غزہ میں قیامت: اسرائیلی بمباری میں 20 فلسطینی شہید، 6 بچے بھی شامل
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
غزہ: اسرائیل کے تازہ فضائی حملوں میں غزہ کے مختلف علاقوں میں کم از کم 20 افراد شہید ہو گئے، جن میں چھ بچے بھی شامل ہیں۔
الجزیرہ کے مطابق حملے صبح سویرے سے جاری ہیں۔ صرف شاتی کیمپ میں ایک حملے میں 8 افراد جان کی بازی ہار گئے، دیر البلح میں ایک گھر پر بمباری سے 2 افراد اور خان یونس میں خیموں پر ڈرون حملے میں مزید 2 افراد شہید ہوئے۔
غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے ترجمان محمود بصل نے اے ایف پی کو بتایا کہ ایک فضائی حملہ آدھی رات کے بعد خان یونس میں بے گھر افراد کے خیمے پر کیا گیا، جب کہ دوسرا حملہ کچھ دیر بعد شمالی غزہ کے ایک کیمپ پر ہوا۔
غزہ میں اموات کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جب کہ شہریوں کو امداد، تحفظ اور طبی سہولیات تک رسائی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مقبوضہ شمالی غزہ میں اسرائیلی فوجیوں پر حملے، کم از کم 5 ہلاک،14 زخمی، 2 کی حالت تشویشناک
اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں حملے کے نتیجے میں 5 فوجیوں کی ہلاکت اور 14 دیگر کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے، جن میں 2 فوجیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ یہ حملہ غزہ کی شمالی حدود کے قریب بیت حانون میں ہوا، جو اکتوبر 2023 سے اسرائیلی فوجی قبضے میں ہے۔
اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں پر پہلا حملہ کیا گیا تھا، جس کے بعد ان کی مدد کے لیے پہنچنے والی فوجی یونٹ پر بھی حملہ کیا گیا۔ مزید یہ کہ ایک تیسری فوجی یونٹ نے زخمیوں کو نکالنے کی کوشش کی، لیکن اس پر بھی حملہ کیا گیا، جس سے یہ حملہ ایک پیچیدہ نوعیت کا بن گیا۔
مزید پڑھیں: غزہ میں حماس نے 4 اسرائیلی فوجی ہلاک کردیے
اس حملے کے بعد اسرائیلی سیاستدانوں کی طرف سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ کچھ اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا ہے کہ فوج اس وقت غزہ میں اس لیے نہیں ہے کہ وہ اسرائیل کی حفاظت کرے، بلکہ وہ وزیرِ اعظم نیتن یاہو کی حکومت کی حفاظت کے لیے لڑ رہی ہے۔
حماس کا حملے کا خیرمقدم، فوج کے لیے مزید نقصان کا انتباہ
حماس کے عسکری ونگ ’القسام بریگیڈز‘ کے ترجمان ابو عبیدہ نے اس حملے کو اسرائیلی فوج کے لیے ایک اور شدید ضرب قرار دیا۔
انہوں نے کہا ’یہ حملہ اسرائیلی فوج کے لیے ایک اور دھچکا ہے، کیونکہ یہ حملے ایک ایسے علاقے میں ہوئے ہیں جنہیں وہ اپنے لیے محفوظ سمجھتے تھے‘۔
یہ بھی پڑھیے غزہ، حماس کے حملوں میں 48 گھنٹوں میں 13 اسرائیلی فوجی ہلاک
ابو عبیدہ نے مزید کہا ’ہماری مزاحمتی جنگ غزہ کے شمال سے جنوب تک جاری رہے گی، اور اسرائیل کو ہر روز مزید نقصانات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ہم مزید اسرائیلی فوجیوں کو قید کر سکتے ہیں‘۔
القسام بریگیڈز کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ غزہ کے مزاحمتی جنگجو اور فلسطینی عوام ہی اس خطے کے مستقبل کا تعین کریں گے۔ انہوں نے نیتن یاہو کی حکومت کو خبردار کیا کہ اگر اسرائیلی فوج غزہ میں رہنے کا فیصلہ کرتی ہے تو یہ سب سے احمقانہ فیصلہ ہوگا‘۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ابو عبیدہ اسرائیلی فوجی ہلاک القسام بریگیڈز حماس غزہ