بلوچستان میں بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات کی شرح میں نمایاں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, November 2025 GMT
فائل فوٹو
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے میں بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
وزیراعلیٰ کے مطابق حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج پانچ سال کے جمود کے بعد ایک سال میں 38 فیصد سے بڑھ کر 47 فیصد تک پہنچ گئی، یہ پیشرفت تھرڈ پارٹی ویریفکیشن اور نجی یونیورسٹی کی رپورٹ میں بھی سامنے آئی۔
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گرد معصوم شہریوں کو نشانہ بنا کر بزدلی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں توسیعی پروگرام کے تحت 70 فیصد ہدف حاصل کیا گیا، الحمد للّٰہ یہ بلوچستان میں صحت کے شعبے میں تاریخی پیشرفت ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی شفاف پالیسی اور بہتر نظم و نسق نے عوامی اعتماد میں اضافہ کیا ہے اور صحت کے شعبے میں یہ کامیابی بلوچستان کے بہتر اور محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 17دہشتگرد ہلاک
فائل فوٹو۔بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشنز کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 17دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے یہ آپریشنز 24 مئی کے ٹرین واقعہ کے بعد کیے، جو مستونگ، نوشکی، زہری، خضدار اور کیچ کے اضلاع میں کیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی ہلاکت سے ان علاقوں میں دہشت گرد نیٹ ورکس کو بہت زیادہ نقصان ہوا، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، بڑی مقدار میں بارودی مواد اور آئی ای ڈیز برآمد کیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔ ان علاقوں میں کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی اداروں کی ملک گیر انسدادِ دہشت گردی مہم بھرپور انداز میں جاری رہے گی اور ملک سے بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خطرے کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔