WE News:
2026-06-03@00:43:47 GMT

پنجاب کابینہ کا 30 واں اجلاس، کون سے اہم فیصلے کیے؟

اشاعت کی تاریخ: 5th, November 2025 GMT

پنجاب کابینہ کا 30 واں اجلاس، کون سے اہم فیصلے کیے؟

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ نے عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے ملتان، راولپنڈی اور لاہور میں الیکٹرو بس کے کرایوں میں اضافے کی تجویز مسترد کر دی۔

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت صوبائی کابینہ کا 30واں اجلاس ہوا جس میں عوامی فلاح، شفافیت، تعلیم، زراعت اور ٹیکنالوجی کے فروغ سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ پنجاب میں خدمت کی رفتار اور عوامی فلاح کا سفر نئے عزم اور نئے رخ کے ساتھ جاری ہے۔

 عوام پر بوجھ نہ ڈالنے کا فیصلہ

کابینہ نے عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے ملتان، راولپنڈی اور لاہور میں الیکٹرو بس کے کرایوں میں اضافے کی تجویز مسترد کر دی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ حکومت کسی صورت عوام پر اضافی بوجھ نہیں ڈالے گی۔

 انتہاپسندی کے خلاف بڑا اقدام

کابینہ نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان (TLP) پر پابندی کی باضابطہ توثیق کر دی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ  پنجاب میں انتہاپسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔

 تعلیم میں اصلاحات

اجلاس میں ’اسکول ٹیچرز انٹرن‘ کی بھرتی کی منظوری دی گئی تاکہ سرکاری اسکولوں میں تعلیم کا معیار بہتر ہو اور نئی نسل کو جدید تربیت فراہم کی جا سکے۔

 جائیداد کے تحفظ کا قانون

وزیراعلیٰ کے وژن  ’جس کی ملکیت، اسی کا قبضہ‘کے تحت کابینہ نے پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ آف اموویبل پراپرٹی آرڈیننس 2025ء کی منظوری دے دی تاکہ شہریوں کو جائیداد پر قبضے کے خلاف مؤثر قانونی تحفظ مل سکے۔

کسانوں کے لیے ہائی ٹیک سبسڈی پروگرام

کابینہ نے چیف منسٹر ہائی ٹیک فارم میکنائزیشن فنانس پروگرام کی منظوری دی، جس کے تحت 60 فیصد سبسڈی پر سپر سیڈر اور جدید زرعی آلات فراہم کیے جائیں گے۔
اب تک 10 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، جبکہ 1500 درخواستیں بینک آف پنجاب کو منتقل کی جا چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے گڈ گورننس ن لیگ کا ایجنڈا، جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آ چکی: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

مزید بتایا گیا کہ کسان کارڈ فیز II کے تحت 100 ارب روپے تقسیم کیے گئے، جبکہ پہلے فیز سے 70 ارب روپے کی ریکارڈ ریکوری ہوئی۔

 لاہور تا راولپنڈی ہائی اسپیڈ ریل منصوبہ

کابینہ نے لاہور تا راولپنڈی ہائی اسپیڈ ریل کے ایم او یو کی منظوری دے دی، جس سے دونوں شہروں کے درمیان تیز تر اور جدید سفری سہولت میسر آئے گی۔

 ایئر پنجاب کا قیام

پنجاب کابینہ نے ایئر پنجاب (پرائیویٹ) لمیٹڈ کمپنی کے قیام کی منظوری دے دی جو  صوبے میں ہوابازی کے شعبے میں ایک نئی پیش رفت ہے۔

 کیش لیس معیشت کی جانب

کابینہ نے پرائم منسٹر کیش لیس اسٹریٹیجی کے تحت ریٹیلرز کے لیے کیو آر کوڈ سسٹم کی منظوری دی تاکہ مالیاتی نظام کو ڈیجیٹل اور شفاف بنایا جا سکے۔

 مذہبی ہم آہنگی کا فروغ

پنجاب کابینہ نے ’محراب محفوظ، روشن پنجاب‘ پروگرام کی منظوری دی، جس کے تحت مساجد کے انتظامات مقامی کمیونٹی کے ذریعے بہتر اور محفوظ بنائے جائیں گے۔

 زرعی تعاون میں وسعت

پنجاب کابینہ نے مصر کے ساتھ زرعی اشتراکِ کار کے ایم او یو کی منظوری دے دی تاکہ زرعی تحقیق اور ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھایا جا سکے۔

 ٹریفک پوائنٹ سسٹم اور سڑکوں پر قانون کا نفاذ

کابینہ نے ٹریفک جرمانہ اور پوائنٹ سسٹم کی سمری منظور کر لی تاکہ ٹریفک قوانین پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔

 صحت، تعلیم اور ترقیاتی منصوبے

ضلعی اسپتالوں میں کارڈیک کیتھ لیبز کے لیے نئے ماہر ڈاکٹروں، نرسز اور ٹیکنالوجسٹس کی آسامیوں کی منظوری بھی دی گئی۔

لاہور میوزیم کی بحالی اور نیشنل بینک پارک میں میوزیم و یادگار کے قیام کے لیے فنڈز کی منظوری دی گئی۔

یہ بھی پڑھیے مریم نواز کا ایک اور سنگ میل، موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ پراجیکٹ کا افتتاح

گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ کی منظوری اور سی ڈی ڈبلیو پی (CDWP) سے استثنا دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

یونیورسٹی آف حافظ آباد کے قیام کی منظوری دی گئی۔

 ماحولیات اور دیگر فیصلے

کابینہ نے گرین پاکستان پروگرام کے لیے فنڈز دوبارہ مختص کرنے، پنجاب کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ کے تحت ضلعی سطح پر اختیارات دینے، اور متعدد محکموں میں بھرتیوں پر پابندی میں جزوی نرمی کی منظوری بھی دی۔

آخر میں اجلاس میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید کے والد مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔

یہ اجلاس پنجاب حکومت کے اس عزم کا عکاس ہے کہ صوبے میں خدمت، شفافیت، جدیدیت اور عوامی ریلیف کے عمل کو تیز رفتار انداز میں آگے بڑھایا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پنجاب کابینہ اجلاس وزیراعلیٰ مریم نواز شریف.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پنجاب کابینہ اجلاس وزیراعلی مریم نواز شریف کی منظوری دے دی پنجاب کابینہ کی منظوری دی کابینہ نے مریم نواز پنجاب کا کے لیے کے تحت جا سکے

پڑھیں:

اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری

دارالحکومت اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری دے دی گئی۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈارکی زیر صدارت کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی و عملدرآمد کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری دی گئی۔  

اعلامیہ کے مطابق دکانیں، مارکیٹیں، شاپنگ مالز اور جنرل ریٹیل رات 9 بجے تک کھلے رہ سکیں گے جبکہ ریسٹورنٹس رات 11 بجے تک کھلے رہیں گے، ٹیک اوے اور ڈلیوری سروسز مستثنیٰ ہوں گی۔ 

 اعلامیہ کے مطابق شادی ہالز اور تقریباتی مقامات کے اوقات رات 10 بجے تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

 اعلامیہ کے مطابق فارمیسی، اسپتال، پیٹرول پمپس، آئی ٹی اور ٹیلی کام سے متعلق ضروری خدمات اوقات کار کی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔ 

صوبائی حکومتوں کو وفاقی اداروں کے تعاون سے نئے اوقات کار پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری
  • اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری
  • ہمارا ایک مطالبہ ہے بانی کو شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے، سہیل آفریدی
  • پاکستان میں کاروباری اعتماد کمزور، 80 فیصد اداروں نے سرمایہ کاری فیصلے مؤخر کر دیئے
  • وفاقی کابینہ کا جعلی دواؤں کے خاتمے کیلئے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ کی منظوری
  • کمسن بچی کے قتل کیس میں مجرم کی اپیل مسترد، سزائے موت برقرار
  • وفاقی کابینہ، ادویات ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم نفاذ کی باقاعدہ منظوری دے دی
  • شوگر ملز ایسوسی ایشن کا چینی برآمد کرنے کا مطالبہ، ماضی میں اس فیصلے سے کیا نقصان ہوا؟
  • لاہور: محکمۂ قانون پنجاب نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی
  • نابالغ بچے کا نان نفقہ کسی معاہدے سے ختم نہیں کیا جا سکتا: لاہور ہائیکورٹ