2025-12-10@07:06:14 GMT
تلاش کی گنتی: 22
«تو ڈکی بھائی»:
پاکستان کے معروف یوٹیوبر سعد الرحمان، جنہیں آپ ڈکی بھائی کے نام سے جانتے ہیں…بالآخر 100 روز کی مکمل خاموشی کے بعد بڑا اعلان کر دیا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں ڈکی بھائی نے کہا کہ “سو دن تک ایک لفظ نہیں بولا، لیکن آج شام 6 بجے… میں اپنی خاموشی توڑ دوں گا… اور لوگ اسے کبھی نہیں بھولیں گے۔”یاد رہے کہ ڈکی بھائی کو 17 اگست کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ان پر جوا ایپس کے ذریعے منی لانڈرنگ کے الزامات تھے۔بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ان کی ضمانت منظور کی، اور وہ 26 نومبر کو رہا ہوئے۔رہائی کے فوراً بعد ان کی اہلیہ عروب جتوئی...
معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے جوا ایپس کیس میں گرفتاری سے رہائی تک 100 روز خاموشی کے بعد بڑا اعلان کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں ڈکی بھائی نے اعلان کیا ہے کہ 100 روز تک ایک بھی لفظ نہ بولنے کے بعد آج شام 6 بجے میں اپنی خاموشی توڑ دوں گا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ صارفین اس کو فراموش نہیں کرسکیں گے۔ 100 days. Zero words. Today, Sunday, 6PM on YouTube, I break my silence. And the internet won’t forget this. — Ducky Bhai (@duckybhai) December 6, 2025 ڈکی بھائی کو 17 اگست کو جوا ایپس کے ذریعے منی لانڈرنگ کے الزام میں لاہور ایئرپورٹ...
گیمبلنگ ایپ کی تشہیر میں ملوث، حال ہی میں ضمانت پر رہا ہونے والے معروف یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی نے ان کی یوٹیوب سرگرمیوں سے متعلق اہم وضاحت جاری کر دی ہے۔ ڈکی بھائی کے ضمانت پر رہائی کے بعد عروب جتوئی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پوسٹ جاری کی جس میں انہوں نے اپنے اور ڈکی بھائی کے ہاتھوں کی تصویر شیئر کی۔ بعدازاں انہوں نے ایک وضاحتی پیغام میں بتایا کہ مذکورہ تصویر نئی نہیں ہے بلکہ پرانی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے مزید لکھا کہ سعد اس وقت سوشل میڈیا سے وقفہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ فی الحال جو بھی...
معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کی رہائی کے بعد ان کی اہلیہ عروب جتوئی نے خاموشی توڑتے ہوئے اپنا پہلا بیان جاری کیا۔ عروب جتوئی نے انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ سعد (ڈکی بھائی) اس وقت سوشل میڈیا سے وقفہ لے رہے ہیں۔ رہائی کے بعد نہ انہوں نے کوئی نیا کونٹینٹ بنایا ہے اور نہ ہی کسی کے ساتھ تصویر بنوائی ہے۔ انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ افواہوں اور جھوٹی خبروں پر بھروسہ نہ کریں اور غلط فہمی کا شکار نہ ہوں۔ عروب جتوئی نے مزید کہا کہ ڈکی بھائی جلد واپس آئیں گے اور پہلے سے زیادہ مضبوط انداز میں اپنا سفر دوبارہ شروع کریں گے۔ واضح رہے کہ ڈکی بھائی جوئے کی ایپس کی تشہیر...
معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کی رہائی کے بعد ان کی اہلیہ عروب جتوئی نے خاموشی توڑتے ہوئے اپنا پہلا بیان جاری کردیا۔ عروب جتوئی نے انسٹاگرام اسٹوری پر بتایا کہ سعد (ڈکی بھائی) اس وقت سوشل میڈیا سے وقفہ لے رہے ہیں۔ رہائی کے بعد نہ انہوں نے کوئی نیا کونٹینٹ بنایا ہے اور نہ ہی کسی کے ساتھ تصویر بنوائی ہے۔ مزید پڑھیں: ڈکی بھائی اور عروب جتوئی عدالت میں پیش، کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آگئی انہوں نے لوگوں سے درخواست کی کہ وہ افواہوں یا جھوٹی معلومات پر یقین کرکے غلط فہمی کا شکار نہ ہوں۔ عروب جتوئی نے یہ بھی کہا کہ ڈکی بھائی جلد واپسی کریں گے اور پہلے سے زیادہ مضبوط انداز میں اپنا...
معروف پاکستانی یوٹیوبر ڈکی بھائی (سعد الرحمٰن)، جو حال ہی میں جیل سے رہا ہوئے ہیں، اس وقت سوشل میڈیا سے دوری اختیار کیے ہوئے ہیں۔ ان کی اہلیہ، عروب جتوئی، نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے پیغام میں لکھا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ڈکی بھائی کی کوئی بھی ویڈیو یا تصویر درحقیقت پرانی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: یوٹیوبر ڈکی بھائی جیل سے رہا، آن لائن سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کی اجازت انہوں نے کہا کہ سعد اس وقت بریک پر ہیں۔ جو بھی ویڈیو یا تصویر آپ دیکھ رہے ہیں وہ پرانی ہے۔ رہائی کے بعد انہوں نے کوئی نیا کانٹینٹ نہیں بنایا۔ عروب نے ڈکی بھائی کے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ سوشل میڈیا کی...
لاہور: ضلع کچہری لاہور میں جوا ایپس کی غیر قانونی پروموشن کے مقدمہ میں بڑی پیشرفت سامنے آگئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو کیس پر سماعت کی، یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی اور انکی اہلیہ عروب جتوئی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ عدالت نے ڈکی بھائی کے شریک ملزم سبحان کی بریت کی درخواست خارج کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے ڈکی بھائی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف کیس پر سماعت 17 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے ملزمان کو فرد جرم کے لیے آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔ ڈکی بھائی نے عدالت میں بتایا کہ سبحان نے میری گرفتاری سے تین ماہ قبل مجھے جوائن کیا، سبحان ایک لاکھ روپے تنخواہ پر میرے ساتھ نوکری پر ہے،...
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے نیشنل کرائم اینڈ سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے متعدد افسران کو کرپشن کے الزامات پر گرفتار کر لیا ہے۔ عروب جتوئی کی مدعیت میں درج مقدمے میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعیب ریاض نے اپنے فرنٹ مینوں کے ذریعے 90 لاکھ روپے وصول کیے۔ درخواست گزار کے مطابق یہ رقم ڈکی بھائی کو مقدمے میں ریلیف دلانے اور جوڈیشل کرانے کے لیے وصول کی گئی تھی۔ این سی سی آئی اے افسران کی گرفتاریدرج مقدمے کی تفصیلات سامنے آگئیںایف آئی آر یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ اروب جتوئی کی...
لاہور(شوبز ڈیسک) معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق غیر قانونی جوئے کی ایپ کی تشہیر کے مقدمے میں یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت کی مدت ختم ہونے پر وہ عدالت میں پیش ہوئیں۔ عدالت نے سماعت کے دوران عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں 6 نومبر تک توسیع کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو ہدایت دی کہ وہ آئندہ سماعت پر کیس سے متعلق جامع رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں۔ یاد رہے کہ ڈکی بھائی اور ان کی اہلیہ عروب جتوئی سمیت متعدد یوٹیوبرز پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک غیر قانونی آن لائن جوئے کی ایپ...
معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی (سعد الرحمان) کی اہلیہ عروب جتوئی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے تمام تصاویر اور ویڈیوز حذف کر دی ہیں، جس پر مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ عروب جتوئی، جو شادی کے بعد سے سوشل میڈیا پر کافی فعال رہی ہیں، نے بغیر کسی وضاحت کے اپنے انسٹاگرام اور دیگر پلیٹ فارمز سے تمام موجودہ تصاویر اور ویڈیوز ڈیلیٹ کر دیں ہیں۔ ان کے اس اقدام نے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے، اور سوشل میڈیا پر اس حوالے سے مختلف چہ مگوئیاں جاری ہیں۔ تاحال عروب جتوئی کی جانب سے اس اقدام کی کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی کہ انہوں نے ایسا...
سیشن کورٹ لاہور میں جوئے کی ایپس کی غیر قانونی تشہیر کے معاملے میں ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی۔ عروب جتوئی کی ضمانت کی میعاد ختم ہونے کے باوجود وہ عدالت میں پیش نہ ہوسکیں۔ عروب جتوئی کے وکیل نے عدالت کے سامنے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عروب جتوئی بیمار ہیں اور اس وجہ سے وہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکتیں۔ انہوں نے درخواست کے ساتھ عروب جتوئی کا میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی منسلک کیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈاکٹر ساجدہ احمد نے معاملے کی سماعت کی۔ عدالت نے عروب جتوئی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان...
معروف یوٹیوبرسعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی اپنے شوہر کی گرفتاری کے بعد پہلی مرتبہ منظرعام پر آگئی ہیں۔ عدالت کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ان کے وکیل جو کہہ رہے ہیں وہ وہی کررہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں 15 ستمبر تک توسیع ان کا کہنا تھا کہ ان کے وکلا ان کے شوہر کے کیس کو بہترین طریقے سے آگے لے کر چل رہے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ضلع کچہری لاہور میں ڈکی بھائی کا مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا تھا۔ نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (ان سی سی...
ضلع کچہری لاہور میں یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کے خلاف جوئے کی ایپ کو فروغ دینے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے ڈکی بھائی کا مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (ان سی سی آئی اے) نے ملزم کو 2 روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا اور مؤقف اختیار کیا کہ ملزم سے تفتیش مکمل نہیں ہوئی اس لیے جسمانی ریمانڈ میں توسیع دی جائے تاکہ مزید ریکوری اور تفتیش کی جا سکے۔ یہ بھی پڑھیے: یوٹیوبر ڈکی بھائی کے اکاؤنٹس سے کتنے کروڑ برآمد ہوئے؟ صحافی جاوید چوہدری کا اہم دعویٰ سامنے آگیا ڈکی بھائی کے وکیل...
لاہور کی مقامی عدالت نے مشہور یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کے ریمانڈ میں چوتھی بار توسیع کردی ہے، جس کے بعد وہ مزید 2 دن تک نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی حراست میں رہیں گے۔ ڈکی بھائی پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل کے ذریعے غیر قانونی جوا ایپلی کیشنز کی تشہیر کی۔ انہیں 17 اگست کو لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گرفتار کیا گیا تھا، جب وہ مبینہ طور پر ملک سے باہر جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کے لیے بڑا ریلیف، جسمانی ریمانڈ میں توسیع کیخلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر ان کا 4 روزہ ریمانڈ مکمل...
معروف یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی کی جسمانی ریمانڈ میں توسیع کے خلاف درخواست منظور ہوگئی ہے۔ ڈکی بھائی کو 17 اگست کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے ان کے خلاف غیر قانونی آن لائن جوا ایپلی کیشنز کے فروغ کے الزامات پر مقدمہ درج کر رکھا ہے اور گرفتاری کے بعد سے وہ ایجنسی کی تحویل میں ہیں۔ لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے 28 اگست کو ان کے جسمانی ریمانڈ میں تیسری بار توسیع کرتے ہوئے یکم ستمبر تک 4روزہ ریمانڈ منظور کیا۔ این سی سی آئی اے نے اس موقع پر ایک بار پھر ریمانڈ میں اضافہ کی درخواست دی تھی۔ یہ بھی...
سیشن کورٹ لاہور نے یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں 15 ستمبر تک توسیع کر دی ہے۔ عدالت میں سماعت کے دوران عروب جتوئی اپنے وکیل چوہدری عثمان علی کے ہمراہ پیش ہوئیں۔ مزید پڑھیں: ‘مجھے ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا’، یوٹیوبر ڈکی بھائی نے معافی مانگ لی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ این سی سی اے نے انکوائری نوٹس جاری کیا ہے اور گرفتاری کا خدشہ ہے، تاہم ملزمہ تحقیقات میں تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر این سی سی اے سے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے گرفتاری سے بھی روک دیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس...
لاہور: معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید چار روز کی توسیع کر دی گئی۔ ڈکی بھائی کو جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ حکومت کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ تحقیقات ابھی جاری ہیں اور پچھلے ریمانڈ میں کئی نام سامنے آئے ہیں، اس لیے مزید تفتیش کے لیے ریمانڈ میں توسیع ضروری ہے۔ یوٹیوبر کے وکیل نے اس کی مخالفت کی۔ عدالت نے قومی سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کی درخواست منظور کرتے ہوئے ریمانڈ ایک ستمبر تک بڑھا دیا۔ تحقیقات کے مطابق ڈکی بھائی سمیت کئی سوشل میڈیا انفلوئنسرز پر الزام ہے کہ انہوں نے مالی فائدے کے لیے آن لائن جوا کھیلنے والے پلیٹ فارمز...
نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے مشہور یوٹیوبر ڈکی بھائی کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر دوبارہ ضلعی کچہری میں پیش کر دیا۔ این سی سی آئی اے نے عدالت سے ڈکی بھائی کے 28 روز کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاہم جوڈیشل مجسٹریٹ نے دلائل سننے کے بعد یوٹیوبر ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کر دی۔ دوسری طرف ڈکی بھائی کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست کی سخت مخالفت کی۔ یہ بھی پڑھیے: یوٹیوبر ڈکی بھائی کو کتنے سال قید اور جرمانہ ہو سکتا ہے؟ واضح رہے کہ این سی سی آئی اے لاہور نے گزشتہ روز بڑی کارروائی کرتے ہوئے علامہ اقبال...
