ریلیف کے بدلے 90 لاکھ کی رشوت، ڈکی بھائی کی اہلیہ کی شکایت پر ایف آئی اے کے اہم افسران گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے نیشنل کرائم اینڈ سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے متعدد افسران کو کرپشن کے الزامات پر گرفتار کر لیا ہے۔
عروب جتوئی کی مدعیت میں درج مقدمے میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعیب ریاض نے اپنے فرنٹ مینوں کے ذریعے 90 لاکھ روپے وصول کیے۔ درخواست گزار کے مطابق یہ رقم ڈکی بھائی کو مقدمے میں ریلیف دلانے اور جوڈیشل کرانے کے لیے وصول کی گئی تھی۔
این سی سی آئی اے افسران کی گرفتاری
درج مقدمے کی تفصیلات سامنے آگئیں
ایف آئی آر یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ اروب جتوئی کی مدعیت میں درج کی گئی#ARYNews pic.
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) October 28, 2025
مقدمے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مذکورہ رقم ایڈیشنل ڈائریکٹر سرفراز چوہدری، ڈپٹی ڈائریکٹر زوار احمد اور دیگر اہلکاروں میں تقسیم کی گئی۔ مزید برآں، ڈکی بھائی کےبائنانس اکاؤنٹس میں سے این سی سی آئی سے نے رقم بھی ٹرانسفر کی۔
مزید تفصیلات کے مطابق زیرِ حراست سب انسپکٹرز کال سینٹرز اور آن لائن فراڈ کے نیٹ ورکس کی سہولت کاری میں ملوث پائے گئے۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ فراڈ سے حاصل ہونے والی 50 فیصد رقم افسران میں تقسیم کی جاتی تھی، جبکہ باقی رقم دیگر متعلقہ افراد میں بانٹی جاتی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈکی بھائی سے ڈیڑھ کروڑ روپے رشوت لی گئی، رشوت کس نے اور کیسے لی، سینیئر صحافی کے اہم انکشافات
واضح رہے کہ معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی جوئے کی غیر رجسٹرڈ ایپس کی تشہیر کے مقدمے میں گرفتار ہیں اور نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے ان پر مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
این سی سی آئی اے کے مطابق ڈکی بھائی نے اپنے یوٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے غیر رجسٹرڈ جوا ایپلی کیشنز کی تشہیر کی، جس کے باعث کئی افراد کو مالی نقصان اٹھانا پڑا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈکی بھائی ڈکی بھائی کیس عروب جتوئیذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ڈکی بھائی ڈکی بھائی کیس عروب جتوئی ڈکی بھائی کی
پڑھیں:
فجیرہ میں خاتون سے ایک لاکھ 95 ہزار درہم کی چوری، دو ملزمان شارجہ سے گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں ایک خاتون سے ایک لاکھ پچانوے ہزار درہم کی رقم چوری کرنے والے دو غیرملکی ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا، دونوں چوروں نے بینک سے رقم نکلوانے کے فوراً بعد خاتون کو چکمہ دے کر رقم اڑا لی تھی۔
تفصیلات کے مطابق متاثرہ خاتون بینک سے رقم نکال کر گاڑی میں گھر واپس جا رہی تھیں جب دونوں ملزمان ان کا تعاقب کرتے ہوئے پہنچے۔
راستے میں ایک چور نے خاتون کو بتایا کہ ان کی گاڑی کے ٹائر میں خرابی ہے، جس پر وہ گاڑی سے باہر نکل آئیں۔ اسی دوران دوسرا چور گاڑی کے اندر رکھا بیگ اٹھا کر نقدی سمیت فرار ہوگیا۔
اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ واردات کے فوراً بعد اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کی اور تین گھنٹے کے اندر دونوں ملزمان کو شارجہ پولیس کی مدد سے گرفتار کرلیا۔
تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ دونوں افراد دیگر امارات میں بھی اسی نوعیت کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ بینکوں سے بڑی رقم نکالتے وقت احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع پولیس کو دیں۔
ویب ڈیسک
دانیال عدنان