۔ سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللّٰہ نے استعفیٰ دے دیا اور اپنا استعفیٰ صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو بھجوادیا۔استعفے متن میں جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا ہے کہ 11 سال قبل اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کے طور پر حلف اٹھایا، چار سال بعد اسی عدالت کے چیف جسٹس کے طور پر حلف لیا، مزید 4 سال بعد سپریم کورٹ آف...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے کھیل کے فروغ اور مشکل حالات میں تعاون پر سری لنکن ٹیم اور بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ہمیشہ سری لنکا کی اس دوستی کو یاد رکھے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ایکس اکاؤنٹ پر جاری ویڈیو پیغام میں ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے کہا کہ جب دنیا کے کئی ممالک ہچکچاہٹ کا شکار تھے، تب سری لنکا نے دوستی اور کھیل کے جذبے کے تحت پاکستان کا ساتھ دیا، پوری قوم سے درخواست ہے کہ میدانوں کا رخ کریں اور کرکٹ کے کھیل کو سپورٹ کریں۔ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے بھی سری لنکا کے جذبہ خیرسگالی کو...
دونوں فریقین نے غزہ کے تازہ ترین واقعات اور سلامتی کونسل میں امریکہ کی جانب سے پیش کردہ حالیہ قرارداد پر بھی اظہار خیال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ آج اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" اور ان كے قطری ہم منصب "شیخ محمد بن عبدالله آل ثانی" کے درمیان ٹیلیفونک بات چیت ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں وسعت کی اہمیت پر زور دیا۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی پر ایران و قطر نے اظہار تشویش کیا۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے لئے علاقائی ممالک کی کوششیں نہایت اہم ہیں۔ دونوں فریقین نے غزہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251113-01-3 اسلام آباد (صباح نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کینیڈا کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے، پاکستان میں کان کنی اور معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، بیرک گولڈ پاکستان کے کان کنی کے شعبے میں ترقی کی راہ ہموار کرنے کے ساتھ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان اقتصادی تعاون کی کامیابی کی سند ثابت ہوگا۔ بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے کینیڈا کے پاکستان میں تعینات ہونے والے ہائی کمشنر طارق علی خان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے وزیراعظم سے یہاں ملاقات کی۔ اس موقع پر معاون خصوصی طارق فاطمی...
اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان سے افغان مہاجرین کی باعزت وطن واپسی کا تیزی تیزی سے جاری ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز تقریباً 11 ہزار 600 افغان مہاجرین کو افغانستان واپس بھیج دیا ہے، اب تک 16 لاکھ 96 ہزار افغان مہاجرین وطن واپس جا چکے ہیں۔ پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل مکمل طور پر قانونی طریقہ کار کے تحت کیا جا رہا ہے، ہر شخص کے دستاویزات کی تصدیق کے بعد ہی انہیں سرحد عبور کرنے کی اجازت دی جاتی ہے، پاکستان نے اپنی قومی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے افغان مہاجرین کی واپسی کو ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔ افغانستان میں جاری جنگ اور خانہ جنگی...
افغان مہاجرین کی باعزت وطن واپسی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ ایک روز میں تقریباََ 11 ہزار 6 سو افغان مہاجرین کو باعزت طریقہ سے افغانستان واپس بھیجا گیا۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک تقریباََ16 لاکھ96 ہزار افغان مہاجرین کی وطن واپسی ہو چکی ہے۔ ہر شخص کے دستاویزات کی تصدیق کے بعد ہی سرحد عبور کرنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ افغان مہاجرین کی واپسی قانونی طریقہ کار کے تحت کی جا رہی ہے جبکہ افغان مہاجرین کی واپسی کا اقدام پاکستان نے اپنی قومی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا ہے۔ مزید برآں افغان مہاجرین کیلئے ایف سی اور سول انتظامیہ کی جانب سے ناصرف رہائش بلکہ کھانے کا...
پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کی باعزت وطن واپسی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ گزشتہ ایک روز کے دوران قریباً 11 ہزار 600 افغان مہاجرین کو افغانستان واپس بھیجا گیا۔ اب تک مجموعی طور پر قریباً 16 لاکھ 96 ہزار مہاجرین وطن واپس جا چکے ہیں۔ مزید پڑھیں: باقی ماندہ افغان باشندوں کو بھی پاکستان چھوڑنے کا حکم، چمن بارڈر پر بے پناہ رش پاکستانی حکام کے مطابق ہر شخص کے دستاویزات کی تصدیق کے بعد ہی سرحد عبور کرنے کی اجازت دی جا رہی ہے اور واپسی مکمل طور پر قانونی اور منظم طریقے سے کی جا رہی ہے۔ ایف سی اور سول انتظامیہ کی جانب سے مہاجرین کے لیے رہائش اور کھانے کا بھی انتظام کیا جا رہا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سری لنکن کرکٹ ٹیم کے مینیجر نے تصدیق کی ہے کہ ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی وطن واپس نہیں جا رہا اور تمام کھلاڑی پاکستان میں قیام پذیر رہیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ٹیم مکمل طور پر سیریز کے بقیہ میچز کھیلنے کے لیے پرعزم ہے۔ذرائع کے مطابق اس سے قبل ایسی اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ کچھ سری لنکن کھلاڑی سیکیورٹی خدشات کے باعث وطن واپسی پر غور کر رہے ہیں، تاہم بعد ازاں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے صورتحال کو سنبھالنے کے لیے فوری اقدامات کیے گئے۔چیئرمین پی سی بی اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سری لنکن ٹیم کے وفد سے ملاقات کی اور انہیں سیکیورٹی انتظامات مزید...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چودھری نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے، ہمیں شوق نہیں کسی کا الزام کسی پر لگائیں۔ افغانستان سے بات چیت ناکام ہونے کی وجہ افغانستان کی ہچکچاہٹ ہے۔ تصدیق کر رہا ہوں اسلام آباد میں حملہ کرنے والا افغان شہری تھا، افغانستان کے پاس فضائیہ نہیں، پھر لانگ رینج حملوں کا دعویٰ کیسے کیا؟ خود کش حملہ آور کو نہ پاکستانی زبان آتی تھی نہ پاکستانی کرنسی کا معلوم تھا، افغانستان صرف خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کر سکتا ہے۔ ثالثوں کے سامنے رکھنے کیلئے ہمارے پاس بہت سارے ثبوت ہیں ۔ کالعدم ٹی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے سری لنکن کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں دورہ جاری رکھنے کے دوران مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر پی سی بی چیئرمین پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کے پاکستان میں کھیلنے کے فیصلے پر وہ شکر گزار ہیں اور یہ کھیل کے اصل جذبے اور بین الاقوامی یکجہتی کی روشن مثال ہے۔پی سی بی کے مطابق پاک سری لنکا ون ڈے میچز 14 اور 16 نومبر کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، کھلاڑیوں کی حفاظت کے لیے ہر ممکن انتظامات کیے گئے ہیں، جن میں سیکیورٹی فورسز کی خصوصی...
وزیر دفاع خواجہ آصف اور وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے دورہ پاکستان جاری رکھنے کا فیصلہ کرنے پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کا شکریہ ادا کیا ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے ’ایکس‘ پر ایک بیان میں کہاکہ پاکستان میں کرکٹ کے فروغ میں سری لنکن ٹیم کا کردار قابل تعریف ہے، ہماری نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں۔ Our special thanks to the Sri Lankan Cricket Team for their visit and for a good display of cricket. Our best wishes and gratitude #FriendshipNotOut — Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) November 12, 2025 وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہاکہ میں سری لنکن کرکٹ ٹیم کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ My heartfelt gratitude to the Sri...
اسلام آباد(نیوزڈیسک )وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے افغانستان کے نائب وزیرِ اعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر کے بیان پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ یہ افغانستان کا اپنا اندرونی معاملہ ہے، انہیں جہاں سے سستی راہداری ملے گی وہ وہاں چلے جائیں گے، ہمارے لیے یہ ریلیف ہونا چاہیے۔ وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جتنا مال کراچی پورٹ سے افغانستان کے لیے بک ہوتا ہے وہ سارا پاکستان آ جاتا ہے، اگر افغانستان والے ایران، ترکی، ترکمانستان یا بھارت سے مال منگوانا چاہتے ہیں تو ضرور منگوائیں۔انہوں نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ کے کرم سے اس میں ہمیں کوئی معاشی نقصان نہیں ہے، پاکستان میں دہشت گردی کا...
لاہور(نیوزدیسک) 27 ویں آئینی ترمیم 2025 کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا، درخواست میں وزیراعظم کو بذریعہ سیکرٹری سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ میں دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم اسلامی تعلیمات اور آئین پاکستان کے خلاف ہے ،صوبوں کی مشاورت کے بغیر ترمیم سے آئینی ڈھانچہ متاثر ہوا ہے۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ترمیم کے تحت استثنیٰ آئین کے بنیادی آئین کے ہی خلاف ہے، ترمیم کے ذریعے سپریم کورٹ کے اختیارات میں کمی کی کوشش کی گئی ہے جب کہ ترمیم سے عدالتی اختیارات کم کر کے عدالتی آزادی کو خطرے میں ڈال دیا گیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے...
ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے سری لنکا کے ہائی کمشنر رئیر ایڈمرل (ر) فریڈ سری ویراتنے نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں سری لنکا اور پاکستان کرکٹ ٹیموں کے مینجرز، پی سی بی کے سی او او سمیر احمد، چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد پولیس بھی موجود تھے۔ اس موقع پر چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد پولیس نے سری لنکن ہائی کمشنر کو سری لنکا کرکٹ ٹیم کو فراہم کی گئی سیکیورٹی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ کیمیکل انجینئرنگ کے ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر محمد علی انتقال کرگئے سری لنکن ہائی کمشنر نے اسلام آباد میں حالیہ دہشت گرد حملے میں قیمتی...
کابل: افغانستان کی عبوری طالبان حکومت نے اسلام آباد خودکش دھماکے اور وانا میں کیڈٹ کالج پر حملے کی سخت مذمت کی ہے۔ افغان وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد اور وانا میں ہونے والے یہ دہشت گرد حملے انتہائی افسوسناک ہیں، ان واقعات میں بے گناہ انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرا دکھ ہے۔ طالبان حکومت نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ افغانستان دہشت گردی کے تمام واقعات کی مذمت کرتا ہے اور ایسے اقدامات کسی بھی صورت قابلِ قبول نہیں۔ طالبان حکومت نے زور دیا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے...
ویب ڈیسک : اسلام آباد کچہری میں ہونے والے خودکش دھماکے پر عالمی برادری نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کی سخت مذمت کی ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے اور واقعے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہییں۔ پہلی سے تیسری جماعت تک کے پرائمری نصاب میں تبدیلی کا فیصلہ اسی طرح امریکی سفارت خانے نے بھی دھماکے پر پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ امریکا کہا کہ وہ دہشت گردی...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان نے سی 130 طیارے کے المناک حادثے پر ترکیہ کے عوام کیساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے تعزیتی بیان میں کہا کہ ہم اس سانحے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کے خاندانوں کے ساتھ اپنی گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان اپنے ترکیہ کے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کے ترکیہ کے دکھ میں برابر شریک ہیں جبکہ مرحومین کی مغفرت اور سوگوار خاندانوں کے صبر جمیل کے لئے دعاگو ہیں۔ واضح رہے کہ ترک فضائیہ کا سی 130 طیارہ آذربائیجان اور جارجیا کی سرحد کے قریب گر کر تباہ...
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان میں خودکش دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا کہ اسلام آباد میں ہونے والے خودکش حملے پر وہ بےحد رنجیدہ ہیں۔ ترجمان یو این کے مطابق انتونیو گوتریس نے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور کہا کہ وہ دہشت گردی اور تشدد کے تمام واقعات کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ یو این ترجمان نے بتایا کہ انتونیو گوتریس نے دہشت گردی کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے اور تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں واقع جی الیون کچہری کے باہر بھارتی اسپانسرڈ اور افغان طالبان کی...
اسلام آباد کچہری میں خودکش دھماکے پر امریکا کا پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)امریکا نے ضلع کچہری اسلام آباد میں خودکش دھماکے پر پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔امریکی سفارت خانے کے ایکس اکاونٹ پر کی گئی پوسٹ کے مطابق پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے ضلع کچہری اسلام آباد میں خودکش دھماکے پر پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے، آج کے حملے میں اپنی جانیں گنوانے والوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔نیٹلی بیکر نے کہا کہ ہم زخمیوں کی...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)دفاعی تجزیہ کار بریگیڈئیر (ر) احمد سعید منہاس نے کہا ہے کہ وانا اور اسلام آباد میں جو کچھ ہوا، وہ بھارت اور افغان طالبان کے گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہیں۔دفاعی تجزیہ کار احمد منہاس، ماہر قومی سلامتی امور سید محمد علی ، میجر جنرل (ر) زاہد محمود، بریگیڈئیر (ر) راشد ولی اور بریگیڈئیر (ر) وقار حسن نے میڈیا سےگفتگو کی۔ احمد منہاس نے کہا کہ پاکستان میں حالیہ حملے بھارت اور افغان طالبان کے گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہیں۔سید محمد علی نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت بہار کے انتخابات پر اثرانداز ہونے کے لیے دہشت گردی کو استعمال کررہی ہے، افغان طالبان بھارت کی خوشنودی کے لیے پاکستان کے احسان بھول گئے ہیں۔ زاہد محمود نے...
یہ قانون سازی نہیں، آئین اور قانون پر حملہ ہے، اس وقت پاکستان میں ایک ڈھونگ رچایا جارہا ہے،سلمان اکرم راجا
یہ قانون سازی نہیں، آئین اور قانون پر حملہ ہے، اس وقت پاکستان میں ایک ڈھونگ رچایا جارہا ہے،سلمان اکرم راجا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 November, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا کا کہنا ہے پاکستان کا ہر شہری اس وقت غلام ہے ، کسی کے پاس کوئی حقوق نہیں ہیں ۔ اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا لاقانونیت وردی میں ہمارے سامنے کھڑی ہے ۔ یہ اس ملک اوراس کے آئین پر یہ حملہ آور ہیں۔ یہ قانون سازی نہیں آئین اور قانون پر حملہ ہے۔ ہم دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ اس وقت پاکستان میں ایک ڈھونگ رچایا جارہا ہے۔ پاکستان کے آئینی ڈھانچے کو منہدم کیا...
پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ محمد رضوان نے خود کپتانی سے ہٹنے کا فیصلہ لیا تھا، رضوان کو ہی سب سے پہلے بتایا کہ میں کپتان بن رہا ہوں۔ سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز شروع ہونے سے قبل پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے روالپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں جب پہلی بارکپتان بنا تھا تو بابراعظم سمیت دیگرکھلاڑیوں سے رابطہ ہواتھا، مجھے کپتانی سے کیوں ہٹایا گیا، اس پر بات نہیں کروں گا۔شاہین آفریدی نے کہا کہ ون ڈے ٹیم کی کپتانی ملتے وقت رضوان کو سب سے پہلے بتایا کہ میں کپتان بن رہا ہوں، ان کی رائے لی۔ کپتان شاہین آفریدی...
آرمی مارکس مین شپ یونٹ، جہلم میں 45 ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن (پیرا) کے مرکزی اجلاس کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ 45 واں پیرا سنٹرل میٹ 1 اکتوبر 2025 سے 10 نومبر 2025 تک منعقد ہوا۔ پاکستان آرمی، ایئر فورس، نیوی، سول آرمڈ فورسز، پنجاب، سندھ، کے پی کے، بلوچستان اور فیڈرل رائفل ایسوسی ایشن کے 2000 سے زائد شرکاء نے پورے جوش اور جذبے کے ساتھ اپنی شوٹنگ کی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ پاک آرمی نے تمام چار انٹر سروسز میچز جیت کر تیسری انٹر سروسز کمبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی ۔ پنجاب رجمنٹ نے یونٹ فائرنگ کی مہارت کا...
آرمی مارکسمین شپ یونٹ (AMU) جہلم میں 45ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن (PARA) سینٹرل میٹ کے اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بطور چیف گیسٹ شرکت کی۔ 45ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن سینٹرل میٹ 2025 یکم اکتوبر سے 10 نومبر 2025 تک جاری رہا، جس میں پاکستان آرمی، ایئر فورس، نیوی، سول آرمی فورسز اور چاروں صوبوں (پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان) کے علاوہ فیڈرل رائفل ایسوسی ایشنز کے 2000 سے زائد شرکا نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ اپنی شوٹنگ مہارت کا مظاہرہ کیا۔ مزید پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر کی وجہ سے آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا: پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو مستعفی...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینٹ میں پارلیمانی لیڈر اور سٹینڈنگ کمیٹی امور خارجہ کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی پیر کی شب اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔ سینیٹر عرفان صدیقی مرحوم کا شمار صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کے قریبی اور معتمد ساتھیوں میں ہوتا تھا، عرفان صدیقی1998ء سے 2001ء تک صدر پاکستان کے پریس سیکرٹری اور بعد ازاں 2013ء سے 2018ء کے عرصے میں وفاقی کابینہ میں بھی شاملِ رہے۔ سینیٹر عرفان صدیقی شعبہ تدریس سے وابستہ رہنے کے بعد شعبہ صحافت میں کالم نگار اور تجزیہ کار کی حیثیت سے نمایاں رہے، وہ روزنامہ نوائے وقت سے بھی بطور کالم نگار وابستہ رہے۔ سینیٹر...
کراچی (کامرس رپورٹر) دو ہفتے بعد امریکی کروڈ آئل کا دوسرا بحری جہاز بھی پاکستان کی سمندری حدود میں داخل ہوگیا ہے۔ امریکی خام تیل بردار بحری جہاز ایم ٹی البانی کی سنرجیکو کے آئل ٹرمینل پر پہنچ گیا، ایم ٹی البانی پاکستانی بندرگاہوں پر پہنچنے والا دوسرا امریکی تیل بردار بڑا بحری جہاز ہے۔ سنرجیکو کی جانب سے پاکستان میں پہلی بار 10، 10لاکھ بیرل کے دو ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ آئل درآمد کیا ہے۔ پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدے کے بعد امریکا سے خام تیل کی درآمدی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔ سنرجیکو آئل کمپنی امریکی تیل بردار بحری جہاز کو بلوچستان میں اپنے آئل ٹرمینل پر لے کر آیا ہے۔
امریکی خام تیل لے کر آنے والا دوسرا بحری جہاز ایم ٹی البانی پاکستانی سمندری حدود میں پہنچ گیا۔ حکام کے مطابق یہ جہاز آج سنرجیکو کے آئل ٹرمینل پر لنگرانداز ہو گا۔ یہ بھی پڑھیں: پاک-امریکا تعلقات میں نئے دور کا آغاز، خام تیل سے بھرا پہلا جہاز آج پاکستان پہنچ گیا ایم ٹی البانی پاکستان کی بندرگاہوں پر پہنچنے والا دوسرا بڑا امریکی آئل ٹینکر ہے، اس سے قبل ایم ٹی پیگاسس 29 اکتوبر کو پاکستان پہنچا تھا۔ سنرجیکو آئل کمپنی نے پاکستان میں پہلی مرتبہ 10، 10 لاکھ بیرل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل درآمد کیا ہے،کمپنی کے مطابق یہ امریکی تیل بلوچستان کے ساحلی علاقے میں قائم سنرجیکو آئل ٹرمینل پر لایا جا رہا ہے۔ یہ بھی...
دو ہفتے بعد امریکی کروڈ آئل کا دوسرا بحری جہاز بھی پاکستان کی سمندری حدود میں داخل ہوگیا ہے. امریکی خام تیل بردار بحری جہاز ایم ٹی البانی کی سنرجیکو کے آئل ٹرمینل پر پیر کی شام برتھنگ ہوگی۔ ایم ٹی البانی پاکستانی بندرگاہوں پر پہنچنے والا دوسرا امریکی تیل بردار بڑا بحری جہاز ہے۔ سنرجیکو کی جانب سے پاکستان میں پہلی بار 10، 10لاکھ بیرل کے دو ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کروڈ آئل درآمد کیا ہے۔ پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدے کے بعد امریکا سے خام تیل کی درآمدی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔ سنرجیکو آئل کمپنی امریکی تیل بردار بحری جہاز کو بلوچستان میں اپنے آئل ٹرمینل پر لے کر آیا ہے۔ اس سے قبل...
پاکستان ذیابیطس کے ساڑھے تین کروڑ مریضوں کے ساتھ دنیا بھر میں پہلے نمبر پر پہنچ چکا ہے۔ ذیابیطس سے بچاؤ اور علاج کے سلسلے میں آگاہی دینے کے لیے فیصل آباد میں تیسری ذیابیطس کانفرنس کا انقاد کیا گیا۔ فیصل آباد میں پاکستان سوسائٹی آف میڈیسن کے زیرِ اہتمام ہونے والی کانفرنس کے موقع پر طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ذیابیطس کے مریضوں کی تیزی سے بڑھتی تعداد انتہائی تشویشناک ہے۔ ماہرین کے مطابق پاکستان تقریباً دنیا میں آبادی کے حساب سے اس وقت پہلے نمبر پر آ چکا ہے، اس سلسلے میں ہمیں آگاہی فراہم کرنی ہے اور اپنے عوام اور ڈاکٹرز کو ایجوکیٹ کرنا ہے۔ کانفرنس سے خطاب کے دوران ڈاکٹرز کا کہنا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر ڈاکٹر اسامہ بن رضی نےکہا ہے کہ ملک میں گھٹا ٹوپ اندھیرا ہے۔پاکستان کے آئین کے ساتھ کھلواڑ کیا جارہا ہے۔ڈاکٹر اسامہ بن رضی کا کہنا تھا کہ ملک میں زرداری اور شریف خاندانوں کی حکمرانی ہے۔ ٹریڈیونینز اور طلبہ سیاست کے خاتمے نے ملک کو سیاسی طور پر بانچھ بنا دیا ہے۔ملک میں تبدیلی محنت کشوں کے ذریعے ہی آسکتی ہے۔یہ بات انہوں نے وی ٹرسٹ گلشن اقبال میں نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے زیر اہتمام ”یوم تاسیس“کے پروگرام سے اپنے خصوصی خطاب میں کہی۔اس موقع پر نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے بانی صدر اور وی ٹرسٹ کے چیئرمین پروفیسر محمد شفیع ملک،نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے سابق سیکریٹری جنرل،پاکستان...
موجودہ صورتحال میں عسکری ادارے کا مضبوط ومنظم ہونا قومی مفاد میں ہے، ملک احمد خان WhatsAppFacebookTwitter 0 9 November, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ کو معتبر اور بااختیار بنانے کیلئے ہے جب کہ پاکستان سکیورٹی کے معاملے میں جن حالات سے گزر رہا ہے ایسی صورتحال میں عسکری ادارے کا مضبوط و منظم ہونا بہتر قومی مفاد میں ہے۔ لاہور میں نجی تعلیمی ادارے کی تقریب سے خطاب میں اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا کہ میرا سپہ سالار بھارت کو شکست دے رہا ہے اور رافیل طیارے گرا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی بالادستی کی بات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی و سکیورٹی حالات میں عسکری اداروں کا مضبوط اور منظم ہونا قومی مفاد میں ہے ،27ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ کو بااختیار اور معتبر بنانے کے لیے ایک اہم پیشرفت ہے۔نجی تعلیمی ادارے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک محمد احمد خان نے کہا کہ جب پارلیمنٹ حقیقی معنوں میں مضبوط ہونے جا رہی ہے تو اس پر تنقید کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آج 27ویں آئینی ترمیم سمیت آئین کے آرٹیکل 243 میں ترامیم کی اتنی ضرورت ہے جتنی ماضی میں کبھی نہیں تھی۔اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ میرا سپہ سالار دشمن ملک بھارت کو شکست...
عوامی اجتماع سے خطاب میں ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ کراچی کل بھی ہمارا تھا آج بھی ہے اور ہمیشہ حق پرستوں کا رہے گا، آج کا یہ پروگرام شہر کی تمام اکائیوں کی نمائندگی کر رہا ہے، شہر کے مسائل یہاں پر زبردستی مسلط لوگوں کی وجہ سے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ آج کراچی آثار قدیمہ کا منظر پیش کر رہا ہے۔ سرجانی ٹاؤن میں عوامی اجتماع سے خطاب میں فاروق ستار نے کہا کہ آج پاکستان میں مڈل کلاس کی کوئی جماعت ہے، تو وہ صرف ایم کیو ایم پاکستان ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کل بھی ہمارا تھا آج...
ہانگ کانگ سکسزکپ کے فائنل میں پاکستان نے کویت کو شکست دے دی۔ پاکستان نے مقررہ چھ اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر135 رنز بنائے۔ کپتان عباس آفریدی نے 52 رنز کی اننگز کھیلی، جب کہ عبدالصمد نے 42 اور خواجہ نافع نے 22رنز بنائے۔ کویت کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں آخری اوور کی پہلی گیند پر 92رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی ٹیم کو ہانگ کانگ سکسز کا ٹائٹل جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ ہانگ کانگ سپر سکسز ٹائٹل جیتنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم اور پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مہارت، جذبے اور ٹیم ورک کا شاندار مظاہرہ پاکستان کی کرکٹ کے جذبے کو بہترین طریقے سے ظاہر کرتا ہے۔ Congratulations to the Pakistan Cricket Team and the entire nation on winning the Hong Kong Super Sixes title! ???? A fantastic display of skill, passion, and teamwork truly showcasing Pakistan’s cricketing spirit at its best.#PakistanCricket #HKSuperSixes pic.twitter.com/IUONQMCYXv —...
پاکستان نے ہانگ کانگ سکسز کے فائنل میں میں کویت کو 44 رنز سے ہرا کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔ اس سے قبل پاکستان نے منگ کوک کے مشن روڈ گراؤنڈ میں کویت کے خلاف زبردست بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ 6 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے تھے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور آغاز ہی سے جارحانہ انداز اختیار کیا۔ اوپنر عبدالصمد نے یاسین پٹیل کی دوسری گیند پر چھکا لگا کر اننگز کا دھماکے دار آغاز کیا۔ دباؤ میں آ کر پٹیل نے اسی اوور میں 3 وائیڈ بالز بھی کرائیں۔ نوفے نے کریز پر آتے ہی پہلی گیند پر چھکا جڑ دیا، جس کے ساتھ ہی پاکستان...
ہانگ کانگ سکسز کے فائنل میں کویت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان ٹیم نے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست دی تھی۔ کویت نے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو 37 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔
مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877ء کو پیدا ہوئے اور ہر سال پورے پاکستان میں شاعر مشرق کے یوم پیدائش کو ’یوم اقبال‘ کے طور پر منایا جاتا ہے۔علامہ محمد اقبال ایک ایسی ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے جس کے خواب کے نتیجے میں آج دنیا کے نقشے پر پاکستان کا نام بھی چمکتا دمکتا دکھائی دیتا ہے، علامہ اقبال 9 نومبر 1877ء کو سیالکوٹ میں شیخ نور محمد کے گھر پیدا ہوئے، والدین نے آپ کا نام محمد اقبال رکھا۔ڈاکٹر علامہ اقبال نے جاوید منزل میں 3 برس گزارے، اپنی ابتدائی تعلیم بھی سیالکوٹ میں ہی حاصل کی اور مشن ہائی سکول سے میٹرک اور مرے کالج سیالکوٹ سے ایف اے کا امتحان پاس کیا،...
پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دے کر ہانگ کانگ سکسز کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو ایک رن سے شکست دے دی۔آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو پاکستان نے مقررہ 6 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنائے، خواجہ نافع 50 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے جبکہ عبدالصمد نے 34 اور کپتان عباس آفریدی نے 19 رنز بنائے۔آسٹریلیا کی جانب سے ایلکس روز نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم مقررہ 6 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 120 رنز بنا سکی، کرس گرین 46 اور کپتان ایلکس روز 36 رنز...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ کے سنسنی خیز سیمی فائنل میں پاکستان نے زبردست مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو ایک رن سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ انتہائی دلچسپ اور اعصاب شکن ثابت ہوا، جس میں فیصلہ آخری گیند پر ہوا۔پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 6 اوورز میں شاندار 121 رنز اسکور کیے۔ پاکستانی بیٹرز نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے آغاز سے ہی آسٹریلوی باؤلرز پر دباؤ برقرار رکھا۔ خواجہ نافع نے برق رفتار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 14 گیندوں پر 50 رنز کی نصف سنچری مکمل کی اور پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔ ان کے آؤٹ ہونے کے بعد...
ہانگ کانگ سکسز کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو ایک رن سے شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو پاکستان نے مقررہ 6 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنائے۔ خواجہ نافع 50 رنز بناکر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے جبکہ عبدالصمد نے 34 اور کپتان عباس آفریدی نے 19 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ایلکس روز نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم مقررہ 6 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 120 رنز بناسکی۔ کرس گرین 46 اور کپتان ایلکس روز 36 رنز بناکر نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے...
ہانگ کانگ سکسز کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے شاندار اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو ایک رن سے شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جس پر پاکستان نے مقررہ 6 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنائے۔ خواجہ نافع نے شاندار 50 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے، جبکہ عبدالصمد نے 34 اور کپتان عباس آفریدی نے 19 رنز کی اننگز کھیلیں۔ آسٹریلیا کی جانب سے ایلکس روز نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ یہ بھی پڑھیے: ہانگ کانگ سکسز 2025: بھارت نے سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان کو 2 رنز سے شکست دی ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم مقررہ 6...
شاعر مشرق علامہ اقبال کا 148 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے WhatsAppFacebookTwitter 0 9 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) مسلمانوں کے لیے آزاد ملک کا خواب دیکھنے والے اور انسانی روح بیدار کرنے والے مفکرِ پاکستان شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 148 واں یوم پیدائش آج عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ محکوم قوموں کو جاگ اٹھنے اور ایک نئی تہذیب تعمیر کرنے کا سبق دینے والے علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب ہوگی ۔ واضح رہے کہ ہر سال 9 نومبر کو پورے پاکستان میں شاعر مشرق علامہ اقبال کے یوم پیدائش کو یوم اقبال کے طور پر منایا جاتا ہے۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گولارچی (نمائندہ جسارت) ویگرو گروپ پاکستان کے زیرِ اہتمام ریسرچ، ٹرائل اینڈ ٹیسٹنگ فارم گولارچی پر ایک شاندار، منظم اور معلوماتی میگا ہائی پروفائل سپر ہائبرڈ رائس ورائٹیز فیلڈ ڈے کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں سندھ بھر سے 600 سے زائد ترقی پسند زمینداروں، 100 سے زیادہ بزنس پارٹنرز، ویگرو سیڈز اینڈ کراپ سائنسز، مڈلینڈ انٹرپرائزز، لونگ ون ہائی ٹیک پرائیویٹ لمیٹڈ کی ٹیموں اور چائنیز ڈیلیگیشن نے بھرپور شرکت کی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی امیر سلطان چانڈیو تھے، جنہوں نے ویگرو گروپ پاکستان کی کسان دوست کاوشوں کو سراہا۔اس موقع پر ویگرو گروپ پاکستان کے چیئرمین چوہدری امتیاز وڑائچ، ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ چوہدری طلحہ امتیاز، ڈپٹی جنرل منیجر چوہدری اصغر وڑائچ، مڈلینڈ انٹرپرائزز کے بزنس منیجر محمد...
اسلام آباد: جمعیت علماءاسلام پاکستان کے مرکزی رہنما اور سینیٹر کامران مرتضیٰ نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن بلاشبہ تاریخی ہے، لیکن بدقسمتی سے یہ دن منفی معنوں میں تاریخ کا حصہ بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ میں کچھ دن فخر اور کامیابی کے طور پر یاد کیے جاتے ہیں، اور کچھ دن ایسے ہوتے ہیں جنہیں یاد کر کے قوم کو افسوس ہوتا ہے۔ آج کا دن بھی ان ہی دکھ اور تکلیف والے دنوں میں شمار ہوگا۔ سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ امریکاکی تین سو سالہ تاریخ میں صرف پچیس ترامیم ہوئیں، لیکن پاکستان میں محض تیرہ مہینے کے دوران دوسری آئینی ترمیم پیش کی جا رہی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: جمعیت علماءاسلام پاکستان کے مرکزی رہنما اور سینیٹر کامران مرتضیٰ نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن بلاشبہ تاریخی ہے، لیکن بدقسمتی سے یہ دن منفی معنوں میں تاریخ کا حصہ بنے گا۔انہوں نے کہا کہ تاریخ میں کچھ دن فخر اور کامیابی کے طور پر یاد کیے جاتے ہیں، اور کچھ دن ایسے ہوتے ہیں جنہیں یاد کر کے قوم کو افسوس ہوتا ہے۔آج کا دن بھی ان ہی دکھ اور تکلیف والے دنوں میں شمار ہوگا۔ سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ امریکاکی تین سو سالہ تاریخ میں صرف پچیس ترامیم ہوئیں، لیکن پاکستان میں محض تیرہ مہینے کے دوران دوسری آئینی ترمیم پیش کی جا رہی...
تصویر بشکریہ، فیس بک فاروق ستار متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی آثار قدیمہ کا منظر پیش کر رہا ہے۔سرجانی ٹاؤن میں عوامی اجتماع سے خطاب میں فاروق ستار نے کہا کہ آج پاکستان میں مڈل کلاس کی کوئی جماعت ہے، تو وہ صرف ایم کیو ایم پاکستان ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کل بھی ہمارا تھا آج بھی ہے اور ہمیشہ حق پرستوں کا رہے گا، آج کا یہ پروگرام شہر کی تمام اکائیوں کی نمائندگی کر رہا ہے۔ایم کیو ایم رہنما نے مزید کہا کہ شہر کے مسائل یہاں پر زبردستی مسلط لوگوں کی وجہ سے ہیں، کراچی آثار قدیمہ کا منظر پیش کر رہا ہے۔اُن کا...
پاکستان کے شوٹرز عثمان چاند اور امام ہارون نے 2025 کے ایشین شاٹ گن گرینڈ پریکس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سلور اور برونز میڈلز جیت کر ملک کا نام روشن کیا۔ نیشنل رائفل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکریٹری جنرل رضی احمد خان کے مطابق، کویت میں ہونے والے ایشیائی شوٹنگ مقابلوں میں عثمان چاند نے اسکیٹ ایونٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کی اور سلور میڈل جیتا۔ عثمان چاند عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے والے تجربہ کار شوٹر ہیں اور وہ چار بار عالمی چیمپئن شپ میں پاکستان کا حصہ رہ چکے ہیں۔ دوسری طرف، 21 سالہ امام ہارون نے اولمپک ٹریپ ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کی اور برونز میڈل جیتا۔ امام ہارون نے...
پاکستان کے عثمان چاند اور امام ہارون نے ایشین شاٹ گن گرینڈ پریکس 2025 میں سلور اور برنز میڈلزجیت کر ملک کا سر فخر سے بلند کردیا۔ نیشنل رائفل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل رضی احمد خان کے مطابق کویت میں منعقدہ ایشائی مقابلوں میں عثمان چاند نے اسکیٹ ایونٹ میں دوسری پوزیشن کے ساتھ برانر میڈل اپنے نام کیا ، وہ چار مرتبہ عالمی چیمپئین شپ میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ عالمی چیمپئین شپ 2023 میں قومی ٹیم کے رکن اور ایشین چیمپئین شپ 2025 میں قومی اسکواڈ کا حصہ بننے والے 21سالہ امام ہارون اولمپک ٹریپ ایونٹ میں تیسرے نمبر پر رہے اور برانزمیڈل حاصل کیا۔ تیسرے قومی شوٹر پاکستان آرمی کے فرخ ندیم مشترکہ...
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آذربائیجان کی بہادر افواج نے بلند حوصلے سے کامیابی حاصل کی اور پاکستان نے ہمیشہ آذربائیجان کے منصفانہ موقف کا بھرپور ساتھ دیا۔ پاکستان، ترکی اور آذربائیجان تین ملک ہیں، مگر دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں اور تینوں بردار ممالک نے متعدد بار اپنی دوستی اور یکجہتی کا ثبوت دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے یوم فتح کی تقریب میں اپنے خطاب کے دوران کیا۔ وزیراعظم نے پاکستان کے عوام کی طرف سے آذربائیجان کے عوام اور حکومت کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے معرکہ حق کی کامیابی کے جشن میں آذربائیجان کے دستے کی شرکت کو اہم قرار دیا...
ایران میکسیکو میں اسرائیل کے سفیر کو قتل کرنے کی سازش کر رہا تھا، امریکا کا الزام WhatsAppFacebookTwitter 0 8 November, 2025 سب نیوز پیرس(آئی پی ایس )امریکا نے ایران پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ میکسیکو میں اسرائیل کے سفیر کو قتل کرنے کی سازش کر رہا تھا، جو دونوں ممالک کے تنازع کو کسی اور خطے تک لے جانے کی تازہ کوشش ہو سکتی تھی۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ایک امریکی اہلکار نے کہا کہ انقلابی گارڈز کی خصوصی القدس فورس نے پچھلے سال کے آخر میں اس سازش کا آغاز کیا اور اسے اس سال ناکام بنا دیا گیا ہے۔امریکی اہلکار نے کہا کہ سازش کو ناکام بنا...
پاکستان نے ہانگ کانگ سکسز 2025 کے دوسرے کوارٹر فائنل میں جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔6 اوورز میں 103 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹرز نے ابتدا ہی سے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور صرف 3.5 اوورز میں ہدف حاصل کرلیا۔ عبدالصمد نے صرف 10 گیندوں پر شاندار 50 رنز بنائے، جن میں آٹھ بلند و بالا چھکے شامل تھے جبکہ ایک بھی چوکا نہیں مارا۔خواجہ نافع نے 13 گیندوں پر 36 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جبکہ کپتان عباس آفریدی نے دو لگاتار چھکے لگا کر صرف دو گیندوں پر 12 رنز بنا کر ٹیم کو فتح دلائی۔جنوبی افریقہ کے بولرز پاکستان...
ہانگ کانگ سکسز کے دوسرے کوارٹر فائنل میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاکستان کے کپتان عباس آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا جس کے جواب میں جنوبی افریقی ٹیم نے مقررہ 6 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 102 رنز بنائے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے جورک وین نے 40 رنز بنائے جب کہ عبد اللہ بیومی اور کپتان جارڈن مورس ایک، ایک رن بنا سکے جبکہ بلکی سمجمن اور یتھن جان بالترتیب 26 اور 29 رنز کے ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے محمد شہزاد نے 3 وکٹ اپنے نام کی۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان 3.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر...
ہانگ کانگ سکسز میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو جنوبی افریقا نے مقررہ 6 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 102 رنز بنائے۔ پاکستان نے 103 رنز کا ہدف عبدالصمد کی 10 گیندوں پر ناقابل شکست 50 رنز کی اننگز کی بدولت 3.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ Hong Kong Sixes 2025 ???? ➡️ Pakistan beat South Africa by 5 wickets South Africa: 102-3 (6 overs) Pakistan: 105-1 (3.5 overs) Mohammad Shahzad registers figures of 3-11 while Abdul Samad scored 50 not out off 10 balls. pic.twitter.com/CCVRWFXCNV — PCB Media...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہانگ کانگ سکسز کے دوسرے کوارٹر فائنل میں پاکستان نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے جنوبی افریقا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔پاکستانی کپتان عباس آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جس کے جواب میں جنوبی افریقی ٹیم نے 6 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 102 رنز اسکور کیے۔ اس اننگز میں جُورک وین نے 40 رنز بنائے جبکہ یَتھن جان اور بلکی سمجمن بالترتیب 29 اور 26 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے محمد شہزاد نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3.5 اوورز میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 105...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اس کاروباری ہفتے میں منفی رجحان رہا۔ 100 انڈیکس ہفتہ بھر میں 2038 پوائنٹس کم ہو کر 159592 پر بند ہوا، اس کاروباری ہفتے میں ہنڈریڈ انڈیکس 5682 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ 100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 163935 اور کم ترین سطح 158252 رہی۔ ایک ہفتے میں 4.43 ارب شیئرز کے سودے 180.9 ارب روپے میں طے ہوئے۔
اسلام آباد: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے انٹرنیٹ پر شہریوں کا ڈیٹا فروخت کرنے والا ملزم گرفتار کرکے ان کے قبضے سے کروڑوں پاکستانیوں کے ڈیٹا پر مشتمل ہارڈ ڈیسک برآمد کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر ڈی جی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے معاملے کی تحقیقات کے لیے خصوصی انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی اور کئی دنوں کی انکوائری کے بعد نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ہونے والے ملزم کی شناخت انیس احمد شاہ کے نام سے ہوئی ہے اور ان کا تعلق بھکر سے ہے، ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا...
ایک اور ہار یا پلٹ کر وار، نئے معرکے کے لیے میدان تیار ہو گیا، پاکستان ٹیم غلطیوں سے سبق سیکھ کر ٹرافی اپنے نام کرنے کے لیے کوشاں ہے، جنوبی افریقہ سے ون ڈے سیریز کا تیسرا اور آخری مقابلہ ہفتے کو اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں ہوگا۔بعض کھلاڑیوں نے گزشتہ روز بھرپور انداز میں مشقیں کیں، آئی سی سی کی طرف سے 2 میچز کی پابندی ختم ہونے کے بعد پیسر حارث رئوف سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے،کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ دوسرے میچ میں کیچز ڈراپ کرنا شکست کی اہم وجہ بنا۔ ادھر میچ کے لیے شائقین میں بے پناہ جوش وخروش پایا جاتا ہے، تمام ٹکٹیں فروخت ہوچکی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق...
کراچی:پاکستان پیپلزپارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کا اجلاس چیئرمین بلاول زرداری کی صدارت میں ہورہا ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغان طالبان زبانی یقین دہانیاں کروانے کے بجائے کسی تحریری معاہدے کا حصہ بن جائیں تو یہ دونوں ممالک اور پورے خطے کے لیے بہت اچھا ہوگا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کو کابل سے بات چیت کے لیے اقوام متحدہ سمیت کسی فریق کی ضرورت نہیں۔ پائیدار امن پاکستان، افغانستان اور پورے خطے کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ افغان طالبان زبانی یقین دہانیاں کروا رہے ہیں۔ اگر یہی یقین دہانیاں کسی تحریری معاہدے کا حصہ بن جائیں تو یہ دونوں ممالک اور پورے خطے کے لیے بہت اچھا ہوگا۔وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان کی خواہش ہے کہ خطے میں...
کراچی: اکتوبر 2025ء کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر کی مد میں 3.4 ارب ڈالر وطن ارسال کیے گئے، نمو کے لحاظ سے ترسیلاتِ زر میں ماہ بہ ماہ اور سال بہ سال بنیادوں پر بالترتیب 7.4 اور 11.9 فیصد اضافہ ہوا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جولائی تا اکتوبر مالی سال 26ء کے دوران مجموعی طور پر 13.0 ارب ڈالر موصول ہوئے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملنے والی 11.9 ارب ڈالر ترسیلات سے9.3 فیصد زائد ہیں۔ اکتوبر 2025ء کے دوران ترسیلات زر کا بڑا حصہ سعودی عرب (820.9 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (697.7ملین ڈالر)، برطانیہ (487.7ملین ڈالر) اور امریکا (290.0 ملین ڈالر) سے موصول ہوا۔ وزیرِاعظم محمد شہباز شریف...
ہانگ کانگ سکسز میں بارش نے بھارت کو پاکستان کے خلاف شکست سے بچالیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ بھارت نے مقررہ 6 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 86 رنز بنائے۔ اتھاپا 28 اور چپلی 24 رنز بناکر نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے محمد شہزاد نے 2 اور عبدالصمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 3 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 41 رنز بنالیے تھے کہ بارش کے باعث میچ روکنا پڑا۔ مسلسل بارش کے باعث میچ دوبارہ شروع نہ کیا جاسکا اور ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت بھارت 2 رنز سے فاتح قرار پایا۔
ہانگ کانگ سکسز 2025 کے دلچسپ مقابلے میں بھارت نے پاکستان کو ڈک ورتھ اینڈ لوئس (DLS) سسٹم کے تحت 2 رنز سے شکست دے دی۔ بارش کے باعث میچ روکنا پڑا، اس وقت پاکستان نے 3 اوورز میں 41 رنز پر ایک کھلاڑی کھویا تھا اور فتح کے لیے مزید 18 گیندوں پر 46 رنز درکار تھے۔ جب میچ روکا گیا تو ڈک ورتھ اینڈ لوئس فارمولا کے تحت بھارت کو معمولی برتری حاصل تھی، جس کی بنیاد پر مین اِن بلو کو فاتح قرار دیا گیا۔ پاکستان کی جانب سے خواجہ نفی نے 9 گیندوں پر 18 ناٹ آؤٹ رنز بنائے، جن میں دو چھکے اور ایک چوکا شامل تھا۔ معاذ صداقت نے 3 گیندوں پر 7...
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا سمندر پار پاکستانیوں سے اظہارِ تشکر، اکتوبر میں ترسیلاتِ زر 3.4 ارب ڈالر سے زائد
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اکتوبر کے دوران ترسیلاتِ زر میں 11.9 فیصد اضافہ اور 3.4 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح عبور کرنے پر سمندر پار پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ مزید پڑھیں: سمندر پار پاکستانی ملکی تشخص اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں، وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم نے کہا کہ ترسیلاتِ زر میں مسلسل اضافہ حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اوورسیز پاکستانیوں کے اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنی محنت اور خون پسینے کی کمائی سے ملک و قوم کی خدمت کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے انہیں پاکستان کا قیمتی اثاثہ قرار دیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے...
ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں پاکستان نے شاندار آغاز کرتے ہوئے کپتان عباس آفریدی کی دھواں دار نصف سینچری کی بدولت کویت کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے دی۔ مشن روڈ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 124 رنز کا ہدف آخری گیند پر حاصل کیا۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے پاور ہٹنگ کا شاندار مظاہرہ کیا۔ عباس آفریدی نے صرف 12 گیندوں پر 55 رنز بنائے، جن میں ایک چوکا اور 8 بلند و بالا چھکے شامل تھے۔ مزید پڑھیں: ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ: عباس آفریدی قومی ٹیم کے کپتان مقرر خواجہ نافع اور محمد شہزاد نے پاکستان کو برق رفتار آغاز فراہم کیا اور ابتدائی 2 اوورز میں 34 رنز جوڑے۔ شہزاد 14 رنز بنا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان نے ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں شاندار آغاز کرتے ہوئے پہلا میچ کویت کے خلاف 4 وکٹوں سے جیت لیا۔ٹاس جیت کر پاکستان کے کپتان عباس آفریدی نے پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ کویت نے مقررہ 6 اوورز میں 123 رنز بنائے۔ عدنان ادریس 17، بلال طاہر 24 رنز بنا سکے جبکہ میت بھوسر نے 41 اور عثمان پٹیل نے 31 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی اور معاذ صداقت نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر میچ اپنے نام کیا۔ کپتان عباس آفریدی نے صرف 12 گیندوں پر 55 رنز کی لاجواب اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں ایک چوکا...
ہانگ کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ میں پاکستان نے اپنا پہلا میچ کامیابی سے جیت لیا، سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان نے کویت کو آخری گیند پر 4 وکٹوں سے شکست دی۔کویت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 6 اوورز میں 123 رنز بنائے جبکہ اس کے صرف دو کھلاڑی آؤٹ ہوئے، جواب میں پاکستان نے ہدف آخری گیند پر حاصل کر لیا، پاکستان کے بھی صرف دو کھلاڑی ہی آؤٹ ہوئے۔قومی کپتان عباس آفریدی نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 12 گیندوں پر 55 رنز ناٹ آؤٹ سکور کیے اور ایک اوور میں چھ چھکے لگا کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ پاکستان کی جانب سے بولنگ میں معاز صداقت اور عباس آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل...
ہانگ کانگ سپر سکسز 2025 کے نئے ایڈیشن کا آغاز ہوچکا ہے، جس میں دنیا بھر کے مشہور و معروف کرکٹرز ایک منفرد انداز کے مقابلوں میں حصہ لیتے نظر آرہے ہیں۔ پاکستان نے اپنے ابتدائی میچ میں کویت کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اپنے سفر کا ایک کامیاب آغاز کیا ہے۔ رواں سال کے مقابلوں میں ایک بار پھر دُنیا کے دو بڑے حریف، بھارت اور پاکستان، مدِ مقابل ہوں گے، دونوں ٹیموں کو ہانگ کانگ انٹرنیشنل سکسز 2025 کے پول ’سی‘ میں رکھا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پچھلے سال کے ایڈیشن میں دونوں ٹیموں کا مقابلہ نہایت سنسنی خیز رہا تھا، جب آصف علی کی دھواں دار اننگز، 14 گیندوں پر 55 رنز،...
صدر آصف علی زرداری سے الجزیرہ میڈیا نیٹ ورک کے ڈائریکٹر جنرل کی ملاقات؛جلدالجزیرہ کا اعلیٰ سطحی وفد پاکستان کا دورہ کرے گا
سٹی 42: صدر آصف علی زرداری سے الجزیرہ میڈیا نیٹ ورک کے ڈائریکٹر جنرل ناصر بن فیصل بن خلیفہ الثانی کی دوحہ میں ملاقات ہوئی ۔ صدر زرداری نے قطر کی میزبانی اور قطری قیادت سے ہونے والی مفید ملاقاتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔صدر مملکت نے کہا کہ الجزیرہ کا معروضی صحافت اور اقوام کے درمیان ہم آہنگی کے فروغ میں اہم کردار ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے فلسطینی عوام کے حق میں قطر کے اصولی مؤقف اور امنِ غزہ کیلئے قیادت کو سراہا۔ واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری ,اب بغیر فون نکالے ایپ استعمال کرنا ممکن ناصر بن فیصل الثانی نے قطر کے ساتھ اظہارِ یکجہتی پر پاکستان کے شکر گزار ہونے کا اظہار...
پاکستان تحریک انصاف کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ وزیراعظم، آرمی چیف یا بیورو کریسی سے ہماری کوئی لڑائی نہیں بس ہم ملک میں تلخی کا ماحول کم کرنا چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کل تک اسحاق ڈار کہہ رہے تھے 26ویں آئینی ترمیم ہضم نہیں ہورہی اور اب 27ویں کہیں اور سے لائی جارہی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ وزیراعظم، آرمی چیف یا بیورو کریسی سے ہماری کوئی لڑائی نہیں بس ہم ملک میں تلخی کا ماحول کم...
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے مذاکرات میں پیش رفت کا امکان ہوتا ہے تبھی بات کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ایک ہی موقف ہے کہ افغانستان کی سرزمین سے پاکستان پر حملے بند کیے جائیں، امید ہے خطے میں قیامِ امن کے لیے افغان طالبان دانش مندی سے کام لیں گے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ ہماری سر زمین کی خلاف ورزیاں جاری رہیں تو ہم بھی وہی کریں گے جو ہمارے ساتھ ہو رہا ہے۔ اس سے قبل پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور 25 اکتوبر کو استنبول میں ہوا تھا۔ طویل اور اعصاب شکن مذاکرات کا یہ دور افغان سرزمین سے پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی کے رکن سید علی قاسم گیلانی نے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ موبائل فونز پر عائد کئے گئے غیر معمولی بلند ٹیکسوں کا فوری جائزہ لے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ ٹیکس نظام لاکھوں پاکستانیوں کے لیے ڈیجیٹل سہولتوں تک رسائی میں رکاوٹ بن رہا ہے اور ملک کی ٹیکنالوجی کی ترقی کی رفتار کو سست کر رہا ہے۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق کمیٹی کے ارکان کو ارسال کیے گئے ایک خط میں گیلانی نے کہا کہ سمارٹ فون اب تعلیم، کاروبار اور سرکاری و مالیاتی خدمات تک رسائی کے لیے ناگزیر ہو چکے ہیں۔ اشتہاریوں کی گرفتاریوں میں نمایاں اضافہ، لاہور پولیس...