شاعر مشرق علامہ اقبال کا 148 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے WhatsAppFacebookTwitter 0 9 November, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس) مسلمانوں کے لیے آزاد ملک کا خواب دیکھنے والے اور انسانی روح بیدار کرنے والے مفکرِ پاکستان شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 148 واں یوم پیدائش آج عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

محکوم قوموں کو جاگ اٹھنے اور ایک نئی تہذیب تعمیر کرنے کا سبق دینے والے علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب ہوگی ۔

واضح رہے کہ ہر سال 9 نومبر کو پورے پاکستان میں شاعر مشرق علامہ اقبال کے یوم پیدائش کو یوم اقبال کے طور پر منایا جاتا ہے۔

علامہ محمد اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں میں آزاد ریاست کے خیال کو جنم دیا تھا، ان کے الفاظ میں یہ طاقت تھی کہ انہوں نے امّت مسلمہ کو ان کے حقوق کے لیے جدوجہد کرنے اور آزادی کے لیے قدم آگے بڑھانے کی ترغیب دی۔

علامہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کو غلامی کی زنجیروں سے نجات دلانے کے لیے جداگانہ قومیت کا احساس اُجاگر کیا اور اپنی شاعری سے مسلمانوں کو بیدار کیا۔

اُن کے افکار اور سوچ نے اُمید کا وہ چراغ روشن کیا جس نے نا صرف منزل بلکہ راستے کی بھی نشاندہی کی۔

یاد رہے کہ مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے تھے، انہوں نے 21 اپریل 1938 کو لاہور میں وفات پائی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرروس کے یوکرین کے توانائی نظام اور رہائشی عمارتوں پر درجنوں میزائل اور ڈرون حملے، 6 افراد ہلاک پاک فوج کا جنوبی وزیرستان کے عوام کیلئے مساجد کی شکل میں مقدس تحفہ اسلام آباد، جی الیون سیکٹر سے سرکاری افسر کی گاڑی چوری چیف جسٹس آف پاکستان آئندہ ہفتے بیرون ملک جائیں گے اسلام آباد ہائیکورٹ: وقاص احمد و سہیل علیم کے خلاف مقدمات کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل، اغوا کیس کو مثالی کیس.

.. وزیراعظم شہباز شریف نیوفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا پیپلزپارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، 27ویں ترمیم پر ارکانِ مجالس عاملہ کو اعتماد میں لیا گیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: علامہ اقبال یوم پیدائش

پڑھیں:

کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کا شاعرِ مشرق علامہ اقبال کو شاندار خراجِ عقیدت

غلام محمد صفی نے یوم اقبال پر اپنے پیغام میں کہا کہ ان کی فکری میراث نے نہ صرف تحریکِ پاکستان کی راہ ہموار کی بلکہ محکوم اقوام کے دلوں میں آزادی کی نئی جوت بھی روشن کی۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ نے شاعرِ مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کی یومِ پیدائش پر انہیں شاندار خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقبال وہ دیدہ ور شخصیت تھے جنہوں نے برِصغیر کے مسلمانوں میں فکری بیداری، خودی کا شعور اور اجتماعی شناخت کا احساس پیدا کیا۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے یوم اقبال پر اپنے پیغام میں کہا کہ ان کی فکری میراث نے نہ صرف تحریکِ پاکستان کی راہ ہموار کی بلکہ محکوم اقوام کے دلوں میں آزادی کی نئی جوت بھی روشن کی۔ غلام محمد صفی نے کہا کہ اقبال کا فلسفہ خودی اور پیغامِ حریت آج بھی کشمیری قوم کے لیے امید اور حوصلے کا سرچشمہ ہے۔ اقبال نے اپنی شاعری اور فکر کے ذریعے یہ واضح کیا کہ کوئی قوم اس وقت تک غلامی سے نہیں نکل سکتی جب تک وہ اپنی خودی پہچان کر حق و باطل کے معرکے میں ڈٹ نہ جائے۔ انہوں نے کہا کہ اقبال نے جس آزاد، باوقار اور باعزم مسلمان شخصیت کا تصور پیش کیا، کشمیری عوام اسی فکر کے وارث ہیں۔

کشمیری عوام گزشتہ 75 برس سے بھارت کے ریاستی جبر، فوجی محاصرے، ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیوں اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا سامنا کر رہے ہیں، مگر اقبال کا پیغامِ استقامت اور یقینِ محکم آج بھی ان کے حوصلوں کو تازگی دیتا ہے۔ حریت رہنما نے کہا کہ بھارتی قبضے کے باوجود کشمیریوں کا عزم، مزاحمت اور اپنے حقِ خودارادیت سے وابستگی اقبال کے افکار کا عملی مظاہرہ ہے۔ انہوں نے عالمی برادری، اقوامِ متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ اقبال کے فلسفہ عدل و انصاف کی روشنی میں مسئلہ کشمیر کو اہلِ کشمیر کی خواہشات کے مطابق حل کرنے کے لیے ٹھوس اور عملی اقدامات کریں۔ غلام محمد صفی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ امتِ مسلمہ کو اقبال کے افکار پر عمل کرنے والا بنائے اور کشمیری قوم کو آزادی، عزت اور امن کی وہ منزل عطا کرے جس کا خواب علامہ اقبال نے دیکھا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کا شاعرِ مشرق علامہ اقبال کو شاندار خراجِ عقیدت
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کا شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت
  • شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبالؒ کا 148واں یومِ ولادت آج منایا جا رہا ہے
  • مزارِ اقبال پر پاک بحریہ کے دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے
  • علامہ اقبال کا یوم پیدائش، صدر مملکت اور وزیراعظم کا شاعر مشرق کو خراج تحسین
  • شاعرِمشرق، مفکرِ پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 148 واں یومِ پیدائش، گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب
  • شاعرِ مشرق علامہ اقبال کا 148واں یوم پیدائش آج،صدر،وزیراعظم کا خراج تحسین  
  • شاعرِ مشرق علامہ اقبالؒ کا 148واں یومِ پیدائش کل عقیدت و احترام سے منایا جائیگا
  • شاعر مشرق کا فکر و فلسفہ برصغیر کے مسلمانوں کیلئے بیداری،خودی اور روحانی احیا کا سر چشمہ ہے، حسن محی الدین