عوام کیلئے خوشخبری، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11روپے کی بڑی کمی کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 12 December, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)پاکستانیوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ چار روز بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11روپے تک بڑی کمی کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق 16 دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 11روپے فی لیٹر تک کم ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق متعلقہ محکمے نے ابتدائی ورکنگ تیار کرلی ہے۔
ذرائع کے مطابق پٹرول 36 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 11 روپے 85 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ مٹی کا تیل 11 روپے 70 پیسے اور لائٹ ڈیزل 10 روپے 1 پیسے فی لیٹر تک سستا ہونے کا امکان ہے۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے قیمتوں کی سمری 15 دسمبر کو منظوری کیلئے ارسال کی جائے گی جس پر وزیراعظم کی منظوری کے بعد پیٹرولیم ڈویژن نئی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کرے گا۔
اگر تجویز کردہ کمی ہوئی تو اس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 263 روپے نو پیسے،ہائی اسپیڈ ذیزل کی نئی قیمت 270 روپے 80 پیسے ہو جائے گی۔اس کے علاوہ مجوزہ کمی کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت 181 روپے 16 پیسے فی لیٹر ہو جائے گی جبکہ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 153 روپے 76 پیسے فی لیٹر ہوجائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کی دوبارہ تشکیل، علی امین گنڈاپور شامل نہیں، نوٹیفکیشن جاری پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کی دوبارہ تشکیل، علی امین گنڈاپور شامل نہیں، نوٹیفکیشن جاری پاکستان نے بائنانس اور ایچ ٹی ایکس کو ابتدائی تیاری کیلئے این او سی جاری کر دیا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ڈچ سفیرکی ملاقات، تحقیقی تعاون بڑھانے پر اتفاق تھری سٹار جنرل کے کورٹ مارشل اور سزا سے آئندہ فوجی اور سول افسران محتاط ہونگے، نیئر بخاری ٹرانسپورٹرز اور پنجاب حکومت میں مذاکرات کامیاب، ہڑتال ختم کرنے کا اعلان وزیر اعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: مصنوعات کی قیمتوں میں پیسے فی لیٹر کا امکان ہے

پڑھیں:

سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر سے ہزاروں روپے کا اضافہ

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں منگل کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 46 ڈالر کے اضافے سے 4540 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 4600 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 76 ہزار 362 روپے پر جاپہنچا۔

مزید پڑھیں

سونے کی قیمت میں بڑی کمی، چاندی کے نرخ بڑھ گئے

سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر سے ہزاروں روپے کا اضافہ

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3944 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 8 ہزار 403 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 94 روپے کے اضافے سے 8153 روپے ہوگئی۔

متعلقہ مضامین

  • سونے کی قیمت میں پھر ہوشربا اضافہ
  • پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں 23 فیصد کمی
  • بجلی کی قیمت میں ایک روپے 72 پیسے اضافے کا امکان
  • بجٹ میں پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا امکان
  • اراکین پارلیمنٹ کیلئے اضافی فیملی سوٹس کی تعمیر کی تجویز، بجٹ میں ڈیڑھ ارب روپے مختص ہونے کا امکان
  • ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ؛ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کا امکان
  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر سے ہزاروں روپے کا اضافہ
  • بجلی صارفین کے لیے ریلیف کا اعلان، پاور ڈویژن نے عوام کو خوشخبری سنا دی
  • واپڈا صارفین کے لیے خوشخبری، جون میں 20 پیسے فی یونٹ ریلیف برقرار