نشے کی وجہ سے انسان میں رشتوں کی تمیز ختم ہوجاتی ہے،انور عباس
اشاعت کی تاریخ: 8th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدراباد (اسٹاف رپورٹر)کسی بھی نشے کی بری عادت سے انسان کے اندر رشتوں کی تمیز ختم ہونے کی وجہ سے ہنستے بستے گھرانے بربادی کا باعث بنتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سچل سرمست ٹاؤن تعلقہ لطیف اباد یو سی 89 کے یو سی چیئرمین انور عباس نے بھائی خان ویلفیئر کی جانب سے گجراتی پاڑہ میں انسداد منشیات کے حوالے سے منعقدہ اگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں ویلفیئر کے فاؤنڈر جنرل سیکرٹری حاجی محمد یاسین ارائیں۔تعلقہ چیئرمین حاجی عبدالحمید مٹھو۔تنظیم خادم انسانیت کے صدر سجاد احمد خان۔نائب صدر حاجی محمد اسلم ملک۔بی کے ڈبلیو کے سینیئر نائب صدر خان افتاب احمد خان۔نائب صدر شاہد راجپوت۔وائس چیئرمین اکرم شاہ۔نائب صدر دوئم حاجی محمد اسماعیل شیخ۔لالا محمد حسن۔محمد اسماعیل شیخ جوائنٹ سیکریٹری۔یونس عباسی۔سید مشتاق احمد۔شوقین و دیگر نے بھی شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ نشے کی لت میں مبتلا اپنے نوجوانوں کو تنہا نہ چھوڑیں بلکہ ان کا علاج اور ان کی توجہ کھیلوں کی جانب مبزول کرائیں۔سجاد احمد خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بحرین نے اپنے شہریوں کو ایران اور عراق کے سفر سے روک دیا
اپنے ایک جاری بیان میں بحرینی وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ اس حکم کی مخالفت کرنے والوں کیخلاف سخت تادیبی کارروائی انجام دی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ آج "بحرین" کی وزارت داخلہ نے نام نہاد علاقائی سیکورٹی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے، اپنے شہریوں کو تا حکم ثانوی "ایران" اور "عراق" کے سفر سے روک دیا۔ مذکورہ ملک کی وزارت داخلہ نے کہا کہ اس حکم کی مخالفت کرنے والوں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی انجام دی جائے گی۔ بحرین نے الزام لگایا کہ اس نے یہ فیصلہ ایرانی جارحیت کے نتیجے میں پیدا ہونے والی موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کیا۔ جس کا مقصد ملک کی سلامتی کو برقرار رکھنا اور بحرینی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ حالانکہ یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ جنگِ رمضان کے دوران ایران کے خلاف کھلی امریکی و صیہونی جارحیت میں بحرین برابر کا شریک ہے۔ خطے کا سب سے بڑا امریکی اڈہ بھی اسی ملک میں موجود ہے۔ ان اڈوں کے خلاف ایران کی جوابی کاری ضربوں نے بحرین کو شدید متاثر کیا۔ جس کی وجہ سے اُسے اقتصادی مشکلات کا سامنا ہے۔ مزید برآں کہ درست سفارتی فیصلوں کی بجائے "منامہ" اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہے۔ جس سے اُسے مزید سنگین نتائج بھگتنا پڑ سکتے ہیں۔