عمر اکمل نے اپنے کیریئر کو تباہ کرنے سمیت ہیڈ کوچ وقار یونس پر متعدد سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔

یہ الزامات عمر اکمل نے نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں عائد کیے۔ جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

انٹرویو میں عمر اکمل نے الزام عائد کیا کہ وقار یونس نوجوان کھلاڑیوں سے حسد کرتے تھے کیونکہ وہ اپنی محنت سے نئی گاڑیاں خریدنے کے قابل ہوگئے تھے۔

عمر اکمل کے بقول وقار یونس نے مجھ سے بھی کہا تھا کہ تمہارے پاس اتنے پیسے کہاں سے آگئے جو تم نئی گاڑی چلا رہے ہو اور برانڈڈ کپڑے پہنتے ہو۔

بلے باز عمر اکمل نے مزید کہا کہ جب اللہ نے مجھے دیا ہے تو میں اپنے اور اپنے خاندان کے لیے چیزیں کیوں نہ خریدوں؟

عمر اکمل نے کہا کہ وقار یونس کی اس عادت سے میرے ساتھ کھیلنے والے دیگر کھلاڑی، جیسے رانا نویدالحسن بھی پریشان تھے۔

عمر اکمل نے انکشاف کیا کہ 2016 کے ورلڈ کپ کے دوران میں نے پی سی بی کو درخواست دی تھی کہ اگر وقار یونس کو ہٹادیا جائے تو ٹیم کی کارکردگی بہتر ہوجائے گی۔

انھوں نے مزید کہا کہ میں بطور سینئر کھلاڑی وقار یونس کا احترام کرتا ہوں لیکن کوچ کے طور پر ان کی قیادت میں کھلاڑیوں پر کافی دباؤ تھا۔

عمر اکمل کے بقول مجھے ٹیم سے بری کارکردگی کی بنیاد پر نہیں بلکہ ذاتی پسند و ناپسند کی وجہ سے نکالا گیا تھا۔

35 سالہ عمر اکمل نے بتایا کہ میں نے اب بھی غیر ملکی لیگز میں کھیلنے کی پیشکشیں صرف اس لیے مسترد کردیں تاکہ پاکستان کی نمائندگی جاری رکھ سکوں۔

انھوں نے کہا کہ میری اولین ترجیح ہمیشہ پاکستان ہی رہا ہے اور آج بھی میں قومی ٹیم کے لیے کھیلنا چاہتا ہوں۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: عمر اکمل نے وقار یونس کہا کہ

پڑھیں:

میں حیران رہ گئی کہ وہ میرا نام کیسے  جانتے تھے، دیویا دتہ کی شاہ رخ خان سے پہلی ملاقات کا دلچسپ قصہ

2 نومبر کو جب شاہ رخ خان اپنی 60 ویں سالگرہ منا رہے ہیں، تو پوری فلم انڈسٹری صرف ایک سپر اسٹار نہیں بلکہ ایک ایسے انسان کا جشن منا رہی ہے جس کی انکساری، محبت اور دلکشی نے ہر دل میں جگہ بنائی ہے۔

شاہ رخ خان کی سالگرہ پر انہیں شاندار انداز میں یاد کرنے والے لوگوں میں شامل ہیں اداکارہ دیویا دتہ، جنہوں نے شاہ رخ سے اپنی پہلی ملاقات کو یاد کرتے ہوئے ایک ایسا واقعہ سنایا جو واقعی کسی بولی وڈ فلم کے سین جیسا لگتا ہے۔

’ہم ٹکرا گئے… اور میری فائل اُڑ گئی‘

دیویا دتہ نے ایک انٹرویو میں بتایا’ یہ میری ان سے پہلی ملاقات تھی، وینس آفس میں۔ میں اپنے پورٹ فولیو کے ساتھ ایک تنگ سی سیڑھی سے نیچے اتر رہی تھی اور وہ تیزی سے اوپر آ رہے تھے۔ ہم بالکل ایک دوسرے سے ٹکرا گئے اور میری فائل نیچے گر گئی۔‘

یہ بھی پڑھیے شاہ رخ خان نے 59 سال کی عمر میں جوان نظر آنے کا حیران کن راز فاش کردیا

 دیویا بتاتی ہیں کہ اس کے بعد جو ہوا، وہ شاہ رخ خان کا جادو تھا۔

’انہوں نے یہ دیکھے بغیر کہ میں کون ہوں، فوراً جھک کر میری تصویریں اٹھانا شروع کر دیں اور بولے ‘I’m sorry’۔ پھر جب نظر اوپر اٹھائی تو کہا، ‘اوہ! ہائے دیویا!’ ‘

’میں حیران رہ گئی… کہ وہ میرا نام جانتے ہیں!‘

نئی آنے والی اداکارہ کے لیے یہ لمحہ کسی خواب سے کم نہیں تھا۔

’ذرا میرا چہرہ سوچیں!‘ وہ ہنستے ہوئے کہتی ہیں۔ ’میں کچھ بول ہی نہیں پائی۔ سب سے خاص بات یہ تھی کہ وہ میرا نام جانتے تھے! میں نے پوچھا، ‘آپ کو میرا نام کیسے معلوم؟’ تو وہ مسکرائے اور بولے، ‘میں نے آپ کا نام اداکاروں کی شارٹ لسٹ میں دیکھا تھا۔‘

یہی ہے شاہ رخ خان ۔۔۔ حاضر دماغ، دلکش، اور کمال کے انسان۔

یہ بھی پڑھیں: وینیٹی وینز یا شاہی محلات؟ شاہ رخ خان اور رنویر سنگھ کی کروڑوں کی وینیٹی وین میں کیا خاص ہے؟

’ ویـر زارا‘ میں دوبارہ ملاقات

کئی سال بعد، دیویا دتہ اور شاہ رخ خان نے یـش چوپڑا کی فلم ’ویـر زارا (2004) میں ایک ‘ساتھ کام کیا۔ دیویا کے مطابق، ’وہی باہمی احترام اور خوبصورتی جو پہلی ملاقات میں تھی، فلم کے پردے پر بھی جھلکی۔‘

’شاید اُس دن میں اُن سے تھوڑا سا پیار کر بیٹھی تھی‘

دیویا دتہ مسکراتے ہوئے کہتی ہیں:

’میرا دل اُس دن تھوڑا سا ان پر فدا ہو گیا تھا۔ وہ صرف ایک اسٹار نہیں، ایک ایسا انسان ہیں جو لوگوں کے نام یاد رکھتے ہیں، اُن کی مدد کرتے ہیں اور اُنہیں اہم محسوس کرواتے ہیں۔‘

 ایک سپر اسٹار نہیں، ایک انسان

جب دنیا بھر کے مداح شاہ رخ خان کے 60 برس مکمل ہونے کا جشن منا رہے ہیں، تو دیویا دتہ کی کہانی یاد دلاتی ہے کہ اسٹارڈم کے پیچھے ایک نرم دل، مہربان اور سادہ انسان چھپا ہے جو ہر دل کو چھو لیتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

انٹرٹینمنٹ دیویا دتہ شاہ رخ خان

متعلقہ مضامین

  • سوڈان کی صورتحال پر سید عباس عراقچی کا تبصرہ
  • میرے کیریئر کو سب سے زیادہ نقصان وقار یونس نے پہنچایا: عمر اکمل کا سابق ہیڈ کوچ پر سنگین الزام
  • وقار یونس نے مجھے نئی گاڑی خریدنے اور برانڈ کے کپڑے پہننے پر ٹیم سے نکالا، عمر اکمل کا الزام
  • میرا لاہور ایسا تو نہ تھا
  • ہم نے مختصر دور حکومت میں وسائل کی منصفانہ تقسیم پر توجہ دی، گلبر خان
  • تباہ کن اسلحہ کے ساتھ گھروں کو لوٹنے والے پناہ گزین نہیں دہشت گرد ہیں، خواجہ آصف
  • ٹنڈو الہ یار : گرین ویلیو انٹر پرائز پروگرام کی جانب سے زرعی کاروباری میلے میں شرکاء اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے
  • میں حیران رہ گئی کہ وہ میرا نام کیسے  جانتے تھے، دیویا دتہ کی شاہ رخ خان سے پہلی ملاقات کا دلچسپ قصہ
  • پاکستان کی پہلی نیشنل پیرا کک باکسنگ ٹیم کی شاندار کارکردگی