ڈومیسٹک میچ میں حارث رؤف کی نوجوان بیٹسمین کے ہاتھوں دھلائی، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
فاسٹ بولر حارث رؤف کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ ڈومیسٹک کرکٹ میچ میں بولنگ کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں ایک بلے باز نے حارث رؤف کی گیند پر شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھکے، چوکے اور فلک شارٹ کور ڈرائیو کھیلے، جو دیکھنے والوں کے لیے دلچسپی کا باعث بنے۔
صارفین نے ویڈیو پر مختلف ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حارث رؤف کی موجودہ کارکردگی بہت بری ہے اور اب وہ صرف بی گریڈ لیگز ہی کھیل سکتے ہیں۔
حارث رؤف کو ڈومیسٹک کرکٹ میں سیالکوٹ ریجن کے ایک نامعلوم قسم کے نوجوان بلے باز اشعر نے مار مار کر الو بنا دیا چھکے چوکے فلک شارٹ کور ڈرائیور no look shot وغیرہ وغیرہ ۔
حارث رؤف کی کرکٹ ختم ہو چکی ہے یہ اب بی گریڈ لیگز ہی کھیل سکتا ہے بس۔ pic.
— Rana Imran Saleem (@naya_kisan) October 27, 2025
ایک صارف کا کہنا تھا کہ اس نوجوان کی شارٹ سلیکشن تو دیکھیں۔ ایسی شارٹ سلیکشن تو ہمارے انٹرنیشنل پلیئر نہیں کرتے۔
اس نوجوان کی شارٹ سلیکشن تو دیکھیں
ایسی شارٹ سلیکشن تو ہمارے انٹرنیشنل پلیئر نہیں کرتے
یہ آف کی بال کو آف سائیڈ پر ہٹ کررہا یہی کام پاکستان ٹیم کرنا شروع کردے تو مسئلہ ہی حل ہو جائے
— Raja Asim (@rajaasim313) October 27, 2025
عدنان امجد نے بلے باز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اشعر ننکانہ صاحب کا ہونہار کھلاڑی ہے اور اس نوجوان میں بہت ٹیلنٹ ہے جبکہ حارث رؤف اب اچھا کھیل پیش نہیں کرتے۔
اشعر ننکانہ صاحب کا ہونہار کھلاڑی ہے۔ بہت ٹیلنٹ ہے اس نوجوان میں۔ حارث راؤف کا کوئی حال نہیں رہا اب
— ADNAN AHMAD (@adnan1559) October 27, 2025
واضح رہے کہ ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں بھارت کے خلاف ناکامی کے بعد فاسٹ بولر حارث رؤف قومی ٹیم کے سب سے زیادہ تنقید کا نشانہ بننے والے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے 3.4 اوورز میں 50 رنز دے کر کوئی وکٹ حاصل نہ کی، جس کے بعد کئی صارفین ان پر پابندی کا مطالبہ بھی کرتے نظر آئے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم حارث رؤف ڈومیسٹک کرکٹذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان کرکٹ ٹیم ڈومیسٹک کرکٹ
پڑھیں:
ڈکی بھائی کا کیس نوجوانوں کیلئے سبق ہے کہ شارٹ کٹ کے بجائے محنت کریں: نادیہ خان
پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ و میزبان نادیہ خان کا کہنا ہے کہ یوٹیوبر ڈکی بھائی کے کیس سے نوجوانوں کو سبق ملے گا کہ شارٹ کٹ کے بجائے محنت کریں۔
حال ہی میں نادیہ خان نے اپنے ایک پروگرام میں حالیہ گیمبلگ ایپس کی غیرقانونی تشہیر کیس کے حوالے سے بات کی اور اسے نوجوانوں کے لیے مثال قرار دے دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ کہتے ہیں کہ پاکستان میں تو کوئی ایکشن نہیں لے گا، یہاں تو آسانی ہے، وہ دیکھیں کہ ڈکی بھائی کو کیسے پوچھا جا رہا ہے اور رجب بٹ کو بھی انٹرپول کے ذریعے پاکستان واپس بلایا جائے گا۔
میزبان نے کہا، “ایسے کروڑوں کا کیا فائدہ جس سے بےعزتی اور ذلت ملے، جو نام بنایا، فینز بنائے وہ آپ سے خفا ہوجائیں۔ دوسرا ڈکی بھائی کو جو مالی نقصان ہو رہا ہے وہ اب اسے کیسے پورا کریں گے۔ جب راتوں رات پیسہ آتا ہے، تو اس کے ساتھ ذمہ داری بھی آتی ہے۔”
ان کا کہنا تھا کہ ایزی منی خطرناک ہے، یہ سب آج کل کے نوجوانوں کے لیے ایک سبق ہے۔ ہمیں والدین نے سیکھایا تھا کہ بغیر محنت کے آسانی کے ساتھ کمایا جانے والا پیسہ ہمیشہ آسانی سے چلا جاتا ہے اور جب پیسہ محنت کرکے آہستہ آہستہ کمایا جاتا ہے تو اس کی قدر ہوتی ہے اور ذمہ داری بھی آتی ہے۔
نادیہ خان نے کہا کہ بحیثیت ماں مجھے تسلی ملی کیونکہ ان یوٹیوبرز خاص طور سے ڈکی بھائی سے ہمارے لاکھوں بچے متاثر ہو رہے تھے، وہ سمجھ رہے تھے کہ تعلیم سے کچھ بھی حاصل نہیں ہوگا، اس کے برعکس وی لاگنگ میں پیسہ اور عیاشی دونوں ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ایسے بچے اب دیکھیں کہ آج یہ شخص کہاں ہے، ایسے شخص کو آئیڈلائز نہیں کرنا، بلکہ محنت کرنی ہے، پڑھائی پر توجہ دینی ہے اور آہستہ آہستہ، محنت سے پیسہ اور عزت کمانی ہے۔