2025-11-02@01:59:26 GMT
تلاش کی گنتی: 232

«اور بنگلا دیش کے»:

    چیف ایڈوائزر بنگلہ دیش کے معاون خصوصی (خزانہ) انیس الزماں چوہدری نے وزیر مملکت خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی سے وزارت خزانہ میں ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے دونوں برادر ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کے نئے مواقع کی تلاش پر اتفاق کرتے ہوئے مشترکہ ترقی کے اہداف کے لیے شراکت داری کے عمل کو تیز کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تجارت میں اضافے، توانائی، ٹرانسپورٹ اور اقتصادی شعبوں میں وسیع تر تعاون کے فروغ، اور خاص طور پر رابطوں کو بہتر بنانے کے لیے براہ راست پروازوں کی بحالی کے امور پر بات چیت کی تاکہ عوامی سطح پر رابطوں کو مزید فروغ ملے۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان قریبی...
    اکتوبر آتا ہے تو دنیا کی فضائیں گلابی ہو جاتی ہیں۔ عمارتوں پر سڑکوں پر اسپتالوں میں اور اسکرینوں پر ایک خوبصورت رنگ چھا جاتا ہے، یہ رنگ امید کا ہے، زندگی کا ہے اور عورت کی بقا کا ہے۔ یہی وہ مہینہ ہے جسے دنیا نے بریسٹ کینسر سے آگاہی کے لیے منتخب کیا ہے، مگرگلابی ربنوں کی یہ دنیا میرے دل میں ایک اداسی بھی جگاتی ہے، کیونکہ ان رنگوں کے پیچھے بے شمار چہروں کی خاموشی چھپی ہے جن کی زندگیاں اس بیماری نے چھین لیں۔ دنیا بھر میں ہر سال تقریباً بیس لاکھ عورتیں اس مرض میں مبتلا ہوتی ہیں۔ ان میں سے لاکھوں اپنی زندگی کی جنگ ہار جاتی ہیں۔ پاکستان میں یہ بیماری ایک...
    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کی بنگلادیش کے آرمی چیف سے ملاقات،دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 28 October, 2025 سب نیوز ڈھاکہ(سب نیوز)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ڈھاکا میں بنگلادیش کے آرمی چیف سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد بنگلادیش کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے بنگلا دیش کے آرمی چیف جنرل وقار الزمان سے آرمی ہیڈ کوارٹرز ڈھاکہ میں ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو وسعت دینے کے امور پر بات چیت کی...
    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ڈھاکا میں بنگلادیش کے آرمی چیف جنرل وقار الزمان سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت کی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، جنرل شمشاد بنگلادیش کے دورے پر ہیں اور ملاقات آرمی ہیڈ کوارٹرز، ڈھاکہ میں ہوئی۔ اس موقع پر دفاعی تعاون کے مختلف پہلوؤں، مشترکہ تربیتی مشقوں، اور انسداد دہشت گردی کے تجربات کے تبادلے پر زور دیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے عالمی اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان باہمی تعاون کو مضبوط...
    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ڈھاکا میں بنگلادیش کے آرمی چیف سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد بنگلادیش کے دورے پر ہیں۔ آج انہوں نے  بنگلا دیش کے آرمی چیف جنرل وقار الزمان سے آرمی ہیڈ کوارٹرز ڈھاکہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو وسعت دینے کے امور پر بات چیت کی گئی جبکہ  عسکری قیادت نے مختلف سطحوں پر وفود کے باقاعدہ تبادلوں کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں ابھرتی ہوئی عالمی اور علاقائی سیکیورٹی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈھاکا: پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دوطرفہ اقتصادی اور ترقیاتی تعاون کو مضبوط بنانے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں 20 سال بعد پاک بنگلا دیش جوائنٹ اکنامک کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت پاکستان کی جانب سے وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک اور بنگلادیش کی جانب سے مشیر خزانہ نے کی۔اعلامیے کے مطابق اجلاس میں پاکستان نے بنگلادیش کو کراچی پورٹ کے استعمال کی پیشکش کی، جس سے بنگلادیش چین اور وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارت میں سہولت حاصل کر سکے گا،  دونوں ممالک کی قومی شپنگ کارپوریشنز کے درمیان تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا گیا اور براہ راست پروازوں کے لیے کام تیز کرنے پر اتفاق ہوا۔مزید برآں پاکستان کی حلال...
    تصویر سوشل میڈیا۔ پاکستان اور بنگلادیش تعلقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، پاکستان نے بنگلا دیش کو کراچی پورٹ کے استعمال کی پیشکش کردی۔دونوں ممالک میں دوطرفہ اقتصادی اور ترقیاتی تعاون مضبوط بنانے میں اہم سنگ میل عبور ہوا ہے۔ ڈھاکا میں 20 سال بعد پاک بنگلادیش 9واں جوائنٹ اکنامک کمیشن کا اجلاس ہوا۔  چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد مرزا کا بنگلا دیش کا سرکاری دورہچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد مرزا نے بنگلا دیش کاسرکاری دورہ کیا ہے۔ اجلاس کی صدارت مشترکہ طور پر پاکستان کے وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک اور بنگلادیش کے مشیرخزانہ نے کی۔ اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان نے بنگلادیش کو کراچی پورٹ کے استعمال کی پیشکش کی۔ کراچی...
    شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل ساحر شمشاد کی بنگلادیشی حکام سے ملاقاتوں میں علاقائی و عالمی سلامتی کی صورتحال اور باہمی دفاعی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بنگلا دیش کے چیف ایڈوائرز سمیت عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں جس میں دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بنگلا دیش کا سرکاری دورہ کیا جہاں انہوں نے چیف ایڈوائزر محمد یونس، چیف آف نیول اسٹاف، ائیر چیف مارشل حسن محمود خان اور پرنسپل اسٹاف آفیسر، آرمڈ فورسز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل قمرالحسن سے ملاقاتیں کی۔شعبہ تعلقات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈھاکا: بنگلادیش کی عدالت نے قتل، جبری گمشدگیوں اور انسانیت سوز مظالم کے سنگین الزامات میں 15 اعلیٰ فوجی افسران کو گرفتار کر کے جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا ہے، یہ فیصلہ بنگلادیش میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے ایک تاریخی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔عالمی میڈیا  رپورٹس کے مطابق ملزمان پر الزام ہے کہ وہ سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے دورِ حکومت میں جبری گمشدگیوں، خفیہ حراستی مراکز کے قیام اور حکومتی ناقدین کے قتل جیسے سنگین جرائم میں ملوث رہے،  یہ تمام افسران فوجی انٹیلی جنس اور ریپڈ ایکشن بٹالین (RAB) سے وابستہ رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق 15 افسران کو عدالت میں ضمانت کے لیے پیش کیا گیا...
    ماہرین کا کہنا ہے کہ آلودگی کی بڑھتی ہوئی سطح اور گرتے ہوئے درجہ حرارت کیوجہ سے آنے والے دنوں میں صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی میں موسم کا مزاج بگڑ گیا ہے۔ سردی اور دھند کے ساتھ ساتھ اب دیوالی کے بعد پھیلی فضائی آلودگی نے دارالحکومت کے مکینوں کی پریشانی بڑھا دی ہے۔ دیوالی کے بعد سے پورا دہلی شہر گیس چیمبر میں تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے۔ اس بار سبز پٹاخوں کے ذریعہ آلودگی پر قابو پانے کی کوشش بھی ناکام ثابت ہوئی۔ دہلی کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) "بہت خراب" زمرے میں پہنچ گیا ہے۔ محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے آج صبح دہلی گھنے دھند کی پیش گوئی جاری تھی، جو...
    ڈھاکا: بنگلادیش کی عدالت نے قتل، جبری گمشدگیوں اور انسانیت سوز مظالم کے کیس میں 15 اعلیٰ فوجی افسران کو حراست میں لے کر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ بنگلادیشی میڈیا کے مطابق یہ فوجی افسران شیخ حسینہ واجد حکومت کے دوران ہونے والی جبری گمشدگیوں، خفیہ حراستی مراکز کے قیام اور حکومتی ناقدین کے قتل میں ملوث تھے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملزمان کو ضمانت کے لیے عدالت میں پیش کیا گیا تھا تاہم عدالت نے ضمانت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے تمام 15 افسران کو جیل بھیجنے کا حکم سنا دیا۔ یہ پہلا موقع ہے جب بنگلادیش میں جبری گمشدگیوں کے مقدمے میں اعلیٰ فوجی افسران بشمول پانچ جنرلز کے خلاف باضابطہ الزامات عائد کیے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ممبئی: آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں سری لنکا نے بنگلا دیش کو دلچسپ مقابلے کے بعد 7 رنز سے ہرا دیا۔ممبئی میں کھیلے گئے ورلڈ کپ میچ میں فاتح ٹیم کے 202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم 9 وکٹ پر 195 رنز بنا سکی۔میچ میں سری لنکن ٹیم کی پہلی وکٹ پہلی گیند پر گر گئی، لیکن پھر کپتان چماری اتاپتو اور ہاسینی پریرا نے اسکور 72 رنز تک پہنچایا۔چماری اتاپتو 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئیں جبکہ ہاسینی پریرا نے 85 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔اس کے بعد نیلاک شیکا سلوانے 37 رنزبنائے لیکن دوسری جانب سے کوئی بیٹر ڈبل فیگر میں بھی نہ جا سکی اور ٹیم 49ویں اوور میں...
    بنگلا دیش میں عبوری حکومت اور سیاسی جماعتوں نے ایک تاریخی اصلاحاتی چارٹر پر دستخط کردیئے تاہم اس کے باوجود سیاسی بحران برقرار ہے اور عوام سڑکوں پر سراپا احتجاج ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلا دیش کی بڑی سیاسی جماعتوں جماعت اسلامی اور بنگلادیش نیشنل پارٹی کی قیادت نے عبوری صدر سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران عبوری صدر محمد یونس اور سیاسی رہنماؤں نے ایک اہم اصلاحاتی دستاویز "جولائی چارٹر" پر دستخط کردیئے۔ جس کا مقصد ملک میں آئندہ انتخابات سے قبل جمہوری استحکام کی نئی راہ پر گامزن کرنا ہے۔ چارٹر پر دستخط کی تقریب ڈھاکا کی پارلیمنٹ کے سامنے منعقد ہوئی، جس کی قیادت عبوری حکومت کے سربراہ اور نوبیل انعام یافتہ رہنما محمد یونس نے کی۔ عبوری صدر...
    انڈیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز ایک دلچسپ واقعہ اسٹیڈیم میں کیمرے کی آنکھ میں قید ہو گیا جس نے سوشل میڈیا پر زبردست چرچا مچا دیا ہے۔ جہاں ایک طرف ویسٹ انڈیز کی ٹیم سنبھلنے کی کوشش کر رہی تھی وہیں تماشائیوں کی ایک جوڑی نے اپنی شرارتوں سے سب کی توجہ حاصل کر لی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے بیٹنگ کے دوران ایک لڑکی نے ایک لڑکے کو بار بار تھپڑ مارے اور بعد ازاں اس کا گلا پکڑ لیا اور پھر دونوں ہنسنے لگے۔ یہ بھی پڑھیں: موٹرسائیکل سوار کی رکشے میں بیٹھی خاتون کے ساتھ بدتمیزی، دوپٹہ کھینچنےکی ویڈیو وائرل یہ ویڈیو فوراً سوشل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈھاکا: بنگلادیش کی عدالت نے برطرف وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے دوران ہونے والی جبری گمشدگیوں کے سنگین الزامات پر دو درجن سے زائد فوجی افسران کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تحقیقاتی کمیشن نے تصدیق کی ہے کہ حسینہ واجد کے پندرہ سالہ دورِ اقتدار کے دوران سکیورٹی فورسز کی جانب سے کم از کم 250 جبری گمشدگیوں کے واقعات پیش آئے،  ان واقعات میں سیاسی مخالفین، طلبہ رہنما، سماجی کارکنان اور بعض صحافی بھی شامل تھے۔ذرائع کے مطابق کمیشن کو اب تک جبری گمشدگیوں کی تقریباً 1700 شکایات موصول ہو چکی ہیں، جن میں سے درجنوں کیسز ایسے ہیں جن میں متاثرہ خاندانوں نے براہ راست...
    بنگلادیشی عدالت کا گزشتہ حکومت کے دوران جبری گمشدگیوں پر 24 اعلی فوجی افسران کی گرفتاری کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 8 October, 2025 سب نیوز ڈھاکا(آئی پی ایس ) بنگلا دیش کی ایک عدالت نے برطرف وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت میں جبری گمشدگیوں پر 2 درجن فوجی افسران کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔غیر ملک خبررساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ استغاثہ کے مطابق تحقیقاتی کمیشن نے سکیورٹی فورسز کی جانب سے کی جانے والی 250 سے زائد جبری گمشدگیوں کے واقعات کی تصدیق کی ہے جو حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ کے 15 سالہ اقتدار کے دوران پیش آئے۔ خبررساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ کمیشن کو اب تک جبری گمشدگیوں کی تقریبا 1700 شکایات...
    میانمار کے صوبے ساگائنگ میں بدھ مت کے مذہبی فیسٹیول پر فوج کے پیرا گلائیڈر حملے میں کم از کم 24 افراد ہلاک اور 47 زخمی ہو گئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق واقعہ پیر کے روز اس وقت پیش آیا جب چاُنگ یو ٹاؤن شپ میں تقریباً 100 افراد ایک قومی تعطیل کے موقع پر فیسٹیول اور فوجی حکومت کے خلاف احتجاج میں شریک تھے۔ مظاہرین نے سیاسی رہنماؤں کی رہائی، خصوصاً آنگ سان سوچی کی آزادی کا مطالبہ بھی کیا۔ یہ بھی پڑھیں: میانمار فضائیہ کے اقلیتی باشندوں پر حملے، 2 اسکول تباہ، 19 طلبہ ہلاک چانگ یو ٹاؤن شپ پیپلز ڈیفنس فورس کے اطلاعاتی افسر کو تھانت کے مطابق، فوج اس علاقے میں اس سے...
    میر پور(ڈیلی پاکستان آن لائن)منگلا ڈیم بھر نے کے قریب پہنچ گیا۔ گنجائش ایک فٹ رہ گئی۔ انتظامیہ نے دریائے جہلم میں اونچے درجے کے سیلاب کے خدشے کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا۔جہلم انتظامیہ نےرہائشیوں کومحفوظ مقام پرمنتقل ہونے کی ہدایت کردی ۔ حکام کے مطابق کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ریسکیو سمیت تمام متعلقہ ادارے ہائی الرٹ ہیں۔دوسری جانب میرپور کے نواحی علاقے میں پوٹھہ بینسی میں زمین سرکنے سے متعد مکانات زمین بوس ہوگئے، مقامی افراد کے مطابق منگلا ڈیم فل ہونے کے بعد علاقہ سیم کا شکار ہے۔ مزید :
    بنگلادیش نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی افغانستان کو شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر افغانستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو افغان ٹیم مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بناسکی۔ ابراہیم زادران 38 اور رحمان اللہ گُرباز 30 رنز بناکر نمایاں رہے۔ بنگلادیش کی جانب سے نسوم احمد اور رشاد حسین نے دو، دو جبکہ شورفل الالسلام نے ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں بنگلادیش نے 148 رنز کا ہدف آخری اوور کی پہلی گیند پر آٹھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ شمیم حسین 33، ذاکر علی 32...
    پاکستان کے قدرتی وسائل میں سے ایک ہمالیائی گلابی نمک کو بیلجیم میں منعقدہ ’گلوبل انوویشن ایوارڈ‘ میں نمایاں اعزاز حاصل ہوا۔ تقریب کے دوران پاکستانی گلابی نمک سے تیار کردہ برازیلی صابن کو عالمی سطح پر سراہا گیا، جبکہ خواتین ایگروٹیک سمٹ میں بھی پاکستان کے اس قدرتی خزانے کو خصوصی پذیرائی ملی۔ وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا کہ ہمالیائی گلابی نمک پاکستان کا قدرتی خزانہ ہے جس کی خالصت اور معدنی خصوصیات عالمی منڈی میں پاکستان کا مقام بڑھا رہی ہیں۔ مزید پڑھیں: ہمالیائی گلابی نمک کی برآمدات میں اضافے کے لیے امریکی فرم سے معاہدہ طے پاگیا انہوں نے مزید کہا کہ بیلجیم میں ایوارڈ جیتنا پاکستان کی بڑھتی ہوئی تجارتی اہمیت کا ثبوت ہے...
    مراکش میں نوجوان حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور 4 روز سے مسلسل بھرپور احتجاج کر رہے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ احتجاج مراکش میں بدعنوانی اور عوامی وسائل کے غیر شفاف استعمال کے خلاف شروع ہوئے جس کی قیادت نوجوان کر رہے ہیں۔ مراکش کی حکومت نے نوجوانوں کے مطالبات منانے کے بجائے احتجاج کو طاقت کے ذریعے کچلنے کی کوشش کی جس پر احتجاجی تحریک شدت اختیار کر گئی۔ آج جنوبی شہر اگادیر کے قریب واقع قصبے لقلیا میں پولیس کی مظاہرین پر براہ راست فائرنگ میں مزید تین افراد جاں بحق ہوگئے جس سے مجموعی تعداد 7 ہوگئی۔ نوجوان قیادت نے پولیس پر طاقت کے بے دریغ استعمال کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ نہتے مظاہرین...
    آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے تیسرے میچ میں بنگلادیش ویمنز ٹیم نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاکستانی بیٹنگ لائن ایک بار پھر ناکام رہی اور پوری ٹیم 38.3 اوورز میں صرف 129 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ مونیبہ علی نے 17، رامین شمیم نے 23 اور کپتان فاطمہ ثنا نے 22 رنز بنائے۔ دیگر کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکیں۔ ICC Women’s Cricket World Cup 2025 ???? ???????? Bangladesh Women seal the victory by 7 wickets ????#PAKvBAN | #BackOurGirls | #CWC25 pic.twitter.com/rRgNc1tv1O — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 2, 2025 بنگلادیش کی جانب سے شورنا اختر نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ معروفا اختر اور ناہیدہ اختر نے 2، 2...
    پاکستان شوبز انڈسٹری کی چمکتی ستارہ ہانیہ عامر نے بنگلادیش کے دورے کے دوران معروف بنگلادیشی یوٹیوبر افتخار رفسان کے گھر خصوصی دعوت پر پہنچ گئیں، جہاں وہ نہ صرف روایتی پکوانوں سے لطف اندوز ہوئیں بلکہ میزبان خاندان کے ساتھ قیمتی لمحات بھی شیئر کیے۔ ہانیہ عامر اس وقت بنگلادیش میں مختلف پروموشنل تقریبات میں شرکت کے سلسلے میں موجود ہیں۔ اس دورے کے دوران انہوں نے افتخار رفسان اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ گھریلو ماحول میں گزارے گئے خصوصی لمحات کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا، جو فوری طور پر وائرل ہو گئے۔ اس ملاقات کے دوران ہانیہ نے بنگلادیشی گلاب جامن سے اس قدر لطف اندوز ہوئیں کہ انہوں نے مزاحیہ انداز میں میزبانوں...
    خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ہلاک ہونے والے متعدد دہشت گردوں میں سے ایک بنگلادیشی شہری نکلا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر پختونخوا کے علاقے لکی مروت میں مُلا نذیر گروپ کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر 26 اور 27 ستمبر کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، آپریشن میں پاک فوج، اسپیشل سروسز گروپ اور سی ٹی ڈی نے حصہ لیا۔سکیورٹی فورسز کے اس انٹیلی جنس آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ 17 خوارج مارے گئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق درشہ خیل آپریشن میں فتنہ الخوارج کے ملا نذیر گروپ کے 7 سے 10 خارجی زخمی بھی ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک کیے گئے فتنہ الخوارج کے دہشتگرد...
     ایشیا میں کرکٹ کا تاج کس کے سر سجے گا؟ پاکستان اور بھارت ایشیا کپ کے فائنل میں ایک بار پھر ٹکرائیں گے۔ فائنل میچ کل اتوار کو کھیلا جائیگا، پاکستان نے بنگلادیش کو 11 رنز سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا، شائقین کرکٹ قومی ٹیم کی فائنل میں جیت کیلئے پرجوش ہیں۔پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف سے کرکٹ فین نے فرمائش کر ڈالی، بنگلادیش کے خلاف میچ کے بعد سٹیڈیم میں فین نے حارث رؤف سے کہا اس بار بھارت کو نہیں چھوڑنا ہار کا بدلہ لینا ہے۔
    ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دینے کے بعد فائنل میں جگہ بنالی۔پاکستان اور بھارت کے درمیان ایونٹ کا فائنل اتوار کے روز دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے۔ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سپر فور مرحلے کے میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو 11 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ جبکہ بدھ کےر وز بھارت نے بنگلا دیش کو 41 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ پکی کی۔ ایشیا کپ کے رواں ایڈیشن میں پاکستان اور بھارت دو بار آمنے سامنے آئے ہیں جس میں دونوں بار پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
    وزیراعظم کا پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تعلقات مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی 80 اجلاس کی سائیڈ لائن پر دو طرفہ ملاقات ہوئی۔دونوں رہنماؤں نے خوشگوار ماحول میں گرم جوشی سے ملاقات کی اور پاکستان بنگلا دیش کے دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر اور مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔ مزید برآں دو طرفہ تعلقات میں کثیر الجہتی تعاون بالخصوص تجارت، علاقائی تعاون اور دونوں ممالک کے لوگوں کے باہمی تعلقات کو بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعظم نے باہمی عزت و رواداری، باہمی اعتماد اور...
    ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف اور بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کےعزم کا اعادہ کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کی ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کی سائیڈ لائن پر ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر اور مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی بحری جہاز دو روزہ دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا دونوں رہنماؤں نے پاکستان بنگلا دیش کے دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر اور مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا جب کہ دو طرفہ تعلقات میں کثیر الجہتی تعاون تجارت...
    ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں آج پاکستان اور بنگلا دیش آمنے سامنے ہوں گے۔ جیتنے والی ٹیم ایشیا کپ کا فائنل کھیلے گی۔ دبئی اسٹیڈیم میں پاکستانی ٹیم آج بنگلا دیش کے خلاف کھیلے گی، پاکستان کو اگر ایشیا کپ 2025 کا فائنل کھیلنا ہے تو یہ میچ ہر صورت میں جیتنا ہوگا۔ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان اب تک 25 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جا چکے ہیں جن میں پاکستان نے 20 اور بنگلا دیش نے 5 میں کامیابی حاصل کی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا اور صائم ایوب فارم میں نہیں ہیں، حسن نواز کو میچ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ بھارت بنگلا دیش کو شکست دیکر...
    فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کی ملاقات ہوئی ہے۔ دونوں رہنماؤں کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کی سائیڈ لائن پر دو طرفہ ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں نے خوشگوار ماحول میں گرم جوشی سے ملاقات کی۔دونوں رہنماؤں نے پاکستان بنگلادیش کے دوطرفہ تعلقات کو مزید بہتر اور مضبوط بنانے دو طرفہ تعلقات میں کثیر الجہتی تعاون تجارت علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے باہمی عزت و رواداری، باہمی اعتماد اور علاقائی تعاون و ترقی پر تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر نے باہمی سفارتی تعلقات میں بہتری اور پاکستان کے کردار کو خوش آئند قرار دیا۔پروفیسر محمد...
    کراچی: گرین شرٹس بنگلہ دیشی دیوار گرانے کیلیے بے تاب ہیں، آج ہونے والے سپرفور میچ میں فتح اتوار کو بھارت کیخلاف فائنل پر تصدیق کی مہر ثبت کر دے گی. ٹیم مینجمنٹ کی بیٹنگ لائن پر تشویش ختم نہ ہو سکی، سری لنکا کیخلاف بھی فخر زمان، صائم ایوب، سلمان علی آغا اور محمد حارث ناکام رہے، حسین طلعت اور محمد نواز نے ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ٹیم کو فتح دلائی تھی.  اوپنر صاحبزادہ فرحان بہتر پرفارم کر رہے ہیں، بولرز خصوصا شاہین آفریدی کی کارکردگی اچھی ہے،گوکہ کاغذ پر گرین شرٹس زیادہ مضبوط دکھائی دیتے ہیں، البتہ آخری سیریز میں ٹائیگرز نے انھیں زیر کر لیا تھا.  کپتان سلمان علی آغا نے شاہین آفریدی کو ٹیم...
      دبئی: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر 4 مرحلے میں بھارت نے بنگلادیش کو 41 رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ بھارت کے 169 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم آخری اوور میں 127 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ بھارت اور بنگلادیش کی ٹیمیں سپر 4 مرحلے کے اہم میچ میں دبئی میں مدمقابل تھیں۔ جہاں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ بنگلادیش کی ٹیم میں آج 4 تبدیلیاں کی گئیں۔ بنگلادیشی کپتان لٹن داس انجری کے باعث پلیئنگ الیون میں شامل نہیں تھے۔ ان کی جگہ جاکر علی کپتانی کی ذمہ داری نبھائیں۔ بھارت کی اننگز بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان...
    پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر ان دنوں بنگلہ دیش میں موجود ہیں جہاں سے وہ سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر رہی ہیں اور ایک بار پھر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔ہانیہ عامر کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیوز میں انہیں مقامی کھانوں کا لطف اٹھاتے، کتابیں پڑھتے اور تازہ پھولوں سے بال سنوارتے دیکھا جاسکتا ہے۔ایک تصویر میں وہ بنگلا دیشی کرکٹ ٹیم کی جرسی پہن کر بنگالی ٹیم کو سپورٹ کرتی بھی نظر آئیں، اداکارہ کی ان جھلکیوں نے مداحوں کو خاصا متاثر کیا ہے۔اداکارہ کی تازہ تصاویر پر شوبز کی شخصیات سمیت مداحوں کی جانب سے دلچسپ اور محبت بھرے تبصروں کی برسات ہوئی ہے۔ کئی...
    ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں بنگلادیش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دی۔ دبئی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے بنگلادیش کو جیت کے لیے 169 رنز کا ہدف دیا تھا جو اس نے ایک گیند قبل حاصل کرلیا۔ میچ کے آخری اوور میں بنگلہ دیش کو جیت کے لیے صرف پانچ رنز درکار تھے اور اس کی چھ وکٹیں باقی تھیں۔ پہلی ہی گیند پر چوکا لگاکر اسکور برابر کرنے کے بعد ذاکر علی اگلی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ نئے آنے والے بلے باز مہدی حسن بھی ایک گیند ڈاٹ کرکے دوسری گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ یوں اب بنگلہ دیش کو جیت کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی: ٹی20 ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں سری لنکا نے بنگلادیش کو 169 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 168 رنز بنائے، داسن شناکا نے 64 رنز کی ناقابل شکست باری کھیلی۔دیگر کھلاڑیوں میں کوشل مینڈس 34، پتھم نسانکا 22، کپتان چریتھ اسالانکا 21، کوشل پریرا 16، کامل مشرا 5، ونندو ہسارنگا 2 اور کمنڈو مینڈس 1 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔بنگلادیش کے مستفیض الرحمٰن نے 3، مہدی حسن نے 2 اور تسکین احمد نے 1 سری لنکن کھلاڑی کو پویلین بھیجا جبکہ 1 کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔یہ میچ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250917-01-2 ابوظبی( مانیٹرنگ ڈیسک )ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے9 ویں میچ میں بنگلادیش نے افغانستان کو 8 رنز سے شکست دیدی۔گروپ بی کا یہ میچ ابوظبی میں کھیلا گیا جہاں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔بنگلادیش نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 154رنز بنائے۔تنزید حسن 52 اور سیف حسن 30 رنز بناکر نمایاں رہے۔توحید نے 26 رنز اسکورکیے۔افغانستان کی جانب سے راشد خان اور نور احمد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔155 رنز کے ہدف میں افغانستان کی ٹیم مقررہ 20 اوورمیں 146 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔افغانستان کی جانب سے رحمان اللہ گرباز 35، عظمت اللہ 30 اور راشد خان 20 رنز بناکر نمایاں رہے۔بنگلادیش کی جانب سے مستفیض...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ابو ظبی: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے 9 ویں میچ میں بنگلادیش نے افغانستان کو 8 رنز سے شکست دے دی۔ گروپ بی کا یہ میچ ابوظبی میں کھیلا گیا جہاں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔بنگلادیش نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 154رنز بنائے۔تنزید حسن 52 اور سیف حسن 30 رنز بناکر نمایاں رہے۔توحید نے 26 رنز اسکورکیے۔افغانستان کی جانب سے راشد خان اور نور احمد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔155 رنز کے ہدف کے جواب میں افغانستان کی ٹیم مقررہ 20 اوورمیں 146 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔افغانستان کی جانب سے رحمان اللہ گرباز 35، عظمت اللہ 30 اور راشد خان 20 رنز بناکر نمایاں رہے۔بنگلادیش کی...
    ڈھاکا/لندن(نیوز ڈیسک) عالمی جریدے فنانشل ٹائمز نے ایک دستاویزی فلم جاری کی ہے جس میں بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم اور مودی نواز رہنما شیخ حسینہ کے دورِ حکومت کو آمرانہ، بدعنوان اور کرپٹ قرار دیا گیا ہے۔ فلم میں مقامی اور بین الاقوامی ماہرین کی تحقیقات شامل ہیں جنہوں نے ان کے طرزِ حکمرانی پر سنگین سوالات اٹھائے۔ طلبا تحریک کی کوآرڈی نیٹر رافیہ رحنوما حریدی کے مطابق شیخ حسینہ کا دور کسی بھی طرح جمہوری نہیں تھا۔ جنوبی ایشیا کے بیورو چیف جان ریڈ نے کہا کہ نوکریوں کے کوٹے میں کرپشن اور آمرانہ رویے کے باعث طلبا کی تحریک اپنے عروج پر پہنچی۔ ان کے بقول بنگلا دیش میں کرپشن کی وسعت دنیا میں منفرد تھی، حتیٰ...
    ڈھاکا یونیورسٹی میں طلبا یونین الیکشن کے نتائج پر سعد رفیق کا بیان سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 September, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے ڈھاکا یونیورسٹی میں طلبہ یونین انتخابات کے نتائج کو بنگلادیش کے عام انتخابات میں پاکستان کے حامیوں کے جیت کی بنیاد قرار دیا ہے۔سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ طلبہ یونین انتخابات میں بنگلادیش اسلامی چھاترو شبر کی جیت تحریک اسلامی بنگلادیش کے اکابر و کارکنان کی انتھک، طویل اور عظیم جدوجہد کے ثمر کا آغاز ہے۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ان کارکنان نے نظریہ پاکستان سے وفا کی قیمت دہائیوں تک تن تنہا اپنے روح و بدن کی...
    بنگلادیشی مشیر برائے مذہبی امور نے کہا ہے کہ نواز شریف آج بھی بنگلادیش کے عوام میں خوشبو کی طرح بستے ہیں جبکہ میں مریم نواز کی تقاریر کو بہت عرصے سے فالو کررہا ہوں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے بنگلا دیش کے مشیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر خالد حسین  نے ملاقات کی جس میں ہائی کمشنر ایم ڈی اقبال حسین خان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر بنگلا دیش میں موجود 500 پاکستانی طلبا کیلیے اسکالرز شپس کا اعلان بھی کیا گیا۔ نواز شریف نے کہا کہ پاکستانی عوام کے دل آج بھی بنگلا دیشی بھائیوں کی محبت موجزن ہے، ایم ایم عالم کو آج بھی پاکستانی قوم اپنا ہیرو سمجھتی ہے۔...
    واشنگٹن: امریکی ایئر فورس کے بریگیڈیئر جنرل شریفل ایم خان کو پینٹاگون کے "گولڈن ڈوم" منصوبے کا ڈائریکٹر آف اسٹاف مقرر کر دیا گیا ہے، جسے امریکا کا آئرن ڈوم بھی کہا جاتا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق یہ منصوبہ جدید ترین میزائل ڈیفنس سسٹمز کی تیاری اور تنصیب کے لیے تشکیل دیا گیا ہے۔ شریفل خان پہلی بار کسی مسلم اور بنگلا دیشی نژاد افسر کے طور پر اس ذمہ داری پر فائز ہوئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق وہ صنعتوں، یونیورسٹیوں، نیشنل لیبز اور سرکاری اداروں کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے اس منصوبے کی حکمت عملی اور پالیسیوں کی نگرانی کریں گے۔ بریگیڈیئر جنرل خان نے 1997 میں یو ایس ایئر فورس اکیڈمی سے گریجویشن کی اور اسپیس...
    کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا گرین ویژن آنے والی نسلوں کے لیے امید اور خوشحالی کا پیغام بن گیا۔ حکومت بلوچستان نے صوبے کے سنگلاخ پہاڑوں پر شجرکاری مہم کا آغاز کردیا ہے جس کی بدولت بنجر پہاڑ برسوں بعد ہریالی کی نئی امید سے جگمگا اُٹھے ہیں۔ اس تعمیری خواب کی بنیاد فروری 2025 میں رکھی گئی جس کے تحت پہلے مرحلے میں 5 مئی 2025 کو فلیگ پہاڑ اور کوہِ مہردار پر چار ہزار پودے لگائے گئے۔  دوسرے مرحلے میں 15 جولائی سے 15 اگست تک سلپنگ بیوٹی پہاڑ پر آٹھ ہزار سے زائد پودے لگائے گئے۔ شجرکاری مہم کے تحت شہتوت، زیتون، پستہ، سرو، کوئٹہ پائن، نیم اور کیکر پہاڑوں کی ڈھلوانوں پر اُگائے...
    وزیراعظم سے بنگلادیشی ہائی کمشنر کی ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 15 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف سے عوامی جمہوریہ بنگلا دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین خان نے ملاقات کی ہے، جس میں دونوں ملکوں کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔اہم ملاقات میں وزیراعظم نے پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان مختلف شعبوں میں بڑھتے ہوئے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کے ساتھ گزشتہ دسمبر میں قاہرہ میں D-8 سربراہی اجلاس کے موقع پر اپنی گرمجوش ملاقات اور نتیجہ خیز بات چیت کا ذکر کرتے ہوئے دونوں فریقوں کے...
    بچوں کے والد کے ملازم نے مزید بتایا کہ بدھ کو بھی معمول کے مطابق بچوں کو چھوڑا، لیکن شام گئے تک والدہ کی کال نہ آنے پر رابطہ کیا تو خاتون نے کہا کہ بچے آج رات وہیں رہیں گے اور صبح لے جائیے گا۔ صبح والد کی ہدایت پر جب میں گھر پہنچا تو باتھ روم میں دونوں بچوں کی لاشیں خون میں لت پت پڑی تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے ڈیفنس میں انتہائی دلخراش واقعہ پیش آیا ہے، جہاں سنگدل ماں نے اپنے دو کمسن بچوں کو تیز دھار آلے کی مدد سے گلا کاٹ کر قتل کر دیا، جبکہ پولیس نے ماں کو حراست میں لیکر آلہ قتل برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق...
    ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل مچانے والی کمپنی ایپل آئندہ برسوں میں 2 بڑے پروڈکٹس متعارف کرانے جا رہی ہے، جن میں ایک کم قیمت میک بک اور 2027 میں لانچ ہونے والے اسمارٹ گلاسز شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، کم قیمت میک بک کی بڑے پیمانے پر پیداوار 2025 کی چوتھی سہ ماہی کے آخر یا 2026 کی پہلی سہ ماہی کے آغاز میں شروع ہوگی، یہ نیا ماڈل تقریباً 13 انچ ڈسپلے اور اے18  پرو پروسیسر کے ساتھ آئے گا، جبکہ اس کے ممکنہ رنگوں میں سلور، بلیو، پنک اور ییلو شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ایپل کا امریکا میں 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان ایپل کا ہدف ہے کہ 2026 میں میک بک کی...
    گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ میں منعقدہ 2 روزہ سلک روٹ فیسٹیول میں روایتی کھانوں اور مقامی و ملکی ثقافتی دستکاریوں کے اسٹالز شرکا کی توجہ کا مرکز بن گئے۔ فیسٹیول میں آسٹریلیا کی ہائی کمشنر، سابق گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر اور فورس کمانڈر گلگت بلتستان سمیت ملکی و غیر ملکی مندوبین اور بڑی تعداد میں سیاحوں نے شرکت کی۔ فیسٹیول میں مقامی افراد جن میں خواتین کی بڑی تعداد شامل تھی، نے مختلف اشیا کے اسٹالز لگائے جن میں علاقائی اور ملکی مصنوعات کے ساتھ ساتھ کھانے پینے کی اشیا بھی موجود تھیں۔ مقررین نے اس نوعیت کے فیسٹیولز کو علاقے میں سیاحت کے فروغ کے لیے نہایت اہم قرار دیا۔ فیسٹیول کے دوسرے روز ہنزہ کے تاریخی...
    ڈھاکا: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے ایشیا کپ 2025 اور رواں ماہ کے آخر میں نیدرلینڈز کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 25 رکنی ابتدائی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ بنگلادیش اے ٹیم کے 5 کھلاڑی بھی ایشیا کپ اسکواڈ کا حصہ ہیں، لٹن داس ٹیم کی قیادت کریں گے۔ اسکواڈ میں سب سے نمایاں شمولیت وکٹ کیپر بیٹر نورالحسن کی ہے، جنہیں ایک عرصے بعد دوبارہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔  آل راؤنڈر مہدی حسن میراز کو سری لنکا اور پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حالیہ ناقص فارم کے باوجود اسکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے۔ بی سی بی کے مطابق دستیاب کھلاڑی 6 اگست کو...
    گڈانی کا نیلا سمندر پراسرار طور گلابی رنگت اختیار کرگیا جب کہ ہاربر کے وسیع علاقے میں ناگوار بو پھیلنا شروع ہوگئی، سمندر کے قدرتی رنگ کے بجائے بدلتے گلابی رنگ نے ماہی گیروں اور مقامی آبادی کو تشویش میں مبتلا کردیا۔ اس معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے ڈبلیو ڈبلیو ایف(پاکستان )کے تیکنیکی مشیر معظم خان کے مطابق رنگت کی تبدیلی کا عمل کھلے سمندر میں نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ گڈانی میں ماہی گیروں کے لیے بندرگاہ بنائی گئی تھی اس فش ہاربر کی بناوٹ اور ساخت میں موجود کچھ پیچیدگیوں کی وجہ سے کشتی جیٹی کے اندر نہیں آسکتی اور سینیٹیشن کی وجہ سے مکمل طور پر بند تھی تو پانی تالاب کی مانند جمع رہا۔ سمندر...
    ڈھاکا: بنگلا دیشی فاسٹ بولر تسکین احمد کیخلاف دوست نے پولیس میں مارپیٹ کی شکایت درج کرادی۔ میرپور کے ماڈل پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی شکایت میں صفت الرحمان نے دعویٰ کیا کہ وہ تسکین کے دوست ہیں، انہیں اتوار کی آدھی رات کو بولر نے اپنے پاس بلایا اور مارپیٹ شروع کردی۔ ایک اور میڈیا رپورٹ میں صفت نے دعویٰ کیا کہ تسکین اس وقت نشے میں تھے۔ دوسری جانب بنگلہ دیشی پیسر نے واقعے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ جھوٹا الزام ہے، میں تو اپنے فیملی معاملات میں مصروف تھا، میں نے کسی کو نہیں مارا، یہ مجھے ہراساں کرنے کی کوشش ہے۔ میرپور ماڈل پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر راجب حسین نے کہا کہ...
    شیخ حسینہ واجد کے قریبی ساتھی اور بنگلا دیش کے سابق چیف جسٹس 81 سالہ خیرالحق کو قتل کے مقدمے میں جیل بھیج دیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈھاکا پولیس افسر ناصر الاسلام نے میڈیا کو بتایا کہ سابق چیف جسٹس خیرالحق انھیں طلبا احتجاج کے دوران نوجوان کے قتل پر باقاعدہ گرفتار کیا گیا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ سابق چیف جسٹس پر حکومت مخالف طلبا تحریک کو کچلنے کے دوران ایک نوجوان ہلاکت کے علاوہ متعدد دیگر مقدمات بھی ہیں۔ سابق چیف جسٹس خیرالحق کو سخت سیکیورٹی میں ڈھاکا کی عدالت میں لایا گیا جہاں وہ مکمل خاموش رہے۔ جہاں جج نے انھیں عدالتی تحویل میں جیل بھیجنے کا حکم دیا۔ کیس کا پس منظر گزشتہ برس شیخ حسینہ حکومت مخالف مظاہروں کے دوران بنگلا دیش نیشنلسٹ...
    راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی 2025)راولپنڈی میں بھی پسند کی شادی کرنے والی نوجوان لڑکی کو مبینہ طور پر جرگے کے فیصلے پر گلا گھونٹ کر قتل کر دیا گیا، مقتولہ کو خاموشی سے رات کے اندھیرے میں دفنا دیا گیا اور اس کی قبر کا نشان بھی مٹا دیا گیا تاکہ شواہد چھپائے جا سکیں، پولیس کے مطابق واردات 17 جولائی کو ہوئی، تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے ڈیگاری میں خاتون اور مرد کو پسند کی شادی کرنے پر قتل کرنے کے واقعے کی یاد ابھی تازہ تھی کہ راولپنڈی کے علاقے پیرودھائی میں بھی ایک افسوسناک واقعہ سامنے آگیا جہاں پسند کی شادی کرنے والی نوجوان لڑکی سدرہ کو مبینہ طور پر جرگے کے فیصلے پر گلا گھونٹ...
    ڈھاکا میں بنگلہ دیش سے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست کے بعد ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے پاکستان ٹیم کو اہم مشورے دے دیے۔ سوشل پیغام پر جاری پیغام میں مائیک ہیسن نے مشورہ دیا کہ پاکستان کی ٹی 20ٹیم کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، ورلڈ کپ اور ایشیا کپ جیسے ایونٹس کے لیے مستقل مزاجی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم اس وقت دنیا میں 8 ویں نمبر پر ہے، جس میں بہتری کے لیے کرکٹ کا ایک انداز اپنانا ہوگا۔ Currently sitting 8th in the world we need to create depth and competition for places as well as play a style of cricket that can give us more consistency over time, especially at key event...
    پاکستان نے بنگلا دیش کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جیت کے لیے 179 رنز کا ہدف دے دیا۔ میر پور میں جاری میچ میں پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز اسکور کیے۔ پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان 63 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ حسن نواز 33، محمد نواز 27، صائم ایوب 21، محمد حارث 5، فہیم اشرف 4 اور حسین طلعت 1 رن کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ کپتان سلمان آغا 12 اور عباس آفریدی 1رن بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔ بنگلا دیش کی جانب سے تسکین احمد نے 3، نسُم احمد نے 2 جبکہ محمد سیف الدین اور شریف الاسلام نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
    سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلا دیش کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے، میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست کے بعد وائٹ واش سے بچنے کے لیے پاکستان نے پلیئنگ الیون میں صاحبزادہ فرحان اور حسین طلعت کو شامل کیا ہے۔ اوپنر فخر زمان اور آل راؤنڈر خوشدل شاہ کو ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا۔ فخر زمان نے پہلے میچ میں 44 رنز کی اننگز کھیلی تھی جبکہ دوسرے میچ میں 8 رنز پر پویلین لوٹ گئے تھے۔ پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 7 وکٹوں اور دوسرے میچ میں 8 رنز سے شکست ہوئی تھی۔ بنگلا دیش نے پہلی مرتبہ پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتی ہے۔...
    وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی بنگلا دیش کے وزیر کھیل، امور نوجوانان، لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی آصف محمود سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں خصوصاً کرکٹ کے فروغ و امپائرز ڈویلپمنٹ پروگرامز کے لیے تعاون پر اتفاق کیا گیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بنگلا دیش کے امپائرز کو پاکستان میں ٹریننگ کی دعوت دی جبکہ وویمنز کرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرامز کے لیے اشتراک کار بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔ فیصلہ کیا گیا کہ اسپورٹس کے فروغ کے لیے پی سی بی اور بی سی بی میں باقاعدہ معاہدہ کیا جائے گا۔ ملاقات میں نوجوانوں کی اسکلز ڈویلپمنٹ اور روزگار سے متعلق مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر زور...
    کراچی: سال 2024 سے اب تک تمام فارمیٹس کے انٹرنیشنل میچز میں زیادہ شکستوں کا منفی ریکارڈ پاکستان کے نام جڑ گیا۔ اس سے قبل بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز ساجھے دار تھے، پاکستان اب تک 64 میچز میں سے 38 میں ناکام ہوچکا۔ گزشتہ دنوں بنگلا دیش سے سیریز کے دوسرے ٹی 20 میں ناکامی سے ٹرافی بھی ہاتھ سے نکل گئی۔ بنگلا دیش اس معاملے میں 63 اور ویسٹ انڈیز 65 میچز میں 37، 37 ناکامیوں کے ساتھ اب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہے۔
    کراچی میں تعینات بنگلا دیش کے ڈپٹی ہائی کمشنر محبوب العالم نے کہا ہے کہ جلد ہی پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تجارتی حجم ایک ارب امریکی ڈالرز تک پہنچ جائے گا۔ لاڑکانہ کے دورے کے موقع پر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، لاڑکانہ پریس کلب اور آرٹس کونسل آف لاڑکانہ میں تاجروں و صنعتکاروں، صحافیوں، فنکاروں اور سرکاری افسران سے ملاقات میں بنگلادیش کے ڈپٹی ہائی کمشنر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز بھی جلد ہوگا۔ پاکستان میں بنگلا دیشی مصنوعات کے فروغ کے لیے سنگل کنٹری نمائش کا انعقاد کیا جائے گا۔ محبوب العالم نے مزید کہا کہ تجارت،ثقافت اور صحافت کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط...
    دوسرا ٹی 20،بنگلا دیش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دیکر سیریز جیت لی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 July, 2025 سب نیوز ڈھاکہ(سب نیوز)دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بنگلا دیش نے پاکستان کو 8 رنز سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز 0-2 سے جیت لی۔میر پور میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کی ٹیم 134 رنز کے تعاقب میں 20ویں اوور میں 125 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف 51 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ عباس آفریدی 19، احمد دانیال 17، خوشدل شاہ 13، کپتان سلمان آغا 9، فخر زمان 8، صائم ایوب 1 جبکہ محمد حارث، محمد نواز اور حسن نواز کھاتا کھولے بغیر پویلین لوٹے۔بنگلا دیش...
    بارشوں سے تباہی کے دوران بھارت کی پانی چھوڑنے کی دھمکی، منگلا اور تربیلا ڈیم پر الرٹ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 22 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)بھارت کی جانب سے چار لاکھ کیوسک پانی چھوڑنے کی ممکنہ دھمکی کے بعد منگلا ڈیم انتظامیہ نے ہنگامی اقدامات مکمل کر لیے ہیں۔ جبکہ تربیلا ڈیم میں بھی پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافے کا امکان ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے ایمرجنسی نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا ہے جبکہ مساجد کے ذریعے عوام کو ممکنہ خطرے سے آگاہ کرنے کے لیے اعلانات بھی کروا دیے گئے ہیں۔حکام کے مطابق متعلقہ محکمے الرٹ ہیں اور ریسکیو ادارے، مقامی انتظامیہ اور واپڈا حکام مسلسل صورتحال پر نظر رکھے...
    پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ہونے والی ٹی 20 سیریز کے میڈیا رائٹس فروخت ہوگئے۔بنگلادیشی میڈیا کے مطابق بی سی بی پاکستان کے خلاف 3 میچز کی سیریز کے ورلڈ وائیڈ میڈیا رائٹس فروخت کرنے میں کامیاب رہا۔میڈیا رائٹس اوپن بڈنگ میں فروخت ہونا تھے لیکن کوئی کمپنی فلور پرائس تک نہ پہنچ سکی، رائٹس کی 4 کروڑ ٹکا فلور پرائس رکھی گئی، نصف تک کی بھی پیشکش نہ ہوئی۔بورڈ آفیشل کا کہنا ہے کہ پیشکشیں احمقانہ تھیں کچھ کمپنیز سے براہ راست رابطہ کیا گیا، بورڈ کو ٹارگٹ کے مطابق رقم موصول ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ بی سی بی بنگلادیش اور نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز کے رائٹس بھی فروخت نہیں کر سکا تھا۔پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان میچز 20،...
    ڈھاکا میں ایک اہم پیشرفت کے طور پر بنگلا دیش کے سابق انسپکٹر جنرل پولیس چوہدری عبداللہ مامون نے گزشتہ سال ہونے والے مظاہروں کے خلاف کارروائی کے دوران انسانیت کے خلاف جرائم کا اعتراف کرلیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد پر باضابطہ طور پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ بین الاقوامی جرائم ٹریبونل (آئی سی ٹی) میں جمعرات کو ہونے والی سماعت کے دوران چیف پراسیکیوٹر محمد تاج الاسلام نے صحافیوں کو بتایا کہ سابق آئی جی پی نے اپنے جرائم کا اعتراف کرتے ہوئے عدالت کو تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مامون جولائی اور اگست 2024 میں ہونے والی بغاوت کے دوران کیے گئے جرائم کے...
    بنگلا دیش: سابق پولیس سربراہ نے انسانیت کے خلاف جرائم کا اعتراف کرلیا، حسینہ واجد پر فرد جرم WhatsAppFacebookTwitter 0 12 July, 2025 سب نیوز ڈھاکہ(آئی پی ایس) ڈھاکہ میں ایک اہم پیشرفت کے طور پر بنگلا دیش کے سابق انسپکٹر جنرل پولیس چوہدری عبداللہ مامون نے گزشتہ سال ہونے والے مظاہروں کے خلاف کارروائی کے دوران انسانیت کے خلاف جرائم کا اعتراف کرلیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد پر باضابطہ طور پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ بین الاقوامی جرائم ٹریبونل (آئی سی ٹی) میں جمعرات کو ہونے والی سماعت کے دوران چیف پراسیکیوٹر محمد تاج الاسلام نے صحافیوں کو بتایا کہ سابق آئی جی پی نے اپنے جرائم کا اعتراف کرتے...
    دورہ بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز کے لیے پاکستان کرکٹ اسکواڈ کے تربیتی کیمپ کا آغاز ہوگیا۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم میں بدھ کی شام شروع ہونے والے کیمپ میں شریک کھلاڑیوں نے بھرپور ٹریننگ  کی۔ کیمپ کے آغاز سے پہلے کھلاڑیوں کی میٹنگ ہوئی جبکہ کیمپ کی ابتدا کھلاڑیوں کی جسمانی ورزشوں سے ہوئی۔فزیکل ٹریننگ کے بعد کھلاڑیوں نے فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔ بعد ازاں نیٹ سیشن میں بولنگ اور بیٹنگ کے شعبوں میں صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے کاوشیں کی گئیں۔ ہیڈ کوچ  مائیک ہیسن کیمپ کمانڈنٹ کی ذمہ داری ادا کررہے ہیں۔ فیلڈنگ کوچ شین میکر موٹ اورگرانٹ لوڈہن  اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ ہیں۔ 15 جولائی تک جاری رہنے والے کیمپ میں دورہ بنگلا دیشں کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کے ساتھ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بنگلہ دیش کے خلاف ٹی20 سیریز کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، جس کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے بنگلادیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید اور چیئرمین کے مشیر عامر میر نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران اسکواڈ کا اعلان کیا، اس موقع پر بتایا گیا کہ سلمان علی آغا ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں میں فخر زمان، ابرار احمد، احمد دانیال، فہیم اشرف، حسن نواز، حسین طلعت، خوشدل شاہ،...
    دورہ بنگلا دیش کے لیے پاکستان کے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا جب کہ بنگلہ دیش کے خلاف گزشتہ سیریز میں شامل 16 میں سے کچھ  کھلاڑیوں کو باہر کر کے دیگر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اعلان کردہ اسکواڈ میں سلمان علی آغا کو بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کپتان برقرار رکھا گیا ہے، ان کے ساتھ نائب کپتان نہیں رکھا گیا۔ 5 کرکٹرز حسن علی، نسیم شاہ، شاداب خان، عرفان خان نیازی  اور حارث روف کو باہر کردیا گیا۔ اس کے علاوہ 4 کرکٹرز سفیان مقیم، احمد دانیال، سلمان مرزا اور محمد نواز شامل کیے گئِے ہیں، بنگلہ دیش کے خلاف گزشتہ سیریز میں جو 16 ارکان تھے، اب 15 رکنی ٹیم منتخب کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: اگر آپ اپنی مجموعی صحت کو بہتر بنانا چاہتے ہیں تو صبح کے وقت ناشتہ کے ساتھ ایک گلاس دودھ پینا آپ کے لیے ایک مؤثر اور آسان نسخہ ثابت ہو سکتا ہے، ایک حالیہ سائنسی تحقیق نے اس قدیم روایت کو سائنسی بنیادوں پر درست ثابت کر دیا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ناشتہ کے دوران دودھ پینے کی عادت خون میں شوگر کی سطح کو مستحکم رکھنے میں مدد دیتی ہے، خاص طور پر اُس وقت جب یہ دودھ کسی اناج یا غذائیت سے بھرپور ناشتے کے ساتھ لیا جائے، جیسے کارن فلیکس یا انڈے کے ساتھ۔ماہرین کے مطابق دودھ میں موجود کیسین نامی پروٹین جسم کے لیے بے حد مفید ہے کیونکہ یہ...
    ‘فلسطین کو آزاد کرو’ برطانیہ میں کنسرٹ کے دوران گلوکاروں نے فلسطین کی حمایت اور اسرائیل مخالف نعرے لگادیے WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز لندن: برطانیہ کے سالانہ موسیقی کے میلے گلاسٹنبری فیسٹیول میں گلوکاروں نے فلسطین کی حمایت اور اسرائیل مخالف نعرے لگائے۔ گلاسٹنبری فیسٹیول میں جاری کنسرٹ کے دوران آئرلینڈ کے ریپ گانے والے گروپ نی کیپ Kneecap نے کانسرٹ کے دوران فلسطین آزاد کرو کے نعرے لگا دیے۔ نی کیپ بینڈ کے رکن مو شارا نے کہا ہے کہ وہ اپنی آمدنی میں کمی پر تیار ہے، مگر تاریخ کی درُست سمت میں رہنا چاہتا ہے، ہم آواز بلند کریں گے تو فلسطین کے معاملے پر دوسرے میوزک گروپ بھی آواز بلند کریں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سری لنکا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بنگلا دیش کو ایک اننگز اور 78 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔کولمبو میں کھیلے گئے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے اور آخری معرکے میں سری لنکا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلادیش کو اننگز اور 78 رنز سے دھول چٹا دی، یہ میچ 25 جون کو شروع ہوا تھا، جہاں بنگلادیشی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن یہ حکمت عملی خاطر خواہ نتائج نہ دے سکی۔پہلی اننگز میں بنگلادیش کی پوری ٹیم 247 رنز پر سمٹ گئی۔ جواب میں میزبان سری لنکن ٹیم نے زبردست...
    بنگلادیش کیخلاف 3 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم بنگلادیش کیخلاف سیریز کھیلنے 16 جولائی کو روانہ ہوگی۔ پاک بنگلادیش سیریز کا پہلا میچ 20 جولائی کو ڈھاکہ کے شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 22 اور سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 24 جولائی کو ڈھاکا میں ہی شیڈول ہوگا۔ مزید پڑھیں: پاک بنگلادیش ٹی20 سیریز؛ شیڈول کا اعلان اگلے ہفتے ہونے کا امکان  تینوں میچز بنگلادیش کے وقت کے مطابق شام 6 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے) شروع ہوں گے۔ دونوں ٹیموں نے حال ہی میں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم...
    بھارتی آبی جارحیت، گنگا معاہدہ معطل کرکے بنگلا دیش کا پانی روکنے کی تیاری WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز)پہلگام حملے کو جواز بنا کر جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے پورے خطے کے امن کو خطرات سے دوچار کر دیا، سندھ طاس معاہدہ معطلی کے بعد اب بھارت نے بنگلا دیش سے گنگا معاہدے پر نظرثانی کا فیصلہ کر لیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 1996 کا بھارت بنگلا دیش گنگا معاہدہ 30 سال مکمل ہونے پر 2026 میں ختم ہونے والا ہے۔ گنگا معاہدے کی شق نمبر 12 کے مطابق اس معاہدے کی تجدید دونوں فریقین کی باہمی رضامندی سے کی جائے گی۔گنگا معاہدے کے مطابق خشک موسم خصوصا فرکا بیراج کے اطراف...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وِنڈہُک: نمیبیا دنیا کے سب سے پرانے اور خشک ترین صحراؤں میں شمار ہونے والا صحرائے نامیب اب ایک انوکھے اور دلچسپ سیاحتی مقام کا گھر بن چکا ہے، جہاں ایک مکمل طور پر فعال گلابی رنگ کا فریج موجودہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق یہ غیر معمولی فریج نہ صرف مکمل طور پر قابلِ استعمال ہے بلکہ اس کے ساتھ ایک دھاتی میز اور دو چھوٹی گلابی کرسیاں بھی نصب ہیں جو اس جگہ کو ایک مصروف نخلستان کی شکل دیتی ہیں۔گوندوانا ہوٹل کی طرف جاتے ہوئے “ڈیزرٹ گریس” کے راستے میں آنے والا یہ گلابی فریج، اپنے چمکدار رنگ کی بدولت ارد گرد کی مدھم اور سنسان ریتلی زمین سے بالکل مختلف اور نمایاں نظر آتا ہے اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جنوبی ایشیا کے بدلتے ہوئے جغرافیائی، سیاسی اور اقتصادی تناظر میں پاکستان، چین اور بنگلا دیش کے مابین سہ فریقی ورکنگ گروپ کا قیام ایک خوش آئند اور تاریخی پیش رفت ہے۔ 19 جون 2025 کو چین کے شہر کنمنگ میں ہونے والا افتتاحی سہ فریقی اجلاس جہاں علاقائی روابط کے ایک نئے باب کا آغاز ہے، وہیں یہ جنوبی ایشیا میں تعاون، ترقی اور استحکام کی امید افزا علامت بھی ہے۔ اس اجلاس کی میزبانی چین نے کی اور پاکستان و بنگلا دیش کی اعلیٰ سفارتی قیادت کی شرکت نے اس کی اہمیت کو مزید اجاگر کیا۔ پاکستان کی سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ، بنگلا دیش کے قائم مقام سیکرٹری خارجہ روح العالم صدیقی اور چین کے نائب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وینٹہوک: جنوب مغربی افریقہ کے ملک نمیبیا میں واقع نمیب صحرا دنیا کا سب سے قدیم اور خشک ترین صحرا مانا جاتا ہے۔ ایسے سنسان اور بے آب و گیاہ صحرا کے بیچوں بیچ ایک بالکل درست اور صحیح حالت میں موجود گلابی رنگ کا فریج لوگوں کیلئے باعث حیرت ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق یہ باربی انداز کا فریج نہ صرف حقیقی ہے بلکہ مکمل طور پر فعال ہے اور اسے مسلسل تازہ مشروبات سے بھرا جاتا ہے۔یہ منفرد فریج صحرائے نمیب میں ایک شمال سے جنوب کی کا جانب جانیوالی مرکزی سڑک سے 20 منٹ کی مسافت پر پے اور اسے نمیبیا کی حکومت کے سیاحتی بورڈ نے یہاں نصب کیا ہے۔ یہ اب افریقہ کے اس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (اے پی پی) وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے اسپین کے سفیر جوز انتونیو ڈی اوری اور بنگلادیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین خان نے ملاقات کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم نے پاکستان اور اسپین کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت کے ساتھ ساتھ کثیرالجہتی فورمز پر تعاون کو سراہا، ملاقات کے دوران علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ نائب وزیر اعظم نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان بنگلا دیش کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ دوطرفہ تعلقات کی مثبت رفتار کو سراہتے ہوئے انہوں نے تعاون کو مزید وسعت دینے خاص...
    لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2025ء)برطانوی کرائم ایجنسی کی جانب سے شیخ حسینہ واجد کے ساتھی کے اثاثے منجمد کردیے گئے۔سابق بنگلا دیشی وزیر سیف الزمان کی دولت کی چمک دمک کے پیچھے عوامی لوٹ مار کی حقیقت سامنے آگئی۔ کرپشن کے الزامات، لندن، دبئی، نیویارک میں سابق بنگلا دیشی وزیر سیف الزمان چودھری کے خفیہ اثاثے بے نقاب ہوگئے ہیں۔برطانوی کرائم ایجنسی کی کارروائی کو عوامی لیگ کے قریبی وزرا کی جائیدادوں پر شکنجہ قرار دیا جا رہا ہے، جس کے مطابق برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کی جانب سے سیف الزمان کی 11 ملین پاؤنڈ کی جائیداد منجمدکردی ہے جب کہ 350 غیر ملکی اثاثوں کی تحقیقات جاری ہے۔سیف الزمان نے 12 ہزار ڈالر...
    کراچی: سرجانی ٹاؤن میں گھر میں بیوی اور بیٹے کو قتل کرکے اپنا گلا کاٹنے سے شدید زخمی ہونے والا شخص بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب پولیس کی حراست میں دم توڑ گیا۔ 45 سالہ محمد فیصل ولد صغیر الدین نے سرجانی ٹاؤن کے علاقے یوسف گوٹھ کریمی چورنگی عبدالرحمان گورنمنٹ اسکول کے قریب گھر میں 4 جون 2025 کو اپنی اہلیہ 35 سالہ ثنا اور بیٹے 10 سالہ محمد علی قتل کیا تھا، ملزم نے ثنا کو ذبح اور بیٹے کو مبینہ طور پر زہریلی چیز پلا کر قتل کیا۔  مقتولہ 3 بچوں کی ماں تھی جبکہ گھر میں موجود دونوں بیٹیوں کو اہل محلہ نے اپنی حفاظتی تحویل میں لیکر انکے چچا کے حوالے کردیا، ایس ایچ او سرجانی...
    بھارتی وزیراعظم  نریندر مودی اور ان کی کٹھ پتلی سابق بنگلادیشی وزیراعظم حسینہ واجد کا خطے میں بے امنی اور انتشار کے لیے گٹھ جوڑ عیاں ہوگیا۔ بھارتی ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کے کٹھ پتلی وزیراعظم نریندر مودی اور ان کی ہم خیال  بنگلادیش سے فرار ہوکر بھارت میں پناہ لینے والی سابق وزیراعظم  حسینہ واجد ہی خطے  میں  انتشار  کا بڑا سبب ہیں۔ گزشتہ سال بنگلا دیش کے سیاسی بحران میں مودی نے جلتی پر تیل کا کام کیا۔ وہ بنگلا دیش میں امن کے بجائے کشیدگی کو ہوا دیتے دکھائی دیے  جب کہ مودی کے اس سوچے سمجھے ایجنڈے کو ان کی کٹھ پتلی حسینہ واجد نے سر انجام دیا ۔ بنگلا دیش کے حالیہ...
    بنگلادیش کیخلاف ہوم سیریز سے ڈراپ ہونیوالے محمد رضوان کو ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں بھی نظر انداز کیے جانے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کیخلاف ہوم سیریز میں محمد حارث کی غیر معمولی کارکردگی کے محمد رضوان کی پریشانی میں اضافہ ہوگیا ہے، سلیکشن کمیٹی اب روحیل نذیر کو ویسٹ انڈیز اور دورہ بنگلادیش میں موقع دینا چاہتی ہے۔ بابراعظم اور محمد رضوان کو جنوبی افریقا کیخلاف سیریز میں ایکشن میں دیکھا جاسکتا ہے، یہ سیریز اگلے 6 ماہ بعد شیڈول ہے۔ مزید پڑھیں: بابراعظم، رضوان اور شاہین کے ڈراپ ہونے پر بھارتی میڈیا جھوٹی خبریں پھیلانے لگا ٹی20 فارمیٹ میں دونوں کی واپسی مشکل ہی نہیں ناممکن دکھائی دے رہی ہے، سلیکشن کمیٹی کے اجلاس...
    سٹی42:عید قربان کے تیسرے روز بھی لاہور میں صفائی آپریشن زور و شور سے جاری، شہر کی اہم شاہراہوں، چوراہوں اور تجارتی مراکز میں عرقِ گلاب ملے پانی سے سڑکوں کی دھلائی کا عمل جاری ہے۔ ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے خصوصی نائٹ شفٹ میں شہر کی صفائی و دھلائی کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ آلائشوں کے بعد پیدا ہونے والی بدبو اور گندگی کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔ وزیر خزانہ آج اقتصادی سروے پیش کریں گے  اہم مقامات پر صفائی و واشنگ میں داتا دربار، آزادی فلائی اوور، مال روڈ، جیل روڈ، پنجاب اسمبلی چوک، قرطبہ چوک، مین بلیوارڈ گلبرگ، لبرٹی مارکیٹ، ایم ایم عالم روڈ پر فٹ پاتھس اور بس...
    عیدالاضحیٰ کے دوسرے دن بھی سی ڈی اے سولڈ ویسٹ مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی انتھک محنت جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 8 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد( آئی پی ایس) عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز بھی وفاقی دارالحکومت میں صفائی ستھرائی کا عمل پوری تندہی سے جاری ہے۔ وزیر داخلہ محسن رضا نقوی اور چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی خصوصی ہدایات پر سی ڈی اے سولڈ ویسٹ مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیمیں متحرک ہیں۔ شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی کے ساتھ ساتھ جراثیم کش اسپرے اور عطر گلاب کا چھڑکاؤ بھی کیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو خوشگوار ماحول میسر آ سکے۔ شہریوں نے سی ڈی اے کی جانب سے عید کے...
    بکرے کے گوشت میں سے بو آرہی ہوتی ہے سب سے پہلے آپ آٹے کی بوسی بہت ساری ڈال کر ایک دو گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔ جب ایک دو گھنٹے کے لیے رکھ دیں تو ایک کلو گوشت میں ایک بڑا چمچ میٹھا سوڈا بھی مکس کرکے رکھ دیں تو آپ کا گوشت حلوے کی طرح گلے گا۔ آپ گوشت قربانی کے فوری بعد نہ پکائیں کیونکہ وہ ٹھنڈا نہیں ہوتا اور صحت کے لیے نقصان دہ بھی ہے ایک اور طریقہ یہ ہے کہ آْپ گوشت کو گھی میں بھون لیں تب بھی جلدی گل جائے گا۔ اس کے علاوہ قربانی کے گوشت کی مہک کو مکمل طور پر ختم کرنے کیلئے گوشت کی مقدار کو دیکھتے...
    طلبہ و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشستوں میں ملکی سلامتی، جدید ٹیکنالوجی، سوشل میڈیا کے مثبت استعمال اور تعلیمی ترقی جیسے اہم موضوعات پر گفتگو کی۔ اسلام ٹائمز۔ ملک کے مختلف شہروں میں تعلیمی اداروں کے دورے کے دوران اعلیٰ عسکری حکام نے اساتذہ اور طلبہ سے ملاقاتیں کیں اور نوجوان نسل کو قومی یکجہتی، ترقیاتی منصوبوں اور پاک فوج کے کردار سے آگاہ کیا۔ منگلا، ملتان، لاہور، کراچی، کوئٹہ، گوجرانوالہ اور بہاولپور کے کور کمانڈرز نے جامعات کا دورہ کیا اور طلبہ و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشستوں میں ملکی سلامتی، جدید ٹیکنالوجی، سوشل میڈیا کے مثبت استعمال اور تعلیمی ترقی جیسے اہم موضوعات پر گفتگو کی۔ کورکمانڈرز نے نوجوانوں کو تلقین کی کہ وہ علم، تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی...
    لاہورمیں پاکستان اور بنگلہ دیش کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں استقبالیہ سے صدر آصف زرداری  نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔کھیل باہمی رابطو ں کا اہم ذریعہ ہے۔انہوں نے کہا،،حالیہ سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی،بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم  بھی اعلیٰ معیار کا کھیل پیش کررہی ہے۔صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا،،،میں اس نسل سے تعلق رکھتا ہوں جس نے ہمیں علیحدہ ہوتے دیکھا، آج کل کی نسل علیحدگی کے دکھ کی کیفیت کو نہیں جانتی،دونوں ممالک کو قریب لانے کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا،،بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم بطور سفیر پاکستان کا دورہ کررہی ہے،ایسے اقدامات کرنا ہوں گے جس سے دونوں...
    لاہور(اوصاف نیوز) لاہور قذافی سٹیڈیم میں‌کھیلے گئے پاکستان بمقابلہ بنگلادیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کےدوسرے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 57 رنز سے شکست دے کر سیریز نام کرلی۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں 201 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم 19 اوورز میں 144 رنز بنا سکی۔ بنگلادیش کی جانب سے تنظیم حسن ثاقب 50 رنز بنا کا نمایاں رہے۔ تنزید حسن 33، مہدی حسن میراز 23، پرویز حسین ایمان 8، شمیم حسین 7، کپتان لٹن داس 6، توحید ہردوئی 5، رشاد حسین 1 اور جاکر علی 0 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ حسن محمود 8 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے جبکہ شریف الاسلام انجری کے باعث بیٹنگ کرنے نہیں آسکے۔...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز آج سے ہوگا پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا آغاز آج سے ہوگا۔ بنگلادیش اور پاکستان کے درمیان تینوں میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ میچ سے قبل منگل کو سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی جبکہ دونوں ٹیموں نے لاہور میں بھرپور پریکٹس بھی کی۔ اس موقع پر پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ وہ اورکوچ مل کر پلیئنگ الیون کا فیصلہ کریں گے، انٹرنیشنل کرکٹ میں کوئی ٹیم آسان نہیں ہوتی،بنگلا دیش اچھی ٹیم ہے۔ دوسری جانب بنگلا دیشی کپتان لٹن داس کا کہنا تھا کہ یقین ہے کہ کسی بھی ٹیم کو ہراسکتے ہیں۔...
    ڈھاکا: بنگلا دیش کی عبوری حکومت نے چیف ایڈوائزر محمد یونس اور فوج کے درمیان اختلافات کی خبروں کی تردید کردی۔ عبوری حکومت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی میڈیا مستقل غلط اور گمراہ کُن خبریں پھیلا رہا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہےکہ جعلی خبروں کی بھارتی مہم سوشل میڈیا پر چلائی جا رہی ہے۔ عبوری حکومت کا کہنا ہےکہ بھارتی میڈیا پر جعلی خبریں کسی مستند ثبوت یا تصدیق کے بغیر نامعلوم ذرائع سے چلائی جا رہی ہیں۔ جعلی خبروں میں بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بنگلادیشی آرمی چیف جنرل وقارالزماں چیف ایڈوائزر محمد یونس کو عہدے سے ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں اور آرمی چیف بنگلا دیش میں ایمرجنسی لگوا کر عبوری حکومت...
    بنگلادیش نے بھارت کے ساتھ 2کروڑ ڈالر سے زائد کا دفاعی معاہدہ منسوخ کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 May, 2025 سب نیوز ڈھاکا(سب نیوز) بنگلادیش نے بھارت کی سرکاری کمپنی گارڈن ریچ شپ بلڈرز اینڈ انجینئرز لمیٹڈ کے ساتھ کیا گیا 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر مالیت کا دفاعی معاہدہ منسوخ کر دیا۔یہ معاہدہ جولائی 2024 میں کیا گیا تھا جس کے تحت بنگلادیشی بحریہ کے لیے ایک جدید ٹگ بوٹ تیار کی جانی تھی جو گہرے سمندر میں مشنز کے لیے ڈیزائن کی گئی تھی۔بھارت کی وزارتِ دفاع کے تحت کام کرنے والی گارڈن ریچ شپ بلڈرز اینڈ انجینئرز لمیٹڈ نے 21مئی کو اسٹاک ایکسچینج میں فائلنگ کے ذریعے معاہدہ منسوخ ہونے کی تصدیق کی، کمپنی نے بیان میں...
    پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں 28 مئی سے یکم جون تک پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ہونے والی تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ شائقین کے لیے ٹکٹ 25 مئی سے صرف  ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر دستیاب ہوں گے۔ پہلے مرحلے میں ٹکٹ اتوار سے ڈیوس روڈ اور گلبرگ لاہور میں واقع ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر دستیاب ہوں گے۔ شائقین کو گراؤنڈ میں آنے کی ترغیب دینے کے لیے میچز کے لیے مناسب قیمتیں مقرر کی گئی ہیں۔ قذافی سٹیڈیم میں جنرل انکلوژرز (حنیف محمد، امتیاز احمد، انضمام الحق اور سعید احمد) کے ٹکٹ شائقین کے لیے 200 روپے میں دستیاب ہوں گے۔ فرسٹ...