27ویں ترمیم، شہبازشریف نے وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق واپس لینے کی ہدایت کردی
اشاعت کی تاریخ: 9th, November 2025 GMT
اسلام آباد (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے 27 ویں آئینی ترمیم میں شامل وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق واپس لینے کی ہدایت کردی۔
ہانگ کانگ سکسز فائنل: کویت کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے لکھا کہ "آذربائیجان سے واپسی پر مجھے بتایا گیا ہے کہ میری پارٹی کے چند سینیٹرز نے وزیراعظم کے استثنیٰ کے حوالے سے ترمیمی شق سینیٹ میں پیش کی جو کابینہ سے منظور شدہ مسودے میں شامل نہیں تھی۔ معزز سینیٹرز کے خلوص کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، میں نے انہیں یہ ترمیم فی الفور واپس لینے کی ہدایت کی ہے۔ منتخب وزیراعظم یقیناً قانون اور عوام کی عدالت میں جوابدہ ہے"۔
تارکین وطن کی ایک اور کشتی سمندربرد، ایک شخص ہلاک،10کو بچا لیاگیا،300لاپتہ
On my return from Azerbaijan, I have learnt that some Senators belonging to our party have submitted an amendment regarding immunity for the Prime Minister.
While I acknowledge their intent in good faith, the proposal was not part of the Cabinet-approved draft. I have… — Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) November 9, 2025
بھارت کے جزائرانڈمان میں زلزلے کے شدید جھٹکے
مزید :
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
وزیراعظم کو بھی فوجداری مقدمات سے استثنیٰ کی ترمیم پیش کر دی گئی
صدر مملکت کے بعد وزیر اعظم کو بھی فوجداری مقدمات سے استثنیٰ دینے کے لیے ایک نئی ترمیم پیش کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق، یہ ترمیم حکومتی ارکان سینیٹر انوشہ رحمان اور سینیٹر ظاہر خلیل سندھو نے مشترکہ قائمہ کمیٹی میں پیش کی۔
اس ترمیم کے تحت آئین کے آرٹیکل 248 میں صدر کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم کا بھی ذکر شامل کیا جائے گا، جس کے بعد وزیر اعظم کے خلاف دورانِ مدت فوجداری مقدمات میں کارروائی نہیں ہو سکے گی۔
واضح رہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد اسے کابینہ سے پاس کرایا گیا اور پھر سینیٹ میں پیش کیا گیا، جس کے بعد پارلیمنٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف میں بھی پیش کر دیا گیا ہے۔ اس ترمیم پر قانون و انصاف کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ختم ہو چکا ہے، اور اگلا اجلاس کل صبح 11 بجے دوبارہ ہوگا۔