اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کاکہنا ہے کہ وزیراعظم گزشتہ رات آذربائیجان سے واپس آئے تھے،وزیراعظم کورات میں استثنیٰ سے متعلق معلوم ہوا تھا،وزیراعظم نے فوری طور پر استثنیٰ کی شق نکالنے کاکہا، وزیراعظم کا اقدام مستحسن ہے۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہمارا 80فیصد کام مکمل ہو گیا ہے،ایم کیو ایم کے 140اے کے حوالے سے بات ہونی ہے،بلوچستان کی نشستوں میں اضافے پر بات چیت ہونی ہے،ان کاکہناتھا کہ پارلیمانی جماعتوں کوووٹ کا حق استعمال کرنا چاہئے،جسے مخالفت کرنی ہے ووٹ کے ذریعہ کرے، سیاست کے ذریعہ نہیں،ان کاکہناتھا کہ جے یوآئی اراکین کل کمیٹی اجلاس میں شریک ہوئے تھے،جے یو آئی اراکین نے کل کمیٹی کو پارٹی پالیسی سے آگاہ کیاتھا،اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ کمیٹی نے 85فیصد کام مکمل کرلیا ہے،امید ہے آج شام تک کمیٹی اپنا کام مکمل کر لے گی۔

جاپان کے شمالی علاقے میں 6 اعشاریہ 7شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا 27 نومبر کو چیئرمین جوائنٹ چیفس کا عہدہ ختم ہونے کا اعلان

وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ 27 نومبر کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ ختم ہو جائے گا۔
سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر قانون نے بتایا کہ 27 ویں آئینی ترمیم میں مارشل آف ایئر فورس اور مارشل آف نیول فورس جیسے ٹائٹل متعارف کرانے کی تجویز دی گئی ہے۔ تاہم، انہوں نے واضح کیا کہ یہ ٹائٹل دینے کا اختیار وزیراعظم کے پاس نہیں ہوگا، بلکہ یہ اختیار پارلیمنٹ کو حاصل ہوگا۔
اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل کا رینک اور ٹائٹل آئینی تحفظ حاصل ہوگا اور اس ٹائٹل کو واپس لینے کا اختیار بھی پارلیمنٹ کے پاس ہوگا۔ ان کے مطابق، یہ تجویز بھی کی گئی ہے کہ آئندہ آرمی چیف کو چیف آف ڈیفنس فورسز کے طور پر متعارف کرایا جائے گا۔
انہوں نے وضاحت کی کہ فیلڈ مارشل ایک رینک اور ٹائٹل ہے جبکہ آرمی چیف ایک آئینی عہدہ ہے، جس کی مدت 5 سال ہوتی ہے۔ آرمی چیف کو چیف آف ڈیفنس فورسز کی ذمہ داری سونپی جائے گی۔
وزیر قانون نے اس بات کی بھی اطلاع دی کہ موجودہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا 27 نومبر کو ریٹائر ہو رہے ہیں، اور 27 نومبر 2025 سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ ختم ہو جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کو استثنیٰ کا علم ہوا تو فوری استثنیٰ شق نکالنے کی ہدایت دی: اعظم نذیر تارڑ
  • وزیراعظم کو استثنیٰ سے متعلق علم ہوا تو فوری استثنیٰ کی شق نکالنے کی ہدایت دی: اعظم نذیر تارڑ
  • ترامیم کی مخالفت ووٹ سے کرنی چاہیے، سیاست سے نہیں، وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ
  • 27ویں ترمیم پر سو فیصد اتفاق رائے تک مشاورت جاری رہے گی، اعظم نذیر تارڑ
  • وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا 27 نومبر کو چیئرمین جوائنٹ چیفس کا عہدہ ختم ہونے کا اعلان
  • چیئرمین جوائنٹ چیفس کا عہدہ 27 نومبر کو ختم ہو جائے گا؛ اعظم نذیر تارڑ
  • 27 ویں آئینی ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش
  • آئینی عدالت کے قیام پر اتفاق ہوگیا ہے، وزیر قانون
  • اتحادیوں کے ساتھ میثاق جمہوریت میں مجوزہ آئینی عدالت پر اتفاق ہوا، اعظم نذیر تارڑ