دورہ بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز کے لیے پاکستان کرکٹ اسکواڈ کے تربیتی کیمپ کا آغاز ہوگیا۔

نیشنل بینک اسٹیڈیم میں بدھ کی شام شروع ہونے والے کیمپ میں شریک کھلاڑیوں نے بھرپور ٹریننگ  کی۔ کیمپ کے آغاز سے پہلے کھلاڑیوں کی میٹنگ ہوئی جبکہ کیمپ کی ابتدا کھلاڑیوں کی جسمانی ورزشوں سے ہوئی۔فزیکل ٹریننگ کے بعد کھلاڑیوں نے فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔

بعد ازاں نیٹ سیشن میں بولنگ اور بیٹنگ کے شعبوں میں صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے کاوشیں کی گئیں۔

ہیڈ کوچ  مائیک ہیسن کیمپ کمانڈنٹ کی ذمہ داری ادا کررہے ہیں۔ فیلڈنگ کوچ شین میکر موٹ اورگرانٹ لوڈہن  اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ ہیں۔ 15 جولائی تک جاری رہنے والے کیمپ میں دورہ بنگلا دیشں کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کے ساتھ پانچ وائٹ بال کھلاڑیوں کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

قومی اسکواڈ  میں سلمان علی آغا ( کپتان)،ابرار احمد، احمد دانیال، فہیم اشرف، فخر زمان، حسن نواز،حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد عباس آفریدی، محمد حارث (وکٹ کیپر)، محمد نواز ،صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر)، صائم ایوب، سلمان مرزا اور سفیان مقیم شامل ہیں۔

کیمپ میں 5 وائٹ بال کرکٹرز کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ان میں بابر اعظم، محمد رضوان،  محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ اورشاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

کیمپ کے اختتام پر پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے روز 16جولائی کو ڈھاکا پہنچے گی۔دورہ بنگلا دیش میں قومی ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے گی۔ میچز 20، 22 اور 24 جولائی کو شیر بنگلا نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ڈھاکا میں کھیلے جائیں گے۔

دورہ بنگلا دیش کے بعد پاکستان ٹیم امریکا کیلئے روانہ ہوگی۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 میچز پرمشتمل ٹی 20 سیریز فلوریڈا میں یکم تا 4 اگست کھیلی جائےگی۔دونوں ممالک کے درمیان ون ڈے سیریز 8 سے 12 اگست تک  ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو میں طے ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: دورہ بنگلا دیش

پڑھیں:

ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی

سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔

قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔

انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔

قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کا آغاز، اسحاق ڈار کی شرکت
  • پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی، پہلا میچ کل سے شروع ہوگا
  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی
  • پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی