چمن میں دہشت گرد پکڑا گیا، نشاندہی پر کراچی سے سہولت کار گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 8th, November 2025 GMT
کوئٹہ:
سرحدی شہر چمن میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گرد کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا، گرفتار دہشت گرد نے روغانی سیکٹر میں آئی ای ڈی نصب کرنے کا بھی اعتراف کرلیا۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ گرفتار دہشت گرد کی نشاندہی پر کراچی سے بھی ایک سہولت کار کو گرفتار کرلیا گیا، دہشت گردی کے نیٹ ورک کے خلاف آپریشن بھر پور انداز میں جاری ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مسلم لیگ (ن) کی ایم این اے ارم حامد کے بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا، مقدمہ درج
زوار حسین: سرگودھا ایم این اے مسلم لیگ نون ارم حامد کے بیٹے احمد حامد کو گرفتار کر لیا گیا، سرگودھا حادثے کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق گاڑی ایم این اے ارم حامد کا بیٹا احمد حامد چلا رہا تھا، حادثے کے نتیجے میں ایک بچہ موقع پر جاں بحق ہو گیا تھا۔
احمد حمید کی عمر تقریبا 16 17 سال ہے، حادثے میں ایک زخمی کی حالت میں تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔
ڈالر کی قیمت میں کمی