نائٹ شفٹ میں کام چوری کرنے کیلئے مریضوں کو زبردستی سلانے والا نرس پکڑا گیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, November 2025 GMT
جرمنی کے ایک ہسپتال میں عجیب و غریب کیس سامنے آیا ہے جس میں ایک میل نرس نے ہڈ حرامی کی انتہا کردی ہے۔
رپورٹس کے مطابق مرد نرس نے اپنی نائٹ شفٹ میں کام چوری کے مقصد سے مریضوں کو خواب آور ادویات دیں تاکہ وہ سب سوتے رہیں۔
نرس کو 10 مریضوں کے قتل اور 27 سے زائد مریضوں کی ہلاکت کی کوشش کے الزام میں عدالت نے عمر قید کی سزا دی ہے۔
نرس نے عمر رسیدہ مریضوں کو بہت زیادہ مقدار میں نیند اور درد کم کرنے والی ادویات مثلاً Morphine اور Midazolam دی تھیں تاکہ نائٹ شفٹ کو آرام دہ بنایا جائے۔ عدالت نے نرس کے جرائم کو “خاص سنگینی کا جرم” قرار دیا ہے جس کی وجہ سے اسے 15 سال بعد رہائی کی اجازت طلب کرنے بھی نہیں دی جائے گی۔
ملزم کی شناخت پوشیدہ رکھی گئی ہے کیونکہ جرمن قانون کے مطابق مقدمات میں نامزد نام عام کیے جانے پر پابندی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
علامتی فوٹوحکومت نے مسلسل تیسرے روز پیٹرول جبکہ چوتھے روز ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 24 جولائی کے لیے ہوں گی۔
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔
اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔
یومیہ اعلان کے تحت اب تک کی تبدیلیعلم میں رہے کہ 21 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔
22 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔
اسی طرح 23 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔