Daily Sub News:
2025-12-10@10:34:35 GMT

ٹیسٹ ٹوئنٹی نوجوان کرکٹرز کے لیے عالمی پلیٹ فارم بن گیا

اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT

ٹیسٹ ٹوئنٹی نوجوان کرکٹرز کے لیے عالمی پلیٹ فارم بن گیا

ٹیسٹ ٹوئنٹی نوجوان کرکٹرز کے لیے عالمی پلیٹ فارم بن گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 December, 2025 سب نیوز

دبئی: کرکٹ کے نئے فارمیٹ “ٹیسٹ ٹوئنٹی” نے جونیئر ٹیسٹ ٹوئنٹی چیمپئن شپ (جے ٹی ٹی سی) کے لیے CricHeroes کو آفیشل اسٹیٹس پارٹنر کے طور پر شراکت دار بنایا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ 2026 میں عالمی سطح پر متعارف ہوگا۔ٹیسٹ ٹوئنٹی، جو اے بھی ڈویلیئر،میتھو ہیڈن،کلیو لویئڈاور ہربجھن سنگھ کی سرپرستی میں ہے، ٹیسٹ کرکٹ کی حکمت عملی اور ٹی 20کی شدت کو یکجا کرتا ہے۔

اس میں ہر ٹیم دو بار بیٹنگ اور بولنگ کرے گی، چار اننگز میں 20-20 اوورز کے ساتھ۔جے ٹی ٹی سی میں دنیا بھر سے چھ ایلیٹ فرنچائزز حصہ لیں گی، جن میں تین فرنچائز بھارت سے اور تین بین الاقوامی مارکیٹ سے ہوں گی۔ یہ ٹورنامنٹ 13 سے 19 سال کی عمر کے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے مخصوص ہے، جہاں ہر سال تقریباً 2.

5 کروڑ نوجوان کرکٹ کے میدان میں قدم رکھتے ہیں۔CricHeroes آفیشل اسٹیٹس پارٹنر کے طور پر ٹرائلز، علاقائی اور عالمی مقابلوں میں لائیو اسکورنگ فراہم کرے گا اور کھلاڑیوں کی ڈیجیٹل پروفائلز، پرفارمنس ڈیش بورڈز اور طویل مدتی اسٹیٹسٹکس کی سہولت فراہم کرے گا۔

بانی اور سی او سی ٹیسٹ ٹوئنٹی گورو بہیروانی نے کہا کہ ڈیٹا ٹیلنٹ ڈسکوری کی بنیاد ہے۔ CricHeroes کی شمولیت سے جے ٹی ٹی سی دنیا کا سب سے شفاف اور میرٹ پر مبنی یوتھ کرکٹ پلیٹ فارم بن جائے گا۔”CricHeroes کے بانی ابھیشیک دسائی نے کہا کہ جے ٹی ٹی سی نوجوان کھلاڑیوں کے لیے عالمی معیار کی اینالیٹکس فراہم کرے گا اور کرکٹ ٹیلنٹ کی نشاندہی اور نشوونما کے طریقے کو نئی جہت دے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآئی ایل ٹی 20 اُبھرتے کھلاڑیوں کیلئے سنہری دروازے کھول رہا ہے، ہربھجن سنگھ آئی ایل ٹی 20 اُبھرتے کھلاڑیوں کیلئے سنہری دروازے کھول رہا ہے، ہربھجن سنگھ آئی ایل ٹی 20: ڈیسرٹ وائپرز کی سنسنی خیز جیت ، سپر اوور میں گلف جائنٹس کو شکست ارشد ندیم نے مسلسل دوسری بار نیشنل گیمز میں گولڈ میڈل جیت لیا روومن پاؤل کی شاندار بیٹنگ،دبئی کیپیٹلز کی ابوظبی نائٹ رائیڈرز پر 83 رنز سے فتح آئی ایل ٹی 20؛ گلف جائنٹس نے دبئی کیپیٹلز کو چار وکٹوں سے شکست دے دی شاہد آفریدی کا پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کا دورہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ٹیسٹ ٹوئنٹی کے لیے

پڑھیں:

پی ایس ایل کو عالمی معیار کی سب سے کامیاب کرکٹ لیگ بنانا چاہتے ہیں: محسن نقوی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

تاریخ میں پہلی بار ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا روڈ شو لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں منعقد ہوا، جس نے نہ صرف پاکستانی کرکٹ کی عالمی پہچان کو اجاگر کیا بلکہ شائقین کو بھی بھرپور تفریح فراہم کی۔ اس موقع پر پی سی بی اور پی ایس ایل کی اعلیٰ قیادت کے علاوہ معروف قومی کرکٹرز بھی موجود تھے، جنہوں نے لیگ کے مستقبل اور ترقی کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔

پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی اور پی ایس ایل کی انتظامیہ مشترکہ طور پر پاکستان کرکٹ کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لیے کام کر رہی ہے، ہماری کوشش ہے کہ پی ایس ایل دنیا کی نمبر ون لیگ بنے، اور ہمارے قومی کھلاڑیوں میں عالمی معیار کی صلاحیت موجود ہے۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ پی ایس ایل میں سرمایہ کاری کرنے والے باوثوق فوائد حاصل کریں گے، لیگ کی نئی بڈنگ شفاف اور اوپن ہوگی، اسلام آباد میں نیا کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کیا جائے گا اور ہر اسٹیڈیم میں شائقین کے لیے میوزیکل کانسرٹس بھی منعقد ہوں گے۔ علاوہ ازیں، لیگ کی مقبولیت کو بڑھانے کے لیے امریکہ کے شہر نیویارک میں بھی روڈ شو کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے اور بہت جلد او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے ذریعے میچز کی براہِ راست نشریات بھی شروع ہوں گی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر اور سابق کپتان بابر اعظم نے پینل ڈسکشن میں کہا کہ سینئر کھلاڑیوں کی رہنمائی نے ان کے کھیل کو نکھارا، اور وہ نوجوان کھلاڑیوں کو اپنے تجربات سے استفادہ کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا کامیاب انعقاد پاکستان کرکٹ کی ایک بڑی کامیابی ہے، جس نے مقامی ٹیلنٹ کو عالمی سطح پر خود کو منوانے کا موقع فراہم کیا۔

پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر نے کہا کہ لارڈز میں اس شاندار تقریب کے انعقاد پر خوشی ہے، لیگ میں دو ٹیموں کی فرنچائز کے لیے بڈز کھلے ہیں اور یہ اقدام پاکستان میں کرکٹ کی ترویج کے لیے اہم کردار ادا کرے گا۔ شائقین اب اسٹڈیم میں بہترین کھیل کا لطف اٹھا سکیں گے، جو پاکستان کرکٹ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا ثبوت ہے۔

سابق کرکٹر وسیم اکرم نے پینل گفتگو کے دوران کہا کہ پی ایس ایل نے مقامی ٹیلنٹ کو اہم مواقع فراہم کیے ہیں اور یہ لیگ شائقین کرکٹ کے لیے تفریح اور معیاری کرکٹ کا حسین امتزاج پیش کرتی ہے۔ ساتھ ہی رمیز راجہ نے کہا کہ پی ایس ایل کی بدولت پاکستانی کرکٹ فروغ پا رہی ہے، اور نوجوان کھلاڑی عالمی کرکٹرز کے ساتھ کھیلنے کے تجربے سے اپنے کھیل کو نئی جہت دے رہے ہیں۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ڈیجیٹل معیشت کا مرکز بننے کو تیار، نوجوان اس سفر کی اصل طاقت ہیں: بلال بن ثاقب
  • آئی ایل ٹی 20 اُبھرتے کھلاڑیوں کیلئے سنہری دروازے کھول رہا ہے، ہربھجن سنگھ
  • ٹیم سے نکالنے پر کھلاڑیوں کا ہیڈ کوچ پر حملہ، 20 ٹانکے لگانے پڑے
  • پی ایس ایل، 2 نئی فرنچائزز کی خریداری میں سرمایہ کاروں کی گہری دلچسپی
  • ایک ہی وقت میں خوشی اور پریشانی، آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو نئی خبر موصول
  • آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کیلئے ایک ساتھ اچھی اور بری خبر
  • آسٹریلوی ٹیم کا دورۂ پاکستان، آسٹریلیا کی ریکی ٹیم انتظامات کا جائزہ لینے لاہور پہنچ گئی
  • پی ایس ایل کو عالمی معیار کی سب سے کامیاب کرکٹ لیگ بنانا چاہتے ہیں: محسن نقوی
  • انگلینڈ کرکٹ ٹیم غیر ذمہ دار اور بے کار ہے: سابق کپتان جیفری بائیکاٹ