اقوام متحدہ کے بعد امریکا نے بھی شامی صدر احمد الشرع پر پابندیاں ختم کر دیں
اشاعت کی تاریخ: 8th, November 2025 GMT
امریکا نے شامی صدر احمد الشرع پر عائد پابندیاں ختم کر دیں، یہ اقدام اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے ایک روز قبل اسی نوعیت کے فیصلے کے بعد سامنے آیا ہے۔
امریکی محکمہ خزانہ کی ویب سائٹ پر شائع نوٹس کے مطابق، امریکا نے احمد الشرع اور شام کے وزیر داخلہ انس خطاب پر عائد ’اسپیشلی ڈیزگنیٹڈ گلوبل ٹیررسٹ‘ کی حیثیت ختم کر دی ہے۔ احمد الشرع آئندہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔
یہ بھی پڑھیے: شامی صدر احمد الشرع کا روس کا پہلا دورہ، بشارالاسد کی حوالگی کا مطالبہ متوقع
اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے جمعرات کو امریکا کی پیش کردہ قرارداد کے حق میں ووٹ دیتے ہوئے احمد الشرع پر سے پابندیاں اٹھانے کی منظوری دی تھی۔
ذرائع کے مطابق یہ اقدام زیادہ تر علامتی نوعیت کا ہے، کیونکہ احمد الشرع کو ہر بار بیرونِ ملک دورے کے لیے استثنیٰ دیا جاتا رہا ہے۔ اب ان پر سے اثاثوں کے منجمد کیے جانے اور اسلحے کی پابندی بھی ختم کر دی جائے گی۔
احمد الشرع ماضی میں القاعدہ سے منسلک رہ چکے ہیں، تاہم ان کے گروپ ’حیات تحریر الشام (HTS)‘ کو واشنگٹن نے جولائی میں دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے خارج کر دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے: دمشق میں عبوری پارلیمنٹ کے لیے ووٹنگ مکمل، صدر احمد الشراع کو مزید اختیارات حاصل
دمشق کے مطابق شامی صدر اپنے دورۂ واشنگٹن کے دوران باقی ماندہ پابندیوں کے خاتمے، تعمیرِ نو اور انسدادِ دہشت گردی کے امور پر بات چیت کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
احمد الشرع امریکا شام.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: احمد الشرع امریکا احمد الشرع
پڑھیں:
شامی صدر احمد الشرعہ کا برازیل میں ماحولیاتی کانفرنس میں شرکت کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دمشق: شامی صدر احمد الشرعہ برازیل کے شہر بیلم میں ہونے والے اقوامِ متحدہ کے ماحولیاتی سربراہی اجلاس (COP30) میں شرکت کریں گے، یہ پہلا موقع ہے کہ کسی شامی صدر نے 1995 سے جاری اقوامِ متحدہ کے کلائمیٹ کانفرنس سلسلے میں شرکت کا اعلان کیا ہے۔
صدر مملکت کے میڈیا دفتر کے مطابق احمد الشرعہ 6 اور 7 نومبر کو برازیل کا سرکاری دورہ کریں گے، جہاں وہ بیلم میں منعقد ہونے والے عالمی ماحولیاتی اجلاس میں شریک ہوں گے، اس اجلاس میں دنیا بھر کے درجنوں ممالک کے سربراہان اور عالمی رہنما شرکت کر رہے ہیں تاکہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی پر غور کیا جا سکے۔
ذرائع کے مطابق صدر الشرعہ بیلم میں اپنے خطاب کے دوران شام کی جانب سے ماحولیاتی بحالی، قابلِ تجدید توانائی اور جنگ زدہ علاقوں میں ماحول دوست اقدامات پر بات کریں گے۔
اجلاس کے اختتام کے بعد شامی صدر کے امریکا روانہ ہونے کا بھی امکان ہے، جہاں وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کی سیاسی صورتحال، دہشت گردی کے خاتمے، اور شام کی تعمیرِ نو سے متعلق امور پر گفتگو متوقع ہے۔
یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب شام عالمی سطح پر سفارتی تعلقات کی بحالی کے عمل میں مصروف ہے اور ماحولیاتی تعاون کے ذریعے اپنی پالیسی کو ایک مثبت سمت میں پیش کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔