شجاع آباد خاتون میں منکی پاکس کی تصدیق، مریضوں کی تعداد دوہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT
ملتان(آئی این پی )ملتان میں نشتر ہسپتال میں شجاع آباد کی رہائشی خاتون میں منکی پاکس کی تصدیق ہو گئی۔ترجمان نشتر ہسپتال کے مطابق منکی پاکس سے متاثرہ خاتون آئیسولیشن وارڈ میں زیر علاج ہے، مظفر گڑھ کا رہائشی منکی پاکس اور ایچ آئی وی کا مریض پہلے سے آئیسولیشن وارڈ میں موجود ہے۔نشتر ہسپتال میں منکی پاکس کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 2 ہو گئی، انتظامیہ کی جانب سے آئیسولیشن وارڈ میں خصوصی احتیاطی اقدامات جاری ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: منکی پاکس
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔