2025-10-04@16:53:59 GMT
تلاش کی گنتی: 530
«کھلاڑیوں نے»:
پنجاب پولیس کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی،غنی رائل ٹورنی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ ٹرافی اپنے نام کر لی، پنجاب پولیس کرکٹ ٹیم نے فائنل مقابلے میں وائٹل ٹی کرکٹ ٹیم کو زبردست مقابلے کے بعدشکست دی -پنجاب پولیس کی طرف سے انٹرنیشنل کرکٹرآصف علی نے چھتیس گیندوں پر شاندار ننانوے رنزبنا کرٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا،ٹورنامنٹ میں پنجاب پولیس سمیت ملک بھر سے آٹھ کرکٹ ٹیموں نے حصہ لیا، ٹورنامنٹ میں پنجاب پولیس سمیت تمام ٹیموں میں انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے نمائندگی کی،آئی جی پنجاب کی ٹیم کے پیٹرن ان چیف ایڈیشنل آئی جی آئی اے، کھلاڑیوں اور انتظامیہ کو شاندارفتح پر مبارکباد،انہوں نے کہا ہےپنجاب پولیس کے کھلاڑی کرکٹ سمیت تمام سپورٹس سرگرمیوں میں غیر معمولی کارکردگی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں ایشیاء کپ کے فائنل کی ایوارڈ تقریب میں جو کچھ ہوا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے کھیل میں ایسا رویہ ہم پاکستانی بھی کر چکے ہیں۔ 1972 کے اولمپکس کھیلوں کے دوران ہاکی کے فائنل میچ کے بعد میڈلز کی تقسیم کی تقریب میں جب پہلی تین پوزیشنیں حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑی میدان میں میڈل ٹیبل پر موجود تھے اور فاتح ملک جرمنی کا پرچم اپنے قومی ترانے کی دھن میں فضاء میں بلند ہو رہا تھا تو تمام منتظمین، تماشائی اور مہمان اس وقت حیرت زدہ رہ گئے جب چاندی کے تمغے کی حقدار ٹیم پاکستان کے تمام کھلاڑیوں نے اپنی پشت جرمنی کے قومی پرچم کی طرف موڑ دی۔ گرین...
پشاور: خیبرپختونخوا کابینہ نے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم پشاور کے انکلوژرز کو 1992 ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں سے منسوب کرنے کی منظوری دے دی۔ محکمہ کھیل کی جانب سے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم پشاور کے انکلوژرز 1992 ورلڈ کپ کے کھلاڑیوں سے منسوب کرنے کیلئے سمری حکومت کو ارسال کی گئی تھی جسے کابینہ میں پیش کیا گیا، گزشتہ روز ہونے والے کابینہ اجلاس میں سمری کی منظوری دے دی گئی۔ واضح رہے کہ 1992 کے ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے کپتان عمران خان تھے جبکہ کھلاڑیوں میں جاوید میانداد، وسیم اکرم، عاقب جاوید، انضمام الحق، سلیم ملک، اعجاز احمد، عامر سہیل، رمیز راجہ، مشتاق احمد، اقبال سکندر، معین خان، زاہد افضل اور وسیم حیدر...
کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کی جنوبی افریقا کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کیلئے بھرپور انداز میں تیاریاں جاری ہیں۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھلاڑیوں نے بھرپور انداز میں ٹریننگ کے بعد سیناریو بیسڈ میچ میں بھی شرکت کی، اس کا مقصد میچ فٹنس کا حصول اور مختلف حالات میں کارکردگی کا جائزہ لینا تھا، بیٹرز اور بولرز کو الگ الگ اہداف دیکر کارکردگی پر کڑی نظر رکھی گئی۔ عبوری ریڈ بال ہیڈ کوچ اظہر محمود نے کھلاڑیوں کو بیٹنگ اور بولنگ کے حوالے سے ہدایات دیں، قومی کھلاڑیوں نے نہ صرف بیٹنگ اور بولنگ پر محنت کی بلکہ فیلڈنگ سیشن میں بھی خصوصی توجہ دی گئی، ٹیم مینجمنٹ کے مطابق کیمپ کا مقصد کھلاڑیوں کو جنوبی افریقہ سے...
حالیہ دنوں میں کھیلوں میں سیاست کی مداخلت نے پاک بھارت تعلقات کو مزید کشیدہ بنا دیا ہے، خصوصاً کرکٹ کے میدان میں دونوں ملکوں کے درمیان تناؤ نمایاں طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ تاہم، ماضی میں دونوں ممالک کے کھلاڑیوں کے درمیان خوشگوار تعلقات کی ایک دل کو چھو لینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح کھلاڑی ایک دوسرے کے ساتھ دوستانہ ماحول میں ملتے، بات چیت کرتے اور ایک دوسرے کی کارکردگی کو سراہتے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: ’15 دن پہلے محسن نقوی سے ہاتھ ملایا، اب قوم پرستی کا ڈرامہ‘، بھارتی ٹیم کے دوہرے معیار پر اپنے ہی لوگ پھٹ پڑے ویڈیو میں سابق کپتانوں، اسٹار...
کراچی: بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے اپنے کھلاڑیوں کو ’اچھے بچے‘ قرار دے دیا۔ ایک انٹرویو میں سوریا کمار یادیو نے کہا کہ ہمارے پلیئرز نے ایشیا کپ کے دوران پورے وقار کے ساتھ کرکٹ کھیلی، کسی قسم کا کوئی اشارہ کیا نہ ہی فقرے بازی کی، پاکستانی پلیئرز نے نازیبا باتیں کیں جوکہ مجھے کھلاڑی آکر بتاتے تھے مگرمیں یہاں وہ نہیں بتا سکتا۔ نوہینڈ شیک پالیسی مستقبل میں جاری رکھنے کے سوال پر سوریاکمار یادیو نے کہا کہ ہم پڑوسی ملک کی ٹیم سے صرف ملٹی نیشن ایونٹس میں کھیلتے ہیں اور ابھی دلی دور ہے، اس لیے قبل از وقت کچھ نہیں کہہ سکتا۔ ایک سوال پر سوریا کمار نے کہا کہ جب میں اپنے...
جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے ایشیا کپ کے فائنل میں بھارتی ٹیم کے رویے کو افسوسناک اور کھیل کی روح کے منافی قرار دے دیا۔ بھارت نے ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے اس لیے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کردیا تھا کیونکہ ان کا تعلقات پاکستان سے تھا۔ اس حرکت نے نہ صرف شائقین کو مایوس کیا بلکہ بھارت کے کئی سابق کرکٹرز نے بھی کھل کر اپنی ٹیم پر تنقید کی۔ مزید پڑھیں: ملک کے لیے جذبات رکھنا فطری بات لیکن دوران کھیل اصولوں کی خلاف ورزی مناسب نہیں، کپل دیو اے بی ڈی ویلیئرز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’ٹیم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او ٹوڈ گرین برگ نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستانی کھلاڑی اس سال بھی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں شریک ہوں گے۔اپنے بیان میں انہوں نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے این او سی روکنے کے فیصلے پر بات ہوئی ہے اور گزشتہ چند روز سے پی سی بی کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امید ہے جلد اس مسئلے کا حل نکل آئے گا اور بی بی ایل کا یہ سیزن ایک بار پھر شاندار ثابت ہوگا۔ٹوڈ گرین برگ نے کہا کہ ہم پاکستانی کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، وہ بی بی ایل کی ویلیو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ایک بار پھر اپنی ضد اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ سے قبل پاکستان ٹیم کے ساتھ مصافحے کے معاملے پر اپنا مؤقف پیش کر دیا ہے۔بھارتی بورڈ کے مطابق 5 اکتوبر کو سری لنکا کے شہر کولمبو میں شیڈول پاک بھارت ویمنز میچ میں کھلاڑیوں کے درمیان ہاتھ ملنے کی کوئی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی کے سیکرٹری دیوجیت سائیکیا نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کے حوالے سے بورڈ کی پالیسی وہی ہے جو گزشتہ ہفتے ایشیا کپ کے دوران اختیار کی گئی تھی۔انہوں نے وضاحت کی کہ کرکٹ کے تمام...

پشاور: کھلاڑیوں کیلیے منعقدہ کھلی کچہری کے بعد ڈی جی اسپورٹس تاشقین حیدر کا شرکاء کے ہمراہ گروپ فوٹو
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ٹیسٹ اسکواڈ میں صائم ایوب اور نسیم شاہ جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں جبکہ تین نئے کھلاڑیوں آصف آفریدی، روحیل نذیر اور فیصل اکرم کو بھی شامل کیا گیا ہے۔سابق کرکٹر تنویر احمد نے 38 سالہ آصف آفریدی کی فرسٹ کلاس کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوال اٹھایا کہ انہیں کس بنیاد پر ٹیم میں شامل کیا گیا۔صہیب مقصود نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں 35 سال کے کھلاڑیوں پر پابندی لگاکر 38 سال کے کھلاڑیوں کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا جارہا ہے۔ اسپورٹس ڈیسک گلزار
امریکا میں شارلٹس ول اوپن اسکواش میں پاکستانی کھلاڑیوں نے کامیاب آغاز کیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس اے ورلڈ سیریز ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں دونوں پاکستانی کھلاڑی کامیاب ہوگئے۔ عاصم خان نے پہلے میچ میں امریکا کے جے پی ٹیو کو تین ایک سے ہرایا۔ اشعب عرفان نے پہلے راؤنڈ میں مصر کے عمر سعید کو تین دو سے شکست دی۔ The Charlottesville Open is ???????????? Click the link below to read the round-up from day 1️⃣ at Boar’s Head Resort ???? ????????https://t.co/ockugucB9U pic.twitter.com/RjqWyvTuNz — PSA Squash Tour (@PSASquashTour) October 1, 2025 راؤنڈ آف سکسٹین میں اشعب عرفان بھارت کے ویر چھوٹرانی سے مقابلہ کریں گے جبکہ عاصم خان ٹاپ سیڈ ٹموتھی براؤنیل سے مقابلہ کریں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارت نے ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2025 کے بعد اب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز ورلڈ کپ کو بھی سیاست کی نذر کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔بھارتی صحافی بوریا مجمدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر دعویٰ کیا ہے کہ ایشیا کپ میں جو کچھ ہوا، وہی سلسلہ ویمنز ورلڈ کپ میں بھی دہرایا جائے گا، فرق صرف اتنا ہوگا کہ اب مردوں کے بجائے خواتین کھلاڑی میدان میں ہوں گی۔بوریا مجمدار نے بتایا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ میچ میں وہی رویہ اختیار کیا جائے گا جو ایشیا کپ کے دوران سامنے آیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ کھلاڑی آپس میں ہاتھ...

ایشیا کپ کی سیاست ویمنز ورلڈ کپ میں بھی، کیا بھارتی کرکٹرز بھی پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہیں ملائیں گی؟
پاکستانی کرکٹ حلقوں میں بھارت کے حالیہ سیاسی رویے پر سخت ردعمل دیکھا جا رہا ہے، جو حال ہی میں ختم ہونے والے ایشیا کپ میں واضح ہوا تھا۔ بھارتی کھلاڑیوں نے میچ کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے کا رویہ اپنایا تھا، جبکہ ایشیا کپ کا فائنل جیتنے کے بعد بھارتی کپتان نے ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرمین محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ اب عالمی کرکٹ کی ایک اور اہم تقریب آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کا آغاز ہو چکا ہے، جس کے حوالے سے بھارتی صحافی بوریا مجمدار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایشیا کپ میں شروع ہونے والا سیاسی اور غیر کھیلوں والا رویہ ویمن ورلڈ کپ میں...
لیگز کیلئے این او سی چاہیے تو کارکردگی دکھائیں،پی سی بی کا کرکٹرز سے دو ٹوک مطالبہ بابراعظم، شاہین آفریدی، محمد رضوان اور فہیم اشرف متاثر ہوں گے، نوٹیفکیشن جاری قومی کھلاڑیوں کے غیر ملکی لیگز کھیلنے کے این او سی معطل کردیے گئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹرز کو غیر ملکی لیگز کے لیے این او سی کا اجرا کارکردگی سے مشروط کردیا۔ذرائع کے مطابق پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی لیگز اور بیرون ملک ٹورنامنٹس کے لیے کھلاڑیوں کو جاری تمام این او سی تاحکم ثانی معطل کر دیٔے گئے ہیں۔این او سی معطلی کا فیصلہ بھارت سے ایشیا...
ورلڈ کپ جیتنے والے سابق بھارتی کرکٹر سید کرمانی نے موجودہ بھارتی کھلاڑیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان م یں اسپورٹس مین اسپرٹ کی کمی ہے اور موجودہ دور کی کرکٹ ان کے لیے بالکل مایوس کن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ میں کھیل اور سیاست پر جب اُن کے دوستوں نے تبصرہ کیا تو انہیں شرمندگی محسوس ہوئی۔ کرمانی نے ایشیا کپ میں بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والے میچز کے دوران کھلاڑیوں کے اشتعال انگیز رویے اور اشاروں پر کھل کر تنقید کی۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ جس طرح سے آج کل کرکٹ کھیلی جا رہی ہے، اس میں کسی قسم کی شائستگی باقی نہیں رہی۔ میدان میں...
پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ ٹیسٹ اسکواڈ میں صائم ایوب اور نسیم شاہ جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں جبکہ تین نئے کھلاڑیوں آصف آفریدی، روحیل نذیر اور فیصل اکرم کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ سابق کرکٹر تنویر احمد نے 38 سالہ آصف آفریدی کی فرسٹ کلاس کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوال اٹھایا کہ انہیں کس بنیاد پر ٹیم میں شامل کیا گیا۔ Ye asif afridi kon ha left arm spinner ager woh ha tou kia performance ha 60 FC main sirf 83 wickets hain or Age 38 ager wohi ha tou lagta ha buhat bara danda laga ha ye tou deserve...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقہ کے خلاف آئندہ ہوم ٹیسٹ سیریز کے لیے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں تین نئے کھلاڑیوں آصف آفریدی، فیصل اکرم اور روحیل نذیر کو شامل کیا گیا ہے۔ اسکواڈ میں شامل کیے گئے اسپنر آصف آفریدی کی سلیکشن پر سوشل میڈیا اور کرکٹ حلقوں میں بحث جاری ہے۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم لاہور قلندرز سے وابستہ آصف آفریدی کی عمر 38 سال ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ فائنل کا ٹاس فکس تھا؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی سابق فاسٹ بولر تنویر احمد نے آصف آفریدی کی سلیکشن پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آصف آفریدی کون ہے؟...
پاکستان کرکٹ بورڈ یعنی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے این او سی معطل کر دیے ہیں اور انہیں غیر ملکی ٹی20 لیگز میں شرکت سے روک دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ منگل کو باضابطہ طور پر ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایک روز قبل پاکستان کو ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے ایک اور بھارتی کھلاڑی کیخلاف آئی سی سی میں شکایت درج کر دی پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سید سمیر احمد نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ بین الاقوامی لیگز سے دستبردار ہوکر مقامی کرکٹ کو ترجیح دیں۔ اس فیصلے...
آسٹریلوی بگ بیش لیگ کی ٹیم بریسبین ہیٹ نے بی بی ایل میں پہلی مرتبہ شرکت کرنے پر شاہین شاہ آفریدی کے اعزاز میں خصوصی فین زون کے قیام کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق برسبین ہیٹ کے ہوم گراؤنڈ گابا میں شیڈول پانچوں میچز کے لیے ’شاہین فین بے‘ کے نام سے خصوصی فین زون ہوگا۔ شاہین شاہ آفریدی فین بے کے لیے ٹکٹوں کی فروخت جلد شروع کر دی جائے گی۔ برسبین ہیٹ گابا میں 19 دسمبر، 27 دسمبر، دو جنوری، دس جنوری اور 18 جنوری کو میچز کھیلے گی۔ دوسری جانب پی سی بی نے آج قومی کھلاڑیوں کے غیر ملکی لیگز کھیلنے کے این او سی معطل کردیے ہیں جس کے بعد شاہین آفریدی...
پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کو غیر ملکی لیگز کے لیے این او سی کا اجرا کارکردگی سے مشروط کردیا۔ذرائع کے مطابق پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی لیگز اور بیرون ملک ٹورنامنٹس کے لیے کھلاڑیوں کو جاری تمام این او سی تاحکم ثانی معطل کر دیے گئے ہیں۔این او سی کی معطلی سے پاکستان کے ٹاپ کھلاڑیوں بابراعظم، شاہین آفریدی، محمد رضوان ، حارث رؤف ، شاداب خان اور فہیم اشرف براہِ راست متاثر ہوں گے، انہیں پی سی بی نے آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں شرکت کے لیے این او سی جاری کیے تھے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے اصولی...
قومی کھلاڑیوں کے غیر ملکی لیگز کھیلنے کے این او سی معطل کردیے گئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ این او سی معطلی کا فیصلہ بھارت سے ایشیا کپ کے فائنل میں شکست کے بعد کیا گیا۔ فیصلے سے بابراعظم، شاہین آفریدی، محمد رضوان اور فہیم اشرف متاثر ہوں گے۔ پی سی بی نے ان کھلاڑیوں کو آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں شرکت کے لیے این او سی جاری کیے تھے۔ بگ بیش لیگ کا آغاز 14 دسمبر سے ہوگا جو 25 جنوری تک جاری رہے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے لیگز کیلئے کھلاڑیوں کے این او سی معطل کردئیے WhatsAppFacebookTwitter 0 30 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) پاکستان کرکٹ بورڈ نے لیگز کیلئے کھلاڑیوں کے این او سی معطل کردئیے۔ ذرائع پی سی بی کےمطابق پاکستان کے کھلاڑی اب دیگر لیگز میں شرکت نہیں کر سکیں گے،سی او او سید سمیر احمد نے این اوسی معطل کرنےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا،این او سی معطلی کا فیصلہ ایشیا کپ فائنل میں شکست کے ایک روز بعد کیا گیا ہے۔ این او سی معطلی کی وجہ سےپاکستان کے ٹاپ کرکٹرز متاثر ہوں گے،بابراعظم ،شاہین آفریدی،محمد رضوان اور فہیم اشرف کو بگ بیش کا این او سی جاری کیا تھا،پاکستان کرکٹ بورڈ نے تمام...
پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کھلاڑیوں کے غیر ملکی لیگز کے لیے این او سی معطل کر دیے۔ این او سی معطلی کی وجہ سے پاکستان کے ٹاپ کرکٹرز متاثر ہوں گے۔ پاکستاں کرکٹ بورڈ کے سی او او سیڈ سمیر احمد نے این او سی معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق غیر ملکی لیگز کے لیے جاری کیے گئے این او سی کو ہولڈ پر رکھ دیا گیا۔ این او سی معطلی کا فیصلہ ایشیا کپ فائنل میں شکست کے ایک روز بعد کیا گیا۔ واضح رہے کہ پی سی بی نے بابر اعظم، شاہین آفریدی، محمد رضوان اور فہیم اشرف کو بگ بیش کا این او سی جاری کیا تھا۔ Post Views: 1
پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کے این او سی معطل کردیے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ میں شکست کے بعد قومی کرکٹرز کے غیر ملکی لیگز کے لیے جاری کیے گئے این او سی معطل کردیے ہیں۔پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔قومی کرکٹرز کے این او سی کی معطلی کا فیصلہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی فائنل میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے ایک روز بعد کیا گیا۔پی سی بی نے ان کھلاڑیوں کو آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں شرکت کے لیے این او سی جاری کیے تھے تاہم اب انہیں ہولڈ پر رکھ دیا گیا ہے۔اس فیصلے کے تحت پاکستان کے ٹاپ کرکٹرز...
ایشیا کپ میں شرکت کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑی وطن واپس پہنچ گئے۔ پاکستان پہنچنے والے کھلاڑیوں میں کپتان سلمان علی آغا، فہیم اشرف اور حسن علی شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: تنازعات سے بھرپور ایشیا کپ 2025 اختتام پذیر، اگلا ایونٹ اب کب اور کہاں ہوگا؟ واپس آنے والے کھلاڑیوں کی پرواز لاہور میں اتری۔ واضح رہے کہ ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں بھارت نے ایک بار پھر پاکستان کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ سنسنی خیز مقابلے میں بھارت نے آخری اوور میں 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل...
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں، اوورسیزملک کا نام روشن کررہےہیں اور ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔ لندن میں سمندر پار پاکستانیوں سے خطاب میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کرکٹ کی مثال دے دی۔ انہوں نے کہا کہ اکیلا کپتان 10 کھلاڑیوں کی محنت کے بغیر کچھ نہیں کرسکتا، ٹیم ورک سے ہی کامیابی ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ ٹیم کا اکیلا کپتان دیگر 10 کھلاڑیوں کی محنت کے بغیر کچھ بھی نہیں کر سکتا۔ نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ کھیل کو کھیل کی طرح لینا چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ دو ٹیمیں کھیلتی ہیں تو ایک کی جیت اور دوسرے کی ہار...
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کاقومی ٹیم کے 2 سابق کپتانوں کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 September, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر کے لیے قومی ٹیم کے دو سابق کپتانوں کلیم اللہ اور صدام حسین کو ایک اور موقع دینیکا فیصلہ کیا ہے۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نولبرٹو سولانو دونوں سینئر کھلاڑیوں کو پرکھنے پر رضا مند ہوگئے ہیں اور دونوں کھلاڑیوں کو افغانستان کے خلاف میچ کے لیے ممکنہ پلیئرز کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایشین کپ کوالیفائر راونڈ تھری کا میچ 9 اکتوبر کو کھیلا جائے گا جس کے لیے پاکستان ٹیم منiجمنٹ نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر کے لیے قومی ٹیم کے دو سابق کپتانوں کلیم اللہ اور صدام حسین کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نولبرٹو سولانو دونوں سینئر کھلاڑیوں کو آزمانے پر تیار ہوگئے ہیں اور انہیں افغانستان کے خلاف میچ کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان یہ میچ 9 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ٹیم منیجمنٹ نے 12 اوور سیز پلیئرز سمیت 37 ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست تیار کی ہے۔ افغانستان کے خلاف میچ کے لیے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ آئندہ ہفتے شروع ہونے کا امکان ہے، جبکہ گول کیپر یوسف بٹ...
ایشیا کپ فائنل: پاکستان کیخلاف میچ سے قبل بھارتی کوچ کا 2 اہم کھلاڑیوں کی فٹنس پر خدشات کا اظہار WhatsAppFacebookTwitter 0 27 September, 2025 سب نیوز دبئی(آئی پی ایس )ایشیا کپ 2025 میں پاکستان اور بھارت ٹیمیں اتوار کے روز تیسری بار مدمقابل ہوں گی لیکن ایشیا کپ کے ٹائٹل کی جنگ کے معرکے سے پہلے بھارتی ٹیم کے بولنگ کوچ نے دو اہم کھلاڑیوں کی فٹنس کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بولنگ کوچ مورنے پاکستان اور بھارت کے مابین بڑے اور فیصلہ کن مقابلے سے قبل بھارتی آل راونڈر ہاردک پانڈیا اور بلے باز ابھیشیک شرما کی کی فٹنس پر خدشات ظاہر کیے ہیں۔ یاد رہے کہ بھارتی آل راونڈر...
ایشیا کپ کی تاریخ کے سب سے بڑے ٹاکرے میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کل فائنل میں مدمقابل آئیں گی۔ گروپ اور سپر فور مرحلے میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے باجود جہاں پاکستانی ٹیم کا مورال بلند ہے وہیں شائقین کرکٹ سمیت حکمران اور سیاست دان بھی ٹیم سے بڑی امیدیں لگائے بیٹھے ہیں۔ سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان نے بھی میچ سے قبل قومی ٹیم کے نوجوان کھلاڑیوں کو مفید مشورے دے دیے۔ فردوس عاشق اعوان نے صائم ایوب کو مخاطب کرکے کہا کہ ابھی سردیاں نہیں آئیں کہ انڈے کھاؤ، اس سے باہر نکلو اور اپنا نیچرل گیم کھیلو، تمہارے اندر بہت پوٹینشنل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلی گیند پر آؤٹ ہونا تمہاری...
ایشیا کپ کے فائنل سے قبل بھارت کے باؤلنگ کوچ مورنے مورکل نے آل راؤنڈر ہارڈک پانڈیا اور اوپنر ابھیشیک شرما کی فٹنس سے متعلق خدشات کو دور کر دیا ہے۔ اتوار کو دبئی میں پاکستان کے خلاف فیصلہ کن معرکے سے پہلے دونوں کھلاڑیوں کی دستیابی پر سوالات اٹھے تھے۔ جمعے کو سری لنکا کے خلاف میچ میں ہارڈک پانڈیا نے پہلا اوور کراتے ہوئے مینڈس کو پہلی ہی گیند پر صفر پر آؤٹ کیا تاہم اوور کے بعد انجری کی وجہ سے میدان سے باہر چلے گئے اور دوبارہ واپس نہ آئے۔ میچ کے بعد مورکل نے وضاحت کی کہ ہارڈک کو صرف معمولی چوٹ آئی تھی اور ان کی حالت کا جائزہ رات اور اگلی صبح لیا...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کھلاڑیوں کو ہدایت دی ہے کہ ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کے خلاف میدان میں اترتے وقت صرف کھیل پر توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ دونوں میچوں میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے باوجود کھلاڑیوں کو جذباتی ردعمل سے گریز کرنا چاہیے۔ پاکستان نے جمعرات کو دبئی میں بنگلہ دیش کو سخت مقابلے کے بعد 11 رنز سے شکست دے کر تاریخ میں پہلی بار ایشیا کپ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا جہاں اس کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔ یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ فائنل: بھارت کو کیسے پچھاڑا جا سکتا ہے؟ وسیم اکرم نے گُر بتا دیا یاد رہے کہ اس ٹورنامنٹ میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ایک اہم فیصلے میں پاکستانی فاسٹ باؤلر حارث رؤف اور بھارتی کپتان سوریاکمار یادو پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کردیا ہے۔اس فیصلے نے ایک بار پھر پاک بھارت کرکٹ تعلقات میں جاری کشیدگی کو شہ سرخیوں میں اجاگر کردیا ہے۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق آئی سی سی نے پاکستان کے بیٹر صاحبزادہ فرحان کو سخت وارننگ بھی جاری کی ہے، تاہم ان پر جرمانہ عائد نہیں کیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ کارروائی اس وقت عمل میں آئی جب سوریاکمار یادو کے متنازع بیان پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے باضابطہ شکایت درج کرائی تھی۔ آئی سی سی نے اس شکایت پر بھارتی کپتان کو طلب کیا اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کینیڈا میں جاری نیش کپ اسکواش ٹورنامنٹ میں پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں سیڈ نمبر 8 اشعب عرفان نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے بھارت کے سیڈ نمبر 4 ویر چھوثرانی کو سخت مقابلے کے بعد 2-3 سے شکست دی۔ اشعب نے ابتدائی دو گیمز ہارنے کے بعد اگلے تینوں گیمز جیت کر میچ اپنے نام کیا۔ اسکور 9-11، 4-11، 11-8، 11-8 اور 11-8 رہا۔ اس کامیابی کے ساتھ اشعب عرفان سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔پاکستان کے ایک اور کھلاڑی نور زمان نے بھی شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ انہوں نے کولمبیا کے رونالڈ پولامینو کو 1-3 سے ہرایا۔ نور زمان کی جیت کا...
بھارتی کرکٹ بورڈ کی شکایت کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے پاکستانی کھلاڑیوں کے خلاف ضابطہ اخلاق کی ممکنہ خلاف ورزی پر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں میچ ریفری رچی رچرڈسن آج سہ پہر پاکستانی کرکٹرز حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کے کیس کی باضابطہ سماعت کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو ای میل کے ذریعے شکایت درج کراتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ حالیہ پاک بھارت میچ کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں نے تماشائیوں کی طرف اشتعال انگیز اشارے کیے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شکایت میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ فاسٹ بولر حارث رؤف نے بھارتی شائقین کی جانب سے بار بار ’’کوہلی، کوہلی‘‘...
ایشیا کپ کے فائنل میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت اتوار کے روز آمنے سامنے ہوں گے لیکن بڑے ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کھلاڑیوں کو اہم پیغام جاری کیا ہے۔ پاکستانی ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے ٹیم پاکستان کو واضح پیغام دیا ہے کہ بھارت کے خلاف صرف کھیل پر توجہ دی جائے، دباؤ والے میچز میں جذبہ آنا فطری بات ہے مگر ہمیں اپنی توانائی کھیل پر مرکوز رکھنی ہوگی۔دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں بنگلا دیش کو شکست دینے کے بعد پریس کانفرنس میں نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے کوچ مائیک ہیسن نے تسلیم کیا کہ بھارت کے خلاف پہلے میچ میں پاکستان کی کارکردگی کمزور تھی مگر دوسرے میچ میں ٹیم...
اسٹار ٹینس پلئیرز نے گرینڈ سلم ٹینس ٹورنامنٹ کی انعامی رقم بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔ ٹاپ 10 ٹینس پلئیرز نے 4 گرینڈ سلم ٹینس کے منتظمین کو دوسری مرتبہ خط لکھا ہے، یہ مطالبہ کرنے والوں میں ارینا سبالنکا، یانک سنر، کوکو گوف اور کارلوس الکاریز شامل ہیں۔ ٹینس پلئیرز نے پنشن، صحت اور ولادت سے متعلق مراعات کی رقم میں مزید اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ ریونیو 16 سے 22 فیصد بڑھا کر پرائز منی شئیر میں اضافے کا کہا ہے۔ کھلاڑیوں نے 2030 تک اسی شئیر کے ساتھ اضافے کا مطالبہ کیا ہے، یہ مطالبہ مان لیا گیا تو آسٹریلین اوپن کا پرائز پول 100 ملین ڈالرز اور یو ایس اوپن کا پول...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کی فائٹ پر فخر ہوناچاہیے، شاندار میچ جیتا ہے۔ دبئی میں میچ کے بعد پریس کانفرنس میں مائیک ہیسن نے کہا کہ چند ماہ میں پاکستانی ٹیم نے کئی میچز اپنے نام کیے ہیں۔ ہیڈ کوچ نے کہا کہ دبئی کی پچ چیلنجنگ تھی، ابتدائی اوورز میں بیٹنگ مشکل رہی۔ مائیک ہیسن کا مزید کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی نے نظم و ضبط سے بولنگ کی، شاندار نتائج سامنے آئے۔ واضح رہے کہ حارث رؤف، شاہین آفریدی، صائم ایوب اور محمد نواز کی شاندار بولنگ پرفارمنس کے بعد پاکستان نے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ صرف ایک سو چھتیس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو پاکستانی کھلاڑیوں کی شکایت لگا دی۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں کھیلے گئے پاک بھارت میچ کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں کے مبینہ رویے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو تحریری شکایت درج کرا دی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے ای میل کے ذریعے آئی سی سی کو آگاہ کیا ہے کہ فاسٹ بولر حارث رؤف اور اوپنر صاحبزادہ فرحان نے گراؤنڈ میں اشتعال انگیز اشارے کیے، جو اسپرٹ آف دی گیم کے خلاف ہیں۔رپورٹس کے مطابق شکایت میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ حارث رؤف نے بھارتی تماشائیوں کی ہوٹنگ پر ہاتھ سے طیارہ...
بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے پاکستانی کھلاڑیوں کی بھی شکایت کردی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کی جانب آئی سی سی کو ای میل لکھی گئی ہے جس میں پاکستانی کھلاڑیوں کی باضابطہ شکایت کرتے ہوئے فاسٹ بولر حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کی ای میل میں کہا گیا ہےکہ صاحبزادہ فرحان اور حارث رؤف نے گراؤنڈ میں اشتعال انگیز اشارے کیے، حارث رؤف نے تماشائیوں کے کوہلی کوہلی کی آوازیں لگانے پر جیٹ کریش کے اشارے کیے اور 6 صفر کا نشان بنایا جب کہ صاحبزادہ فرحان نے 50 رنز مکمل ہونے پر گن فائر سیلی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 25 ستمبر 2025ء) کرکٹ ایشیا کپ 2025 کے دوران بھارت اور پاکستان کے درمیان تنازعات کا سلسلہ ختم ہونے کے بجائے وسیع تر ہوتا جا رہا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے گزشتہ اتوار کے روز ایشیا کپ کے سپر چار کے میچ کے دوران مبینہ 'اشتعال انگیز اشاروں' پر پاکستانی کھلاڑی حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کے خلاف آئی سی سی میں باضابطہ شکایت درج کرائی ہے۔ پاکستانی کرکٹ بورڈ نے بھی بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریہ کمار یادو کے ایک متنازعہ بیان کے خلاف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں شکایت درج کرائی ہے۔ بھارتی خبر رساں ادارے پی ٹی آئی نے یہ خبر ذرائع کے حوالے سے دی تھی،...
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ کے بعد میدان میں پیدا ہونے والی کشیدگی نے سرکاری سطح پر شکایات کی شکل اختیار کر لی ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے پاکستان کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف اور بلے باز صہیبزادہ فرحان کے خلاف ان کے رویے اور اشاروں پر آئی سی سی میں باضابطہ شکایت درج کرا دی ہے۔ #BCCI lodges complaint with ICC against Haris Rauf, #SahibzadaFarhan for ‘provocative gestures’ https://t.co/PhQ1e3OGT7 #INDvsPAK pic.twitter.com/MyS16kM65k — THE WEEK (@TheWeekLive) September 25, 2025 میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ شکایت بدھ کو ای میل کے ذریعے بھیجی گئی، جس کی وصولی آئی سی سی نے تصدیق کر دی ہے۔ شکایت میں الزام...
پی سی بی سربراہ محسن نقوی کی منظوری لی جائے گی جس کے بعد کھلاڑیوں کا اعلان کردیا جائے گا دوٹیسٹ میچز کی تیاریوں کیلئے لاہور میں تربیتی کیمپ 29 ستمبر سے لگائے جانے کا امکان ہے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم کے اسکواڈ پر ابتدائی مشاورت کرلی گئی۔ذرائع کے مطابق حتمی اسکواڈ کے اعلان سے پہلے پی سی بی سربراہ محسن نقوی کی منظوری لی جائے گی جس کے بعد کھلاڑیوں کا اعلان کردیا جائے گا۔دوٹیسٹ میچز کی تیاریوں کے لیے لاہور میں تربیتی کیمپ 29 ستمبر سے لگائے جانے کا امکان ہے۔لاہور میں جاری ریڈ بال کرکٹرز کا اسکلز اور کنڈیشنگ کیمپ بھی آج ایک سیشن کے بعد ختم ہوگیا ہے۔ اب منتخب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹر یونس خان نے کھلاڑیوں پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست کو کھیل سے الگ رکھیں اور صرف ملک و قوم کے لیے میدان میں اتریں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں مستقل مزاجی کا فقدان ہے اور یہ کمزوری جیت کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے، میچز میں کامیابی صرف بہتر منصوبہ بندی اور کم سے کم تبدیلیوں سے ممکن ہے، جبکہ بار بار تبدیلیاں ٹیم کی کارکردگی پر منفی اثر ڈالتی ہیں۔انہوں نے کھلاڑیوں کو تنبیہ کی کہ اپنے لیے نہیں بلکہ پاکستان کے لیے کھیلیں، اگر شاہین شاہ آفریدی جیسا فاسٹ بولر بیٹنگ میں...
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم کے اسکواڈ پر ابتدائی مشاورت کرلی گئی۔ ذرائع کےمطابق قومی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان چیئرمین کی منظوری کے بعد دو سے تین روز میں کردیا جائے گا۔ دوٹیسٹ میچز کی تیاریوں کے لیے لاہور میں تربیتی کیمپ 29 ستمبر سے لگائے جانے کا امکان ہے۔ لاہور میں جاری ریڈ بال کرکٹرز کا اسکلز اور کنڈیشنگ کیمپ بھی آج ایک سیشن کے بعد ختم ہوگیا ہے۔ اب منتخب ہونےکی صورت میں کھلاڑیوں کو قومی ٹیم کے کیمپ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ٹیم میں جگہ نہ پاسکنے والے حنیف محمد ٹرافی کے میچز کھیلیں گے۔ اس کیمپ میں بابراعظم، عبدااللہ شفیق، علی رضا، اذان اویس،کامران غلام، محمد علی،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (رپورٹ:مقصود احمد خان) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن خواتین ونگ کی وائس پریزیڈنٹ مس وینا مسعود نے کہا ہے کہ خواتین کیلئے سمر کوچنگ کیمپ کے انعقاد کا مقصد نئے ٹیلنٹ کو آگے لانا اور ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔کراچی ڈویژن باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے استاد علی محمد قنبرانی باکسنگ ایرینا، ککری اسپورٹس کمپلیکس لیاری میں دو ماہ جاری رہنے والے ٹیلنٹ ہنٹ سمر وومن باکسنگ کوچنگ کیمپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواتین کسی بھی شعبے میں مردوں سے کمتر نہیں ہیں اور کھیلوں کے میدان میں بھی اپنی قابلیت کا لوہا منوا رہی ہیں۔اس موقع پر سندھ اولمپک...
کرکٹ کے افق پر چمکتے ستاروں کی تلاش، پی سی بی نے ملک بھر کے سکولوں میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز کردیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا افتتاح کردیا، کریسنٹ ماڈل ہائیر سکول میں پروگرام کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ٹورنامنٹ کی ٹرافی کی رونمائی کی۔محسن نقوی کو کریسنٹ ماڈل سکول اور کریسنٹ گرائمرسکول کے کھلاڑیوں کا تعارف کرایاگیا، اس موقع پر چیئرمین محسن نقوی نے ٹیموں کو پی سی بی کے کٹ بیگز دئیے۔ محسن نقوی نے کہا کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام تمام صوبوں میں بیک وقت شروع ہو رہا ہے،پروگرام میں ملک بھر سے 391 سکولز حصہ لے رہے ہیں، پروگرام میں...
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کھلاڑیوں کے ڈیلی الاؤنس کا معاملہ بُھلا دیا۔ ذرائع کے مطابق پرو ہاکی لیگ کے لیے حکومت سے معاملات طے کرنے کے دوران فیڈریشن کھلاڑیوں کے ڈیلی الاؤنس بھول گئی، کھلاڑیوں کے انٹرنیشنل ڈیلی الاؤنس کے 5، 5 لاکھ روپے بنتے ہیں۔ ذرائع نے کہا کہ واجبات کی عدم ادائیگی اور فیڈریشن کی عدم دلچسپی سے کھلاڑی پریشان ہیں، قومی کھلاڑیوں نے نئی راہیں بھی تلاش کرنا شروع کر دیں۔ قومی ٹیم کے کئی کھلاڑی انٹرنیشنل لیگز اور ٹورنامنٹس کھیلنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس حوالے سے کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ کھلاڑی کیا کریں، مستقبل کا پتہ نہیں، زندگی بھی گزارنا ہے، جس جس کھلاڑی کو کہیں کھیلنے کا موقع مل رہا ہے وہ...
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم میں ون ڈے سیریز جیتنے پر جنوبی افریقا کی کپتان کو ٹرافی دی۔ اسٹیڈیم آمد کے موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پاکستان وویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں اورکوچز سے ملاقات بھی کی۔ سربراہ کرکٹ بورڈ نے خواتین کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا تے ہوئے تمام خواتین کھلاڑیوں کو 10 لاکھ فی کس انعام کا اعلان کیا۔ ساتھ ہی چیئرمین پی سی بی نے مسلسل دو سنچریاں اسکور کرنے پر سدرہ امین کے لئے 20 لاکھ روہے انعام کا اعلان کیا۔ محسن نقوی نے کا آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے حوالے سے ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بغیر کسی دباؤ کے بے خوف ہو کر کھیلیں، آخری بال تک فائٹ کریں ۔کامیابی ہمیشہ ٹیم ورک کا نتیجہ ہوتی ہے۔
ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کے خلاف کامیابی کے بعد بھارتی ٹیم نے ایک بار پھر اپنے اخلاقی گراوٹ اور دیوالیہ پن کا عملی مظاہرہ کیا۔ میچ ختم ہونے کے بعد بھارتی ٹیم ایک بار پھر اسپورٹس مین اسپرٹ کی دھجیاں اڑاتے ہوئے پاکستانی کھلاڑیوں اور امپائرز سے ہاتھ ملائے بغیر ڈریسنگ روم میں چلی گئی۔ تاہم بھارتی ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے کھلاڑیوں کو ڈریسنگ روم سے باہر بلا کر پاکستانی کھلاڑیوں کے علاوہ صرف میچ آفیشلز سے ہاتھ ملانے کی ہدایت دی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل گروپ مرحلے کے میچ میں بھی بھارت اور پاکستان کے کپتانوں نے ٹاس کے وقت اور کھلاڑیوں نے میچ کے اختتام پر ہاتھ نہیں ملایا تھا۔...
اہم میچز سے قبل کھلاڑیوں کاحوصلہ بڑھایا ہے، پلیئرز اور مینجمنٹ سے ملاقات بہت اچھی رہی پر امید اور دعا گو ہوں کہ آئندہ میچز میں ٹیم بہت اچھا کھیلے گی’چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی اچانک دبئی پہنچ گئے اور قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی ہے اور ان کا حوصلہ بڑھایا۔دبئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان سپر فور مرحلے کے میچ سے قبل محسن نقوی نے پاکستانی ٹیم کے پلیئرز سے ملاقات کی۔چیئرمین پی سی بی نے اس بارے میں کہا کہ صرف کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے گیا تھا، پلیئرز اور مینجمنٹ سے ملاقات بہت ہی اچھی رہی۔انہوں نے کہا کہ اہم میچز سے قبل کھلاڑیوں کاحوصلہ بڑھایا...

بھارت سے مسلسل چوتھی شکست، پاکستانی بولرز ناکام، دبئی میں گرما گرمی کا ماحول، انڈین کھلاڑیوں نے پھر ہاتھ نہ ملایا
دبئی(نیوز ڈیسک)بھارت سے مسلسل چوتھی شکست،پاکستانی بولرز ناکام،دبئی میں گرما گرمی کا ماحول، انڈین کھلاڑیوں نے پھر ہاتھ نہ ملایا، اوپنر فخر زمان مشکوک کیچ پر آوٹ قرار پائے، امپائر نے شک کا فائدہ بولر کو دیا ، فائنل کی ریس میں رہنے کیلئے منگل کو سری لنکا کو شکست دینا ہوگی ، اگلا میچ جمعرات کو بنگلہ دیش سے ہوگا۔پاکستانی بالرز 172رنز کا دفاع نہ کرسکے۔ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بڑے اسکور کے باوجود پاکستانی بولنگ ہدف کا دفاع کرنے میں ناکام رہی اور بھارت نے پاکستان کے خلاف سپر فور کا میچ چھ وکٹ سے جیت لیا اور لگاتار چوتھی کامیابی حاصل سات گیند پہلے حاصل کرلی۔پاکستانی ٹیم آٹھویں بار بھارت کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے میچ...
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت نے ایک بار پھر اسپورٹس مین شپ کو نظر انداز کردیا، بھارتی کپتان نے جہاں ٹاس کے بعد پاکستانی کپتان سے ہاتھ نہ ملایا، وہیں میچ کے بعد بھی بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستانی کھلاڑیوں سے مصافحہ کرنے سے گریز کیا۔ یہ بھی پڑھیں: اسپورٹس مین شپ نظر انداز: بھارتی کھلاڑیوں کا پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے گریز واضح رہے کہ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی ہے، پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کو 172 رنز کا ہدف دیا تھا، جو اس نے 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاس کے موقع پر بھارتی...
ویب ڈیسک : وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ سیاست اور کھیل کو الگ رکھنا چاہیے، بھارت جنگ میں فتح حاصل نہیں کر سکا تو کھیل میں ہاتھ نہ ملانے جیسی دشمنی کو لے آیا، بھارتی کھلاڑیوں نے ہاتھ نہ ملا کر چھوٹا پن دکھایا ہے اور خفت مٹانے کی کوشش کی۔ لندن میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ لندن میں وزیرِ اعظم کا گزشتہ روز کا اجتماع تاریخی تھا، وزیرِ اعظم پاکستان نے اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات کا برملا اعتراف کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت قوم کو اکٹھا کرنے کا ہے، اللّٰہ تعالیٰ نے ہمیں جنگ میں بھی بڑی کامیابی سے نوازا، وزیرِ اعظم اور...
کرکٹ کے دیوانوں کا انتظار ختم ہونے کو ہے، ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کا سب سے بڑا اور سنسنی خیز میچ آج شام دبئی میں کھیلا جائے گا جہاں روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایک بار پھر ایک دوسرے کے مقابل ہوں گے۔ یہ صرف ایک کرکٹ میچ نہیں بلکہ اعصاب کی جنگ ہے، فینز کے جذبات کی عکاسی ہے، اور ایشیائی کرکٹ کے وقار کا امتحان ہے۔اینڈی پائی کرافٹ اس ہائی وولٹیج مقابلے میں میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا اور شائقین کرکٹ بے صبری سے اس ٹاکرے کے منتظر ہیں۔گزشتہ روز گرین شرٹس نے آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں تین گھنٹے کی بھرپور...
دبئی(سپورٹس ڈیسک) دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں بھارت کے خلاف 7 وکٹ سے شکست کھانے والی پاکستان ٹیم میں آج دو کھلاڑی شامل نہیں ہوں گے جو گروپ میچ کا حصہ تھے۔ پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے بھارت کے خلاف ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے پہلے میچ کے لیے 12 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے، لیکن یواے ای کے خلاف میچ میں فہیم اشرف کی جگہ ٹیم میں شامل ہونے والے خوشدل شاہ کی حتمی ٹیم میں شمولیت کا امکان کم ہے۔ ذرائع کے مطابق جارح مزاج مڈل آرڈر بلے باز حسن نواز اور بائیں ہاتھ کے اسپنر سفیان مقیم پاکستان کی پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے۔ پاکستان کے کوچ مائیک ہیسن اور کپتان سلمان علی آغا...
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل چیئرمین پی سی بی محسن نقوی دبئی پہنچ گئے۔ آئی سی سی اکیڈمی کےاوول ٹو میں پریکٹس سیشن کے دوران چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کے حوصلے بلندکیے۔ چیئرمین پی سی بی نے اس موقع پر ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور کپتان سلمان علی آغا سے گفتگو بھی کی۔ اس دوران کھلاڑیوں نے بھی بھرپور جوش وجذبےکے ساتھ پریکٹس جاری رکھی۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج دبئی میں شام ساڑھے سات بجے مدمقابل آئیں گی۔
دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں 6 دن پہلے بھارت کے خلاف ایشیا کپ میں 7 وکٹ سے ہارنے والی ٹیم پاکستان میں 2 کھلاڑی جو گروپ میچ کھیلے تھے، آج ٹیم پاکستان کا حصہ نہیں ہوں گے۔پاکستان کی ٹیم مینجمنٹ نے بھارت کے خلاف سپر فور مرحلے کے پہلے میچ کے لیے 12 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے، تاہم یواے ای کے خلاف میچ میں فہیم اشرف کی جگہ ٹیم میں شامل کیے جانے والے خوشدل شاہ کی حتمی ٹیم میں شمولیت کا امکان بہت کم ہے۔ذرائع کے مطابق جارح مزاج مڈل آرڈر بلے باز حسن نواز اور بائیں ہاتھ کے اسپنر سفیان مقیم پاکستان کی پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے۔کوچ مائیک ہیسن اور کپتان سلمان علی آغا نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدراباد (اسٹاف رپورٹر) ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ضرورت اس امر کی ہے کھلاڑیوں کو کھیلوں کے مواقع فراہم کیے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ اسپورٹس افیسر حیدراباد میڈم مریم کریو نے میمز اسپورٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے سندھ اسپورٹس ہاسپٹل میں ال حیدراباد لیفٹیننٹ کرنل محمد اکرم راجہ اسپورٹس فیسٹیول اوپن جوڈو لیگ کا افتتاح کرنے کے موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی کے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں سی ای او محمود زئی۔صدر سکندر نواز ارائیں۔ڈائریکٹر اف فزیکل ایجوکیشن فیضان شیخ۔مین ریفری معاذ زئی۔ریفری پینل محی الرحمان۔معوذ زئی۔حاشر خانزادہ و دیگر مہمانوں نے بھی شرکت کی۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے خطیر رقم خرچ کر رہی ہے...
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں روایتی حریف بھارت کے خلاف اہم میچ سے قبل چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے دبئی میں قومی کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی، کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا اور بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ یہ ملاقات آئی سی سی اکیڈمی کے اوول ٹو گراؤنڈ میں اُس وقت ہوئی جب قومی ٹیم پریکٹس سیشن میں مصروف تھی۔ محسن نقوی نے ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور کپتان سلمان علی آغا سے خصوصی گفتگو کی، ٹیم کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور ہر کھلاڑی کے عزم اور جذبے کو سراہا۔ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی جوش و خروش کے ساتھ پریکٹس جاری رکھی، جبکہ چیئرمین کی موجودگی نے ٹیم کے...
پاک بھارت ٹاکرا، محسن نقوی کی قومی ٹیم سے ملاقات، کھلاڑیوں کے حوصلے بلند کیے WhatsAppFacebookTwitter 0 20 September, 2025 سب نیوز دبئی(سب نیوز )چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے دبئی میں کل ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کے حوصلے بلندکیے۔آئی سی سی اکیڈمی کیاوول ٹو میں پریکٹس سیشن کے دوران چیئرمین پی سی بی نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور انہیں کے حوصلے بلند کیے۔ چیئرمین پی سی بی نے اس موقع پر کوچ مائیک ہیسن اور کپتان سلمان علی آغا سیگفتگو بھی کی۔ کھلاڑیوں نے بھی بھرپور جوش وجذبیکے ساتھ پریکٹس جاری رکھی۔محسن نقوی کی آمد پر بھارتی سپورٹنگ اسٹاف اور...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریہ کمار یادو نے بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں کو مشورہ دیا ہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف میچ سے قبل کھلاڑیوں کو بیرونی دباؤ سے بچنے کے لیے فون بند کرکے آرام کرنا چاہیے۔ سوریہ کمار نے ہفتے کے روز پریس کانفرنس میں کہا کہ ’اپنے کمرے بند کریں، فون بند کریں اور سو جائیں۔ یہی سب سے بہتر ہے۔ کہنا آسان ہے لیکن عمل مشکل، یہ آپ پر ہے کہ آپ کیا سننا چاہتے ہیں اور دماغ میں کیا جگہ دینا چاہتے ہیں۔‘ یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ 2025: سپر4 مرحلے کے ٹکٹوں کی قیمت کیا ہے اور کہاں سے حاصل کیے جاسکتے ہیں؟ ایشیا کپ کے دوران بھارت اور پاکستان کی ٹکراؤ...
ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف میچ کے بعد مصافحہ نہ کرنے پر خبروں میں رہنے والے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ تاہم اس بار وجہ کچھ اور ہے۔ عمان کے خلاف جیت کے بعد سوریا کمار یادو نے حریف کھلاڑیوں کے ساتھ غیر معمولی دوستانہ انداز اختیار کیا۔ عمانی اوپنر عامر کلیم، جو کراچی میں پیدا ہوئے اور بھارت کے خلاف 64 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، کو انہوں نے خصوصی گلے لگایا۔ یہ بھی پڑھیے: پاک بھارت ٹاکرا: ٹاس کے بعد دونوں کپتانوں نے ہاتھ نہیں ملایا میچ کے بعد بھارتی کپتان عمانی کھلاڑیوں کے پاس گئے جہاں ڈپٹی ہیڈ کوچ نے ان کا تعارف کرایا۔ سوریا کمار یادو...
ایشیا کپ میں ایک اور پاک بھارت ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کی اہم بیٹھک میں کھلاڑیوں نے بلے بازی میں ناکامی کا اعتراف کرلیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق دبئی میں اتوار کو شیڈول پاک بھارت ٹاکرے سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کی اہم بیٹھک ہوئی۔ ذرائع کے مطابق ٹیم میٹنگ میں ہر کھلاڑی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بلے بازی میں ناکامی کا اعتراف کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں نے تسلیم کیا کہ اسٹرائیک کو روٹیٹ کرنا ضروری ہے۔ دوسری جانب بولرز نے کہا کہ بیٹرز کے لیے کنڈیشنز قدرے دشوار ہیں۔ ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں نے ٹیم مینجمنٹ کو سپر فور مرحلے میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرنے کا یقین دلایا ہے اور کوچ...
دبئی(سپورٹس ڈیسک) اتوار کو پاک بھارت ٹاکرے سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کی اہم بیٹھک ہوئی جس میں کھلاڑیوں نے بلے بازی میں ناکامی کا برملا اعتراف کیا۔ ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کی میٹنگ میں ہر کھلاڑی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کھلاڑیوں نے برملا بلے بازی میں ناکامی کا اعتراف کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں نے اس بات کو تسلیم کیا کہ اسٹرائیک کو روٹیٹ کرنا ضروری ہے جبکہ بولرز نے تسلیم کیا کہ بیٹرز کے لیے کنڈیشنز قدرے دشوار ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ کھلاڑیوں نے ٹیم مینجمنٹ کو یقین دلایا کہ سپر فور مرحلے میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کریں گے جبکہ کوچ مائیک ہیسن نے ٹیم پر مکمل اعتماد...
انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) نے کھیلوں میں سیاست کی مداخلت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خصوصی ورکنگ گروپ کے قیام کا اعلان کر دیا ہے۔ آئی او سی ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ کھیل قوموں کو قریب لانے کا ذریعہ ہیں اور یہی اولمپکس کا بنیادی اصول ہے۔ کمیٹی نے واضح کیا کہ ملکوں کے درمیان کشیدگی کو کھیلوں کی دنیا میں گھسیٹنا، ایونٹس کے بائیکاٹ، کھلاڑیوں کے سفر میں رکاوٹ اور مقابلوں کی منسوخی کھیلوں کی روح کے منافی ہے۔ اعلامیے کے مطابق ورکنگ گروپ کھیلوں کی سیاسی غیرجانبداری کو یقینی بنائے گا اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ کھلاڑیوں کے حق پر کسی قسم کا سمجھوتا...
کھیلوں میں سیاست گھسیٹنے والے بھارت کو دھچکا، انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے ورکنگ گروپ کا اعلان کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 September, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز )انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی(آئی او سی) نے کھیلوں میں سیاست کے خلاف ورکنگ گروپ بنانے کا اعلان کر دیا۔ آئی او سی نے سیاسی معاملات اور ملکوں کے درمیان کشیدگی کی بنیاد پر اسپورٹس ایونٹس کے بائیکاٹ، منسوخی اور کھلاڑیوں کے سفر میں رکاوٹ ڈالنے کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ حال ہی میں بھارت نے کھیلوں کے سیاسی بنیادوں پر بائیکاٹ اور کھلاڑیوں کے ویزا منسوخی کے اقدامات کیے ہیں۔ آئی او سی ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کے بعد اعلامیے میں کہا گیا کہ کھیل قوموں کو قریب لانے...

ایشیا کپ میں ڈیڈ لاک برقرار، پی سی بی نے کھلاڑیوں کو اسٹیڈیم جانے سے روک دیا، محسن نقوی جلد پریس کانفرنس کریں گے
ایشیا کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے میچ کھیلنے کے مسئلے پر قائم ڈیڈ لاک برقرار ہے، اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلاف ہونے والے میچ میں ٹیم کو شرکت سے روک دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان ٹیم کو ہوٹل سے اسٹیڈیم جانے سے روک دیا گیا ہے اور کھلاڑیوں کو اپنے کمروں میں رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ اس حوالے سے پی سی بی میں اعلیٰ سطح کی مشاورت جاری ہے، جس میں چیئرمین محسن نقوی، سلمان نصیر اور دیگر اہم عہدیداران شامل ہیں۔ آج دبئی اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے یو اے ای کے خلاف میچ شروع ہونا تھا، مگر پی سی بی...
یو اے ای میں جاری ایشیا کپ میں بھارتی کھلاڑیوں کے ہاتھ نہ ملانے کا معاملہ سنگین تنازع کی شکل اختیار کر گیا، پی سی بی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی آج دبئی میں ہونے والی پریس کانفرنس ملتوی کردی۔ دبئی میں کھیلے گئے پاک بھارت میچ کے بعد بھارتی کھلاڑیوں کی جانب سے پاکستانی کرکٹرز سے ہاتھ نہ ملانے کے واقعے نے نئی کشیدگی پیدا کر دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اگر پاکستان نے ایشیا کپ کا بائیکاٹ کیا تو ایونٹ کو مالی طور پر کتنا نقصان ہوسکتا ہے؟ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس واقعے پر سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے زمبابوے کے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو بقیہ...
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت سنگھ مان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، بی جے پی اور اپنی ہی ٹیم کے کھلاڑیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا ہم نے آپریشن سندور جیت لیا تھا، جو پاکستانی کرکٹرز سے ہاتھ نہیں ملائے؟ بھگونت سنگھ مان کا کہنا تھا کہ بی جے پی کی پالیسی پاکستان کے خلاف ہے یا لوگوں کے خلاف ہے۔ بی جے پی اور اس کی ٹرول آرمی جسے چاہے غدار قرار دیتی ہے۔ پاکستان سے کسی فنکار کو فلم میں کام کرنے کے لیے لیا گیا جو پہلگام واقعے سے پہلے کی شوٹنگ ہے تو کہا گیا وہ فلم ریلیز نہیں ہونے دیں گے ورنہ اس کو ملک کاغدار کہیں گے کیونکہ پاکستان سے...
بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ کے بعد روایتی مصافحہ نہ ہونے پر تنازعہ مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔ پاکستان ٹیم کے کھلاڑی بھارتی ڈریسنگ روم کے باہر کھڑے رہے جبکہ بھارتی بلے باز سوریا کمار یادو اور شیوَم دوبے سیدھا اندر چلے گئے اور دروازہ بند کر دیا۔ یہ صورتحال شائقین اور ماہرین کرکٹ کے لیے حیران کن رہی۔ یہ بھی پڑھیے: اسپورٹس مین شپ نظر انداز: بھارتی کھلاڑیوں کا پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے گریز کرکٹ کے قوانین مرتب کرنے والے ادارے ایم سی سی کے مطابق احترام، کرکٹ کی روح کا بنیادی حصہ ہے۔ نتیجہ کچھ بھی ہو، مخالف ٹیم کو مبارکباد دینا، اپنی ٹیم کی کامیابیوں کا لطف اٹھانا، امپائرز اور مخالفین کا شکریہ...

ہماری ٹیم نے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملاکر غلط کیا: دبئی میں بھارتی شائقین کی اپنی ٹیم پر تنقید
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی گودی میڈیا کا نفرت پر مبنی پروپیگنڈا دبئی میں ناکام ہوگیا، جہاں پاکستانی اور بھارتی شائقین نے دوستی اور ہم آہنگی کی مثال قائم کی۔ بھارتی شائقین نے خود اعتراف کیا کہ ان کی ٹیم نے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملاکر کھیل کی اسپرٹ کو مجروح کیا۔ایک طرف بھارتی میڈیا ہے جو پاکستان کا نام تک سننے کو تیار نہیں اور کرکٹ جیسے کھیل کو بھی اشتعال انگیزی کا نشانہ بنارہا ہے، تو دوسری جانب عام بھارتی عوام ہے جو کھیل کو کھیل کی طرح دیکھتے ہیں اور پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مثبت انداز میں آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔گزشتہ روز ایشیا کپ کے میچ میں بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو اور ان کی ٹیم نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی: اتوار کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا اہم میچ کھیلا گیا، جس میں بھارت نے 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ تاہم، بھارتی ٹیم کے رویے نے اسپورٹس مین اسپرٹ کے اصولوں کو نظر انداز کر دیا۔میچ سے قبل ٹاس کے موقع پر بھارتی کپتان سوریا کمار یادو نے پاکستانی کپتان سلمان علی آغا سے ہاتھ ملانے سے انکار کیا، جبکہ میچ کے اختتام پر بھارتی کھلاڑیوں نے روایت کے برعکس پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے کے بجائے سیدھا ڈریسنگ روم کا رخ کیا۔واقعہ کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ چند روز قبل اسی اسٹیڈیم میں بھارتی کپتان نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے مصافحہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی:۔ ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے میچ میں ٹاس کے بعد انڈین ٹیم کے کپتان نے قومی ٹیم کے کپتان سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا جبکہ میچ کے اختتام پر بھی بھارتی کھلاڑیوں نے ہاتھ ملانے کی روایت برقرار نہیں رکھی۔بھارتی ٹیم کے نامناسب رویے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے سخت احتجاج بھی کیا جبکہ پاکستانی کپتان سلمان علی آغا کو ہاتھ ملانے سے منع کرنے والے میچ ریفری کو ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا۔میچ کے بعد پریس کانفرنس کے دوران بھارتی کپتان سوریا کمار نے ہاتھ نہ ملانے کی وجہ تو بتا دی لیکن سوریا کمار نے یہ سب کس کے کہنے پر کیا، اس سے متعلق بھارتی میڈیا نے سابق...
انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے پاک بھارت میچ کے دوران کپتان سمیت بھارتی ٹیم نے پاکستانی کھلاڑیوں سے مصافحہ نہ کر کےسپورٹس مین اسپرٹ کی دھجیاں اُڑائیں۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو سے اس حوالے سے پوچھا گیا جس پر انہوں نے کہا کہ یہ اس لیے کیا گیا تاکہ پاکستان کو واضح پیغام جائے اور وہ پہلگام پر دہشتگرد حملے کو ذہن میں رکھیں تاہم آئیڈیا ان کا نہیں تھا۔ این ڈی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ یہ ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر تھے جنہوں نے کھلاڑیوں کو پاکستانی کرکٹرز سے ہاتھ ملانے سے منع کیا تھا۔ این ڈی ٹی وی...
ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے میچ میں ٹاس کے بعد انڈین ٹیم کے کپتان نے قومی ٹیم کے کپتان سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا جبکہ میچ کے اختتام پر بھی بھارتی کھلاڑیوں نے ہاتھ ملانے کی روایت برقرار نہیں رکھی۔ بھارتی ٹیم کے نامناسب رویے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے سخت احتجاج بھی کیا جبکہ پاکستانی کپتان سلمان علی آغا کو ہاتھ ملانے سے منع کرنے والے میچ ریفری کو ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس کے دوران بھارتی کپتان سوریا کمار نے ہاتھ نہ ملانے کی وجہ تو بتا دی لیکن سوریا کمار نے یہ سب کس کے کہنے پر کیا، اس متعلق بھارتی میڈیا نے سابق ہم وطن کھلاڑی کا...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ مائیک ہیسن نے بھارتی ٹیم کے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ مائیک ہیسن کے مطابق میچ کے بعد پاکستانی کھلاڑی ہاتھ ملانے کے لیے تیار تھے، لیکن بھارتی ٹیم گراؤنڈ چھوڑ کر ڈریسنگ روم میں چلی گئی۔ میڈیا سے گفتگو میں قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے بتایا کہ ’’ہم میچ کے اختتام پر ہاتھ ملانے کے لیے تیار تھے، لیکن ہمیں مایوسی ہوئی کہ ہمارے مخالفین نے ایسا نہیں کیا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ہم وہاں گئے تو معلوم ہوا کہ وہ پہلے ہی ڈریسنگ روم میں جا چکے ہیں، یہ میچ کے اختتام کا افسوسناک طریقہ تھا۔ کوچ ہیسن نے مزید کہا کہ پاکستان...
بھارت اور پاکستان کے درمیان ’مصافحہ کے تنازع‘ نے شدت اختیار کر لی ہے، سابق پاکستانی کپتان راشد لطیف نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے باضابطہ طور پر شکایت درج کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ دی ٹائمز آف انڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے راشد لطیف کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ کے دبئی میں کھیلے گئے میچ کے دوران بھارتی ٹیم کے رویے نے ’غلط تاثر‘ چھوڑتے ہوئے کھیل کے میدان میں سیاست کا مظاہرہ کیا۔ ’جنگیں پہلے بھی ہوئی ہیں، مگر ہم ہمیشہ مصافحہ کرتے رہے ہیں، یہ چیزیں ہمیشہ کے لیے ایک داغ کی مانند رہیں گی۔‘ یہ بھی پڑھیں: اسپورٹس مین شپ نظر انداز: بھارتی کھلاڑیوں کا پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے گریز اتوار کو بھارت نے پاکستان...
ایشیا کپ 2025 میں دبئی اسٹیڈیم میں ہونے والا پاک بھارت مقابلہ کرکٹ کے لحاظ سے تو یکطرفہ رہا، مگر میچ کے بعد پیش آنے والے ایک واقعے نے کھیل کے آداب پر سوال کھڑے کر دیے۔ بھارتی ٹیم نے جیت کے بعد روایتی مصافحہ (Handshake) سے انکار کر دیا اور ڈریسنگ روم لوٹ گئی، جس پر شائقین کرکٹ اور ماہرین نے حیرت اور مایوسی کا اظہار کیا۔ چند روز قبل بھارتی کپتان سوریا کمار یادو نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے ملاقات کے دوران مصافحہ کیا تھا، جس پر بھارت میں انہیں کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ اسی دباؤ کے تحت یادو نے پاک بھارت میچ کے دوران ٹاس کے وقت پاکستانی کپتان سلمان علی...
پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا بھی ردعمل سامنے آگیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اپنےسوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے بیان میں کہا کھیل میں سیاست کو گھسیٹنا اسکی اصل روح کے منافی ہے، پاک بھارت میچ میں اسپورٹس مین شپ نہ دیکھ کر مایوسی ہوئی،انہوں نےکہا کہ اُمید ہے کہ آئندہ فتوحات تمام ٹیمیں وقار اور خوش اخلاقی سے منائیں گی۔ واضح رہے کہ ٹی 20 ایشیاء کپ 2025ء کے چھٹے میچ کے دوران پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں دوریاں رہیں،میچ کے اختتام پر بھارتی بیٹرز پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملائے بغیر ہی ڈریسنگ روم چلے گئے۔...
بھارتی کھلاڑیوں کا پاکستانی پلیئرز سے ہاتھ نہ ملانے پر وزیر دفاع خواجہ آصف کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ وزیردفاع خواجہ آصف نےسوشل میڈیا پلیٹ فارم (ایکس) پرلکھا معرکہ حق میں بھارت کو عالمی سطح پررسوائی کا سامنا کرنا پڑا،انڈین فضائیہ کو بھاری نقصان اُٹھانا پڑا،طاقتور رافیلز بھی نہ بچ سکے،پاک افواج کے ہاتھوں لگے زخم سستے تماشوں سےنہیں بھرسکیں گے۔ India would bring cricket to this level, loss of face and international humiliation suffered by India in the the recent conflict cannot be compensated by such shabby and petty attempts. Wounds inflicted by Pak armed forces, loss of IAF planes including mighty Raphaels won't heal… https://t.co/9ceYZINbMi — Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) September 14, 2025 دوسری...
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھارتی ٹیم کی جانب سے ایشیا کپ میچ کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ دوسری جابنب عوام اور کرکٹ کے حلقوں نے بھی اس نوعیت کے بھارتی رویے کو کھیل کی روح کے منافی قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسپورٹس مین شپ نظر انداز: بھارتی کھلاڑیوں کا پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے گریز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ردعمل میں محسن نقوی نے کہاکہ آج کھیل میں اسپورٹس مین اسپرٹ کی کمی دیکھنا انتہائی مایوس کن ہے۔ Utterly disappointing to witness the lack of sportsmanship today. Dragging politics into the game goes against the very spirit...
ایشیا کپ 2025 کے چھٹے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ اس میچ کے دوران کچھ اہم چیزیں دیکھنے کو ملی ہیں۔ میچ کے اختتام کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے سے ہاتھ نہیں ملایا۔ عام طور پر میچ کے اختتام کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ایک دوسرے سے ہاتھ ملاتے ہیں، اور پھر اس کے بعد ڈریسنگ روم کی طرف جاتے ہیں۔ اس سے قبل ٹاس کے موقع پر بھی دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا۔ واضح رہے کہ مئی 2025 میں ہونے والی پاک بھارت جنگ کے بعد دونوں ٹیمیں پہلی بار کسی میچ میں آمنے سامنے ہوئی ہیں۔ بھارت...
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ سے قبل کھلاڑیوں کو اہم مشورہ دے دیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان بمقابلہ بھارت: 5 پہلوان جو دنگل کا رنگ بدل سکتے ہیں اپنے ایک بیان میں وسیم اکرم نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے کرکٹرز کو چاہیے کہ وہ دبئی میں شیڈول ایشیا کپ میچ کے دوران شور و غوغا اور دباؤ کو پس پشت ڈال کر کھیل پر توجہ مرکوز کریں اور کھیلنے کا لطف اٹھائیں۔ واضح رہے کہ 4 ماہ قبل دونوں ممالک کے درمیان فوجی کشیدگی کے بعد یہ پہلا ٹاکرا ہوگا، جسے بھارت نے مختلف حلقوں کے بائیکاٹ مطالبات مسترد کرنے کے بعد کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وسیم اکرم کے...
سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم وسیم اکرم نے پاک بھارت میچ سے قبل کھلاڑیوں کو اہم مشورہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق وسیم اکرم نے پاکستان اور بھارت کے کھلاڑیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ دبئی میں ہونے والے ایشیا کپ میچ میں دباؤ اور شور شرابے کو نظرانداز کرتے ہوئے کھیل کا لطف اٹھائیں۔ دونوں ممالک کے درمیان چار ماہ قبل ہونے والی فوجی کشیدگی کے بعد یہ پہلا باہمی ٹاکرا ہے اور بھارت نے بائیکاٹ کے مطالبے رد کرتے ہوئے کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وسیم اکرم نے کہا کہ یہ صرف ایک کھیل ہے، ایک ٹیم جیتے گی اور دوسری ہارے گی، دونوں کو دباؤ کو انجوائے کرتے ہوئے ڈسپلن کے ساتھ کھیلنا ہوگا۔ انہوں نے...
ایشیا کپ 2025 کا سب سے بڑا پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا جس کے حوالے سے سابق کرکٹرز بھی اپنا اپنا تجزیہ پیش کررہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر اور کمنٹیٹر سنجے منجریکر نے پاکستانی اسپنرز کو بھارتی ٹیم کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ دبئی کی وکٹس پر پاکستانی اسپن بولنگ اٹیک بھارتی بلے بازوں کو مشکل میں ڈال سکتا ہے۔ ورلڈ کلاس فاسٹ بولرز کے حوالے سے مشہور پاکستانی ٹیم نے یو اے ای کی کنڈیشنز کے مطابق اپنی حکمت عملی تبدیل کرکے اسپن پر زیادہ انحصار کیا ہے۔ سنجے منجریکر نے کہا کہ مجھے پاکستان کا یہ بولنگ کمبی نیشن پسند آیا کیونکہ یہ بھارت بمقابلہ پاکستان ہے اور میرا خیال...
گلگت بلتستان کی دلکش وادی نلتر میں دوسرا گراس اسکی چیمپیئن شپ شاندار مقابلوں کے بعد اختتام پذیر ہوگیا۔ ایونٹ میں پیریلل جائنٹ سلالوم اور جائنٹ سلالوم کے دلچسپ مقابلے شامل تھے جنہیں دیکھنے کے لیے مقامی شائقین کے ساتھ ساتھ گلگت شہر سے بھی بڑی تعداد میں مہمان شریک ہوئے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے ارشد ندیم سمیت 36 کھلاڑیوں میں کیش انعامات تقسیم اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی ایئر کموڈور (ر) شاہد ندیم، نائب صدر ونٹر اسپورٹس فیڈریشن پاکستان تھے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس طرح کے مقابلے نہ صرف نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرتے ہیں بلکہ گلگت بلتستان کی...
دنیا بھر میں کھلاڑیوں کو ممنوعہ ادویات کے استعمال پر نہ صرف تمغوں سے ہاتھ دھونا پڑتا ہے بلکہ ساکھ بھی داؤ پر لگتی ہے، لیکن اب ایک نیا اور متنازعہ قدم دنیا کے سامنے آ رہا ہے۔ مئی 2026 میں لاس ویگاس میں ہونے والے’’اِنہینسڈ گیمز‘‘ میںکارکردگی بڑھانے والی ادویات کے استعمال کی نہ صرف اجازت ہوگی بلکہ اس کی حوصلہ افزا بھی کی جائے گی۔ یہ ایونٹ آسٹریلوی بزنس مین ’’ایرون ڈیسوزا‘‘ کا منصوبہ ہے، جن کا ماننا ہے کہ کھلاڑیوں کو اپنے جسم پر مکمل کنٹرول ہونا چاہیے۔ اس منصوبے کوڈونلڈ ٹرمپ جونیئر اور ارب پتی پیٹر تھیل کی حمایت حاصل ہے۔ ان مقابلوں میں ڈوپ ٹیسٹنگ کا کوئی تصور نہیں ہوگا۔ معروف برطانوی اولمپیئن تیراک ’’بین...